تازہ ترین

جموں کشمیر میں مزید1086کورونا کیس

سرینگر// مہلک کورونا وائرس کا پھیلاﺅ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے یہاں تک مرکز کے زیر انتظام جموں کشمیر میں بدھ کو اس وائرس کے 1086نئے کیس سامنے آئے۔اس طرح جموں کشمیر میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد141736تک پہنچ گئی ہے۔ آج وادی کشمیر میں 684جبکہ جموں صوبے میں402کیس سامنے آئے۔ سرکاری ذرائع نے اعداد و شمار دیتے ہوئے کہا کہ سرینگر ضلع میں آج388کیس ظاہر ہوئے۔ اسی طرح ضلع بارہمولہ میں 107،ضلع بڈگام میں53، پلوامہ میں12،کپوارہ میں23،اننت ناگ میں29، بانڈی پورہ میں23،گاندربل میں19،کولگام میں19اور شوپیان ضلع میں11کورونا کیس سامنے آئے۔ اسی طرح جموں ضلع میں آج 199، ادھمپور میں37، راجوری میں12،ڈوڈہ میں 1،کٹھوعہ میں23،سانبہ میں19،پونچھ میں19،رام بن میں7جبکہ ریاسی ضلع میں85کورونا کیس سامنے آئے ۔

کپوارہ میں ایل او سی پر فائرنگ کے پراسرار واقعہ میں فوجی اہلکار زخمی

سری نگر// شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ میں لائن آف کنٹرول پر گذشتہ شب فائرنگ کے ایک پراسرار واقعہ میں ایک فوجی اہلکار زخمی ہوا ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بتایا کہ کپوارہ سے صرف 30 سے 33 کلو میٹر دور ایل او سی کے 'انیل پوسٹ' پر تعینات فوجی اہلکاروں نے گذشتہ شب رات کے قریب ساڑھے دس بجے کچھ مشکوک نقل و حرکت دیکھی۔ انہوں نے بتایا کہ مشکوک نقل و حرکت کو دیکھتے ہی ایک سنتری نے فائرنگ کی۔ بعد ازاں اہلکار کو زخمی پایا گیا۔  

کورونا بحران؛ سی بی ایس ای جماعت دسویں کے امتحان منسوخ،بارہویں کا امتحان ملتوی

سرینگر//مرکزی حکومت نے بدھ کو دسویں جماعت کے سی بی ایس ای امتحانات منسوخ کرنے کا فیصلہ لیا۔یہ فیصلہ ملک میں کورونا وائرس کے تشویشناک پھیلاو کے پیش نظر لیا گیا ۔ حکومت نے کورونا صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے بارہویں جماعت کا بورڈ امتحان بھی ملتوی کیا۔  یہ فیصلہ وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں لیا گیا ۔یہ اطلاع مرکزی وزیر تعلیم رامیش پوکھریال نے ایک ٹویٹ میں دی۔ وزیر موصوف نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ 14مئی سے12کے بورڈ امتحانات ملتوی کئے گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یکم جون بھی پھر صورتحال پر غور کیا جائے گا اور جب بھی امتحان کے بارے میں کوئی فیصلہ لیا جائے گا تو اس کیلئے پندرہ روزہ پیشگی نوٹس دیا جائے گا۔ مرکزی وزیر تعلیم کے مطابق دسویں کے جو امتحانات4مئی سے14جون تک لئے جانے تھے اُنہیں منسوخ کیا گیا ہے۔  

امریکہ متحدہ عرب امارات کو اسلحہ فروخت کرنے پر تیار

واشنگٹن// امریکہ کی نئی بائیڈن انتظامیہ متحدہ عرب امارات (یواے ای) کو اسلحہ کی فروخت پر تیار ہوگئی ہے۔ بائیڈن انتظامیہ نے امریکی کانگریس کو اسلحہ کی مجوزہ فروخت سے متعلق آگاہ کر دیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ یو اے ای کو اسلحہ فروخت کے ساتھ آگے بڑھے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ متحدہ عرب امارات کو 23 ارب ڈالرز کا اسلحہ فروخت کررہا ہے جس میں جدید ترین فائٹرجہاز ایف 35، مسلح ڈرون اوردیگر سامان شامل ہے۔  

