ایم ڈی ایچ گروپ کے بانی دھرم پال گلاٹی کا انتقال

نئی دہلی//ملک و بیرون ملک مصالحوں کی خوشبو بکھیرنے والے مہاشیاں دی ہٹیّ (ایم ڈی ایچ) گروپ کے بانی مہاشئے دھرم پال گلاٹی کا جمعرات کو دل کو دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔ پدم بھوشن اعزازیافتہ دھرم پال نے ماتا چنّن دیوی اسپتال میں 97 سال کی عمر میں آج آخری سانس لی۔ وہ بیماری کے سبب گزشتہ کئی دنوں سے یہاں داخل تھے۔  

راجوری میں ہتھ گولہ بر آمد:پولیس

سرینگر//پولیس نے جمعرات کو بتایا کہ اُنہوں نے راجوری کے گجر منڈی مارکیٹ میں سڑک کے کنارے ایک ہتھ گولہ بر آمد کیا۔ ایس ایس پی راجوری چندن کوہلی کے مطابق ایک مصدقہ اطلاع کے بعد پولیس کی ایک ٹیم نے گجر منڈی اور کھیورا کے درمیان سڑک کے کنارے ایک ہتھ گولہ برآمد کرلیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ گرینیڈ کو پویس نے اپنی تحویل میں لے لیکر پولیس سٹیشن راجور ی میں ایک کیس درج کیا۔اس ضمن میں ملزمان کی تلاش بڑے پیمانے پر شروع کی گئی ہے۔  

ضروری مرمت کے پیش نظر سرینگر۔جموں شاہراہ کل بند رہے گی

بانہال// جمعرات کے روز جموں۔ سرینگر شاہراہ پر ٹریفک کو جموں سے وادی کشمیر کی طرف چلنے کی اجازت تھی جو بانہال علاقے میں کئی گھنٹوں تک ٹریفک جام کا شکار ہوگیا۔ اس دوران حکام کے مطابق کل یعنی جمعہ کو جموں۔ سرینگر شاہراہ ضروری مرمت اور رکھ رکھاو¿ کے پیش نظر بند رہے گی۔ سڑک کا ضروری کام بانہال اور ناشری ٹنل کے درمیان انجام دیا جائے گا۔ یہ سلسلہ پچھلے سات ہفتوں سے جاری ہے اور ہر جمعہ کو شاہراہ ٹریفک کیلئے بند رکھی جاتی ہے جس کی وجہ سے سینکڑوں لوگوں کو مشکلات کا سامنا رہتا ہے اور سینکڑوں مجبور مسافروں کو پیدل ہی سفر پر نکلنا پڑتا ہے۔ تاہم بانہال اور وادی کشمیر کے درمیان چلنے والا ٹریفک اس پابندی سے مبرا رہے گا۔  آج جموں سے وادی کشمیر کی طرف ٹریفک کو چلنے کی اجازت تھی لیکن دو پہر سے جواہر ٹنل اور شیر بی بی کے درمیان کئی گھنٹوں تک ٹریفک جام رہا جس کی وجہ سے مسافروں اور مال

ڈگڈول سڑک حادثے میں زخمی استاد دم توڑ بیٹھا

بانہال// سرینگر۔جموں شاہراہ پر واقع ڈگڈول کے علاقے میں گذشتہ شام ٹینکر کی ٹکر کے نتیجے میں شاہراہ سے نیچے گری ٹاٹاسومو گاڑی میں زخمی ہوئے تین میں سے ایک شخص نے جمعرات علی الصبح شیر کشمیر انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ سرینگر میں دم توڑدیا۔ اس حادثے میں زخمی ہوئے دیگر دو افراد ضلع ہسپتال رام بن میں زیر علاج ہیں۔  پولیس نے زخموں کی تاب نہ لاکر لقمہ اجل بنے شخص کی شناخت محمد اقبال نائیک ساکن سراچی، کھڑی بانہال کے طور کی ہے۔  بتایا جاتا ہے کہ محمد اقبال نائیک ڈی ڈی سی الیکشن ڈیوٹی کے سلسلے میں گول کیلئے جارہے تھے کہ رام بن پہنچنے سے پہلے ہی اُن کی گاڑی مخالف سمت سے آنے والی ٹینکر سے ٹکر اکر سڑک سے لڑھک گئی جس میں سوارتین افراد زخمی ہوئے تھے جن میں سے نائیک نے آج دم توڑدیا۔  نائیکو کی وفات پر رام بن بانہال کھڑی کی اساتذہ انجمنوں اور ادبی تنظیموں نے دکھ کا اظہار ک

