تازہ ترین

سرینگر میں بھاجپاکے حمایتیوں نے ’ترنگا ریلی‘ نکالی

سرینگر//بھارتیہ جنتا پارٹی کے حمایتیوں نے پیر کے روز سرینگر میں’ترنگا ریلی‘ نکالی۔اس ریلی کا اہتمام جموں کشمیر کا بھارت کے ساتھ الحاق کے73سال مکمل ہونے کے موقع پر کیا گیا تھا۔ جموں کشمیر کا بھارت کے ساتھ الحاق26اکتوبر1947کو ہوا ۔ ریلی میں شامل بھاجپا کے سینئر لیڈران اور کارکنان نے سخت حفاظتی بندو بست میں ٹائیگور ہال سرینگر کے قریب سے ریلی کا آغاز کرتے ہوئے نعرے بازی کی۔ ریلی سابق وزرائے اعلیٰ ڈاکٹر فاروق ،محبوبہ مفتی اور عمر عبد اللہ کی رہائش گاہوں کے سامنے سے گپکار روڑ پر گذراری گئی۔ ریلی میں شامل بھاجپا لیڈر الطاف ٹھوکر نے کہا”ہم یوم الحاق منارہے ہیں۔ہم ہندوستانی ہیں اور قومی پرچم کو سلام کرتے ہیں“۔ انہوں نے مزید کہا ”گپکار اتحادلوگوں کو دھوکہ دینے کیلئے خاندانی اتحاد ہے“۔ الطاف ٹھوکر نے کہا” آج کا دن مقبول شیروانی جیس

نہرو-گاندھی خاندان نے کبھی بھی وزیراعظم دفتر کااحترام نہیں کیا:نڈا

نئی دہلی//بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کے قومی صدر جگت پرکاش نڈا نے کانگریس اور گاندھی خاندان کی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں راہل گاندھی کی ہدایت پر نریندر مودی کا پتلا جلانے کا” ڈرامہ“ شرمناک ہے۔  نڈا نے سلسلہ وار ٹویٹ کرکے کہا ”ایسا ڈرامہ غیرمتوقع نہیں ہے کیونکہ نہرو۔گاندھی خاندان نے کبھی بھی پی ایم او کا احترام نہیں کیا ہے“۔ انہوں نے مزید کہا کہ سال 2004 سے 2014 تک متحدہ ترقی پسند اتحاد (یو پی اے) کے دوراقتدارکے دوران وزیراعظم کے اختیارات کو ادارہ جاتی طورپر کمزور کرتے ہوئے دیکھا گیا۔  

وکیل دیپیکا راجاوت پر مخصوص کمیونٹی کے مذہبی جذبات’ مجروح‘ کرنے کا الزام، مقدمہ درج

جموں// کٹھوعہ عصمت دری و قتل کیس کی نمائندگی کرنے والی معروف وکیل دیپیکا سنگھ راجاوت کے خلاف ایک ٹویٹ میں مبینہ طور پر ایک مخصوص کمیونٹی کے مذہبی جذبات مجروح کرنے کے پاداش میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ایک پولیس افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مختلف لوگوں کی طرف سے شکایت درج ہونے کے بعد موصوفہ کے خلاف پولیس اسٹیشن گاندھی نگر جموں میں ایک ایف آئی آر درج کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ راجاوت نے اپنے ذاتی ٹویٹر ہینڈل پر ایک کارٹون ٹویٹ کیا تھا جس میں دکھایا گیا ہے کہ ایک طرف نوراتری تہوار کے نو دنوں کے دوران مرد خاتون دیویوں کی پوجا اور تعظیم کرتے ہیں جبکہ باقی ایام کے دوران خواتین کے ساتھ زیادتی کی جاتی ہے۔  

سابق مرکزی وزیردلیپ رائے کو کوئلہ گھپلہ معاملے میں تین سال کی قید

نئی دہلی// دہلی کی ایک مقامی عدالت نے پیر کے روز سابق مرکزی وزیر دلیپ رائے کو کوئلہ گھپلہ معاملے میں تین سال قید کی سزا سنائی۔ عدالت نے سابق وزیر کو 1999 کے جھارکھنڈ کوئلہ گھپلہ معاملے میں تین سال قید کی سزا سنائی۔ عدالت نے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کی حکومت میں وزیر مملکت رہے رائے کو اس ماہ کے اوائل میں دیگر افراد کے ساتھ قصوروار ٹھہرایا تھا۔  

ترنگے کی توہین ناقابل برداشت : جاوڈیکر

نئی دہلی// اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر نے جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلی محبوبہ مفتی کے ترنگے کے سلسلے میں دئے گئے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے ” ترنگے کی توہین بالکل بھی برداشت نہیں ہے“۔  جاوڈیکر نے پیر کو ٹویٹ کرکے کہا،”ترنگا ہندوستان کی شان ہے،ترنگا ہندوستان کی پہچان ہے“۔ واضح رہے کہ محبوبہ مفتی نے اپنی رہائی کے بعد بتایا کیا تھا کہ وہ اُس وقت تک جموں و کشمیر کے علاوہ دوسرا کوئی پرچم نہیں اٹھائیں گی جب تک سابق ریاست کا پرچم اور اس کی خصوصی پوزیشن نہیں لوٹائی جائے گی۔  

