تازہ ترین

فاروق اور عمر کے نام روشنی ایکٹ کے تحت زمین حاصل کرنے والوں کی فہرست میں شامل

سرینگر//رکن پارلیمان اور جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبد اللہ اور اُن کے بیٹے عمر عبد اللہ اُن سیاسی اثر و رسوخ رکھنے والے افراد میں شامل ہیں جنہوں نے روشنی ایکٹ کے تحت زمین حاصل کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق جموں کشمیر انتظامیہ نے ان افراد کے نام ظاہر کئے ہیں جنہیں روشنی ایکٹ کے تحت فائدہ حاصل ہوا ہے۔ اس فہرست میںسیاست دان اور سابق سرکاری افسران شامل ہیں جن میں فاروق اور عمر کا نام بھی شامل ہے۔ اپنا نام روشنی ایکٹ کے تحت فائدہ حاصل کرنے والوں کی فہرست میں شامل ہونے پرفاروق نے سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے”یہ مجھے ڈسٹرب کرنے کیلئے کیا جارہا ہے“۔ نیشنل کانفرنس لیڈر دیوندر رینہ نے انڈیا ٹوڈے کو بتایا کہ معاملہ عدالت کے سامنے ہے اور وہ عدالتی احکامات کا احترام کریں گے۔ یاد رہے کہ جموں کشمیر انتظامیہ نے4نومبر کو ضلع کمشنروں کو ہدایت دی کہ وہ غیر قانونی طور

مودی کے انتخاب کو چیلنج کرنے والی درخواست سپریم کورٹ سے خارج

نئی دہلی// سپریم کورٹ نے منگل کو وزیر اعظم نریندر مودی کے وارانسی میں 2019 کے انتخابات کو چیلینج کرنے والی ایک درخواست کو خارج کردیا۔ چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے مودی کے انتخاب کو چیلنج کرنے والے بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے سابق جوان تیج بہادر کی درخواست خارج کردی۔ عدالت عظمی نے گزشتہ بدھ کو اس معاملے میں فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ گذشتہ سماعت پر درخواست گزار تیج بہادر کے وکیل پردیپ یادو کی طرف سے سماعت ملتوی کرنے کے کافی زور لگایا تھا ، لیکن عدالت عظمیٰ نے ان کے ارادے کو محسوس کرتے ہوئے ایسا کرنے سے انکار کردیا۔ درخواست گزار کے وکیل نے متعدد بار بینچ سے معاملے کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی ، لیکن جسٹس بوبڈے نے وکیل کے مقصد کو بخوبی بھانپ لیا ہے اور وکیل سے بار بار جرح کرنے کو کہا تھا۔ جسٹس بوبڈے نے کہا تھا کہ سماعت بار بار موخر نہیں

کورونا کی وجہ سے اگلے سال کا حج مہنگا ہوگا: مختار عباس نقوی

سری نگر// مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے کہا ہے کہ کورونا وبا کی وجہ سے اگلے سال یعنی سال 2021 کے حج کے اخراجات مہنگے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے یہ حج ایک الگ صورتحال میں انجام پذیر ہوگا۔ موصوف مرکزی وزیر نے ان باتوں کا اظہار یو این آئی کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا”سال 2021 کا حج جو ہوگا وہ کورونا کی وجہ سے الگ ہی صورتحال میں ہوگا، اس صورتحال میں حج کے اخراجات میں اضافہ ہوگا جس سے حج کے خرچہ جات بڑھیں گے“۔ انہوں نے کہا”حج چونکہ سعودی عرب میں ہوتا ہے وہاں کی حکومت کے پروٹوکال کے مطابق جس کمرے میں آٹھ نو لوگ رہتے تھے اس میں اب صرف دو یا تین ہی لوگ رہ سکتے ہیں اور جس گاڑی میں 45 حاجی سفر کرتے تھے اس میں زیادہ سے زیادہ بیس حاجی سفر کر سکتے ہیں اور اس کے علاوہ بھی دیگر اخراجات بڑھیں گے“۔  نقوی

رام بن میں ٹاٹا سومو دریائے چناب میں جا گری، دو افراد لاپتہ

جموں// جموں و کشمیر کے ضلع رام بن کے مضافاتی علاقہ مہڑ کے نزدیک سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر پیر کی شام ایک ٹاٹا سومو گاڑی سڑک سے لڑھک کر دریائے چناب میں جا گری جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار دو افراد لاپتہ ہو گئے۔ پولیس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ رام بن کے مضافاتی علاقہ مہڑ کے نزدیک سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر پیر کی شام قریب چھ بجے ایک ٹاٹا سومو سڑک سے لڑھک کر دریائے چناب میں جا گری جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار دو افراد لاپتہ ہو گئے۔ بیان میںکہا گیا کہ واقعہ رونما ہوتے ہی رام بن پولیس اور کیو آر ٹی ٹیم کے رضاکار جائے موقع پر پہنچے اور بچاﺅ کارروائیاں شروع کیں۔  

