سرینگر کئی وجوہات کی بنا پرملی ٹنسی فری نہیں ہوسکتا: آئی جی کشمیر

 سرینگر//انسپکٹر جنرل آف پولیس ، کشمیر رینج وجے کمار نے جمعہ کو کہا کہ ضلع سرینگر کئی وجوہات کی بنا پر ملی ٹنسی فری نہیں ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا”میں نے کئی بار بولا ہے کہ جس ضلع کے اندر کوئی مسلح جھڑپ نہ ہو اُس کا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ وہاں جنگجو موجود نہیں ہےں۔جنگجو اپنی چھپنے کی جگہیں بدلتے رہتے ہیں اور ہمیں اس کی اطلاعات ملتی رہتی ہیں، یہاں تک کہ ہم اُنہیں مار ڈالتے ہیں“۔ کمار ایک تقریب کے حاشیے پر نامہ نگاروں کے سوالات کا جواب دے رہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا”سرینگر ایک ایسا شہر ہے جہاں جنگجو آتے رہتے ہیں، کبھی علاج و معالجہ کیلئے،کبھی فنڈ ریزنگ کیلئے اور کبھی میٹنگوں کیلئے وغیرہ۔سرینگر ملی ٹنسی فری نہیں ہوسکتا ہے“۔  

بجبہاڑہ حملے میں ملوث جنگجو سرینگر میں مارا گیا: پولیس

سرینگر//سرینگر کے مضافاتی علاقہ ملہ باغ میں جمعرات کی شام دیر گئے چھڑنے والا مسلح تصادم ایک مقامی جنگجو اور ایک سی آر پی ایف اہلکار کی ہلاکت پر ختم ہوگیا ہے۔ کشمیر زون پولیس کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر مہلوک جنگجو کی شناخت اسلامک سٹیٹ جموں و کشمیر سے وابستہ مقامی جنگجو زاہد داس کے طور پر ظاہر کی گئی ہے جس پر حالیہ بجبہاڑہ حملے، جس میں ایک سی آر پی ایف ہیڈ کانسٹیبل اور ایک چھ سالہ لڑکا جاں بحق ہوئے تھے، میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔ ٹویٹر ہینڈل پر آئی جی پولیس کشمیر وجے کمار کے حوالے سے کہا گیا: 'سری نگر میں جمعرات کو ہونے والے تصادم میں بجبہاڑہ اننت ناگ میں ایک جموں و کشمیر پولیس، ایک سی آر پی ایف اہلکار اور ایک چھ سالہ لڑکے کے قاتل زاہد داس کو ہلاک کیا گیا ہے۔ یہ کشمیر پولیس اور سی آر پی ایف کے لئے ایک بڑی کامیابی ہے'۔ زاہد داس 30 جون کو جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے واگ

ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد میں ریکارڈ 20903 کا اضافہ

نئی دہلی//ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وبا میں مبتلا مریضوں میں پہلی بار 20 ہزار سے زیادہ افراد کا اضافہ ہوگیا جس سے متاثرہ افراد کی تعداد ساڑھے چھ لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کے جمعہ کے روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 20032 مریض انفیکشن سے پاک ہوچکے ہیں، جو ایک دن میں اب تک کا سب سے زیادہ تعداد ہے، جنہیں ملاکر 379892 افراد صحتمند ہوگئے ہیں۔ صحت یاب ہونے والوں میں سے بیشتر کا تعلق مہاراشٹر، تمل ناڈو اور دہلی سے ہے۔ مہاراشٹرا میں 8018 افراد، تمل ناڈو میں 3095 مریض اور دہلی میں 3015 مریض انفیکشن سے پاک ہوئے ہیں۔ ان تینوں ریاستوں میں بھی متاثرہ افراد کی تعداد ملک کے حصوں کے مقابلے سب سے زیادہ ہے۔ ملک میں کورونا انفیکشن کے ریکارڈ 20903 نئے معاملوں کے ساتھ متاثرہ افراد کی کل تعداد 625544 ہوگئی ہے۔ پچھل