شمالی کشمیر کے گریز میں نوجوان پھسل کر از جان

سرینگر//شمالی ضلع بانڈی پورہ کے داور گریز میں بدھ کو ایک20سالہ نوجوان پھسل کر جاں بحق ہوگیا۔ نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق مزمل سامون ولد غلام محمد سامون ساکن کھانڈیال داور میں پھسل کر دریائے کشن گنگا میں جاگرا۔ سامون کو دریا سے نکال کر اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔ بعد ازاں نوجوان کی لاش کو تدفین کیلئے ورثا کے حوالے کیا گیا۔  

جنوبی ضلع کولگام میں ایک جنگجو اور تین اعانت کار گرفتار

سرینگر//سیکورٹی فورسز نے بدھ کو دعویٰ کیا کہ انہوں نے جنوبی ضلع کولگام میں ایک جنگجو اور جنگجوﺅں کے تین اعانت کاروں کو گرفتار کرلیا۔ نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق گرفتار جنگجو کی شناخت زیان احمد ڈار ساکن بارہمولہ کے طور ہوئی ہے جو گذشتہ ماہ کے دوران جنوبی ضلع شوپیان سے لاپتہ ہو اتھا۔ جنگجوﺅں کے جن تین اعانت کاروں کو گرفتار کیا گیا ہے اُن کی شناخت زاہد نذیر،عمر یوسف اور مظفر احمد ساکنان ضلع شوپیان کے طور ہوئی ہے۔ مذکورہ گرفتاریاں فوج اور پولیس کی ایک مشترکہ کارروائی کے دوران بوگنڈ کولگام میں عمل میں لائی گئی ہیں۔  

جنوبی کشمیرکے اونتی پورہ میں پولیس اہلکار حرکت قلب بند ہونے سے فوت

سری نگر// جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ضلع پولیس لائنز اونتی پورہ میں تعینات ایک پولیس اہلکار کی دوران شب حرکت قلب بند ہونے سے موت واقع ہوئی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع پولیس لائنز اونتی پورہ میں تعینات ایک پولیس اہلکار کی منگل اور بدھ کی درمیانی شب حرکت قلب بند ہونے سے موت ہوئی۔ متوفی پولیس اہلکار کی شناخت اعجاز احمد ساکن لدھو پامپور کے بطور ہوئی ہے۔  

کشتی ڈوبنے سے یمن کے 42 مہاجروں کی موت

صنعا// مشرقی افریقی ملک جبوتی کے ساحلی علاقے میں ایک کشتی ڈوب جانے سے اس میں سوار کم از کم 42 مہاجروں کی موت ہوگئی۔ بین الاقوامی مہاجر تنظیم (آئی او ایم) نے ایک ریلیز جاری کرکے اس بات کی اطلاع دی۔ آئی او ایم کی ریلیز کے مطابق پیر کی صبح اسمگلروں کی ایک کشتی جبوتی کے ساحلی علاقے میں ڈوب گئی۔ کشتی میں 60 مہاجر سوار تھے اور وہ تشدد زدہ یمن سے کوچ کرکے جبوتی کی جانب جارہے تھے۔ کشتی ڈوبنے سے اس میں سوار کم از کم 42 لوگوں کی موت ہوگئی۔ کشتی کےڈوبنے کے اسباب کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ مارچ کے مہینے میں ہی اب تک 2343 سے زیادہ مہاجر یمن سے جبوتی آچکے ہیں۔ جبکہ فروری ماہ میں یہ تعداد تقریباً 1900 تھی۔ واضح رہے کہ یمن اور جبوتی کے درمیان عام طور پر مہاجر ایک مقام سے دوسرے مقام کی جانب جانے کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔  

