تازہ ترین

بے قصوروں کو چھیڑو مت،قصور واروں کو چھوڑو مت:ایل جی بنا م پولیس

سرینگر//جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بدھ کے روز پولیس پر زور دیا کہ وہ بے قصوروں کوچھیڑے بغیر قصورواروں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں۔ زیون میں منعقدہ پولیس یادگاری تقریب کے دوران ایل جی نے پولیس کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ وہ خاص کر مل ٹنسی کیخلاف شاندار کام انجام دے رہی ہے۔ نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق ایل جی نے کہا”اگر لوگ بے فکر ہوکر آرام کی نیند سوتے ہیں تو یہ پولیس کی وجہ سے ممکن ہورہا ہے جو بنا تھکے مرکز کے زیر انتظام جموں کشمیر کی حفاظت کررہے ہیں۔پولیس اہلکار غلط طاقتوں اور ہمارے ہمسائے کے حمایت یافتہ ملی ٹنٹوں سے جموں کشمیر کی حفاظت کررہے ہیں“۔ ایل جی نے مزید کہا ”پولیس کی جانب سے یہ واضح پیغام جانا چاہئے کہ بے قصوروں کو چھیڑو نہیں مگر خطاکاروں کو چھوڑو نہیں“۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اور انتظامیہ اس بات کے وعدہ بند ہیں کہ

لداخ میں بھٹکنے کے دوران گرفتار چینی فوجی اہلکار بیجنگ کے حوالے

نئی دہلی//ہندوستانی فوج نے حال ہی میں مشرقی لداخ کے ڈیم چوک سیکٹر میں پکڑے گئے ایک چینی فوجی کو بدھ کو اس کے افسروں کو سونپ دیا۔ مشرقی لداخ میں دونوں ملکوں کے درمیان سرحد پر تناو¿ اور تعطل کے درمیان چین کی پیپلس لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے فوجیوں کو چشل مولدو پوائنٹ پر پڑوسی ملک کے حوالے کردیا گیا۔ چینی فوجی کی شناخت کارپورل وانگ یا لانگ کے طورپر ہوئی ہے۔ وہ بھٹک کر ہندوستانی سرحد پر آگیا تھا اور ہندوستانی فوج نے پیر کو اسے حراست میں لے لیا تھا۔  ہندوستانی فوج نے چین کے اہلکار کو آکسیجن ،کھانا اور گرم کپڑے اور طبی امداد مہیا کی۔ چین کے افسروں نے ہندوستانی فوج سے اپنے لاپتہ فوجی کو لوٹانے کی اپیل کی تھی۔  

فرائض انجام دیتے ہوئے اس سال اب 40فورسز اہلکارہلاک: دلباغ سنگھ

سرینگر//جموں کشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے بدھ کو بتایا کہ اس سال اب تک 40فورسز اہلکاروں کی جانیں ڈیوٹی انجام دیتے ہوئے چلی گئی ہیں جن میں 13پولیس اہلکار بھی شامل تھے۔ زیون میں ایک تقریب کے دوران دلباغ سنگھ نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کی یہ ہلاکتیں جنگجوﺅں کے ہاتھوں ہوئی ہیں۔ نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق پولیس سربراہ نے کہا”پولیس مرکز کے زیر انتظام علاقے میں امن قائم کرنے کی وعدہ بندہے۔ہم نے امن دشمن عناصر کو امن عامہ کو نقصان پہنچانے سے باز رکھنے کی راہ میں بڑی قربانیاں دی ہیں“۔ اُن کا کہنا تھا کہ پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے پیش نظر ہی آج وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ اور دوسرے وزراءجموں کشمیر پولیس کے رول کی سراہنا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ30برس کے دوران 6000پولیس اہلکاروں نے ڈیوٹی انجام دیتے ہوئے اپنی جانیں گنوائی

پاکستان کے شہرکراچی میں دھماکہ ،تین لوگوں کی موت،15 زخمی

کراچی// پاکستان کے شہر کراچی میں بدھ کو گلشن اقبال کے مسکن چورنگی میں دو منزلہ عمارت میں دھماکہ ہوا جس میں کم از کم تین لوگوں کی موت ہوگئی ہے اور 15 زخمی ہوگئے۔ ڈان نیوز کے مطابق دھماکے سے آس پاس کی عمارتوں کی کھڑکیاں بھی چکنا چور ہوگئیں ۔ حکام کے مطابق سبھی زخمیوں اور ہلاک شدگان کو پٹیل اسپتال لے جایا گیا ہے۔ دھماکے کی وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چلا ہے۔ مبینا ٹاو¿ن پولیس تھانہ انچارج نے کہا کہ یہ ایک سلینڈر دھماکہ معلوم ہوتا ہے۔ تھانہ انچارج نے کہا کہ بم کو ناکارہ کرنے والا دستہ دھماکے کی وجہ کا پتہ لگانے کےلئے جائے وقوع پر پہنچ رہا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے اور امدادی اہلکار موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ ایل اے اے ایس نے اس خطے کو بند کردیا ہے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ دھماکے سے آس پاس کی عمارتوں کی کھڑکیوں کے ساتھ ساتھ کچھ گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