دنیا میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 6.44 کروڑ سے متجاوز

واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی// عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔19) کی زد میں دنیا بھر میں 6.44 کروڑ سے زیادہ افراد آچکے ہیں جبکہ اس سے 14.92 لاکھ سے زیادہ افراد کی موت ہوچکی ہے۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ کے مرکز (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس نے دنیا بھر کے 191 ممالک میں 64469705 افراد کو متاثر کیا ہے اور 1492029 افراد کی اس کی وجہ سے موت ہوچکی ہے۔  

کورونا کے 35551 نئے معاملے، ملک میں متاثرین کی تعداد95.34لاکھ

نئی دہلی//صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کے جمعرات کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 35551 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور متاثرہ افراد کی تعداد 95.34 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔ ملک میں کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 526 مریضوں کی موت ہوئیں، ان میں سے سب سے زیادہ اموات مہاراشٹر اور دہلی میں ہوئی ہیں۔ اس دوران مہاراشٹر میں کووڈ 19 کے باعث جہاں 111 مریضوں کی موت ہوئی وہیں دہلی میں 82 افراد کی اس دنیا کو الوداع کہہ گئے۔  

جنوبی ضلع شوپیان میں فوجی اہلکار کی خود کشی

سرینگر//جنوبی ضلع شوپیان میں تعینات ایک فوجی اہلکار نے سروس رائفل سے خود پرگولی چلاکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ زوروہ گاوں میں پیش آیا جہاں62ہیڈ کوارٹرس سے وابستہ چندر پال نامی فوجی اہلکارنے اپنی سروس رائفل کا استعمال کرکے خود کشی کی۔  پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے اس بات کی تحقیقات شروع کی ہے کہ آیا مذکورہ فوجی اہلکارنے یہ انتہائی اقدام کیوں اور کس وجہ سے اُٹھایا۔

برطانیہ میں فائزر/ بائیوٹیک کوکورونا ویکسین کے عارضی استعمال کی منظوری

لندن// برطانیہ نے بدھ کو فائزر اوربائیو ٹیک نامی دوا ساز کمپنیوں کی کورونا ویکسین کے ایمرجنسی استعمال کی عبوری منظوری دے دی اور اس کے ساتھ ہی وہ اس طرح کی اجازت دینے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے۔ فارمااسٹیکل کمپنی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ فائزر اور بائیوٹیک کو آنے والے دنوں اور ہفتوں میں پوری دنیا میں اس سلسلے میں باقاعدہ فیصلوں کی امید ہے اور وہ ممکنہ باقاعدہ منظوری اوراس کے بعد ویکسین کی خوراک دینے کے لئے تیار ہے۔  

دنیامیں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 14 لاکھ 85 ہزار سے متجاوز

جنیوا// دنیا بھر میں مہلک ترین اور جان لیوا عالمی وبا کوروناوائرس ’کووڈ19‘ سے مرنے والوں کی تعداد 14لاکھ 85 ہزار سے اور اور 6 کروڑ 41 لاکھ سے زیادہ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ دنیا بھر کورونا وائرس سے سب سے زیادہمتاثر امریکہ ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید ڈھائی ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوئیں ہیں اور پونے دو لاکھ مریض سامنے آئے۔ اٹلی میں تقریباً آٹھ سو، برطانیہ میں600 اور فرانس میں 450 سو سے زائد ہلاکتیں ہوئیں ہیں۔  

بالی ووڈاداکاراوررکن پارلیمان سنی دیول کورونا مثبت

نئی دہلی// بالی ووڈ اداکاراور گورداس پورحلقہ سے رکن پارلیمنٹ سنی دیول کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔  دیول نے خود سوشل میڈیا پر اس بات کی اطلاع دی۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ وہ ’سیلف آئسو لیشن‘ میں ہیں اورفی الحال بہترمحسوس کررہے ہیں۔ رکن پارلیمنٹ نے ان لوگوں سے کورونا ٹیسٹ کرانے کی اپیل کی ہے جو گزشتہ کچھ دنوں کے رابطے میں آئے ہیں۔  