ملک میں کورونا انفیکشن کے 1.84 لاکھ نئے معاملے،1027ہلاکتیں

نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) کا قہر بڑھتا ہی جارہا ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں 1.84 لاکھ نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ صحت کی مرکزی وزارت کی جانب سے بدھ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 184372 نئے کیس درج ہوئے۔ اس کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 38 لاکھ 73 ہزار 825 ہوگئی ہے۔ اس دوران 82339 مریض صحت مند ہوچکے ہیں ، جن کے ساتھ اب تک 12336036 مریض کوروناسے نجات پاچکے ہیں۔ ملک میں کورونا کے سرگرم معاملات 13 لاکھ کو عبور کرکے 1365704 ہوچکے ہیں۔ اسی دوران مزید 1027 کی موت سے اس مرض سے مرنے کی تعداد بڑھ کر 172085 ہوگئی ہے۔ ملک میں ری کوری کی شرح 88.92 فیصد اور فعال کیسوں کی شرح 9.84 فیصد ہوگئی ہے ، جبکہ اموات کی شرح 1.24 فیصد رہ گئی ہے۔  

جنوبی ضلع پلوامہ میں فورسز آپریشن کے دوران مشتبہ دھماکہ خیز مواد بر آمد

سرینگر//جنوبی ضلع پلوامہ میں سیکورٹی فورسز نے ایک تلاشی آپریشن کے دوران سیبوں کے باغ سے مشتبہ دھماکہ خیز مواد بر آمد کیا۔ طلاعات کے مطابق یہ دھماکہ خیز مواد فوج اور آرمی کے ایک مشترکہ آپریشن کے دوران کمراز پورہ علاقے میں بر آمد کیا گیا۔ اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔  

پونچھ ہسپتال میں کوروناسے منڈی کا شہری فوت

پونچھ //ضلع ہسپتال پونچھ میں منگل کو پونچھ کی تحصیل منڈی کے ساوجیاں علاقہ سے تعلق رکھنے والے ایک شہری کی کورونا وائرس میں مبتلا ہونے سے موت واقع ہوگئی۔ ضلع ہسپتال پونچھ کے میڈیکل سپرانٹنڈنٹ مشتاق جعفری نے بتایا کہ مرحوم کو منگل کی صبح سب ضلع ہسپتال منڈی میں کورونا جانچ کی گئی تھی جس کی رپورٹ مثبت آگئی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہاں سے ڈاکٹروں نے اسے علاج کے لیے ضلع ہسپتال منتقل کیا جہاں پر اس کی موت واقع ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ شخص کی کوروناپروٹوکول کے تحت تدفین کی جائے گی۔

بانہال میں مزدوروں پر گولی چلانے والا ٹھیکیدار گرفتار

بانہال//پولیس نے منگل کو بانہال میں ایک تعمیراتی کمپنی کے ٹھیکیدار کو مزدوروں پر گولی چلانے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ مذکورہ ٹھیکدار محمد سلیم بٹ بھارتیہ جنتا پارٹی کا مقامی لیڈر بھی ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ گذشتہ شام پیش آیا اور اس میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔ اطلاعات میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹھیکیداار نے مزدوروں پر اس وقت اپنے لائسنس والے پستول سے گولی چلائی جب وہ اپنے بقایا معاوضے کا مطالبہ کرنے کیلئے جمع تھے۔  ٹھیکیدار کے مطابق اس نے اپنی حفاظت میں گولی چلائی۔

دنیا میں 29 لاکھ 59 ہزار کوروناہلاکتیں ،13 کروڑ72 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر

