تازہ ترین

فاروق عبد اللہ ’عوامی اتحاد‘ کے صدر اور محبوبہ مفتی نائب صدر مقرر

سرینگر//نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبد اللہ کو ہفتہ کے روز ’عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ‘ کا صدر جبکہ پی ڈی پی سربراہ محبوبہ مفتی کو نائب صدر مقرر کیا گیا۔کیمونسٹ لیڈر یوسف تاریگامی ’عوامی اتحاد‘ کے کنونیر اور پیپلز کانفرنس کے چیئر مین سجاد لون فورم کے ترجمان ہونگے۔ اس سے قبل ’عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ‘ کے لیڈروں کی میٹنگ محبوبہ کی سرکاری رہائش گاہ پرمنعقد ہوئی۔ فورم کے ترجمان سجاد لون کے مطابق فورم ایک مہینے کے اندر ایک دستاویز تیار کرے گا جو دفعہ370کے خاتمے کے بعد سے حکمرانی پر مشتمل ہوگا۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ دستاویز گذشتہ ایک سال کا وائٹ پیپر ہوگا۔ یاد رہے کہ’عوامی اتحاد‘متعدد مین اسٹریم سیاسی پارٹیوں کا مشترکہ فورم ہے جو جموں کشمیر کی خصوصی پوزیشن کی بحالی کیلئے ’جد و جہد‘ کررہا ہے۔

سرینگر میں’عوامی اتحاد‘ لیڈران کی میٹنگ شروع

سرینگر//سرینگر میں ہفتہ کے روز ”عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ“ کے لیڈروں کی میٹنگ شروع ہوگئی ہے۔”اتحادی“ لیڈران کی میٹنگ پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کی سرکاری رہائش گاہ پرہورہی ہے۔ جو لیڈران اس میٹنگ میں شامل ہیں اُن میں محبوبہ کے علاوہ نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبد اللہ اور عمر عبد اللہ،پیپلز کانفرنس کے سجاد لون، کیمونسٹ پارٹی آف انڈیا کے یوسف تاریگامی وغیرہ شامل ہیں۔ نیوز ایجنسی کے این او نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ آج کی میٹنگ میں کل جماعتی اتحاد کے عہدیداروں  کے بارے میں فیصلہ لیا جائے گا اور عین ممکن ہے کہ اس اتحادی فورم کی سربراہی فاروق کو سونپی جائے گی اور محبوبہ کو بھی کوئی اہم عہدہ دیا جائے گا۔   

محبوبہ مفتی کے بیان کے خلاف جموں میں احتجاجی مظاہرہ

جموں// پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے ترنگے کے بارے میں بیان کے خلاف جموں میں ہفتے کو احتجاجی مظاہرہ ہوا۔ان مظاہروں کا اہتمام شیو سینا ڈوگرہ فرنٹ نامی تنظیم نے کیا تھا۔ یاد رہے کہ محبوبہ مفتی نے گذشتہ روز طویل نظر بندی کے بعد اپنی پہلی پریس کانفرنس کے دوران کہا ” میں تب تک کوئی جھنڈا نہیں اٹھاو¿ں گی جب تک نہ جموں وکشمیر کا جھنڈا واپس دیا جائے گا“۔ جموں وکشمیر کے بی جی پی یونٹ نے موصوفہ کے ان کلمات کو” بغاوت“ سے تعبیر کرتے ہوئے ان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

فوج نے شمالی کشمیر کے کیرن میں کنٹرول لائن پر چھوٹا ڈرون گرایا

سرینگر//فوج نے ہفتہ کو دعویٰ کیا کہ اُنہوں نے شمالی ضلع کپوارہ کے کیرن سیکٹر میں کنٹرول لائن پرایک (کاڈکاپٹر)چھوٹا ڈرون مار گرایا۔ نیوز ایجنسی کے این او نے دفاعی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ کاڈکاپٹر کو کیرن سیکٹر میں کنٹرول لائن کی اگلی چوکی پرمار گرایا گیا۔ دریں اثناءفوج نے بھی اس واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ کاڈکاپٹر (ڈی جے آئی میوک2) کو آج صبح گرایا گیا۔  

