تازہ ترین

دہلی میں فضائی آلودگی انتہائی سنگین

نئی دہلی//ملک کی دارالحکومت دہلی کے عوام کو جمعہ کے روز لگاتار دوسرے دن بھی آلودگی کی سنگینی کا سامنا کرنا پڑا ۔دہلی آلودگی کنٹرول کمیٹی (ڈی پی سی سی) کے اعداد و شمار کے مطابق دہلی میں ہوا کا معیار اب بھی انتہائی خراب ہے اور یہ ’سنگین‘ زمرے میں ہے۔ کمیٹی کے مطابق ائر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی ) آنند وہار میں 408 ، دوارکا سیکٹر 8 میں 405 ، علی پور میں 403 ، جہانگیرپوری میں 423 ریکارڈ کیا گیا جو سنگین زمرہ میں آتا ہے۔ سنٹرل آلودگی کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) کے مطابق آج صبح بوانا میں اے کیوآئی 447 تھی۔ پٹپڑ گنج میں 404 اور وزیر پور میں 411 تھی۔ ان چاروں مقامات پر انڈیکس ’سنگین‘ زمرہ میں ہے۔ ہوا کے معیار کو صفر سے 50 کے درمیان اے کیو آئی ’اچھا‘ ، 51 اور 100 کے درمیان ’اطمینان بخش‘ ، 101 اور 200 کے درمیان ’معتدل ‘ ، 201 سے 300 &

فاروق عبداللہ کو حضرت بل جانے سے روکنا مداخلت فی الدین: پیپلز الائنس

سری نگر// پیپلز الائنس برائے گپکار اعلامیہ نے جموں و کشمیر انتظامیہ کی طرف سے نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کو جمعہ کے روز نماز ادا کرنے کے لئے حضرت بل جانے سے روکنے کے اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ الائنس کے ترجمان اور پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد غنی لون نے اپنے ایک بیان میں انتظامیہ کی اس حرکت کو مداخلت فی الدین قرار دیتے ہوئے کہا ” ہم اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں“۔ انہوں نے کہا”فاروق عبداللہ صاحب کو عید میلاد النبی (ص) کی مناسبت سے حضرت بل ایک مذہبی اجتماع میں شرکت کرنے کے لئے جانا تھا لیکن انہیں گھر سے باہر نہیں جانے دیا گیا“۔  

شمالی کشمیر کے ہندوارہ میں جنگجوﺅں کے دو اعانت کار گرفتار:پولیس

سرینگر//پولیس نے جمعہ کو بتایا کہ شمالی کشمیر کے ہندوارہ میں جنگجوﺅں کے دو اعانت کاروں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔ نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق پولیس نے کہا کہ علاقے میں جنگجوﺅں کی نقل و حرکت کے بارے میںایک مصدقہ اطلاع کے بعد فوج ،پولیس اور سی آر پی ایف نے ہندوارہ میں ناکہ لگاکرگاڑیوں اور راہگیروں کی تلاشی شروع کی۔ تلاشی کے دوران چنار پارک ہندوارہ میں موٹر سائیکل پر سوار دو افراد کو رکنے کا اشارہ کیا گیا لیکن انہوں نے فورسز کا اشارہ نظر انداز کرکے بھاگنے کی کوشش کی اور بعد میں اُنہیں تعاقب کے بعد دھر لیا گیا۔ گرفتار شدگان کی شناخت لیاقت احمد میر ولد عبد الاحد میر اور عاقب رشید میر ولد عبد الرشید میر ساکنان ہائن ترہگام، کپوارہ کے طور کی گئی ہے اور اُن کی تحویل سے اسلح و گولہ بارود بھی بر آمد کیا گیا ہے۔ دونوں کی پوچھ تاچھ سے پولیس کو معلوم ہوا ہے کہ وہ لشکر طیبہ س

ملک میں ایکٹیو کوروناکیسوں کی تعداد 6 لاکھ سے کم ، شفایابی کی شرح 91 فیصد سے متجاوز

نئی دہلی// گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے نئے کیسز کے مقابلہ میں اس جان لیوا وبا کے مریضوں کی شفایابی میں اضافے سے ملک میں ایکٹیو کیسز کی تعداد چھ لاکھ سے نیچے آگئی ہے اور شفایابی کی شرح 91 فیصد سے تجاوزکرگئی ہے۔ 21 ستمبر تک ملک میں 10.03 لاکھ سے زائد ایکٹیو کیسز تھے، تب سے اس کی تعداد میں مسلسل کمی آرہی ہے اور اب یہ مزید کم ہوکر چھ لاکھ سے بھی کم رہ گئی ہے۔ لگاتار دو دن کی تیزی کے بعد وائرس کے یومیہ کیسز میں معمولی کمی آئی ہے۔ ایک دن میں ملک کے مختلف حصوں میں کووڈ 19 کے مزید 48648نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ ایک روز قبل جمعرات کو یہ تعداد49881 ، بدھ کے روز43843 اور منگل کو36470 نئے کیس سامنے آئے تھے۔ مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے جمعہ کے روز جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 57386مریض شفایاب ہوئے ہیں ، جس سے وبا سے شفایابی

