وزیر اعظم نریندر مودی پر بھروسہ کرنے پر افسوس ہے: محبوبہ

سرینگر//سابق وزیر اعلیٰ اور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے جمعہ کو کہا کہ اُسے وزیر اعظم نریندر مودی پر اعتماد کرنے پر افسوس ہے۔انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ تب تک کوئی جھنڈا نہیں تھامیں گی جب تک جموں کشمیر کا پرچم نہ لوٹایا جائے۔ اپنی رہائی کے بعد پہلی پریس کانفرنس کے دوران محبوبہ نے کہا کہ مرکزمیں بر سر اقتدار پارٹی آئین کے بجائے اپنی پارٹی کا منشور ملک میں نافذ کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ محبوبہ نے کہا”ہماری جد و جہد صرف دفعہ370کی بحالی تک محدود نہیں ہے بلکہ ہم مسئلہ کشمیر کا بھی حل چاہتے ہیں۔یہ ایک ایسا مسئلہ ہے جس سے کوئی انکار نہیں کرسکتا ہے۔“ انہوں نے مزید کہا”جو یہ سوچتے ہیں کہ ہم دفعہ370کو بھولےں گے ، وہ بے وقوفوں کی جنت میں رہتے ہیں۔لوگوں نے بہت قربانیاں دی ہیں اور ہم اُن قربانیوں کو ضائع نہیں ہونے دیں گے“۔ محبوبہ کا کہنا تھا کہ وہ سیاسی لیڈ

ڈوڈہ میں مسافر ٹیکسی کھائی میں جاگری،ڈرائیور سمیت3لقمہ اجل،8زخمی

سرینگر//ضلع ڈوڈہ میں جمعہ کو تین افراد جاں بحق اور آٹھ اُس وقت زخمی ہوگئے جب وہ ٹیکسی جس میں وہ سوار تھے مرمت علاقے میں سڑک سے لڑھک کر گہری کھائی میں جاگری۔ اطلاعات کے مطابق یہ مسافر ٹیکسی بھدرواہ سے دیدنی جارہی تھی جب وہ لڑھک کر300میٹر گہری کھائی میں جاگری۔ ایس ایس پی ڈوڈہ ممتاز احمد کے مطابق پولیس اور مقامی لوگوں نے ٹیکسی میں سوار سبھی افراد کو گورنمنٹ میڈیکل کالیج ڈوڈہ پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے تین کو مردہ قرار دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آٹھ زخمیوں میں 3کمسن بھی شامل ہیں اور اُن کا علاج جاری ہے۔  مہلوکین کی شناختتارا منی ولد پریم سنگھ ساکن ہاومبل مرمت، اشتیاق احمد ولد محمد اکرم ساکن دیدنی مرمت اور ڈرائیور جہانگیر حسین ولد سعد اللہ ساکن دیدنی مرمت کے طور ہوئی ہے۔

آخری صدارتی مباحثے میں ٹرمپ۔بائیڈن ایک دوسرے پر جم کر برسے

واشنگٹن// امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے صدارتی عہدے کے امیدوار جوبائیڈن آئندہ ماہ ہونے والے الیکشن سے قبل منعقد آخری صدارتی مباحثے میں بیرونی ملکوں کا امریکی الیکشن میں عمل دخل، شمالی کوریا سے مذاکرہ، کورونا وائرس (کووِڈ۔19) وبا اور موسمیاتی تبدیلی جیسے مسائل پر ایک دوسرے پر جم کر برسے۔ بحث کا آغاز کرتے ہوئے ٹرمپ نے عالمی وبا کورونا کے سلسلے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت تین ہفتے کے اندر کورونا ویکسین کی بابت اعلان کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ امریکی کورونا وبا کے ساتھ جینا سیکھ رہے ہیں اور ملک میں اسکولوں کا کھلنا بھی ضروری ہے۔ مسٹر ٹرمپ نے امریکہ میں وبا کے پھیلنے کا مجرم چین کو قرار دیا۔ ٹرمپ کے جواب میں صدرارتی عہدے کے امیدوار جو بائیڈن نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کے پاس کورونا وبا سے نمٹنے کا کوئی ٹھوس منصوبہ نہیں ہے۔ انہوں نے مسٹر ٹرمپ کے نقطہ نظر

ممبئی کے شاپنگ مال میں آگ، کروڑوں کی مالیت کا نقصان

ممبئی // جنوبی ممبئی کے گنجان مسلم آبادی والے علاقے بلاسیس روڑ پر واقع سٹی سینٹر شاپنگ مال میں گذشتہ رات بڑی آتشزدگی کے سبب کروڑوں کی مالیت کا نقصان ہونے کا اندیشہ ہے جبکہ آگ پر اب تک قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔ اس سانحہ میں دو فائر مین کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے تاہم ان حالت مستحکم ہے۔ فائر بریگیڈ ذرائع کے مطابق ، مال میں آگ جمعرات کی رات نو بجے کے وقت لگی جب اس وقت مال کے اندرتقریبا 200 سے 300 افراد موجود تھے جو آگ لگتے ہی محفوظ مقام پر پہنچ گئے۔ فائر بریگیڈ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ آگ بجھانے کے لئے 24 انجن اور6 واٹر ٹینکر کی خدمات حاصل کی گئیںجو اس چار منزلہ مال کی آگ کو قابو پانے میں مصروف ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ مال کے پڑوس میں واقع عمارتوں سے 3 ہزار افراد کو حفظ ماتقدم کے طور پر منتقل کیا گیا ہے۔مال میں زیادہ تر موبائل کی دکانیں ہیں اور اس کی پرزے فروخت ہوتے ہ

