تازہ ترین

پی ڈی پی لیڈر وحید پرہ این آئی اے کے ہاتھوں گرفتار

سرینگر//قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے بدھ کو پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی (پی ڈی پی) یوتھ ونگ کے صدر وحید الرحمان پرہ کو گرفتار کرلیا۔ نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق این آئی اے کے دلی میں قائم صدر دفتر پر گذشتہ دو روز سے پرہ کی پوچھ تاچھ ہورہی تھی۔یہ پوچھ تاچھ سابق ڈی ایس پی دیوندر سنگھ کے کیس کے سلسلے میں کی جارہی تھی جنہیں حزب المجاہدین کے دو جنگجوﺅں کو وادی سے باہر لیجانے کی کوشش میں گرفتار کیا گیا تھا۔ کے این او نے این آئی اے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ تیسرے دن کی پوچھ تاچھ کے بعد پرہ کو باضابطہ گرفتار کیا گیا ہے۔

جنید متو دوسری مرتبہ ایس ایم سی کے میئر منتخب

سرینگر//سرینگر میونسپل کارپوریشن کے سابق میئر جنید متو کو بدھ کے روز دوسری مرتبہ ایس ایم سی کے میئر کی حیثیت سے منتخب کیا گیا۔ نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق آج منعقدہ ووٹنگ کے اختتام پرمتو نے اپنے قریبی حریف شیخ عمران کو شکست دی جو ایس ایم سی کے سابق نائب میئر رہے ہیں۔ متو نے44ووٹوں سے جیت حاصل کی جبکہ عمران کو7ووٹ حاصل ہوئے۔26رائے دہندگان نے الیکشن عمل میں حصہ نہیں لیا۔  

جموں کشمیر میں جمعرات سے موسم خشک رہنے کی پیش گوئی

سری نگر// جموں کشمیر میں گذشتہ تین دنوں سے رک رک کر ہونے والی برف و باراں کے بیچ محکمہ موسمیات نے جمعرات سے موسم میں بہتری واقع ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔ متعلقہ محکمہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ جموں وکشمیر میں جمعرات سے موسم میں بہتری واقع ہوگی اور پھر 3 دسمبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی توقع ہے۔ انہوں نے پہاڑی علاقوں کے لوگوں سے پہاڑیوں سے برفانی تودے گر آنے کیلئے خبردار رہنے کی اپیل کی ہے۔  

سوپور کے لاپتہ شہری کی تلاش کیلئے پولیس کی عوام سے مدد طلب

سرینگر//پولیس نے بدھ کوشمالی کشمیر کے سوپور کے رہنے والے ایک لاپتہ شہری کی تلاش کیلئے عوام سے مدد طلب کی ۔ ایک بیان میں پولیس نے کہا کہ نذیر احمد پنڈت ساکن نگین باغ کرانکشیون کالونی سوپور رواں ماہ کی24تاریخ سے لاپتہ ہے۔ پولیس نے کہا کہ اگر کسی کو مذکورہ شہری کے بارے میں کوئی علمیت ہو تو9596773011, 9906447138, 9596773024 یا9596773025, نمبرات پر مطلع کیا جائے۔ لاپتہ شہری کے بارے میں ایک رپورٹ تارزو سوپور کے پولیس تھانے میں درج ہے۔  

اونتی پورہ میں انہدامی کارروائی، متعدد تعمیرات مسمار

ترال// جنوبی ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ علاقے میں بدھ کو انتظامیہ کی جانب سے غیر قانونی تجاوزات کی انہدامہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔ اس دوران علاقے میں درجنوں دکان اور کئی دیگر تعمیرات کو کھارہ موڑ کے نزدیک منہدم کیا گیا۔ متاثرین نے الزام عاید کیا کہ اُنہیں قبل از وقت کوئی نوٹس نہیں دیا گیا۔علاقے میں آخری اطلاعات ملنے تک انہدامی کارروائی جاری تھی۔ سرکاری ذرائع نے کہا کہ مذکورہ تعمیرات سرکاری اراضی پر کھڑی کی گئی ہیں۔  