واشنگٹن،ریو ڈی جنیریو، نئی دہلی//جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس ’کووڈ19‘ سے دنیا کا کوئی خطہ محفوظ نہیں۔اس موذی وبا سے مریضوں اور ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ لگاتار جاری ہے۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 13 کروڑ 72 لاکھ 78 ہزار 679 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 29 لاکھ 59 ہزار 324 ہو چکی ہے۔ کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 38 لاکھ 46 ہزار 877 مریض اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز میں زیر علاج اور گھروں میں ا?ئسولیشن میں ہیں، جن میں سے ایک لاکھ 3 ہزار 903 کی حالت تشویش ناک جبکہ 11 کروڑ 4 لاکھ 72 ہزار 478 کورونا مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔ کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے ہونے والی ہلاکتوں کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکہ اب بھی پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 5 لاکھ 76

ڈوڈہ میں20سالہ موٹر سائیکل سوار سڑک حادثے میں از جان

سرینگر//ضلع ڈوڈہ کے ٹھاٹھری قصبہ میں منگل کو ایک20سالہ موٹر سائیکل سوار اس وقت جاں بحق ہوگیا جب اُسے ایک کار نے ٹکر ماری۔ نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق گپتیشور سنگھ ولد دل چند ساکن ناگنی کٹھیارا ٹھاٹھری سے ڈوڈہ جارہا تھا جب ایک کار نے اسے ٹکر ماری۔ اس حادثے میں مذکورہ موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی از جان ہوگیا۔ پولیس نے اس ضمن میں ایف آئی آر نمبر35کے تحت معاملہ درج کر لیا ہے۔  

ہندوارہ میں البدر کے 2جنگجو اور3اعانت کار گرفتار: پولیس

سرینگر//پولیس نے منگل کے روز کہا کہ شمالی ضلع کپوارہ میں ہندوارہ رعلاقہ کے کرالہ گنڈ میں دو جنگجوﺅں اور تین اعانت کاروں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔پولیس کے مطابق گرفتار شدگان کا تعلق عسکری تنظیم البدر سے ہے۔ ایس پی ہندوارہ سندیپ گپتا نے ایک پریس کانفرنس کے دوران گرفتار شد ہ تین اعانت کاروں کی شناخت کرتے ہوئے کہا کہ ان میں محمد یاسین راتھر ولد محمد اکبر، شوکت احمد گنائی ولد ثنا اللہ گنائی اور غلام نبی راتھر ولد ولی محمد راتھر ساکنان کاچلو قاضی آباد شامل ہیں۔ گپتا نے کہا کہ یہ تینوں ایک موٹر سائیکل پر جارہے تھے جب انہیں بارہمولہ۔ہندوارہ شاہراہ پر ناکہ کے دوران گرفتار کیا گیا۔یہ ناکہ فوج، پولیس اور سی آر پی ایف نے مشترکہ طور لگایا تھا۔ گپتا کے مطابق تینوں نے بھاگنے کی کوشش کی لیکن ایک تلاشی پارٹی نے انہیں دھر لیا۔ان کی تحویل سے ہتھیار اور گولہ بارود بھی بر آمد کیا گیا ہے۔

ایک دن بند رہنے کے بعد بانڈی پورہ۔ گریز روڈ پر ٹریفک بحال

سری نگر// شمالی کشمیر کے قصبہ گریز کو وادی کے دیگر حصوں کے ساتھ جوڑنے والے 85 کلومیٹر طویل بانڈی پورہ- گریز روڈ پر ایک روز بعد منگل کو یک طرفہ ٹریفک کی نقل و حمل بحال ہوئی۔ واضح رہے کہ مذکورہ روڈ قریب چھ ماہ بعد 10 اپریل کو ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے کھول دیا گیا تھا تاہم تازہ برفباری اور برافی تودا گر آنے کی وجہ سے اس روڈ کو پیر کے روز ایک بار پھر بند کر دیا گیا تھا۔ بانڈی پورہ پولیس کنٹرول روم کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ روڈ کو صاف کرنے کے بعد منگل کے روز گاڑیوں کو بانڈی پورہ سے گریز جانے کی اجازت دی گئی ہے۔  

