تازہ ترین

کورونا وائرس کے1330نئے کیس،تعداد61041

سرینگر//جموں کشمیر میں جمعہ کو مزید1330 کورونا وائرس کے کیس سامنے آئے جن میں70مسافر بھی شامل ہیں۔ اس طرح مرکز کے زیر انتظام علاقے میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعدار61041تک پہنچ گئی ہے۔ آج ظاہر ہونے والے نئے کیسوں میں658کا تعلق وادی کشمیر جبکہ 672کا تعلق صوبہ جموں سے ہے۔ ذرائع نے ضلع سطح کے اعداد و شمار دیتے ہوئے کہا کہ سرینگر میں237،بڈگام میں62،بارہمولہ میں64،پلوامہ میں41،اننت ناگ میں60،بانڈی پورہ میں65،کپوارہ میں52،گاندر بل میں44،کولگام میں19اور شوپیان میں14کیس سامنے آئے۔ اسی طرح جموں ضلع میں221،راجوری میں61،اُدھمپور میں31،کٹھوعہ میں42،ڈوڈہ میں86،سانبہ میں53،پونچھ میں77،رام بن میں47،ریاسی میں18جبکہ کشتواڑ ضلع میں35کورونا وائرس سے متاثرہ کیس سامنے آئے۔  

شوپیان انکاونٹر کی فوجی تحقیقات مکمل،ضوابط کی خلاف ورزی کا انکشاف

سرینگر//فوج نے جمعہ کو ایک بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ اُس کی طرف سے امشی پورہ شوپیان انکاونٹر کی جو تحقیقات شروع کی گئی تھی ،وہ مکمل ہوگئی ہے اور اس کے دوران معلوم ہوا ہے کہ اس آپریشن کے دوران قواعد کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ فوج نے کہا ہے کہ حکام نے قواعد کی خلاف ورزی کا مرتکب پانے والوں کیخلاف فوجی قانون کے دائرے میں کارروائی کے احکامات صادر کئے ہیں۔ فوج نے اپنے بیان میں کہا”امشی پورہ آپریشن کی تحقیقات مکمل ہوگئی ہے جس کے دوران ایسی شواہد ملی ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ افسپا کے تحت قواعد کا حد سے زیادہ استعمال کیا گیا ہے اور سپریم کورٹ کے احکامات کی بھی خلاف ورزی کی گئی ہے۔“۔ فوج کے بیان میں مزید بتایا گیا ہے”متعلقہ حکام نے ہدایت دی ہے کہ مرتکبین کیخلاف فوجی قانون کے تحت کارروائی شروع کی جائے“۔ فوج کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ جو شواہد تحقی

بارہمولہ میں کروڑوں روپے مالیت کی منشیات ضبط، چار افراد گرفتار

سرینگر//پولیس نے جمعہ کے روز بتایا کہ اُنہوں نے شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں کروڑوں روپے مالیت کی منشیات(کوکین) ضبط کرکے چار افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے اولڈ ٹاون بارہمولہ میں چار مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے اُن سے پوچھ تاچھ کی جس کے دوران گرفتار شدگان نے منشیات کے چھ پیکٹوں کا پتہ بتایا۔ان پیکٹوں میں منشیات (کوکین) جیسی چھ کلو گرام اشیا پائی گئی جس کی قیمت بین الاقوامی بازار میں کروڑوں روپے بنتی ہے۔ ذرائع نے گرفتار شدگان کی شناخت بلال میر ولد غلام محمد میر ساکن گلنار پارک،رفیق عرف کنجوال ولد محمد شعبان ساکن سعید کریم،طارق بہرو ولد عبد الرشید بہرو ساکن آزاد گنج اور شبیر احمد میر ولد حبیب اللہ میر ساکن اہن گاندر بل کے طور کی ہے۔ اس ضمن میں پولیس سٹیشن بارہمولہ میں ایف آئی آر نمبر160درج کرکے متعلقہ قانونی دفعات کے تحت تحقیقات شروع کی گئی ہے۔ پولیس ذر

کورونا انتظامات میں مدد کے لئے مرکزی وفد جموں کا دورہ کرے گا

نئی دہلی// جموں میں کورونا وائرس (کوویڈ 19) کے حالیہ معاملوں کے پیش نظر مرکزی وزارت صحت وخاندانی بہبود نے ایک اعلی سطح کے مرکزی وفد کو وہاں بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت صحت نے جمعہ کے روز کہا کہ اس دو رکنی وفد میں دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس(ایمس) کے پلمونری کریٹیکل کیئر کے پروفیسر ڈاکٹر وجے ہڈا اور نیشنل سینٹر فار ڈیزیزکنٹرول (این سی ڈی سی) کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سوجیت کمار سنگھ شامل ہوں گے۔ یہ مرکزی وفد جموں کے ضلع مجسٹریٹ اور محکمہ صحت کے عہدیداروں سے ملاقات کرنے کے ساتھ ہی بخشی نگر اور گاندھی نگر کے اسپتالوں کا دورہ کرے گا۔

اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں 30 فیصد تخفیف سے متعلق ترمیمی بل پاس

نئی دہلی// کورونا وائرس کی عالمی وبا کے سبب مالی مشکلات کے پیش نظر اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں 30 فیصد تخفیف کرنے سے متعلق "اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہ، بھتے اور پنشن (ترمیمی) بل 2020" پر جمعہ کے روز پارلیمنٹ کی مہر ثبت ہوگئی۔ راجیہ سبھا نے جمعہ کو مختصر بحث کے بعد اسے منظور کرلیا جبکہ لوک سبھا نے پہلے ہی اس کو منظور کرلیا تھا۔ پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے اس ترمیمی بل پر بحث کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بحران کے اس وقت میں کوئی سیاست نہیں ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ بحران کے وقت حکومت کو پیسوں کی ضرورت ہوتی ہے اور پارلیمنٹ کو اپنے اخراجات میں کمی کرکے اس سلسلے میں مثال قائم کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وقت کورونا وائرس کے خلاف لڑنے کا ہے اور اس وقت ہر مرحلے پر حکومت کو اس وبا سے لڑنے کے لئے رقم کی ضرورت ہے۔ ایم پی فنڈ کو ملتوی کرنے کا فیصلہ عارضی ہے اور

گریز میں ہند۔پاک افواج کی ایک دوسرے کے ٹھکانوں پر فائرنگ

سرینگر//بھارت اور پاکستان کی افواج نے جمعہ کو لائن آف کنٹرول پر شمالی کشمیر میں بانڈی پورہ ضلع کے گریز سیکٹر میں ایک دوسرے کے ٹھکانوں کو مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا۔یہ واقعہ بگتور علاقے میں پیش آیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق مارٹر شیلنگ کا سلسلہ صبح سوا گیارہ بجے اُس وقت شروع ہواجب پاکستانی افواج نے ترابل گاوں کے نزدیک بھارت کے لوسر پوسٹ اور درمٹ پوسٹ کو نشانہ بنایا۔  مذکورہ ذرائع کے مطابق آر پار شیلنگ کا سلسلہ آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ رواں مہینے کے دوران اس علاقے میں اپنی نوعیت کا چوتھا واقعہ ہے۔  

ملک میں کورونا کے 96424 نئے کیس، ہلاک شدگان کی تعداد 84ہزار سے متجاوز

نئی دہلی//گذشتہ روز ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں سب سے زیادہ اور ریکارڈ اضافے کے بعد پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ایک بار پھر 96424 نئے کیس رپورٹ ہوئے جس سے کورونا متاثرین کی تعداد 52 لاکھ سے متجاوز ہوچکی ہے جبکہ اسی عرصہ کے دوران ریکارڈ 87472افراد کی شفایابی سے صحتیاب مریضوں کی تعداد بڑھ کر 41 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔ جمعہ کو مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران متاثرہ مریضوں کی تعداد96424 سے بڑھ کر مجموعی تعداد5214677 ہوگئی۔ اس سے قبل جمعرات کو سب سے زیادہ (97894) نئے کیس رپورٹ ہوئے جبکہ اس سے پہلے دو دن میں نئے کیسز میں کمی آئی تھی۔ ملک میں ایکٹیو کیسز کی شرح 19.52 فیصد ،شفایابی کی شرح 78.86 فیصد اوراموات کی شرح 1.62 فیصد ہے۔    

وزیر اعظم کی ماسک پہننے اور جسمانی فاصلہ برقرار رکھنے کی اپیل

نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی نے سالگرہ کی مبارکباد پیش کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان سے اپیل کی کہ وہ کورونا وائرس (کووڈ۔ 19) کے وبا کو دیکھتے ہوئے ماسک پہنیں اوردو گز کا جسمانی فاصلہ رکھیں۔  مودی نے کورونا کے خلاف تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرنے، اپنی قوت مدافعت بڑھانے کے علاوہ اپنی صحت بنانے میں تعاون دینے کی اپیل کرتے ہوئے لوگوں سے کہا کہ وہ اپنے ملک اور گھر کو صحت مند بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔  مودی نے ٹویٹ کیا ”بہت سے خیر خواہوں نے یہ جاننا چاہا ہے کہ میں اپنی سالگرہ کے موقع پر ان سے کیا توقع کرتا ہوں ، مجھے ان سے ماسک پہننے ، جسمانی فاصلہ برقرار رکھنے اور دو گز کی دوری کے ضابطوں پر چلنے کی امید ہے۔ پرہجوم علاقوں میں جانے سے گریز کریں۔ اپنی قوت مدافعت کو بہتر بنائیں۔ ایک ساتھ آئیں اور اپنی سرزمین کو صحت مند بنائیں۔“  

تازہ ترین