تازہ ترین

پولیس بھارت سے باہر مقیم کشمیری تاجر مبین شاہ کو گرفتار اور اُن کی جائداد سربمہر کرنے کیلئے کوشاں

سرینگر//جموں کشمیر پولیس نے وادی کے معروف تاجر مبین شاہ ، جو بھارت سے باہر مقیم ہیں ،کو گرفتار کرنے اور اُن کی جائداد سربمہر کرنے کا عمل شروع کیا ہے۔ شاہ کیخلاف اس سال ماہ جون میں فیس بک پر ایک پوسٹ کے بعد کیس درج کیا گیا۔ یہ فیس بک پوسٹ وادی کشمیر میں غیر مقامی لوگوں کے قیام سے متعلق تھا۔ اطلاعات کے مطابق پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا ہے” ہم متعلقہ تھانے سے اُس کیخلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری کررہے ہیں کیونکہ اُس کے فیس بک پوسٹ کا مقصدفرقہ وارانہ کشیدگی پھیلانا تھا“۔ ملیشیا میں مقیم شاہ، ہینڈی کرافٹس کی تجارت میں مصروف ہیں اوروہ سال میں کبھی کبھار کشمیر آتے ہیں۔وہ کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر بھی رہے ہیں۔ دلباغ سنگھ کے مطابق پولیس نے فیس بک حکام کے ساتھ بھی رابطہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا”جو ابھی تک شواہد ملے ہیں،اُن کی بنیاد پر مجاز عدالت سے

نوراتری پر ماتا ویشنو دیوی بھون کو سجانے کیلئے بیرون ممالک سے پھول درآمد

جموں// جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی کے ترکوٹہ پہاڑیوں میں واقع شری ماتا ویشنو دیوی بھون کو نوراتری کے پیش نظر سجانے کے لئے امسال بھی حسب سابق مختلف ممالک سے اعلیٰ اقسام کے پھول درآمد کئے جائیں گے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ رواں ماہ کی 17 تاریخ سے شروع ہونے والی نوراتری کے لئے کورونا کے پیش نظر خصوصی طور پر تمام تر انتظامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے جاری گائیڈ لائنز کے تحت ویشنو دیوی مندر کی یاترا جاری ہے۔  

دنیا میں تقریبا 3.42 کروڑ کورونا متاثرین ، 10.21 لاکھ سے زائد ہلاکتیں

واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی// عالمی وبا کورونا وائرس کے قہر سے دنیا بھر میں تقریبا 3.42کروڑ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 10.21 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اور انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق اب تک تین کروڑ 42 لاکھ پانچ ہزار سات سو 55 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 10 لاکھ 21 ہزار سات سو 63 افراد اب تک ہلاک ہوچکے ہیں۔ عالمی وبا کورونا وائرس سے شدید متاثرامریکہ میں 2.07 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں ، یہ وبا خوفناک شکل اختیار چکی ہے اور یہاں اب تک 72.77 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔  

شمالی کشمیر کے اُوڑی میں تعینات فوجی اہلکار کی خود کشی

سرینگر//شمالی ضلع بارہمولہ کے اُوڑی علاقے میں ایک فوجی اہلکار نے جمعہ کے روز اپنی سروس رائفل سے اپنے آپ پر گولی چلاکر خود کی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ پولیس ذرائع نے مذکورہ فوجی اہلکار کی شناخت22سالہ رکشت کمار ساکن سانبہ کے طور کرتے ہوئے کہا کہ اُس کا تعلق فوج کی جیکلائی ریجمنٹ سے تھا اور اس نے اُوڑی کے گوہالن گاﺅں میں خود کشی کا انتہائی اقدام کیا۔  مذکورہ فوجی اہلکار کی لاش کوبعد ازاں پوسٹ مارٹم کیلئے سب ضلع اسپتال اُوڑی لیجایا گیا۔ پولیس نے اس واقعہ کی تحقیقات کیلئے کس درج کرلیا ہے۔  

صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور اہلیہ کورونا وائرس کی زد میں

واشنگٹن //صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کورونا وائرس کی زد میں آ گئے ہیں۔ ان کی اہلیہ میلانیا بھی کورونا سے متاثر پائی گئی ہیں۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ٹوئٹر کے ذریعے کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی۔ ٹرمپ نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ ان کی اہلیہ میلانیا کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے ۔ اس سے قبل گزشتہ روز ہی امریکی صدر کی اہم مشیر ہوپ ہکس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق 31 سالہ امریکی مشیر ہوپ ہکس کو ٹرمپ کے انتہائی قریبی مشیروں میں شمار کیا جاتا ہے اور وہ اکثر دوروں پر امریکی صدر کے ہمراہ ہوتی ہیں۔  

وسطی ضلع گاندربل میں ریچھ کو زندہ پکڑا گیا

سرینگر//وسطی کشمیر میں ضلع گاندربل کے تلہ مولہ علاقے میںجمعہ کے روز ایک ریچھ کو زندہ پکڑا گیا۔ محکمہ وائلڈ لائف ذرائع نے بتایا کہ مقامی لوگوں کی طرف سے ریچھ کی موجودگی کی اطلاع کے بعد وہاںجال بچھاکر ریچھ کو کھیر بھوانی کے نزدیک پکڑا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریچھ کو بیہوش کردیا گیا ہے اور اب اُس کو داچھی گام لیجاکر چھوڑ دیا جائے گا۔  

ملک میں 81484 نئے کورونا کیس، مہلوکین کی تعداد تقریبا ایک لاکھ

نئی دہلی// ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کے مزید 81484 کیس رپورٹ ہوئے ہیں ، جبکہ اس وبا سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد نسبتا کم یعنی 78877 رہنے سے ایکٹیو کیسز میں 1500 سے زائد کا اضافہ ہوا اور اسی مدت کے دوران 1095مریضوں کی موت سے کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے۔ جمعہ کے روز وزارت صحت اور خاندانی بہبود کے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 63،94،069 تک جا پہنچی ہے ، جبکہ کورونا وائرس سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد 53،52،078 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹیو کیسزکے مقابلہ میں صحت مند ہونے والوں کی تعداد 1،512 سے بڑھ کر9،42،217 ہوچکی ہے۔ ملک میں جان لیوا وبا کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 6394069 ہوگئی۔ ملک میں ایکٹیو کیسزکی شرح 14.74 فیصد، اموات کی شرح 1.56 فیصد جبکہ شفایابی کی شرح 83.70 ف

مہاتما گاندھی کو یوم پیدائش پر وزیر اعظم مودی اورصدر کووند کا خراج عقیدت

نئی دہلی// صدررام ناتھ کووند نے جمعہ کے روز مہاتما گاندھی کو اُن کے جنم دن کے موقع پر یاد کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔  کووند نے ٹویٹ کیا”گاندھی جینتی کے دن ممنون ملک کی جانب سے بابائے قوم مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ ان کی سچائی ، عدم تشدد اور محبت کا پیغام معاشرے میں ہم آہنگی پیدا کرکے پوری دنیا کی فلاح و بہبود کا سرچشمہ بنے ہوئے ہیں۔“ انہوں نے مزید کہا ”آئیے ہم سب ایک بار پھر گاندھی جینتی کے موقع پر یہ عہد کریں کہ ہم ہمیشہ حق اور عدم تشدد کے راستے پر چلتے ہوئے ملک کی فلاح و بہبود اور ترقی ، ایک صاف ستھرا ، خوشحال ، مضبوط اور ایک جامع ہندوستان بنا کر ہم گاندھی جی کے خوابوں کی تعبیر دیں گے۔ ادھر وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کے نظریہ ہندوستان کو خوشحال اور مہربان بنانے میں ہماری ر

تازہ ترین