کانپور میں پولیس ٹیم پر حملہ، آفیسر سمیت 8 پولیس اہلکار ہلاک

کانپور/لکھنو// اترپردیش کے کانپور علاقے میں پولیس کی ٹیم پر، جو ایک بدنام زمانہ مجرم کو پکڑنے گئی تھی، حملہ کیا گیا ، جس میں ایک آفیسر سمیت آٹھ پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ سات زخمی ہیں۔ ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل آف پولیس جئے نارائن سنگھ نے آج صبح یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ کانپور کے چوبے پور کے علاقے میں جمعرات کو رات دیر گئے ڈپٹی سپرانٹنڈنٹ پولیس بلہور دیویندر مشرا کی سربراہی میں، بٹھور ، چوبے پور ، شیوراج پور پولیس اسٹیشنوں کی پولیس ٹیمیں مجرم وکاس دوبے کو پکڑنے گاو¿ں وکرو پہنچی تھیں۔ محاصرے کے بعد ملزم کی گرفتاری کے لئے ایک جال بچھایا گیا تھا۔حملہ آوروں نے چھت پر چڑھ کر پولیس پر فائرنگ شروع کردی۔ اس واقعے میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس بلہور دیویندر کمار مشرا کے علاوہ شیو راج پور کے تھانہ انچارج مہیش یادو ، ماندھنا چوکی انچارج انوپ کمار ، شیو کراج پور پولیس اسٹیشن میں تعین

ایک جنگجو اور ایک سی آر پی ایف اہلکار کی ہلاکت پر ملہ باغ معرکہ آرائی ختم

سرینگر//پولیس نے جمعہ کو بتایا کہ سرینگرکے ملہ باغ حبک علاقے میں ایک جنگجو سیکورٹی فورسز کے ساتھ مسلح معرکہ آرائی میں جاں بحق ہوگیا۔  اس معرکہ آرائی میں سی آر پی ایف کا ایک اہلکار بھی ہلاک ہوگیا۔  پولیس کے مطابق جاں بحق جنگجو کچھ روز قبل اننت ناگ کے بجبہاڑہ حملے میں ملوث تھا جس میں ایک سی آر پی ایف اہلکار اور ایک کمسن بچہ جاں بحق ہوئے تھے۔ پولیس نے جاں بحق جنگجو کی شناخت زاہد داس کے طور کی۔  اس سے قبل فورسز نے ملہ باغ حبک علاقے میں گذشتہ رات دیر گئے تلاشی آپریشن شروع کیا جس کے دوران جنگجوﺅں اور فورسز اہلکاروں کے مابین معرکہ شروع ہوگیا۔  

امرناتھ یاترا کے لئے پوری طرح تیار ہیں:سی آر پی ایف

سرینگر// سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے سپیشل ڈائریکٹر جنرل جموں و کشمیر زون ذوالفقار حسن نے کہا ہے کہ سالانہ امرناتھ یاترا کے پر امن اور احسن طریقے سے انجام دہی کو یقینی بنانے کے لئے سی آر پی ایف پوری طرح سے تیار ہے۔ یاد رہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر امسال سالانہ امرناتھ یاترا محدود پیمانے پر ہوگی تاہم انتظامیہ کی طرف سے اس ضمن میں فی الوقت کوئی حتمی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وبا کے پیش نظر امسال یاترا کی مدت کو محدود کیا جائے گا اور یاترا میں شرکت کرنے والوں کی تعداد میں بھی کمی کی جائے گی۔  

لداخ میں 4.5 شدت کا زلزلہ، کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں

سرینگر// لداخ یونین ٹریٹری میں جمعرات کو زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی ہے تاہم زلزلے سے کسی بھی جانی یا مالی نقصان ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق: 'لداخ میں جمعرات کو دوپہر کے وقت قریب ایک بجکر 11 منٹ پر زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے۔  

پونچھ میں کنٹرول لائن پر ہند۔پاک افواج کے مابین گولہ باری

سرینگر//ضلع پونچھ میں کنٹرول لائن پر بھارت اور پاکستان کی افواج نے جمعرات کے روز گولہ باری کا تبادلہ کیا۔ دفاعی ذرائع کے مطابق پاکستان نے کیرنی سیکٹر میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔ مذکورہ ذرائع کے مطابق بھارتی افواج نے بھی پاکستانی گولہ باری کا ”بھر پور“ جواب دیا۔  

ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد6 لاکھ سے متجاوز، 17834 اموات

نئی دہلی// گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، ملک میں کورونا انفیکشن کی ابتر حالت کے دوران انفیکشن کے 19148 نئے معاملے رپورٹ ہوئے ہیں جس سے متاثرین کی تعداد 6.04 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ جمعرات کو مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کورونا انفیکشن کے 19148 نئے معاملوں کے اضافے کے ساتھ متاثرین کی کل تعداد بڑھ کر 604641 ہوگئی ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 434 افراد اس انفیکشن کی وجہ سے ہلاک ہوئے ہیں ، جس کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 17834 ہوگئی ہے۔  