ملک میں 37975 نئے کورونا وائرس کیس،480اموات

نئی دہلی//مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 37975 نئے کیس سامنے آنے کے بعد ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد 91.77 لاکھ تک پہنچ گئی ہے جبکہ مزید 480 مریضوں کی موت کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر134218 ہوگئی ہے۔  ملک میں 4819 فعال کیس کم ہونے کے بعد اب یہ تعداد گھٹ کر438667 ہوگئی ہے۔  ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دہلی ، کیرالہ ، مہاراشٹرا اور مغربی بنگال میں کورونا وائرس (کوویڈ۔19) سے سب سے زیادہ افراد بازیاب ہوئے ہیں۔ کورونا کی وبا سے سب سے زیادہ دہلی میں7216 افراد، کیرالہ میں5425، مہاراشٹر میں3729 اور مغربی بنگال میں3687 صحتیاب ہوئے ہیں۔  

نیتن یاہو اپنے سعودی عرب کے دورے سے متعلق افواہوں پر خاموش

تل ابیب //اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نیتن یاھو نے اپنے سعودی عرب کے دورے اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز سے ملاقات سے متعلق افواہوں پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ہے۔ اس سے قبل پیر کے روز اسرائیلی میڈیا نے اطلاع دی تھی کہ نیتن یاہو نے سعودی عرب کے شہر نیوم کا خفیہ دورہ کیا اور ولی عہد شہزادہ اور امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو سے ملاقات کی۔ ایسی خبریں ہیں کہ اس ملاقات کے دوران موساد انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ بھی موجود تھے۔ دوسری جانب ، سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان ال سعود نے ایسی کسی بھی ملاقات کی تردید کی ہے۔ لیکوڈ پارٹی کے پارلیمانی اجلاس میں ، نیتن یاہو نے کہا ”میں نے کئی برس سے ایسی چیزوں پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے اور اسی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے میں اس پر دوبارہ ردعمل ظاہر نہیں کروں گا۔ میں نے اسرائیل کو مضبوط اور امن بحال کرنے کی طرف ہر

شمالی ضلع بانڈی پورہ میں آگ کی بھیانک واردات، تین رہائشی مکان خاکستر

سرینگر//شمالی ضلع بانڈی پورہ میں آگ کی ایک بھیانک واردات میں تین رہائشی مکان خاکستر ہوگئے۔یہ واقعہ ضلع کے پلان علاقے میں گذشتہ رات دیر گئے پیش آیا۔ عینی شاہدین کے مطابق آگ وارڈ نمبر3میں واقع ایک مکان سے رونما ہوئی جس نے آناً فاناً دو ملحقہ مکانوں کو بھی لپیٹ میں لے لیکر اُنہیں بھی خاکستر میں تبدیل کیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق متاثرہ مکان تین بھائیوں کے تھے جن میں سے دو کی اقتصادی حالت بہت ہی خراب ہے۔انہوں نے کہا کہ آگ اتنی بھیانک تھی کہ مکین مشکل سے اپنی جانیں بچا سکے اور اُن کا سارا مال و اسباب جل کر خاک ہوگیا۔ شاہدین کا مزید کہا تھا کہ جس مکان سے آگ نمودار ہوئی اُس میں ایک غیر مقامی فیملی کرایہ پر رہائش پذیر تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ آگ بجھانے کیلئے صرف ایک گاڑی جائے مقام پر پہنچی ۔بعد ازاں این ایچ پی سی کی ایک گاڑی بھی آگ بجھانے کیلئے پہنچی لیکن تب تک آگ نے اپنا کام کردیا تھ

دنیا میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 5.9 کروڑ کے پار

واشنگٹن// دنیا بھر میں کورونا متاثرین کے معاملوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور منگل کوجاری اعدادو شمار میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھکر 5.9 کروڑ سے زیادہ ہوگئی۔ جان ہاپکنز کے تازہ ترین اعدادو شمار کے مطابق دنیا بھر میں اب تک کورونا سے 1,394,694 مریضوں کی موت ہوچکی ہے وہیں 37,691,380 لاکھ مریض اس وبا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔ کورونا متاثرہ معاملوں میں امریکہ سب سے اوپرہے وہیں ہندوستان دوسرے اور برازیل تیسرے نمبر پر ہے۔ فرانس اور روس تقریباً چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں۔ امریکہ میں اب تک کووڈ 19 کے 1.2 کروڑ سے زیادہ معاملے سامنے ا?ئے ہیں وہیں یہاں اس وبا سےمرنے والوں کی تعداد بڑھکر 2,57,500 سے زیادہ ہوگئی ہے۔

اتحاد المسلمین کے سرپرست مولانا عباس انصاری کی اہلیہ کا انتقال

سرینگر//اتحاد المسلمین کے سرپرست مولانا عباس انصاری کی اہلیہ منگل کی صبح انتقال کرگئی۔ گھریلو ذرائع کے مطابق انصاری کی اہلیہ نے آج صبح آٹھ بجے سکمز صورہ میں مختصر علالت کے بعد آخری سانس لی۔ مرحومہ انگریزی روزنامہ کشمیر آبزرور کے ایڈیٹر سجاد حیدر کی والدہ نسبتی تھی۔