ملک میں نئے کورونا کیسوں میں کمی، زیرعلاج مریضوں کی تعدادگھٹ کر 7.15 لاکھ

نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس (کووڈ199) کے زیر علاج مریضوں کی تعداد میں مستقل کمی واقع ہوئی ہے اور اب ان کی تعداد 7.15 لاکھ ہوگئی ہے اور متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوکر 77 لاکھ کو عبور کر گئی ہے ملک میں صحت مند کورونا مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ کی وجہ سے زیر علاج مریضوں کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے۔ جمعرات کو مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران55839 نئے کیس رپورٹ ہوئے اور متاثرہ افراد کی کل تعداد 77 لاکھ سے تجاوز کر کے7706946 ہوگئی۔ اسی عرصے میں 79415 افراد نے کورونا کو شکست دی ہے اور اب تک ملک میں6874518 مریضوں نے کورونا سے صحت مند ہوئے ہیں۔ زیر علاج مریض24278 سے کم ہو کر715812 ہوچکے ہیں کیونکہ صحت مند افراد کی تعداد نئے کیسوں سے زیادہ ہے۔ اس عرصے کے دوران ، 702 کورونا سے متاثرہ فوت ہوگئے اور اب تک116616 افراد

درگا ماں کی بھگتی کی شکتی سے دہلی میں رہ کر خود کو کلکتہ میں محسوس کررہاں ہوں: وزیر اعظم

کلکتہ//درگا پوجا کے موقع پر وزیر اعظم مودی نے مغربی بنگا ل کے عوام سے خطاب کے دوران اپنی حکومت کی کامیابیوں کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت نے خواتین کو امپاور منٹ کےلئے کئی اقدامات کئے ہیں۔اس کے ساتھ ہی اپنی تقریر میں اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل آخری درگا پوجا کے موقع پر ووٹروں کو لبھانے کی بھی کوشش کی۔ بنگال بی جے پی کی دعوت پر ریاست کے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ” مہیشاسور کو مارنے کے لئے ماں درگا کا ایک ہی عضو ہی کافی تھا ، لیکن اس کام کے لئے تمام آسمانی طاقتیں متحد ہوگئیں۔ اسی طرح خواتین میں ہمیشہ تمام چیلنجوں پر قابو پانے کی طاقت ہوتی ہے۔ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ منظم انداز میں خواتین کے امپاورمنٹ اور انہیں طاقت بخشنے کیلئے کھڑے ہوں“۔ اپنی حکومت کی کارکردگی کا ذکرکرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ عصمت دری کی سزا سے متعلق قوانین سخت کئے گئے ہیں۔ عصم

شمالی ضلع بانڈی پورہ میں13سالہ لڑکے کی لاش پر اسرار حالت میں بر آمد

سرینگر//شمالی ضلع بانڈی پورہ کے پلان علاقے میں جمعرات کو ایک13سالہ لڑکے کو پر اسرار حالت میں مردہ پایا گیا۔لڑکے کی پر اسرار حالت میں موت اسکے ننیہال میںہوئی جہاں وہ اپنی ماں کے ساتھ تھا۔ مذکورہ لڑکے کی شناخت فرحان ولد الطاف احمد میر ساکن پلان بانڈی پوہ کے طور ہوئی ہے۔ مذکور ہ لڑکے کو بیہوش پایا گیا جس کے بعد اُسے ضلع اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔ اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔    

پونچھ میں کنٹرول لائن کے نزدیک ہیروئن سے ملتی جلتی3.2کلو گرام شے بر آمد

سرینگر//پولیس نے جمعرات کو بتایا کہ اُنہوں نے ضلع پونچھ میں کنٹرول لائن کے نزدیک بسولی گاوں میں ہیروئن سے ملتی جلتی3.2کلو گرام شے بر آمد کی۔ ایس ایس پی پونچھ رمیشن اگروال کے مطابق اُنہیں بسولی میں منشیات کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع ملی تھی جس کی بنیاد پر گذشتہ شب کے دوران آپریشن شروع کیا گیا۔آپریشن کے دوران منشیات کے تین پیکٹ بر آمد کئے گئے جن کے اندر ہیروئن سے ملتی جلتی شے کے3.2کلوگرام شے پائی گئی۔ اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر247کے تحت معاملہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے۔  

جموں کشمیر میں گذشتہ تین دہائیوں کے دوران 1500 سے زائد پولیس اہلکار ہلاک

جموں// جموں و کشمیر میں گذشتہ تین دہائیوں کے دوران زائد از 15 سو پولیس اہلکار، جن میں متعدد افسران بھی شامل ہیں، ملی ٹنسی و متعلقہ واقعات کے دوران جاں بحق ہوئے ہیں۔ سرکاری ذرائع نے اس ضمن میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا: ”جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں گذشتہ 31 برسوں کے دوران مختلف جنگجو مخالف آپریشنز و دیگر کارروائیوں میں 1568 پولیس اہلکاروں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے“۔ ان میں ایک ڈی آئی جی، ایک ایس پی، 22 ڈی ایس پیز، 26 انسپکٹر، 37 سب انسپکٹر، 65 اسسٹنٹ سب انسپکٹر، 148 ہیڈ کانسٹیبل، 193 سیلکشن گریڈ کانسٹیبل، 537 کانسٹیبل،508 ایس پی او، 1 این او اور24 فالوور شامل ہیں۔  