کشمیر میں موسم خشک لیکن درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج

سری نگر// وادی کشمیر میں شدید سردیوں کے لئے مشہور چالیس روزہ 'چلہ کلان' کے آغاز سے قبل ہی درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج ہونے سے سردیوں کی شدت روز افزوں زور پکڑ رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ وادی کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے کی وجہ سے گذشتہ شب درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج ہوا جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ وادی میں پانچ دسمبر تک مطلع صاف رہنے کی توقع ہے اور اس کے بعد برف و باراں کا ایک اور مرحلہ متوقع ہے۔  

ملک میں 36604 نئے کورنا کیس،متاثرین کی تعداد بڑھ کر9499413

نئی دہلی// ملک میں جان لیوا اور مہلک ترین کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافے سے اس کی شرح بڑھ کر 94 فیصد سے زیادہ ہوگئی ،جبکہ فعال کیسز کی شرح بھی ساڑھے چار فیصد رہ گئی۔ مسلسل تیسرے دن بھی کورونا وائرس کے کیسز 40 ہزاربھی سے کم رہے۔  مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران36604 کیسز رپورٹ ہوئے جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد9499413 ہوگئی۔ اسی مدت کے دوران43062 مریضوں نے جان لیوا وبا کو شکست دی .  اسی عرصے میں مزید 501 مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ اموات کی تعداد بڑھ کر138122 ہوگئی۔  

وسطی ضلع بڈگام میں گذشتہ شام سے لاپتہ کمسن بچے کی لاش بر آمد

سرینگر//وسطی ضلع بڈگام کے چیو ڈارا گاوں میں گذشتہ شام جو تین سالہ بچہ لاپتہ ہوا تھا، بدھ کو اُس کی لاش بر آمد ہوگئی۔ نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق مذکورہ کمسن بچہ اپنے گھر سے گذشتہ شام لاپتہ ہوا تھا اور تب سے اُس کے گھر والے اس کی تلاش میں تھے۔ اطلاعات کے مطابق تلاش کے دوران آج صبح مذکورہ بچے کی لاش چیوڈارا گاوں میں ہی بر آمد ہوئی۔ پولیس کا حوالہ دیتے ہوئے کے این او نے لکھا ہے کہ بچے کے لاپتہ اور موت واقع ہونے کے ضمن میں تفصیلات جمع کرکے تحقیقات شروع کی جارہی ہے۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری

نئی دہلی// آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے بدھ کے روز پٹرول کی قیمتوں میں 15 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 25 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا ہے۔ آج دہلی میں پٹرول کی قیمت میں 15 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 23 پیسے فی لیٹرکے اضافہ سے دونوں ایندھن کی قیمتیں بالترتیب 82.49 روپے اور72.65 روپے ہوگئیں۔ ممبئی میں پٹرول 14 پیسے کے اضافے سے 89.16 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 25 پیسے اضافے کے ساتھ 79.22 روپے فی لیٹر ہوگیا۔ کولکتہ میں پٹرول کی قیمت میں 15 پیسے کے اضافے سے 84.02 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 23 پیسے کے اضافے کے بعد 76.22 روپے فی لیٹر ہوگئی۔ چنئی میں بھی پٹرول ڈیزل کے داموں میں اضافہ کیا گیاہے جہاں پٹرول کی قیمت 13 پیسے کے اضافے سے 85.44 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 22 پیسے کے اضافے سے 78.06 روپے فی لیٹر ہوگئی۔  

شمالی ضلع بانڈی پورہ میں آگ کی واردات،رہائشی مکان اور چار دکان خاکستر

سرینگر//شمالی ضلع بانڈی پورہ کے رکھ حاجن گاوں میں منگل کو آگ کی واردات میں ایک رہائشی مکان اور چار دکانیں خاکستر ہوئیں۔ آگ کی اس واردات میں غلام محمد گنائی کا رہائشی مکان اور دو دکانیں متاثر ہوئیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق آگ رہائشی مکان سے ظاہر ہوئی اور اس نے چار دکانوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔آگ لگنے کی وجہ تاہم معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ تحصیلدار حاجن، غلام محمد بٹ کے مطابق اُنہوں نے جائے واردات کا دورہ کیا اور نقصان کا تخمینہ لگایا جارہا ہے۔  