کورونا سے مزید 2ہلاکتیں، جموں کشمیر میں اموات کی تعداد109

سرینگر//وادی کشمیر میں جمعرات کی صبح مزید دو افراد کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے جس سے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں اس لہلک وائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد109تک بڑھ گئی۔ حکام کے مطابق جنوبی ضلع کولگام کا ایک55سالہ شہری اور شمالی کشمیر بارہمولہ کا65سالہ شہری شیر کشمیر انسٹی چیوٹ آف میڈکل سائنسز صورہ میں چل بسے۔ خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے مطابق کولگام کے یاری پورہ علاقے کا شہری22جون سے اسپتال میں داخل تھا ۔ وہ ہائی بلڈ پریشر ،ذیابطیس وغیرہ امراض میں مبتلاءتھا اور وہ دوران شب انتقال کرگیا۔ اسی طرح بارہمولہ قصبے کا شہری بھی دسس روز تک اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد چل بسا۔    

فوج کا کپوارہ میں ایل او سی پر دراندازی کوشش کو ناکام بنانے کا دعویٰ

سرینگر//فوج نے شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ میں فرکیاں گلی سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر جنگجووں کے ایک گروپ کی طرف سے در اندازی کرنے کی ایک کوشش کو ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کپوارہ میں فرکیاں گلی سیکٹر میں ایل او سی پر پیر اور منگل کی درمیانی شب فوج نے چھ سے آٹھ جنگجووں پر مشتمل ایک گروپ کی طرف سے در اندازی کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ انہوں نے کہا کہ جنگجوو¿ں کا یہ گروپ تاریکی کا فائدہ اٹھا کر واپس بھاگنے میں کامیاب ہوا۔ سری نگر میں قائم فوج کی پندرویں کور کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹویٹ میں کہا گیا”کپوارہ میں فرکیاں گلی سیکٹر میں ایل او سی پر 29 اور 30 جون کی درمیانی شب چھ سے آٹھ افراد کی مشکوک نقل حمل دیکھی گئی۔ ہمارے فوجی جوانوں نے فائر کھول کے ان دراندازوں کو چلینج کیا اور وہ تاریکی کا فائدہ اٹھا کر بھاگ گئے، مزید تفصیلات کا انت

جموں میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے

جموں// صوبہ جموں میں منگل کی صبح زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے جو چند سیکنڈوں تک جاری رہے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت چار اعشاریہ صفر ریکارڈ کی گئی ہے۔ تاہم اس زلزلے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔  

جموں کشمیر میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد100ہوگئی

سرینگر//جموں کشمیر میں منگل کے روز کورونا وائرس سے چار افراد جاں بحق ہوگئے جس سے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں مہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد100تک جا پہنچی۔ آج دن کی پہلی کورونا ہلاکت کٹھوعہ ضلع میں ہوئی جہاں ایک 85سالہ خاتون ،جو کئی امراض میں مبتلاءتھی، دم توڑ بیٹھی۔ اس کے بعد شمالی کشمیر کے بارہمولہ کا ایک50سالہ تاجر کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگیا ۔یہ جموں کشمیر میں ہونے والی98ویں کورونا ہلاکت تھی۔ بعد ازاں سی ڈی اسپتال میں زیر علاج شوپیان کا ایک23سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کے بعد اسی اسپتال میں باغات سرینگر کی ایک خاتون چل بسی۔ان دو ہلاکتوں سے جموں کشمیر میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد ایک سو تک جا پہنچی۔ میڈیکل سپر انٹنڈنٹ سی ڈی اسپتال ڈاکٹر سلیم ٹاک کے مطابق شوپیان کے نوجوان کو گذشتہ روز صدر اسپتال سے سی ڈی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔اُس کے سر میں گہ

بارہمولہ کا تاجر کورونا سے جاں بحق، اموات کی تعداد 98 ہوگئی

 بارہمولہ //شمالی کشمیر کے بارہمولہ کا ایک50سالہ تاجر منگل کے روزکورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگیا ۔اس طرح جموں کشمیر میں کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد98ہوگئی۔  محکمہ صحت ذرائع نے بتایا کہ جے وی سی اسپتال سرینگر میں دیوان باغ بارہمولہ کا شہری کورونا سے فوت ہوگیا۔ انہوں نے بتایا کہ مریض وینٹی لیٹر پر تھا اور سینے کی تکلیف میں مبتلا تھا۔  گورنمنٹ میڈیکل کالج بارہمولہ کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سید مسعود نے بھی اس واقع کی تصدیق کی۔  

کپوارہ میں ایل او سی پر گولہ باری، کسی قسم کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں

سرینگر// شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے نوگام سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر منگل کی صبح ہندوستان اور پاکستان کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ ہوا تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ قبل ازیں کپوارہ کے ہی ٹنگڈار سیکٹر میں ایل او سی پر پیر کی شا دیر گئے طرفین کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ ہوا تھا۔ سرینگر میں تعینات دفاعی ترجمان کرنل راجیش کالیا نے بتایا کہ کپوارہ کے نوگام سیکٹر میں ایل او سی پر منگل کی صبح پاکستانی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اگلی چوکیوں پر گولہ باری شروع کردی جس کا جواب دیا جارہا ہے۔  

ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر566840

نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس کے خوفناک صورتحال کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران متاثرین کے 18 ہزارسے زیادہ نئے کیسز کی اطلاع ملی ہے جس سے متاثرین کی مجوعی تعداد 5.66 لاکھ کوعبورکرچکی ہے۔ صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے منگل کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 566840 ہوگئی ہے جس میں کوروناوائرس کے 18522 نئے کیسز بھی شامل ہیں،حالانکہ راحت والی بات یہ ہے کہ گذشتہ دو دنوں سے کورونا متاثرین کے یومیہ کیسز میں کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔ جبکہ اتوار کے روز وائرس کے 19459 کیسز درج ہوئے تھے۔ پیر کے روز 19459 کیسز سے کچھ کم ہی رپورٹ ہوئے تھے اور آج ہی 18522 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 418 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جس سے ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 16893 ہوگئی ہے۔ دوسری جانب اس بیماری سے شفایاب ہونے وا

کورونا قواعد کی خلاف ورزی پر بارہمولہ میں تین ہوٹلوں کےخلاف کارروائی کا حکم

 بارہمولہ// ضلع مجسٹریٹ بارہمولہ نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ وہ قصبہ بارہمولہ میں قائم تین ہوٹلوں کے خلاف لاک ڈاﺅن قواعد کی خلاف ورزی کی پاداش میں ایف آئی آر درج کرے۔  حکم نامے میں بتایا گیا ہے کہ مین مارکیٹ بارہمولہ میں واقع تین ہوٹلوں کو کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیاہے اس لئے اُن کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔مذکورہ ہوٹلوں میں’ ہوٹل دعوت‘ ،’ ہوٹل شاہی سکون‘ اور’ ہوٹل لولی‘ شامل ہیں۔   پولیس کو کہا گیا ہے کہ مذکورہ تینوں ہوٹلوں کیخلاف فوری طور ایف آئی آر درج کی جائے۔  

کٹھوعہ میں پہلی کورونا ہلاکت،85سالہ خاتون چل بسی، تعداد97

سرینگر//جموں کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں منگل کو پہلی کورونا ہلاکت واقع ہوئی جس کے ساتھ ہی مرکز کے زیر انتظام علاقے میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر97ہوگئی ہے۔ خبر رساں ایجنسی کے این او کے مطابق کٹھوعہ کی رہنے والی85سالہ خاتون ،جو کئی امراض میں مبتلاءتھی، آج صبح دم توڑ بیٹھی۔ ایس ایس پی کٹھوعہ شیلندر مشرا نے مذکورہ خاتون کی موت کی تصدیق کی۔    

جنوبی کشمیر کے بجبہاڑہ میں فورسز آپریشن کے دوران2جنگجو جاں بحق

سرینگر//جنوبی کشمیر میں ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ علاقے میں منگل کی صبح سیکورٹی فورسز نے ایک آپریشن کے دوران دو جنگجوﺅں کو جاں بحق کیا۔ یہ آپریشن پولیس ،فوج اور سی آر پی ایف اہلکاروں نے واگہامہ نامی گاﺅں میں مشترکہ طور شروع کیا جو آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھا۔ خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے مطابق آپریشن کے دوران فورسز اور جنگجوﺅں کا آمنا سامنا ہوا جس میں دو جنگجو جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق جنگجوﺅں کے پہچان ہونا باقی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اس سال اب تک وادی کشمیر میں118جنگجوﺅں کو جاں بحق کیا گیا ہے۔  

کرناہ میں18ماہ کی بچی نالے میں ڈوب کر جاں بحق

سرینگر// کرناہ کے گومل علاقے میں پیر کو 18ماہ کی ایک بچی نالے سے ڈوب کر جان بحق ہو گئی۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ لڑکی نالے میں ڈوب گئی جس کے بعد اُس کی لاش بر آمد کی گئی ۔یہ نالہ بچی کے گھر کے پاس ہی ہوکر گذرتا ہے۔ لڑکی کی شناخت ذکات دختر طارق احمد اعوان کے بطور ہوئی ہے۔  

تازہ ترین