تازہ ترین

مایہ ناز فٹ بالرڈیاگو میراڈونا سپردخاک

بیونس آئرس//ارجنٹائنا کے مایہ ناز فٹ بالر ڈیاگو میراڈونا کو بیونس آئرس کے قریب بیلا وسٹا میں سپرد خاک کردیا گیا۔  ٹی این نشریاتی ادارے کے مطابق میراڈونا کو اسی قبرستان میں دفنایا گیا جہاں ان کے والدین مدفون ہیں۔ یاد رہے کہ میراڈونا کا بدھ کے روز 60 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا تھا۔ میراڈونا کا دماغی سرجری ہوا تھا اور انہیں اپنی موت سے صرف دو دن قبل ہی اسپتال سے فارغ کیا گیا تھا۔ جمعرات کے روز بیونس آئرس میں میراڈونا کو تدفین کے دوران تشدد کے کچھ واقعات پیش آئے جن میں کم سے کم نو افراد کو حراست میں لیا گیا۔  

ایس ایم سی کے نو منتخب میئر جنید متو اپنی پارٹی میں شامل

سرینگر//سرینگر میونسپل کارپوریشن (ایس ایم سی) کے نو منتخب میئر جنید عظیم متو نے جمعہ کو سید الطاف بخاری کی قیادت والی اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ اس موقعہ پر اظہار خیال کرتے ہوئے بخاری نے کہا کہ اُن کی پارٹی سرینگر کو ایک اعلیٰ پایہ کا شہر بنائے گی۔ روشنی سکیم کے معاملے میں بات کرتے ہوئے بخاری نے کہا کہ جو بھی لوگ قصور وار پائے جائیں گے اُنہیں سزا ملنی چاہئے تاہم جن لوگوں نے سکیم سے قانونی طور کوئی فائدہ حاصل کیا اُنہیں خوفزدہ نہیں کیا جانا چاہئے۔  اس موقع پر متو نے کہا کہ اپنی پارٹی حقیقت پسندانہ سیاست پر یقین رکھتی ہے ۔  

پی ڈی پی لیڈر وحید پرہ 15دن کیلئے این آئی اے کی تحویل میں

سرینگر//پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی(پی ڈی پی) کے لیڈر وحید الرحمان پرہ کو جمعہ کے روز 15دن کیلئے قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کی تحویل میں دے دیا گیا۔پرہ کو ایجنسی نے بدھ کے روز دہلی میں جنگجووں کے ساتھ ساز باز کرنے کی پاداش میں گرفتار کرلیا۔  اطلاعات کے مطابق پرہ کو آج جموں لاکر این آئی اے کی عدالت کے سامنے پیش کیا گیا جہاں اُس پر الزام عائد کیا گیا کہ اُس کے عرفان شفیع میر کے ساتھ” قریبی روابط“ تھے۔میر کو رواں برس کے اوائل میںنوید بابو نامی جنگجو کے ہمراہ اُس وقت گرفتار کیا گیا تھاجب سابق پولیس آفیسردیوندر سنگھ دونوں کو وادی سے باہر لیجارہا تھا۔ پرہ کو گرفتاری کے اگلے روز یعنی جمعرات کو دلی کی ایک عدالت میں پیش کیا گیا جہاں این آئی اے نے اُسے جموں کی عدالت میں پیش کرنے کیلئے ٹرانزٹ ریمانڈ حاصل کی۔ ذرائع کے مطابق دیوندر سنگھ کیس کی تحقیقات کے دوران این آئی

راجوری میں کراس کنٹرول لائن فائرنگ،2فوجی اہلکار ہلاک

سرینگر//بھارت اور پاکستان کی افواج کے مابین ضلع راجوری میں کنٹرول لائن پر ہوئی آر پار گولہ باری کے نتیجے میں دوفوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔یہ واقعہ ضلع کے سندھر بنی علاقے میں جمعہ کو پیش آیا۔ جموں میں مقیم فوج کے ترجمان کرنل دیوندر آنند نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فوج نے کسی اشتعال کے بغیر ایل او سی پرراجوری کے سندھربنی سیکٹر میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔ انہوں نے مزید کہا”ہماری افواج نے فوری طور دشمن کی فائرنگ کا جواب دیا اور دونوں طرف کی گولہ باری کے نتیجے میں دو بھارتی فوجی زخمی ہوئے جنہوں نے بعد میں دم توڑ دیا“۔ انہوں نے ہلاک شدہ فوجی اہلکاروں کی شناخت نائیک پریم بہادر کھتری اور رائفل مین سکھبیر سنگھ کے طور کی۔ ضلع راجوری میں کراس ایل او سی فائرنگ کے نتیجے میں ہلاکتوں کا یہ واقعہ پونچھ میں پیش آئے ایسے ہی ایک واقعہ کے ایک دن بعد رونما ہوا جس می

