جموں کشمیر بینک کے سابق چیئر مین سمیت کئی افسران کیخلاف انسداد رشوت بیورو میں کیس درج

سرینگر//انسداد رشوت ستانی بیورو نے جمعرات کو جموں کشمیر بینک کے سابق چیئر مین اور دیگر کے خلاف ممبئی کی ایک کمپنی کو قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ٹینڈر دیکر بینک کو 62956575روپے کا نقصان پہنچانے کی پاداش میں کیس درج کرلیا۔  ایک بیان میں انسداد رشوت ستانی بیورو نے کہا کہ اس سلسلے میں اُس وقت کے جے کے بینک ایگزیکٹیو پریزیڈنت سرجیت سنگھ سگھل،اُس وقت کے چیئر مین پرویز احمد،اُس وقت کے اسسٹنٹ وائس پریذیڈنٹ فیروز احمد کے علاوہ ممبئی کی کمپنی کے عہدیداروں ساحل وورا اور رشبھ وورا و دیگران کیخلاف ایف آئی درج کیا گیا ہے۔  یہ کیس ٹینڈروں کے خلاف قانون الاٹ کرنے سے متعلق ہے ۔ اس سے قبل بیورو نے مکمل ویری فکیشن انجام دی جس میں اس بات کا انکشاف ہوا کہ سال2015میں جموں کشمیر بینک میں ٹینڈروں کی الاٹمنٹ کے سلسلے میں قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرکے بینک کو بھاری مالی نقصان سے دوچار

گاندربل میں جنگجوﺅں کی صف میں شامل ہونے کا منصوبہ بنارہا نوجوان گرفتار، والدین کے حوالے

سرینگر//وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع میں پولیس نے ایک ایسے نوجوان کو حراست میں لینے کے بعد والدین کے حوالے کیا جو جنگجوﺅں کی صف میں شامل ہونے کا منصوبہ بنارہا تھا۔ پولیس نے کہا کہ فوج کی خفیہ ایجنسی کی طرف سے ملی اطلاع کی بنا پر 22سالہ عمر نذیر شیخ ولد نذیر احمد شیخ ساکن گاندربل کو حراست میں لیکر اُس سے مختصر پوچھ تاچھ کی گئی۔مذکورہ نوجوان نے پوچھ تاچھ اور اُس کے سوشل میڈیا اکاونٹس ،خاص کر وٹس ایپ اور ٹیلی گرام سے اس بات کی تصدیق ہوگئی کہ وہ جنگجو ﺅں کی صف میں شامل ہونے کی طرف راغب تھا۔ مذکورہ نوجوان کی ایس ایس پی گاندربل خلیل احمد پوسوال اور ماہرین نے مناسب کونسلنگ کی جس کے بعد اُسے والدین کے حوالے کیا گیا۔ پولیس کے مطابق مذکورہ نوجوان کے والدین نے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔  

شمالی کشمیر کے نوجوان صحافی کادل کا دورہ پڑنے سے انتقال

سرینگر//شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان صحافی جمعرات کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔ جاوید احمد ساکن وترگام رفیع آباد انگریزی روزنامہ رائزنگ کشمیر سے وابستہ تھے۔ جاوید ایک مسافر گاڑی میں سوار سرینگر کی طرف محو سفر تھے جب پٹن کے نزدیک وہ دل کا دورہ پڑنے سے بیہوش ہوگئے۔ اُنہیں نزدیکی اسپتال لیجایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اُنہیں مردہ قرار دیا۔ جاوید کی اچانک رحلت پر کشمیرکے صحافتی حلقوں میں رنج و غم کا اظہار کیا جارہا ہے ۔  

کپوارہ ضلع میں کنٹرول لائن پر گولہ باری،2فوجی ہلاک،4زخمی

سرینگر// شمالی ضلع کپوارہ میں جمعرات کوبھارت اور پاکستان کی افواج کے مابین کرا س ایل او سی شیلنگ کے نتیجے میں 2 فوجی اہلکار ہلاک جبکہ4زخمی ہوگئے۔یہ واقعہ کنٹرول لائن پر ضلع کے نوگام میں سیکٹر میں پیش آیا۔ فوج نے ایک مختصر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ نوگام سیکٹر میں پاکستانی افواج نے کسی اشتعال کے بغیر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارتی چوکیوں کو مارٹر گولوں اور دیگر ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔ سرینگر میں مقیم دفاعی ترجمان کے مطابق پاکستان کی شیلنگ سے2فوجی اہلکار ہلاک اور4زخمی ہوگئے ۔  دفاعی ترجمان نے مزید کہا”پاکستان کی گولی باری کا مُنہ توڑ جواب دیا جارہا ہے“۔  یہ آج دن کے دوران اپنی نوعیت کا دوسرا واقعہ ہے ۔اس سے قبل آج ہی ضلع پونچھ میں کنٹرول لائن پر بھارت اور پاکستان کی افواج کے مابین گولہ باری کے نتیجے میں ایک فوجی اہلکار ہلاک جبکہ دوسر