قاضی گنڈ ہلاکتیں؛جنگجوﺅں نے گاڑی میں آکر بھاجپا کارکنوں کو حملے کا نشانہ بنایا:آئی جی کشمیر

سرینگر//پولیس نے جمعہ کو دعویٰ کیا کہ اُنہوں نے اُس گاڑی کو بر آمد کیا ہے جس کو جنگجوﺅں نے گذشتہ شام جنوبی ضلع کولگام کے قاضی گنڈ علاقے میں بھاجپا کے تین کارکنوں کو ہلاک کرنے کیلئے استعمال کیا تھا۔ نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے پولیس کے انسپکٹر جنرل برائے کشمیر وجے کمار نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ جنگجوﺅں نے مذکورہ حملہ کیلئے پہلے سے ہی منصوبہ بندی کی تھی۔ نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق آئی جی نے کہا”ابھی تک نثار احمد کھانڈے، عباس شیخ ساکن کھڈونی اور ایک غیر مقامی جنگجوﺅں کے ملوث ہونے کی بات سامنے آئی ہے“۔ آئی جی نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ” جنگجو ایک کار میں آئے جو ایک مقامی شہری الطاف کی ہے۔وہ بھاجپا یوتھ جنرل سیکریٹری کی گاڑی کے قریب پہنچے اور اندھا دھند گولیاں چلائیں جس سے بھاجپا کارکنان زخمی ہوئے اور بعد میں دم توڑ بیٹھے۔“ یاد رہے کہ گذشتہ شا

عوامی اتحاد وفد کا دورہ لداخ ،مقامی لیڈران و عوام سے ملاقاتیں

سرینگر//عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ سے وابستہ لیڈران کا ایک وفد جمعہ کو لداخ پہنچا جہاں وفدکو مقامی لیڈران سے ملاقات کا پروگرام ہے۔ فورم کا وفد عمر عبد اللہ،غلام نبی لون ہانجورہ،ناصر اسلم وانی،مظفر شاہ اور وحید پرہ پر مشتمل ہے۔ دراس پہنچنے پر وفد کا گرمجوشی سے استقبال کیا گیا۔ وفد نے لوگوں سے اگست4،2019کی صورتحال بحال کرانے کی جد و جہد میں اُن کا تعاون طلب کیا۔ عمر عبد اللہ نے دراس اور کرگل کے عوام کو بتایا کہ وہ اکیلے نہیں ہیں بلکہ لیہہ،کرگل اور جموں کشمیر کے لوگ مل کر اس جد و جہد میں شامل ہیں۔  عمر اس سلسلے میں سماجی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھی تفاصیل ڈالیں۔ قابل ذکر ہے کہ دفعہ370کی منسوخی کے بعد یہ مین اسٹریم لیڈران کا پہلا دورہ لداخ ہے۔  

فاروق عبد اللہ کو نماز کیلئے درگاہ حضرت بل جانے کی اجازت نہیں،رہائش گاہ بند: این سی

سرینگر//نیشنل کانفرنس نے جمعہ کو بتایا کہ پارٹی کے صدر ڈاکٹر فاروق عبد اللہ کی رہائش گاہ واقع گپکار کو محاصرے میں لیکر اُسے درگاہ حضرت بل جانے سے روکا گیا ہے جہاں اُسے عید میلاد النبی کے موقع پر نماز ادا کرنی تھی۔ پارٹی ترجمان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ نے فاروق کی رہائش گاہ کو بند کیا ہے اور اُنہیں درگاہ جانے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔پارٹی نے انتظامیہ کے اس اقدام کی مذمت کی ہے۔ پارٹی نے انتظامیہ کے اس اقدام کو بنیادی حقوق کی پامالی سے تعبیر کیا ہے۔  

سرینگر میں دریائے جہلم سے عدم شناخت لاش بر آمد

سرینگر//سرینگر کے چھتہ بل علاقے میں جمعہ کو دریائے جہلم سے ایک عدم شناخت لاش بر آمد ہوئی۔ نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق پولیس نے کسی مرد کی لاش دریا سے بگیاس چھتہ بل میں بر آمد کی۔ حکام نے بتایا کہ یہ لاش 50سال کے آس پاس کسی نا معلوم شخص کی ہے۔  

راجوری میں جنگجوﺅں کی کمین گاہ سے اسلح و گولہ بارود بر آمد

سرینگر//سیکورٹی فورسز نے جمعہ کو ضلع راجوری کے گمبھیر مگھلان علاقے میں جنگجوﺅں کی ایک کمین گاہ کا پتہ لگاکر اس میں موجود اسلح و گولہ بارود بر آمد کیا۔ ایس ایس پی راجوری چندن کوہلی کے مطابق ایک صدقہ اطلاع ملنے کے بعد علاقے میں تلاشی آپریشن کے دوران ایک زیر زمین کمین گاہ کا پتہ لگا۔یہ آپریشن پولیس اور فوج نے مشترکہ طور عمل میں لایا اور کمین گاہ سے 2اے کے47بندوقیں،2میگزین،270گولیاں،2چینی ساخت کے پستول،2میگزین،75پیکا گولیاں،12کمبل،10ڈیٹو نیٹراور6کلو گرام دھماکہ خیز مواد بر آمد کیا گیا۔ آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں تلاشی آپریشن جاری تھا۔

تازہ ترین