تازہ ترین

اوڑی کے کھولن بونیار میں 32 افراد کورونا مثبت

اوڑی//شمالی کشمیر میںا وڑی بونیار کے کھولن گاوں میں 32 افرادکووڈ مثبت پائے گئے ہیں جن میں 6 بچے بھی شامل ہیں۔ بلاک میڈیکل آفیسر بونیار ڈاکٹر پرویز مسعودی نے بتایا کہ دس روز قبل کھولن گاوں میں ایک خاتون کی موت کوڈد کی وجہ سے ہوئی تھی جسکے بعد آج ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے علاقے میں جا کر قریب 75 کوڈد نمونے لئے جنکی جانچ کی گئی اور 32 افراد مثبت ظاہر ہوئے۔  انہوں نے بتایا کہ مذکورہ لوگ کوڈد سے مرنے والی خاتون کی تجہیز و تکفین کے دوران کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔  بی ایم او نے ڈی سی بارہ مولہ، ایس ڈی ایم اوڑی اورسی ایم او بارہمولہ کو اس حوالے سے مطلع کیا ہے اور مانگ کی ہے کہ کھولن گاوں کو ریڈ زون قرار دیا جائے۔ میڈیکل بلاک اوڑی میں آج 7 افراد مثبت ظاہر ہوئے جن میں 5 افراد جبلہ گاوں کے ایک ہی کنبے سے وابستہ ہیں جبکہ 2 کا تعلق نامبلہ گاوں سے ہے۔معلوم ہوا ہے کہ جبلہ گ

پلوامہ آپریشن ختم، جنگجو فرار ہونے میں کامیاب

سری نگر// جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے مارول کاکہ پورہ علاقے میں منگل کی صبح سیکورٹی فورسز اور جنگجوو¿ں کے درمیان تصادم میں دو فوجی اہلکار زخمی ہوئے جبکہ جنگجو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پلوامہ کے مارول کاکہ پورہ میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوو¿ں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو فوجی اہلکار زخمی ہوئے ہیں جنہیں علاج ومعالجہ کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ فورسز نے مذکورہ آپریشن ختم کیا ہے اور بتایا جاتا ہے کہ جنگجو فرار ہونے میں کامیاب ہوئے ہیں۔  

گاندر بل میں حزب المجاہدین کا نیٹ ورک فاش، 3گرفتار:پولیس

سرینگر//پولیس نے منگل کے روز کہا کہ انہوں نے گاندربل ضلع میں حزب المجاہدین کے ایک نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا۔  پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ اس بات کی اطلاع ملنے کے بعد کہ پاکستان میں موجود ایک جنگجو فیاض احمد ساکن چنہار گٹلی باغ نے وسطی کشمیر میں تین نوجوانوں کو جنگجویانہ سرگرمیاں شروع کرنے کیلئے کہا ہے ،جس کے بعد پولیس اور فوج نے ایک مشترکہ آپریشن شروع کیا۔ آپریشن کے دوران ارشد احمد خان ولد محمد الطاف خان ساکن وائل وڈر گٹلی باغ، ماجد رسول راتھر ولد غلام رسول راتھر ساکن بیہامہ اور محمد آصف نجار ولد عبد ال رزاق نجار ساکن بیہامہ گاندربل کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار شدگان سے قابل اعتراض مواد بر آمد کیا گیا۔بعد ازاں پوچھ تاچھ کے دوران گرفتار شدگان نے تین گرینیڈوں کا پتہ بھی بتایا۔  

اونتی پورہ میں جنگجووں کے دو ساتھی گرفتار

سرینگر//پولیس نے منگل کو دعویٰ کیا کہ اُنہوں نے جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ میں البدر سے وابستہ جنگجووں کے دو ساتھیوں کو گرفتار کیا۔ پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ جنگجو وں کے ساتھیوں کو کھریو علاقے میں اُس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ شوپیان کی طرف جارہے تھے۔ گرفتار شدگان کی شناخت رئیس الحسن ساکن گڈی کھل اور مشتاق احمد میر ساکن ڈاڈہ سرہ کے طور کی گئی ہے اور اں سے قابل اعتراض چیزیں بھی بر آمد کی گئی ہیں۔  

سوپور میں آوارہ کتوں کے حملوں میں چار شہری زخمی

سرینگر//شمالی کشمیر کے سوپور میں اُس وقت چار شہری زخمی ہوگئے جب آوارہ کتوں نے اُن پر حملہ کیا۔ یہ واقعہ منگل کو سوپور کے زینہ گیر بوٹینگو علاقے میں گذشتہ شام دیر پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق آوارہ کتوں کا ایک جھنڈ بٹ محلہ میں ظاہر ہوا اور اس نے چار شہریوں پر حملے کرکے اُنہیں زخمی کیا۔ سب ضلع اسپتال میں حکام نے اس بات کی تصدیق کی کہ ان کے ہاں چار افراد زخمی حالت میں پہنچے۔ انہوں نے زخمیوں کی شناخت حسینہ بیگم، پوشہ بیگم،خشبو اور عرفات احمد کے طور کی۔  

پانچ دن بعد کورونا وائرس کے نئے کیس90 ہزارسے کم

نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس سے بگڑتے حالات کے کے درمیان راحت کی بات یہ ہے کہ وبا کے یومیہ کیسوںمیں پانچ دن کے بعد کمی آئی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے 90 ہزار سے کم کیسز سامنے آئے ہیں اور یہ تعداد83،809 رہی۔ منگل کو مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 83،809 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سےکوروناوائرس متاثرین کی تعداد 49،30،237 ہوگئی۔ جبکہ اس سے قبل 9 ستمبر سے 13 ستمبر تک کورونا وائرس کے یومیہ نئے کیسز 90 ہزار سے زائد رہے۔  

کٹھوعہ میں سابق وزیر لال سنگھ کے گھر پر سی بی آئی کا چھاپہ

سرینگر//سینٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن(سی بی آئی ) نے منگل کو کٹھوعہ میں سابق وزیر چودھری لال سنگھ کے گھر پر چھاپہ مارا۔ حکام کے مطابق سی بی آئی کی چھاپہ مار کارروائی آج صبح سویرے عمل میں آئی۔ سی بی آئی لال سنگھ کی سربراہی میں چلنے والے ایک تعلیمی ٹرسٹ کو لیکر رشوت ستانی معاملے کی تحقیقات کررہی ہے۔یہ کیس گذشتہ برس ماہ جون میں درج ہوا تھا۔ لال سنگھ نے 2018میںبھارتیہ جنتا پارٹی سے علیحدگی اختیار کرنے کے بعد ڈوگرہ سوابھیمان سنگٹھن نامی تنظیم کی بنیاد ڈالی ۔  

جنوبی ضلع پلوامہ میں فورسز اور جنگجوﺅں کے مابین معرکہ آرائی

سرینگر//جنوبی ضلع پلوامہ کے مارول علاقے میں منگل کو سیکورٹی فورسز اور جنگجوﺅں کے مابین معرکہ آرائی کا آغاز ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق 50آر آر ،سی آر پی ایف اور پولیس نے مشترکہ طور مارول میں تلاشی آپریشن شروع کیا جس کے دوران چھپے جنگجوﺅں نے فورسز پر فائرنگ کی۔ پولیس نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فورسز کا جنگجو مخالف آپریشن جاری ہے۔