کشمیر میں682اورجموں میں785نئے کورونا کیس

سرینگر//جموں کشمیر میں جمعرات کو 1467نئے کورونا وائرس کے کیس سامنے آئے۔ ان میں682کیس وادی کشمیر جبکہ785کیس جموں صوبے میں ظاہر ہوئے اور ان میں 62مسافر بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق مرکز کے زیر انتظام علاقے میں اب کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد59711تک پہنچ گئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق سرینگر ضلع میں233،بڈگام میں89،بارہمولہ میں53،پلوامہ میں28،اننت ناگ میں78،کپوارہ میں47،بانڈی پورہ میں55،کولگام میں14،گاندر بل میں75جبکہ شوپیان ضلع میں 10کورونا وائرس کے کیس سامنے آئے۔ اسی طرح جموں ضلع میں210،اُدھمپور میں82،راجوری میں88،کٹھوعہ میں75،سانبہ میں69،پونچھ میں75،رام بن میں18،ڈوڈہ میں97،ریاسی میں27اور کشتواڑ ضلع میں44کیس سامنے آئے۔  

اونتی پورہ میں بارودی مواد ضبط،جنگجوﺅں کا حملہ ٹالا گیا:پولیس

سرینگر//پولیس نے جمعرات کو دعویٰ کیا کہ اُنہوں نے جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ میں بھاری تعداد میں بارودی مواد ضبط کیا۔ ایک بیان میں پولیس نے کہا کہ پولیس ،فوج اور سی آر پی ایف نے ایک مصدقہ اطلاع کے بعد مشترکہ کارروائی عمل میں لاتے ہوئے گڈی کھل اونتی پورہ میں تلاشی آپریشن شروع کیا۔ تلاشی کے دوران بھاری تعداد میں بارودی مواد ضبط کیا گیا جس کو ایک پلاسٹک ٹینکی میں زمین کے اندرچھپایا گیا تھا۔ مذکورہ ٹینکی میں 416جلاٹین چھڑیاں جبکہ دوسری ٹینکی میں50ڈیٹو نیٹر چھپائے گئے تھے۔ڈیٹو نیٹر وں کو ماہر اہلکاروں کے ہاتھوں موقع پر ہی ناکارہ بنایا گیا۔   پولیس کے مطابق اس ضبطی سے جنگجوﺅں کے ایک بہت بڑے حملے کو ٹالا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر126کے تحت پولیس سٹیشن اونتی پورہ میں کیس درج کیا گیا ہے۔  

ملک کی پیشانی کو کسی قیمت پر جھکنے نہیں دیں گے: راجناتھ

نئی دہلی// وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے جمعرات کو پھر ملک کو یقین دہانی کروائی کہ ہندوستان مشرقی لداخ میں لائن آف ایکچول کنٹرول (ایل اے سی) پر شریک حیثیت بدلنے کی چین کی کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دے گا۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی قیمت پر ملک کی پیشانی نہیں جھکنے دی جائے گی۔  سنگھ نے مشرقی لداخ کی صورتحال پر راجیہ سبھا میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ چین کو سیاسی، سفارتی اور فوجی سطح پر ہندوستان کے موقف سے آگاہ کر دیا گیا ہے کہ ہندوستان تمام مسائل کو پرامن مذاکرے سے حل کرنے کا حامی ہے لیکن ایل اے سی پر شریک حیثیت کو بدلنے کی کسی بھی یکطرفہ کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا،” ہم نے چین کو سفارتی اور فوجی چینل کے توسط سے آگاہ کروا دیا کہ چین کی سرگرمیاں شریک حیثیت کو یکطرفہ بدلنے کی کوشش ہیں۔ یہ بھی واضح کر دیا گیا کہ یہ کوشش ہمیں کسی بھی طور منظور نہیں ہے“۔

حوالہ کیس:ای ڈی چارج شیٹ میں محبوس شبیر شاہ کی اہلیہ بلقیس بھی ملزم قرار

سرینگر//انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے محبوس علیحدگی پسند لیڈر شبیر شاہ کی اہلیہ ڈاکٹر بلقیس شاہ کو 2005کے منی لانڈرنگ کیس میں ملزم کے طور شامل کیا ہے۔یہ کیس شبیر شاہ اور محمد اسلم وانی کیخلاف درج ہے اور ان پر حوالہ رقم حاصل کرنے کا الزام ہے۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے بلقیس کا نام چارج شیٹ کے ضمیمہ میں شامل کیا ہے جو گذشتہ روز دلی کی ایک عدالت میں پیش کی گئی۔اس کیس کی شنوائی ایڈیشنل سیشن جج دھرمندر رانا 10نومبر کو کریں گے۔ چارج شیٹ سرکاری وکلاءاین کے مٹا اور راجیو اواستھی نے عدالت کے سامنے پیش کی جس میں کہا گیا کہ بلقیس شاہ نے اپنے شوہر شبیر شاہ کے ہمراہ 2.08کروڑ روپے اسلم وانی سے حاصل کئے۔ چارج شیٹ میں مزید کہا گیا کہ اسلم نے اس بات کا اقرار کیا ہے کہ اس نے یہ ساری نقدی شبیر شاہ اور تین موقعوں پر اُن کی اہلیہ بلقیس شاہ کو دیدی۔  ای ڈی چارج شیٹ میں کہا گیا”بلقیس نے