لداخ خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسل لیہہ کے انتخابات کیلئے ووٹنگ جاری

لیہہ// لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں لداخ خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسل لیہہ کے انتخابات کے لئے سخت سیکورٹی بندوبست کے بیچ ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع میں قائم 26 انتخابی حلقوں میں جمعرات کی صبح آٹھ بجے سے ووٹنگ شروع ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ پرامن ووٹنگ کو یقینی بنانے کے لئے جہاں سیکورٹی کے سخت انتطامات کئے گئے ہیں وہیں تمام پولنگ بوتھوں میں اچھی تعداد میں ملازموں کو تعینات کیا گیا ہے۔  

دنیا میں کوروناپھیلاو تیزی سے جاری ، 4.11 کروڑ سے زائد افراد متاثر

واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی// دنیا بھر میں کورونا وائرس ( کووڈ-19) وبا کے تیزی سے پھیلنے کے باعث متاثرہ افراد کی تعداد 4.11 کروڑ سے زائد ہوگئی ہے اور اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 11.30 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اور انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں اب تک 4.11 کروڑ سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 11.30 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اس عالمی وبا سے شدید دوچار امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 2.22 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور83.35 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں۔

بانڈی پورہ ضلع میں سرپنچ کے قتل کا معمہ حل،بیوی ملوث:پولیس

سرینگر//پولیس نے جمعرات کو دعویٰ کیا کہ اُنہوں نے چند روز قبل شمالی ضلع بانڈی پورہ کے زورمنز گاوں میں پیش آئے قتل کے واقعہ کو حل کرلیا ہے۔پولیس کے مطابق گاوں کے سرپنچ کی ہلاکت میں اُس کی بیوی ملوث پائی گئی ہے۔ یہ واقعہ12اکتوبر کو پیش آیا جب پولیس نے 35سالہ جاوید احمد ڈار ولد عبد الاحد دار ساکن زورمنز بر آمد کی لاش لٹکتی حالت میں بر آمد کی ۔اُس وقت بتایا گیا کہ ڈار نے خود کشی کی ہے۔ پولیس نے تاہم کیس درج کرکے معاملے کی تحقیقات شروع کی اور اس کیلئے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جس کی سربراہی ڈی ایس پی ہیڈ کورٹر اور نگرانی ایس ایس پی بانڈی پورہ راہل ملک کو سونپی گئی۔ پولیس بیان کے مطابق تحقیقاتی ٹیم نے مسلسل تحقیقات کے دوران اس بات کا پتہ لگایا کہ ڈار نے خود کشی نہیں کی تھی بلکہ اُس کو قتل کیا گیا تھا۔ اس ضمن میں کئی افراد سے پوچھ تاچھ کی گئی جن میں مقتول کی بیوی بھی شامل تھی

جارجیا میں 40 سے زیادہ یرغمال افراد صحیح سلامت رہا

تبلیسی// جارجیا کے جگدیدی شہر میں سلامتی دستوں نے بندی بنائے گئے 40 سے زیادہ یرغمالیوں کو صحیح سلامت رہا کرایا ہے جبکہ سکیورٹی مہم ابھی بھی جاری ہے۔وزارت داخلہ نے جمعرات کو اس کی اطلاع دی۔ بدھ کو ایک بندوق بردار نے جگدیدی میں بینک آف جارجیا کے دفتر میں لوگوں کو یرغمال بنا لیا تھا۔ ملزم نے حالانکہ بعد میں پولیس کے سامنے خودسپردگی کردی تھی۔ وزارت نے بیان جاری کرکے کہا،”وزارت بتانا چاہتی ہے کہ سکیورتی دستوں نے جائے وقوع پر سرگرمیاں ابھی ختم نہیں کی ہیں اور بچاو¿ مہم جاری ہے۔ایجنسی ایک بار پھر لوگوں کو آگاہ کرتی ہے کہ وہ کسی بھی طرح کے جھانسے میں نہ آئیں جو جاری مہم میں رخنہ پیدا کرسکتا ہے۔“ بیان میں کہا،”اس وقت 43 یرغمالیوں کو بینک کی عمارت سے باہر نکالا جا چکا ہے اورپولیس نے انہیں محفوظ مقامات پر بھیج دیا ہے۔جائے وقوع پر جانچ جاری ہے۔  

امریکہ میں کورونا ہلاکتوں کی تعداد 2.22 لاکھ سے زیادہ

واشنگٹن // عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔19) سے شدید طورپر متاثر امریکہ میں اس کے انفیکشن سے 2.22 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ امریکہ میں اس وبا نے ایک شدید شکل اختیار کرلی ہے اور اب تک 8 لاکھ سے زیادہ افراد اس میں مبتلا ہوچکے ہیں۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ، امریکہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 2،22،063 ہوگئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 83 لاکھ سے تجاوز کرکے 83،33،591 ہوگئی ہے۔ چلا گیا ہے۔ امریکہ کے نیو یارک ، نیو جرسی اور کیلیفورنیا کے صوبے کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ صرف نیو یارک میں ہی ، کورونا انفیکشن کی وجہ سے 33،371 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ نیو جرسی میں اب تک 16،245 افراد وبا کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ کیلیفورنیا میں ، کووڈ 19 کے بعد سے 17،170 افراد ہلاک ہوچکے ہی

تازہ ترین