کورونا متاثرین میں 86,821کا اضافہ، تعداد63,12,585

نئی دہلی// ملک میں دو دن تک کورونا کی وبا کو مات دینے والوں کی تعداد انفیکشن کے نئے معاملوں سے زیادہ رہنے کے بعد پچھلے 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے 86,821 نئے معاملے سامنے آئے،جس سے فعال معاملوں میں 264 کا اضافہ ہوا۔ مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی جانب سے جمعرات کو جاری اعدادو شمار کے مطابق کورونا کے متاثرین کی کل تعداد 63,12,585 پر پہنچ گئی ہے۔ اس دوران 85376 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جس کے ساتھ ہی اب تک کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد 52,73,202 ہو گئی ہے۔

جموں میں فوجی افسر کی مبینہ خود کشی

جموں// جموں کے مضافاتی علاقہ گجن سو میں جمعرات کو ایک فوجی افسر نے اپنی ہی سروس رائفل سے اپنا کام تمام کر دیا ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق جموں کے گجن سو علاقے میں گروڈا سرحد پر قائم ایک چوکی پر تعینات سب انسپکٹر نے اپنی ہی سروس رائفل سے اپنے آپ کو نشانہ بنا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔ مہلوک فوجی افسرکی شناخت چکر پانی پرساد تیواری ساکن مدھیہ پردیش کے بطور ہوئی ہے۔  

سوپور میں خاتون مبینہ خود سوزی کی کوشش کے دوران جھلس کر زخمی

سرینگر//شمالی ضلع بارہمولہ کے سوپور علاقے میں جمعرات کو ایک خاتون اُس وقت جھلس کر زخمی ہوگئی جب اُس نے مبینہ طور خود سوزی کی کوشش کی۔ اطلاعات کے مطابق آج صبح ایک خاتون نے اپنے اُوپر مٹی کا تیل چھڑک کر خود کو آگ لگادی۔ اُسے زخمی حالت میں سب ضلع اسپتال سوپور پہنچایا گیا جہاں سے ڈاکٹروں نے اُسے اعلیٰ علاج و معالجہ کیلئے سمز صورہ منتقل کیا۔ پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔  

کنگن میں غیر قانونی دیودار کی لکڑی ضبط ،گاڑی بھی تحویل میں

کنگن//محکمہ جنگلات کی ایک ٹیم نے جمعرات کو پنزن کنگن میں سمگل کی جارہی دیودار کی عمارتی لکڑی ضبط کرلی۔یہ لکڑی ایک گاڑی میں لیجائی جارہی تھی اور اس ضمن میں محکمہ نے تحقیقات شروع کی ہے۔  کشمیر عظمیٰ کو ملی تفصیلات کے مطابق وسطی ضلع گاندربل کے پنزن کنگن میں محکمہ جنگلات کی ایک ٹیم نے بغیر نمبر ایک ٹاٹا سومو سے 48مکعب فٹ دیودار کی لکڑی برآمد کی۔ محکمہ نے بعد ازاں گاڑی اور لکڑی کو اپنی تحویل میں لیکر تحقیقات شروع کردی۔  

ضلع پونچھ میں کنٹرول لائن پر گولہ باری، فوجی ہلاک، دوسرا زخمی

سرینگر//ضلع پونچھ میں کنٹرول لائن پر جمعرات کو بھارت اور پاکستان کی افواج کے مابین گولہ باری کے نتیجے میں ایک فوجی اہلکار ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ یہ واقعہ گذشتہ رات ضلع پونچھ کے منکوٹ سیکٹر میں پیش آیا۔ نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق کراس ایل او سی گولہ باری کے اس واقعہ میں سپاہی کرنیل سنگھ اور رائفل مین وریندر سنگھ زخمی ہوگئے جنہیں راجوری میں قائم فوجی اسپتال لیجایا گیا جہاں کرنیل سنگھ تھوڑی ہی دیر بعد دم توڑ بیٹھا جبکہ وریندر سنگھ کا علاج جاری ہے۔ دفاعی ذرائع کے مطابق پاکستان نے کسی اشتعال کے بغیر بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا اور بھارتی افواج نے اس کا ”بھر پور“ جواب دیا۔  

تازہ ترین