ملک میں کورونا کیس93لاکھ اورہلاکتیں 1.35 لاکھ سے متجاوز

نئی دہلی// ملک میں کوروناوائرس کے 43 ہزار سے زیادہ نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جس متاثرہ مریضوں کی تعداد 93 لاکھ سے متجاوز کر چکی ہے جبکہ ایکٹیو کیسز کی شرح میں اضافہ مسلسل جاری ہے۔ مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران43082 نئے کیس رپورٹ ہوئے جس سے کورونا متاثرہ افراد کی تعداد 93.09 لاکھ ہوگئی۔ فعال کیسوںکی تعداد 3211 ہوگئی ہے جبکہ نئے کیس بڑھ کر 4.55 لاکھ ہوگئے۔  اسی عرصے کے دوران39379 مریض صحت مند ہوئے جس سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 87.18 لاکھ سے زائد ہوچکی ہے۔  اسی عرصے میں 492 مزید مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ اموات کی تعداد بڑھ کر 1،35،715 ہوگئی ہے۔ ملک میں ایکٹیو کیسوں کی شرح بڑھ کر 4.89 فیصد،شفایابی کی شرح 93.65 جبکہ اموات کی شرح اب بھی 1.46 فیصد ہے۔  

ہمارے دروازوں کے سامنے پولیس گاڑی کھڑا کرنا انتظامیہ کا معمول بن گیا ہے: عمر عبداللہ

سری نگر// نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جمعہ کوکہا ” ہمارے دروازوں کے سامنے پولیس گاڑی کھڑا کرنا موجودہ انتظامیہ کا اب معیاری آپریٹنگ طریقہ کار بن گیا ہے“۔ انہوں نے یہ باتیں پی ڈی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کی ایک ٹویٹ ،جس میں انہوں نے اپنی رہائش گاہ کے گیٹ کے سامنے ایک پولیس گاڑی کھڑا ہونے کی تصویر بھی پوسٹ کی ہے، کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے کہیں۔ عمر عبداللہ نے اپنے ٹویٹ میں کہا”ہمارے گیٹوں کے سامنے پولیس ٹرک کھڑا کرنا موجودہ انتظامیہ کا معیاری آپریٹنگ طریقہ کار بن گیا ہے“۔  

راج کوٹ کے کووڈ اسپتال میں خوفناک آتشزدگی، 5 ہلاک ، 28 زخمی

راج کوٹ// گجرات کے شہر راج کوٹ کے مالویہ نگر علاقے میں واقع ایک کووڈ اسپتال میں گذشتہ نصف شب خوفناک آتشزدگی میں پانچ افراد ہلاک اور 28 زخمی ہوگئے۔ تھانہ انچارج کے این بھوکان نے بتایا کہ آنند بنگلہ چوک کے قریب واقع تین منزلہ ادے شیوانند کووڈ سینٹر اسپتال کی پہلی منزل پر اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ اسپتال میں کل 33 مریض داخل تھے۔ واقعہ میں آئی سی یو میں داخل 11 مریضوں میں سے 5 کی موت ہوگئی ، جبکہ آئی سی یو کے دیگر 6 مریضوں سمیت 28 افراد جھلس گئے۔ جھلسے ہوئے افراد کو دوسرے اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔ فائر ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے بتایا کہ فائر فائٹرز نے آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی چھ فائر بریگیڈ گاڑیوں کے ساتھ موقع پرپہنچ گئے۔ آگ بجھانے والے عملے نے آج صبح تقریبا چھ گھنٹے کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔  