انڈسٹریل اسٹیٹ رنگریٹ میں واقع رحیم موٹرس میں آگ کی ہولناگ واردات

سرینگر//سرینگر کے مضافات رنگریٹ کے انڈسٹریل اسٹیٹ میں واقع رحیم موٹرس میں جمعہ کو آگ ظاہر ہوئی ۔آگ لگنے کی وجہ بجلی کا شارٹ شرکٹ بتایا جاتا ہے۔ رحیم موٹرس میں میکنک کی حیثیت سے کام کرنے والے عرفان احمد کے مطابق وہ معمول کے مطابق کام میں مصروف تھے کہ بجلی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ نمودار ہوگئی جس نے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔یہ واقعہ صبح ساڑھے دس بجے پیش آیا ۔ عینی شاہدین کے مطابق اگر چہ آگ بجھانے والے محکمہ کی ایمر جنسی سروس رحیم موٹرس کے بالکل پاس واقع ہے لیکن آگ بجھانے کی اضافی گاڑیاں طلب کرنے میں پندرہ منٹ نکل گئے۔ رحیم موٹرس کے ایک اور ملازم کے مطابق انہوں نے صارفین کی چھ گاڑیوں کو باہر نکالا ہے لیکن باقی ماندہ عمارت کے اندر ہی ہیں۔ فائر اینڈ ایمر جنسی محکمہ کے ذرائع کے مطابق دو انجن آگ بجھانے میں مصروف ہیں اور پانی کے چھ ٹینڈر بھی کام پر لگائے گئے ہیں تاکہ آگ

بانہال میں لاپتہ خاتون کی بوسیدہ لاش بر آمد

سرینگر//جمعہ کی صبح رام بن ضلع کے بانہال قصبہ میں ایک لاپتہ خاتون کی بوسیدہ لاش بر آمد کی گئی۔ حکام کے مطابق 38سالہ مسرا بیگم زوجہ ارشاد احمد میر ساکن بنکوٹ کی لاش چملواس علاقے میں بر آمد ہوئی۔ مذکورہ خاتون ماہ ستمبر کے آخری ہفتے سے لاپتہ تھی۔ ایس ایچ او بانہال نعیم الحق نے لاش بر آمد ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اُسے اسپتال منتقل کیا گیا ہے تاکہ لوازمات پوری کی جاسکیں۔

کورونا کیسوں میں بتدریج کمی، ملک میں54336 نئے کیس ظاہر، متاثرین کی تعداد 77.61 لاکھ

نئی دہلی//مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے جمعہ کو جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کوروناوائرس کے54366 نئے کیس رپورٹہونے کے بعد متاثرین کی تعداد 77.61 لاکھ ہو گئی ہے۔اس وقت ملک میں کورونا کے کل 595509 ایکٹیو کیس ہیں اور اب تک6948497 افراد اس وبا کو شکست دے چکے ہیں۔  ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 ریاستوں کو چھوڑ کر بقیہ 24 ریاستوں اور مرکز کے زیر کنٹرول علاقوں میں عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے ایکٹیو کیس گھٹے ہیں۔ اس دوران کورونا کے متحرک کیسوں میں مسلسل کمی آ رہی ہے جس سے اب یہ گھٹ کر 6.95 لاکھ رہ گئی ہے جبکہ متاثرین کی تعداد بڑھ کر 77.61 لاکھ ہوچکی ہے۔ ملک میں صحت یاب ہونے والے کورونا مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ سے ایکٹیو کیسز میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔  

مغل شاہراہ پر ٹینکر حادثے کا شکار، ڈرائیوراور کنڈکٹر از جان

سرینگر//ضلع پونچھ کو شوپیان سے ملانے والی تاریخی مغل شاہراہ پر جمعہ کی صبح ایک سڑک حادثے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ حکام کے مطابق ایک ٹینکر جو جموں سے کشمیر کی طرف آرہا تھا، سڑک سے لڑھک کر گہری کھائی میں جاگرا۔ یہ حادثہ پوشانہ علاقے میں پیش آیا۔ حکام نے کہا کہ اس حادثے کے نتیجے میں ٹینکر کا ڈرائیور اور کنڈکٹر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ مہلوکین کی شناخت ڈرائیور تروندر سنگھ ساکن جموں اور کنڈکٹر منگل سنگھ ساکن ڈوڈہ کے طور کی گئی ہے۔  

دہلی میں آلودگی اور کورونا وائرس کی دوہری مار

نئی دہلی // بھارت کی دارالحکومت کے موسم میں سردی کا اثر بڑھنے کے ساتھ لوگوں کو دوگنی پریشانیوں سے دوچار ہونا پڑرہا ہے۔ ایک طرف بڑھتی ہوئی آلودگی سے آب و ہوا روز بروز بدتر ہوتی جارہی ہے ، جبکہ کورونا وائرس (کووڈ۔ 19) کے کیسزمیں بھی گزشتہ کئی دنوں سے مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ دہلی پولیوشن کنٹرول کمیٹی (ڈی پی سی سی) نے دارالحکومت کی آب و ہوا کا انڈیکس جمعہ کو جاری کیا ہے جو انتہائی تشویشناک ہے۔ دہلی میں آج صبح سات بجے آلودگی کی سطح 360 ہے۔ آسمان میں دھواں ہے۔ یہ موسم سانس کی بیماریوں میں مبتلا لوگوں کے لئے بالکل بھی سازگار نہیں ہے۔ ڈی پی سی سی کے مطابق دہلی کی ہوا اب بھی ’انتہائی خراب‘ کے زمرے میں ہے۔ دارالحکومت کا علی پور علاقہ 442 ایئرکوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) کے ساتھ سب سے زیادہ آلودہ خطہ ہے۔ روہنی میں 391 ، دوارکا میں 390 ، آنند وہار میں 387 جبکہ آر کے پورم میں اے کیو

تازہ ترین