رام بن میں کشمیر شاہراہ پر پنجاب کا ٹرک ڈرائیور بظاہر حرکت قلب بند ہونے سے فوت

جموں// صوبہ جموں کے ضلع رام بن میں ڈگڈول علاقے کے نزدیک کشمیر شاہراہ پر گذشتہ شب پنجاب سے تعلق رکھنے والے ایک ٹرک ڈرائیور کی بظاہر حرکت قلب بند ہونے سے موت واقع ہوئی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع رام بن کے ڈگڈول علاقے کے نزدیک سری نگر۔ جموں شاہراہ پر گذشتہ شب ایک ڈرائیور نے اپنی ٹرک سڑک کے ایک طرف کھڑا کی تھی کہ اچانک سینے میں شدید درد ہونے کے بعد اس کی موت واقع ہوئی۔ متوفی ڈرائیور کی شناخت درشن سنگھ ساکن امرتسر پنجاب کے بطور ہوئی ہے۔  

اندرپرستھ اپولو، سرگنگا رام سمیت14اسپتال کووڈ مراکز میں تبدیل

نئی دہلی// دہلی کی حکومت نے جان لیوا عالمی وبا کورونا وائرس’کووڈ19‘ سے بچاو¿ کی کوششوں کے طور پر قومی راجدھانی کے 14 اسپتال جن میں اندرپرستھ اپولو اور سر گنگارام اسپتال بھی ہیں ، کو مکمل طور پر کووڈ -19 اسپتال میں تبدیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان اسپتالوں میں صرف کوروناوائرس سے متاثر مریضوں کا علاج کیا جائے گا۔ دیگر امراض میں مبتلا مریضوں کا اب ان اسپتالوں میں علاج معالجہ نہیں ہو سکے گا۔ اس کے علاوہ حکومت نے 115 پرائیویٹ اسپتالوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ کورونا مریضوں کے لئے مزید بستروں کو محفوظ رکھے۔ حکومت نے 101 پرائیویٹ اسپتالوں کو بھی ہدایت دی ہے کہ وہ کوروناوائرس کا علاج شروع کرے اور اسپتال کی وارڈ صلاحیت کا 60 فیصد کورونا مریضوں کے لئے مختص کرے۔ اسی کے ساتھ ہی 19 پرائیویٹ اسپتالوں سے 80 فیصد اور 82 فیصد آئی سی یو بیڈ کورونا مریضوں کے لئے محفوظ رکھنے کو کہا گ

ملک میں کورونا وائرس کے تقریبا 1.62 لاکھ نئے کیس ، 879 ہلاکتیں

نئی دہلی // ملک میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) کی وبا کا پھیلنا بدستور جاری ہے اورگذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں تقریبا 1.62 لاکھ نئے کیس درج ہوئے ہیں۔ منگل کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 161736 نئے کیس رپورٹ ہوئے جس سے ملک میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 36 لاکھ 89 ہزار 453 ہوگئی۔  

کورونا بحران؛ جموں کشمیر میں 991نئے کیس

سرینگر//جموں کشمیر میں کورونا وائرس سے پیدا بحرانی صورتحال لگاتار جاری ہے اور پیر کو یہاں مزید991کیس سامنے آئے جن سے یہاں مجموعی متاثرین کی تعداد 139381تک پہنچ گئی۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق آج وادی کشمیر میں492جبکہ صوبہ جموں میں499کیس سامنے آئے۔ وادی میں سامنے آنے والے کیسوں میں ایک بار پھر سب سے زیادہ کا تعلق ضلع سرینگر سے ہے جہاں 303کیس ظاہر ہوئے جن میں56مسافر بھی شامل ہیں۔وادی کے ضلع بارہمولہ میں53،بڈگام میں31،پلوامہ میں30،کپوارہ میں22،اننت ناگ میں25،بانڈی پورہ میں3،گاندر بل میں12،کولگام میں10اور شوپیان میں3کیس سامنے آئے۔ اسی طرح جموں ضلع میں181،ادھمپور میں160،راجوری میں1،کٹھوعہ میں55،سانبہ میں4،رام بن میں 1،ریاسی میں97کیس ظاہر ہوئے۔