کانگریس نے جموں و کشمیر میں زمین خریداری کے متعلق قانون میں ترمیم کی مخالفت کی

نئی دہلی// کانگریس نے جموں وکشمیر میں زمین خریداری سے متعلق قانون میں تبدیلی کرکے ملک کے ہر شہری کو وہاں زمین خریدنے کی اجازت دینے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی حکومت من مانی کر کے لوگوں کی منشا کے خلاف قانون مسلط کر رہی ہے۔  کانگریس کے ترجمان ابھیشیک منو سنگھوی نے بدھ کے روز پریس کانفرنس میں کہا کہ جموں و کشمیر کے تعلق سے پارٹی کا واضح موقف ہے اور پارٹی کی اعلیٰ ترین پالیسی ساز کانگریس ورکنگ کمیٹی میں اس پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پارٹی ہمیشہ قانون مسلط کرنے خلاف رہی ہے اور جموں و کشمیر میں پارٹی اراضی سے متعلق قانون میں تبدیلی کے فیصلے کی مخالفت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس جموں و کشمیر کو مرکزی کے زیرانتظام علاقہ بنانے اور وہاں زمین خریدنے کے قانون میں ترمیم کی مخالفت کرتی ہے۔ اس سلسلے میں پارٹی کے اعلی پالیسی سازکانگریس ورکنگ کمیٹی میں تبادلہ خیال کیا گیا تھا اور

راجوری میں ایل او سی کے نزدیک دھماکہ، دو فورسز اہلکار زخمی

سرینگر//ضلع راجوری میں کنٹرول لائن کے نزدیک ایک دھماکے میں بدھ کو دو فورسز اہلکار زخمی ہوگئے۔ یہ واقعہ ضلع کے تارکنڈی علاقے میں پیش آیا۔ حکام کے مطابق یہ دھماکہ مشتبہ بارودی سرنگ پھٹنے کی وجہ سے ہوا۔ اس دھماکے میں ایک بی ایس ایف اور ایک فوجی اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں علاج و معالجہ کیلئے نزدیکی ہیلتھ مرکز پر پہنچایا گیا۔  

پولیس کا پونچھ میں بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ

جموں// پولیس نے صوبہ جموں کے ضلع پونچھ میں جنگجوو¿ں کی ایک کمیں گاہ کو تباہ کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایس ایس پی پونچھ رمیش انگرال نے بتایا کہ ایک مصدقہ اطلاع پر پولیس اور فوج کی آر آر کی ایک مشترکہ ٹیم نے ضلع پونچھ کے مینڈھر کے کالابن علاقے کے جنگل میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب تلاشی آپریشن شروع کیا۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن کے دوران جنگجوو¿ں کی ایک کمیں گاہ کا پردہ چاک کیا گیا اور بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا۔  

ملک میں کورونا ہلاکتوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 20ہزار سے متجاوز

نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے اوریہ ایک بار پھر 40 ہزار کو عبور کرچکے ہیں اور ایک ہی دن میں اموات کی تعداد بھی 500 تک جا پہنچی ہے۔ مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی جانب سے بدھ کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کوروناوائرس کے 43،893 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ ایک دن پہلے ہی یہ تعداد 36،470 تھی۔ اسی مدت کے دوران 58،439 کورونا مریضوں نے وبا کو شکست دی،جس سے ایکٹیو کیسز کی تعداد 15،054 سے گھٹ کر 6،10،803 رہ گئی۔  

شمالی کشمیر کے سوپور میں دریائے جہلم سے کمسن بچے کی لاش بر آمد

سرینگر//شمالی کشمیر کے سوپور میں بدھ کو اُس کمسن بچے کی لاش دریائے جہلم سے بر آمد کی گئی جس نے ایک ہفتہ قبل مبینہ طور خود کشی کی غرض سے دریا میں چھلانگ ماری تھی۔ حکام کے مطابق12سالہ شاہد نذر ساکن احد آبادنے21اکتوبر کو دریا میں چھلانگ لگائی تھی اور تب سے اُس کی تلاش جاری تھی۔ حکام نے مزید کہا کہ بچے کی لاش بسیار تلاش کے بعد آج صبح بر آمد کی گئی۔ لاش کو قانونی لوازمات پوری کرنے کیلئے سب ضلع اسپتال سوپور پہنچایا گیا ہے جس کے بعد اُسے آخری رسومات کیلئے لواحقین کے حوالے کیا جائے گا۔  

بہار انتخابات کا پہلا مرحلہ، 71 اسمبلی نشستوں کیلئے ووٹنگ کا آغاز

پٹنہ//بہار میں پہلے مرحلے میں اسمبلی کی 71 نشستوں کے لئے سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان کورونا انفیکشن کی روک تھام کے لئے سخت ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ووٹنگ بدھ کی صبح 7 بجے سے شروع ہوگئی۔  ریاستی الیکشن آفس کے مطابق ان 71 اسمبلی حلقوں میں 31380 پولنگ بوتھوں پر صبح 7 بجے پولنگ شروع ہوگئی ہے۔  کورونا دور میں ملک کے پہلے بڑے انتخابات میں رائے دہندگان اور انتخابی کارکنوں کے کورونا وائرس سے بچاو¿ کے لئے وسیع تر انتظامات کیے گئے ہیں۔  تمام پولنگ اسٹیشنوں پر سینی ٹائزر ، دستانے اور ماسک کا انتظام کیا گیا ہے۔ پولنگ اسٹیشن میں داخل ہونے سے پہلے تمام ووٹرز کے ٹمپریچر کی اسکیننگ کی جارہی ہے۔  

سرینگر کے مضافات میں فورسز آپریشن کے دوران 2جنگجو جاں بحق

سرینگر//سرینگر کے مضافات میں واقع ماچھوا علاقے میں بدھ کی صبح سیکورٹی فورسز نے دو جنگجوﺅں کو جاں بحق کیا۔یہ علاقہ ضلع بڈگام میں پڑتا ہے۔ ماچھوا علاقے میں گذشتہ شام دیر گئے فورسز نے جنگجوﺅں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع کے بعد تلاشی آپریشن شروع کیا جس کے دوران جنگجوﺅں اور فورسز کے مابین معرکہ آرائی شروع ہوگئی۔ علاقے میںرات بھر وقفے وقفے سے گولیاں چلنے کا سلسلہ جاری رہا تاہم علی الصبح جنگجوﺅں کیخلاف آپریشن میں شدت لائی گئی جس کے دوران دو جنگجو جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے بھی دو جنگجوﺅں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہلاک شدہ جنگجوﺅں کی شناخت ابھی نہیں ہوئی ہے۔آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں تلاشی آپریشن جاری تھا۔  

تازہ ترین