ملک میں نئے 54044کورونا کیس، ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 15ہزار سے متجاوز

نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے ایکٹیو کیسز میں لگاتار کمی سے اب اس کی تعداد 7.40 لاکھ رہ گئی ہے جبکہ کورونا متاثرین کی تعداد 76.51 لاکھ ہوگئی ہے۔ ملک میں صحت یاب ہونے والے کورونا مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ سے ایکٹیو کیسز میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔ مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے بدھ کے روز جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مزید54044 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 7651107 ہوگئی۔ اسی عرصے کے دوران61775 مریضوں نے کورونا کو شکست دی ہے جس سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد6795103 ہوچکی ہے۔ صحت مند افراد کی تعداد نئے کیسز کے مقابلہ میں زیادہ ہونے سے ایکٹیو کیسز8844 سے کم ہوکر740190 رہ گئے۔ اسی عرصے کے دوران کورونا کے 717 مریضوں کی موت سے ملک میں اب تک115914 افرادہلاک ہوچکے ہیں۔ ملک میں کورونا وائرس س

زوجیلا میں ٹرک حادثے کا شکار، کنڈیکٹر جاں بحق، ڈرائیور زخمی

کنگن//سرینگر۔لیہہ شاہراہ پر زوجیلا علاقے میں ایک سڑک حادثے کے نتیجے میں ٹرک کا کنڈکٹر جاں بحق جبکہ ڈرائیور شدید طور زخمی ہوگیا۔  کشمیر عظمیٰ کو ملی تفصیلات کے مطابق کرگل سے سرینگر کی طرف آرہی ایک ٹرک باجری نالہ زوجیلا کے مقام پر ڈرائیور کے قابو سے باہرہوکر دو سو فٹ گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں ٹرک کا کنڈکٹر موقع پر ہی جاں بحق جبکہ ڈرائیور شدید طور پر ذخمی ہوگیا۔ زخمی ڈرائیور کو فوری طور پر پرائمری ہیلتھ سینٹرسونہ مرگ لایا گیا جہاں سے اس کو مزید علاج و معالجے کے لئے سکمز صورہ منتقل کیا گیا۔  

کرکٹ ایسو سی ایشن گھپلہ کیس ؛ ای ڈی میں فاروق عبد اللہ کی پھر طلبی

سرینگر//نیشنل کانفرنس صدر اور رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد اللہ بدھ کو ایک بار پھر کرکٹ ایسو سی ایشن سکینڈل کیس کے سلسلے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی)کے سامنے پیش ہوئے۔ یہ ایک ہفتے میں دوسرا موقع ہے جب اُنہیں ای ڈی نے پوچھ تاچھ کیلئے اپنے سرینگر کے دفتر میں طلب کیا۔اس سے قبل19اکتوبر کو ای ڈی حکام نے فاروق کی چھ گھنٹوں تک پوچھ تاچھ کی تھی۔کروڑوں کے اس گھپلہ کیس کے سلسلے میںفاروق کی پوچھ تاچھ پہلی بار گذشتہ برس ماہ جولائی میں ہوئی تھی۔  ای ڈی مذکورہ کیس کی تحقیقات سی بی آئی، ایف آئی آر کے تحت کررہی ہے جس میں جموں کشمیر کرکٹ ایسو سی ایشن کے سابق سربراہ فاروق کے علاوہ ایسو سی ایشن کے سابق جنرل سیکریٹری محمد سلیم خان اور سابق خزانچی احسن احمد مرزا سمیت کئی افراد کو ملزم قرار دیا گیا ہے۔  

جنوبی ضلع اننت ناگ کے گاوں میں پر اسرار حالت میں لاش بر آمد

سرینگر//جنوبی ضلع اننت ناگ کے شانگس علاقے میں بدھ کی صبح ایک لاش پُر اسرارحالت میں بر آمد ہوئی ۔یہ لاش رانی پورہ گاوں میں ملی۔ نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق رانی پورہ میں مقامی لوگوں نے ایک لاش پائی جس کے بعد انہوں نے پولیس کو مطلع کیا۔ پولیس کی ایک ٹیم جائے مقام پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے لیا۔ لاش کی شناخت محمد یاسین کیانی ولد برکت اللہ ساکن رکھ براہ کے طور ہوئی ہے۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔  

تازہ ترین