دنیا میں کورونا متاثرین کی تعداد 4.29 کروڑ کے پار،11.53 لاکھ ہلاکتیں

واشنگٹن/ریو ڈی جینیریو/نئی دہلی// عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ19) کا خطرہ مسلسل تیزی سے بڑھتا جارہا ہے اور دنیا کے 189 ملکوں میں متاثرین کی تعداد 4.29 کروڑ کے پار پہنچ گئی ہے اور اس وائرس کے متاثرین سے 11,52,990 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ کے مرکز (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق دنیا میں کورونا وائرس سے اب تک 42,926,013 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور تقریباً 11.53 لاکھ لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔ امریکہ میں متاثرین کی تعداد 86,35,752 ہوگئی ہے۔  

ملک میں کورونا وائرس کے 50 ہزار سے کم نئے معاملے ظاہر

نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس انفیکشن کی رفتار مسلسل سست ہوتی جارہی ہے اور کافی دنوں بعد اس کے ایک دن میں 50 ہزار سے کم نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اس سے ہونے والی اموات کی تعداد بھی پانچ سو سے کم ہوگئی ہے۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے پیر کو جاری اعدادو شمار کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران کووڈ 19 کے 45149 نئے معاملے سامنے آئے اور اس کے بعد ملک میں متاثرین کی کل تعداد 79,09,960 ہوگئی۔ اسی مدت میں 59,165 لوگوں نے س جان لیوا وائرس کو مات دی ہے۔  

پندرہ روز قبل اقدام خود کشی کرنے والا سی آر پی ایف اہلکار دم توڑ بیٹھا

سرینگر//پندرہ روز قبل اقدام خود کشی کرنے والا ایک سی آر پی ایف اہلکار صدر اسپتال سرینگر میں گذشتہ شب زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔ نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق مذکورہ سی آر پی ایف اہلکار نے12اکتوبر کے روز اپنی سروس رائفل سے خود پر گولی چلائی تھی جس سے وہ شدید زخمی ہوا تھا۔اُس کی حالت گذشتہ شب مزید ابترہوئی جس کے بعد اُس نے آخری سانس لی۔ مذکورہ اہلکار کا تعلق سرینگر شیر گڑھی میں تعینات ڈی کمپنی کی141وین بٹالین سے تھا۔  

سرینگر۔لداخ شاہراہ ہلکی برفباری کے بعد گاڑیوں کی آمد و رفت کیلئے بند

کنگن//منی مرگ، دراس اور زوجیلا درے پر ہوئی تازہ برفباری کے نتیجے میں سرینگر۔ لداخ شاہراہ پر ٹریفک کی آمدورفت پیر کو بند رہی۔  کشمیر عظمیٰ کو ملی تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے عین مطابق گذشتہ روز منی مرگ، دراس اور زوجیلا پر تازہ برفباری کی وجہ سے ٹریفک حکام نے سرینگر ۔لداخ شاہراہ پر احتیاطی طور پر دونوں طرف سے گاڑیوں کی آمدورفت کو بند کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق شاہراہ بند ہونے کے نتیجے میں سونہ مرگ اور منی مرگ میں سینکڑوں گاڑیاں درماندہ ہوکر رہ گئی ہیں۔ ایس ڈی ایم دراس اصغر علی نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ شیطانی نالہ اور زوجیلا پر پھسلن پیدا ہونے کی وجہ سے احتیاطی طور پر گاڑیوں کی نقل و حمل کو روک دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اگر موسم ساز گار رہا تو دوپہر کے بعد درماندہ گاڑیوں کو اپنی اپنی منزلوں کی طرف روانہ کیا جائے گا۔  

سرینگر لالچوک میں ترنگا لہرانے کی کوشش کرنے والے کپوارہ کے تین بھاجپا کارکن گرفتار

سرینگر//پولیس نے پیر کی صبح شمالی ضلع کپوارہ سے تعلق رکھنے والے تین بھاجپا کارکنوں کو اُس وقت گرفتار کرلیا جب وہ سرینگر کے لالچوک میں ترنگا لہرانے کی کوشش کررہے تھے۔ اطلاعات کے مطابق گرفتار ہونے والے تین بھاجپا کارکنوں کی شناخت میر بشارت،میر اشفاق اور اختر خان کے طور کی گئی ہے۔ نیوز ایجنسی کے این او نے بشارت کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ وہ لالچوک اس غرض سے آئے تھے کہ وہاں ترنگا لہرائیں۔بشارت نے کہا”ہم محبوبہ مفتی اور ’عوامی اتحاد‘ کے دوسرے ممبران کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ کشمیر کے اندر صرف ترنگا ہی لہرائے گا“۔ تاہم پولیس فوری طور پر حرکت میں آکر تینوں بھاجپا کارکنوں کو گرفتار کرکے پولیس سٹیشن کوٹھی باغ پہنچایا۔  

تازہ ترین