سرما کے پیش نظر کورونا کیسوں میں اضافے کا خطرہ: اتل ڈلو

جموں// محکمہ صحت و طبی تعلیم کے فائنانشل کمشنر اتل ڈلو نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر میں موسم سرما کے پیش نظر کورونا وائرس کے کیسوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ انہوں نے لوگوں سے ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ حکومتی مشینری کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہے۔ اتل ڈلو نے ان خیالات کا اظہار منگل کے روز یہاں ایک تقریب کے حاشیے پر نامہ نگاروں کے ساتھ باتیں کرتے ہوئے کیا۔

راجوری میں ایل او سی پر پاکستانی فائر نگ سے بی ایس ایف افسر ہلاک

جموں// جموں و کشمیر میں ضلع راجوری میں لائن آف کنٹرول پر منگل کے روز پاکستانی فوج کے ایک سنائپر فائر سے بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کا ایک سب انسپکٹر ہلاک ہوا۔ بی ایس ایف کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ ضلع راجوری میں ایل او سی پر منگل کے روز پاکستانی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی جس کے نتیجے میں بی ایس ایف کا ایک سب انسپکٹر ہلاک ہوا۔ بیان میں کہا گیا کہ مہلوک افسر نے پاکستانی حملے کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور اپنے کئی ساتھیوں کی جانیں بچائیں۔  

ڈی ڈی سی الیکشن :ایک بجے تک40.31فیصد ووٹنگ ریکارڈ

سرینگر//حکام نے منگل کو بتایا کہ ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات کے دوسرے مرحلے میں جموں کشمیرکے اندر دن کے ایک بجے تک 40.31فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ایک بجے تک کپوارہ ضلع میں34.44فیصد،بانڈی پورہ میں60.99،بارہمولہ میں24.69،گاندر بل میں39.05،سرینگر میں28.41،بڈگام میں37.72،پلوامہ میں6.96،شوپیان میں13.08کولگام میں24.34اور ضلع اننت ناگ میں28.13فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح جموں صوبے کے کشتواڑ میں50.47،ڈوڈہ میں55.82،رام بن میں57.31،ریاسی میں53.67،اُدھمپور میں45.31،کٹھوعہ میں50.71،سانبہ میں57.42جموں میں61.10،راجوری میں53.27اور پونچھ ضلع میں 59.90فیصد ووٹنگ ریکارڈ ہوئی۔  

ڈی ڈی سی انتخابات :اُدھمپور میں تازہ شادی شدہ جوڑا شادی کے لباس میں ہی پولنگ بوتھ پر پہنچا

سری نگر// جموں و کشمیر میں ضلع پونچھ کے سرنکوٹ علاقے کے ایک دور افتادہ گاو¿ں ہلجارہ میں منگل کے روز ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل کے انتخابات میں ایک 135 سالہ شخص نے ووٹ ڈالا۔ ادھر سرحدی ضلع کپوارہ میں بھی سردی کے باوجود 105 سالہ بزرگ نے پولنگ بوتھ پر پہنچ کر اپنی رائے کا اظہار کیا۔ صوبہ جموں کے ضلع اُدھمپور کے پنچھاری علاقے میں ایک تازہ شادی شدہ جوڑا شادی کے لباس میں ہی پولنگ بوتھ پر پہنچا اور ووٹ ڈالا۔  

ڈی ڈی سی انتخابات :اُدھمپور میں تازہ شادی شدہ جوڑا شادی کے لباس میں ہی پولنگ بوتھ پر پہنچا

سری نگر// جموں و کشمیر میں ضلع پونچھ کے سرنکوٹ علاقے کے ایک دور افتادہ گاو¿ں ہلجارہ میں منگل کے روز ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل کے انتخابات میں ایک 135 سالہ شخص نے ووٹ ڈالا۔ ادھر سرحدی ضلع کپوارہ میں بھی سردی کے باوجود 105 سالہ بزرگ نے پولنگ بوتھ پر پہنچ کر اپنی رائے کا اظہار کیا۔ صوبہ جموں کے ضلع اُدھمپور کے پنچھاری علاقے میں ایک تازہ شادی شدہ جوڑا شادی کے لباس میں ہی پولنگ بوتھ پر پہنچا اور ووٹ ڈالا۔  

تازہ ترین