محبوبہ مفتی کو گرفتار کیا جائے:بی جے پی کا مطالبہ

سرینگر//بھارتیہ جنتا پارٹی کی جموں کشمیر شاخ نے مطالبہ کیا ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ اور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کو” ملک سے بغاوت کرنے کی پاداش“ میں گرفتار کیا جائے۔بھاجپا کو محبوبہ کے اس بیان پر اعتراض ہے جس میں انہوں نے کہا کہ وہ اُسی صورت میں ترنگا اٹھائیں گی جب جموں کشمیر کو اس کا پرچم لوٹایا جائے گا۔ بھاجپا نے کہا کہ ”دنیا کی کوئی طاقت“ جموں کشمیر کے ریاستی جھنڈے یا دفعہ370کو نہیں لوٹاسکتی ہے۔ جموں میں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے بھاجپا کے جموں کشمیر صدر رویندر رینا نے کہا”میں لیفٹیننٹ گورنر سے گذارش کرتا ہوں کہ محبوبہ مفتی کو ملک سے بغاوت کی پاداش میں گرفتار کرکے جیل میں ڈالدیا جائے“۔ انہوں نے مزید کہا”ہم اپنے ملک کے جھنڈے کیلئے خون کا آخری قطرہ بھی دیں گے۔جموں کشمیر ملک کا اٹوٹ حصہ ہے اس لئے یہاںصرف ایک ہی جھنڈ لہرایا جائے

ملک میں کورونا کے53370 نئے کیس،متاثرین کی تعداد78لاکھ سے تجاوز

سرینگر//ہندوستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 53370نئے کیس رپورٹ ہوئے جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد7814682 ہوگئی۔ اسی مدت کے دوران67549 مریضوں نے کورونا کو شکست دی جس سے ملک میں شفایاب ہونے والے کورونا مریضوں کی تعداد 7016046 ہوگئی ہے۔  صحت مند افراد کی تعداد نئے کیسز کے مقابلہ میں زیادہ ہونے سے ایکٹیو کیسزکی تعداد14829 سے کم ہو کر 680680رہ گئی۔ اسی عرصہ کے دوران ملک میں 650 کورونا مریضوں کی موت ہوگئی جس سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 117956ہوچکی ہے۔  

دنیا بھر میں کووڈ19 سے 11.49 لاکھ سے زیادہ ہلاکتیں

واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی// جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ 19) سے اب تک 11.49 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ جبکہ دنیا بھر میں اب تک اس وبا کے متاثرین کی تعداد 4.24 کروڑ سے تجازو کرچکی ہے۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سنٹر(سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا میں اب تک 42,490,365 افراد جان لیوا کورونا وائرس سے متاثراور1,149,238 لاکھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اس جان لیوا اور خطرناک وبا سے دنیا بھر میں اب تک 31,427,661مریضوں نے شفایابی حاصل کی ہے۔ جان لیوا کورونا وائرس سے بری طرح متاثر امریکہ میں اب تک223914 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ متاثرین کی تعداد 8487707تک جا پہنچی ہے۔  

شمالی کشمیر کے سوپور میں فورسز کا جنگجو مخالف تلاشی آپریشن

سرینگر//شمالی ضلع بارہمولہ کے سوپور علاقے میں ہفتہ کو سیکورٹی فورسز نے ہارون گاوںکا محاصرہ کرکے تلاشی آپریشن شروع کیا۔ اطلاعات کے مطابق فوج،پولیس اور سی آر پی ایف نے زینہ گیر علاقے میں واقع ہارون گاوں کو محاصرے میں لیکر گھر گھر تلاشی شروع کی۔فورسز نے گاوں کی طرف جانے والے سبھی راستے بھی بند کرلئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ آپریشن علاقے میں جنگجوﺅں کی موجودگی کی اطلاعات کے بعد ہاتھ میں لیا گیا ہے۔ آخری اطلاعات موصول ہونے تک علاقے میںتلاشی آپریشن جاری تھا۔

تازہ ترین