ہندوستانی بحریہ کا مگ 29 طیارہ گر کر تباہ ، ایک پائلٹ لاپتہ

نئی دہلی// بحریہ کا ایک ٹرینی مگ 29 لڑاکا طیارہ گذشتہ شام بحیرہ عرب کے اوپر گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارے کے ایک پائلٹ کو بچا لیا گیا ہے جبکہ دوسرے کی تلاش کے لئے مہم جاری ہے۔ بحریہ کے ترجمان نے جمعہ کوبتایا کہ طیارہ جمعرات کی شام تقریبا 5 بجے گر کر تباہ ہوا جب وہ گوا کے قریب بحیرہ عرب کے اوپر پروازکررہا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ جمعہ کی صبح ایک پائلٹ کو ڈھونڈ لیا گیا ہے جبکہ دوسرے کی تلاش کے لئے ہیلی کاپٹروں اور جنگی جہازوں کے ساتھ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ حادثے کے اسباب کی تحقیقات کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ ایک سال میں مگ 29 طیارے کے حادثے کا یہ تیسراواقعہ ہے۔ اس سے قبل پچھلے سال 16 نومبر اور 23 فروری کو مگ 29 طیارہ گرکرتباہ ہوا تھا۔ بحریہ کا بیڑا 40 مگ 29 جنگی طیاروں پر مشتمل ہے۔ دو انجن والا مگ۔29 روس میں تیار کیا گیا ہے اور یہ طیارہ بحریہ کے ہنسا بحری اڈے

محبوبہ مفتی سرینگر کی رہائش گاہ کے اندر حراست میں

سرینگر//سابق وزیر اعلیٰ اور پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی (پی ڈی پی) صدرمحبوبہ مفتی کو جمعہ کے روز سرینگر میں واقع اپنی سرکاری رہائش کے اندر حراست میں رکھا گیا۔ محبوبہ نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ اُنہیں ”غیر قانونی“ طور ایک بار پھر حراست میں رکھا گیا ہے۔ انہوں نے مزید لکھا”گذشتہ دو روز سے انتظامیہ نے مجھے وحید پرہ کے گھر جانے سے روکا۔بی جے پی اور اُن کی کٹھ پتلیوں کو کشمیر کے کونے کونے میں جانے کی اجازت دی جارہی ہے لیکن سیکورٹی صرف میرے کیس میں ہی ایک مسئلہ ہے“۔ اپنے ٹویٹ میں محبوبہ نے پولیس اور ایس ایس جی کے وہ خط بھی شیئر کئے جس میں اُنہیں سیکورٹی کو ملحوظ رکھتے ہوئے پلوامہ جانے کا پروگرام تبدیل کرنے کیلئے کہا گیا ہے۔  

جنوبی کشمیر کے 4 گاوں کا فورسزمحاصرہ اور تلاشی آپریشن

ترال//فوج ، سی آر پی ایف اور ایس او جی اہلکاروں نے جمعہ کی صبح پلوامہ اور شوپیان اضلاع میں چار گاوں کو محاصرے میں لے کر گھر گھر تلاشیاں شروع کیں۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ فوج کے42آر آر،سی آر پی ایف اور پولیس اہلکاروںنے پلوامہ ضلع میںترال کے نارستان اور مندورہ علاقوں کو محاصرے میں لیا اور تلاشی آپریشن شروع کیا۔ اس دوران44راشٹریہ رائفلز، ایس او جی اور سی آر پی ایف نے مشترکہ طور ضلع شوپیان میں پہنو، اورربن علاقوں کو محاصرے میں لے کر جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فورسز نے جن علاقوں کو محاصرے میں لیا ہے وہاں تلاشی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔  

اگر الیکٹرالز بائیڈن کو ووٹ کریں گے تو وائٹ ہاوس چھوڑدوں گا: ٹرمپ

واشنگٹن//موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ان کے معاون الیکٹرالز بائیڈن کے حق میں ووٹ کرتے ہیں تو وہ وائٹ ہاوس چھوڑ دیں گے۔ جب ڈونلڈ ٹرمپ سے جمعرات کی شام پوچھا گیا کہ اگران کے معاون الیکٹرالزبائیڈن کے حق میں ووٹ دیتے ہیں تو کیا وہ وائٹ ہاوس چھوڑ دیں گے تو انہوں نے کہا ”آپ جانتے ہیں میں ایسی صورتحال میں یقینی طور پر وائٹ ہاوس چھوڑ دوں گا۔“ یاد رہے کہ جو بائیڈن نے حال ہی میںامریکہ کے صدارتی انتخابات میں جیت حاصل کرلی تاہم اُن کی جیت پر الیکٹرولز کو اپنی مہر ثبت کرنی ہے جس کے بعد اگلے سال کے پہلے مہینہ میں وہ امریکہ کے نئے صدر کا عہدہ سنبھالیں گے۔