ضلع مجسٹریٹ بارہمولہ نے سوپور کے مہلوک نوجوان کی موت کی تحقیقات کا حکم دیا:آئی جی کشمیر

سرینگر//آئی جی پولیس کشمیر رینج وجے کمار نے جمعرات کو کہا کہ شمالی قصبہ سوپور میں مہلوک نوجوان کے اہل خانہ کے الزامات کے بعد ضلع مجسٹریٹ بارہمولہ نے مذکورہ نوجوان کی ہلاکت کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ آئی جی کشمیر نے نامہ نگاروں کی طرف سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا”میرا ماننا ہے کہ عرفان احمد پتھر پر گرنے کی وجہ سے جاں بحق ہوا۔وہ اند ھیرے میں گر کر حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے مر گیا ہوگا۔اب تحقیقاتی ٹیم ہی حقائق لیکر سامنے آئے گی۔“ انہوں نے مزید کہا کہ کورونا سے پیدا صورتحال کی وجہ سے عرفان کی لاش کو لواحقین کے سپرد کرنے کے بجائے سونہ مرگ میں مجسٹریٹ اور قریبی رشتہ داروں کی موجودگی میں دفن کیا گیا۔ انہوں نے اس بات کی وضاحت کی کہ عرفان جنگجوﺅں کا ایک بالائے زمین کارکن تھا اور اس کی تحویل سے دو گرینیڈ بر آمد ہوئے تھے۔بعد ازاں مزید بر آمدگی کیلئے عرفان کو لی

سرینگر معرکہ میں مارے گئے جنگجوﺅں کا تعلق جنوبی کشمیر سے تھا:دلباغ سنگھ

سرینگر//جموں کشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے جمعرات کو کہا کہ بتہ مالو سرینگر میں فورسز کے ساتھ معرکہ آرائی کے دوران جو تین جنگجو جاں بحق ہوئے اُن سبھی کا تعلق جنوبی کشمیر تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ رواں برس کے دوران ابھی تک کل ملاکر177جنگجوﺅں کو جاں بحق کیا گیا ہے جن میں72غیر مقامی جنگجو بھی شامل تھے۔ انہوں نے بتہ مالو میں45سالہ خاتون (کونثر جان) کی ہلاکت کو ”بدقسمتی“ سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ وہ کراس فائرنگ میں آکر جاں بحق ہوئی ۔ دلباغ سنگھ کا کہنا تھا کہ اس آپریشن کے دوران ایک خاتون کراس فائرنگ میں پھنس کر جاں بحق ہوگئی۔ انہوں نے خاتون کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔ پولیس کنٹرول روم میں ایک پریس کانفرنس کے دوران پولیس سربراہ نے کہا کہ آج صبح پولیس اور سی آر پی ایف کے مشترکہ آپریشن کے دوران سرینگر کے بتہ مالو علاقے میں جنگجوﺅں اور فورسز کے ماب

ایک دن میں کورونا کے سب سے زیادہ97894 نئے کیس

نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں دودن تک کچھ کمی رہنے کے بعد ایک مرتبہ پھر اضافہ ہوا ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پہلی مرتبہ کورونا کے97894 کیسز سامنے آئے جس سے متاثرین کی تعداد 51 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ وہیں راحت کی بات یہ ہے کہ اس دوران 82 ہزار سے زائد افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔ مرکزی وزارت برائے صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے جمعرات کو جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ریکارڈ97894 نئے کیسز کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد5118254 ہوگئی۔ اس دوران 1132متاثرہ مریضوں کی موت سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 83198ہو گئی ہے اور82719 مریض صحت یاب ہو ئے ہیں ، جس سے کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 4025080ہو گئی ہے۔ صحت یاب ہونے والوں کے مقابلے میں کورونا کے نئے کیسززیادہ ہونے سے ایکٹو کیسز14043 سے بڑھ کر1009976 ہوگئے ہیں ملک میں ایکٹ

پونچھ میں ایل او سی پر گولہ باری، جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں

جموں// جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے بالاکوٹ اور مینڈھر سیکٹروں میں لائن آف کنٹرول پر جمعرات کی صبح ہندوستان اور پاکستان کی فوج کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ ہوا تاہم کسی بھی جانب کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ جموں میں تعینات دفاعی ترجمان کرنل دویندر آنند نے بتایا کہ پونچھ کے بالاکوٹ اور مینڈھر سیکٹروں میں ایل او سی پر جمعرات کی صبح قریب پونے سات بجے پاکستانی فوج نے بلا کسی اشتعال کے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنا کر گولہ باری اور فائرنگ شروع کی۔ انہوں نے کہا کہ وہاں تعینات بھارتی فوجی جوان حملوں کا بھر پور جواب دے رہے ہیں۔  

پی ڈی پی لیڈر نعیم اختر کی خانہ نظر بندی ختم

سرینگر//پیپلزڈیمو کریٹک پارٹی(پی ڈی پی) کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر نعیم اختر کو جمعرات کے روز خانہ نظر بندی سے رہا کیا گیا۔ اختر5اگست2019سے احتیاطی حراست میں تھے۔ وہ پہلے سب جیل اور بعد میں اپنے گھر کے اندر نظر بند رہے۔ اختر نے اپنی خانہ نظر بندی ختم ہونے کی تصدیق ایک ٹیوٹ میں کی۔ انہوں نے لکھا” حراست کے407روز بعد آج مجھے مطلع کیا گیا کہ میں کہیں بھی جانے کیلئے آزاد ہوں“۔ یاد رہے کہ اگست2019کو کئی لیڈران کوقید و بند میں رکھا گیا جن میں سابق وزرائے اعلیٰ بھی شامل تھے تاہم ابھی صرف پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی ہی پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت ایام اسیری کاٹ رہی ہیں۔  

بتہ مالو سرینگر معرکہ آرائی میں3جنگجو، شہری خاتون جاں بحق ،سی آر پی ایف آفیسر زخمی

سرینگر//شہر سرینگر کے بتہ مالو علاقے میں جمعرات کی صبح جنگجووں اور فورسز کے مابین مسلح معرکہ آرائی کے دوران تین جنگجو جاں بحق ہوگئے۔اس معرکہ میں ایک 45سالہ شہری خاتون بھی از جان ہوگئی جبکہ سی آر پی ایف کا ایک آفیسر زخمی ہوگیا۔ نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق کونثر ریاض نامی خاتون گولی لگنے سے زخمی ہوگئی اور اسے پولیس اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔ معرکہ آرائی کے دوران تین عدم شناخت جنگجو بھی جاں بحق ہوگئے جبکہ سی آر پی ایف کا ڈپٹی کمانڈنٹ گولی لگنے سے زخمی ہوگیا جس کو 92بیس اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس نے تین جنگجوﺅں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اُن کی شناخت کی جارہی ہے۔ اس سے قبل فورسز نے بتہ مالو میں ایک مخصوص علاقے کو محاصرے میں لینے کے بعد تلاشی آپریشن شروع کیا جس کے دوران چھپے جنگجووں نے گولیاں چلائیں اور یوں معرکہ آرائی شروع ہوگئی

بتہ مالو سرینگر میں معرکہ آرائی،خاتون اورجنگجو جاں بحق،سی آر پی ایف آفیسر زخمی

سرینگر//شہر سرینگر کے بتہ مالو میں جمعرات کی صبح جنگجووں اور فورسز کے مابین مسلح معرکہ آرائی شروع ہوئی جس کے دوران آخری اطلاعات آنے تک ایک 45سالہ شہری خاتون اور ایک عدم شناخت جنگجو جاں بحق جبکہ سی آر پی ایف کا ایک آفیسر زخمی ہوگیا۔ نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق کونثر ریاض نامی خاتون گولی لگنے سے زخمی ہوگئی اور اسے پولیس اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔ معرکہ آرائی کے دوران ایک عدم شناخت جنگجو بھی جاں بحق ہوگیا جبکہ سی آر پی ایف کا ڈپٹی کمانڈنٹ بھی گولی لگنے سے زخمی ہوگیا جس کو 92بیس اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ فورسز کا جنگجو مخالف آپریشن جاری ہے اور علاقے کو سیل کیا گیا ہے۔ اس سے قبل فورسز نے بتہ مالو میں ایک مخصوص علاقے کو محاصرے میں لینے کے بعد تلاشی آپریشن شروع کیا جس کے دوران چھپے جنگجووں نے گولیاں چلائیں اور یوں معرکہ آرائی شروع ہوگئی۔

تازہ ترین