کورونا وائرس سے دنیا میں 14لاکھ سے زیادہ اموات،5.96کروڑ متاثر

واشنگٹن / ریو ڈی جینیرو / نئی دہلی// عالمی وبائی مرض کورونا وائرس (کووڈ-19) سے دنیا بھر میں 14لاکھ سے زیادہ افراد کی موت ہوچکی ہے اور اس سے متاثرہ افراد کی تعداد مسلسل تیزی سے بڑھتے ہوئے5.96 کروڑسے زیادہ ہوگئی ہے۔ کورونا متاثرین کی تعداد کے لحاظ سے امریکہ پہلے، ہندوستان دوسرے اور برازیل تیسرے نمبر پر ہے۔ اس انفیکشن سے تیزی سے صحت یاب ہونے والے لوگوں کی تعداد کے معاملے میں ہندوستان، برازیل اور امریکہ بالترتیب پہلے ، دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ مرکز (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، دنیا کے 191 ممالک میں کورونا وائرس نے 59671202 افراد کو متاثر اور1407542 افراد کو ہلاک کیا ہے۔ کورونا سے سب سے زیادہ متاثر امریکہ میں اب تک 112589221 افراد متاثر اور259874جاں بحق ہوئے ہیں۔  

ملک میں کورونا کا قہر جاری، 44376نئے کیس،481ہلاکتیں

نئی دہلی// ملک میں پھر 44 ہزار سے زیادہ کورونا کے نئے کیس سامنے آنے سے فعال کیسوں میں اضافہ ہوا ہے حالانکہ بازیابی کی شرح جزوی کمی کے ساتھ 93.72 فیصد ہے۔ مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران44376 نئے کیس سامنے آئے ہیں اور متاثرہ افراد کی تعداد 92.22 لاکھ ہوگئی ہے۔ نئے کیسز کے ساتھ فعال معاملات میں 6079 اضافہ ہو۔ اس مدت کے دوران37816مریض صحت مند ہوئے۔ کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 8.64 لاکھ ہوگئی ہے۔ اسی عرصے میں مزید 481 مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ اموات کی تعداد بڑھ کر134699 ہوگئی ہے۔ ملک میں فعال کیسز کی شرح 4.82 فیصد تک جا پہنچی ہے جبکہ اموات کی شرح ابھی 1.46 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا نے دہلی میں ایک بھیانک شکل دکھائی اور سب سے زیادہ 6224 نئے کیس سامنے آئے۔ مہاراشٹر اور کیرالہ بالترتیب 5439 اور 5420 نئے کیسوں کے ساتھ دوسرے

بائیڈن کو باقاعدہ بریفنگ کی منظوری

واشنگٹن//امریکہ کے صدر کے دفتر وائٹ ہاو¿س نے منتخب صدر جو بائیڈن کو باقاعدہ بریفنگ کی منظوری دے دی ہے۔ افسروں کے حوالے سے سی این این نے یہ رپورٹ دی ہے۔ سی این این نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ وائٹ ہاو¿س نے منتخب صدر جو بائیڈن کو باقاعدہ پریس کانفرنس کی روایتی منظوری دے دی ہے۔ رپورٹ میں صدر کے پریس کانفرنس کے ساتھ قومی سلامتی کے خطروں اور خفیہ واقعات کا ذکر ہے۔ رپورٹ کے مطابق اب سبھی وفاقی ایجنسیاں جو بائیڈن کی ٹیم کو طاقتوں کی منتقلی کے بارے میں بات کررہی ہیں۔  

کانگریس کے 71 سالہ لیڈر احمد پٹیل کا انتقال

نئی دہلی// کانگریس کے سینئر رہنما احمد پٹیل کا بدھ کی صبح ساڑھے تین بجے انتقال ہوگیا۔ انہیں گروگرام کے میدانتا اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں انہوں نے اپنی آخری سانس لی۔ علاج کے دوران ان کے کئی اعضا نے کام کرنا بند کردیا تھا۔ ان کے بیٹے فیصل پٹیل نے ٹویٹر پر اپنے والد کے انتقال کی اطلاع دی۔ فیصل نے لکھا”ایک ساتھ کئی اعضا نے کام کرنا بند کردیا تھا جس کی وجہ سے ان کا انتقال ہوگیا۔ اپنے سبھی خیر خواہوں سے اپیل کرتا ہوں کہ اس وقت کورونا وائرس کے اصولوں پر سختی سے عمل کریں اور سماجی دوری کے سلسلے میں پرعزم رہیں اور کسی بھی اجتماعی انعقاد میں جانے سے بچیں۔“  پٹیل کی عمر71سال تھی اور وہ ایک مہینے پہلے کورونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے۔انہیں 15 نومبر کو میدانتا اسپتال کے آئی سی یو میں داخل کرایا گیا تھا۔ سونیا گاندھی کے سیاسی مشیر رہے پٹیل کی پیدائش 21 اگست 19