تازہ ترین

راجوری کے غمزدہ کنبوں کو ہر حال میں انصاف فراہم کیا جائے گا: ایل جی سنہا

سری نگر// جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا ہے کہ ضلع راجوری کے تین نوجوانوں، جنہیں ضلع شوپیان میں ایک مبینہ فرضی جھڑپ میں مارا گیا ہے، کے غمزدہ کنبوں کو ہر حال میں انصاف فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ فوج اور جموں و کشمیر پولیس معاملے کی تحقیقات میں جٹی ہوئی ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر نے یہ باتیں پیر کے روز راج بھون میں ایک پریس کانفرنس کے دوران غمزدہ کنبوں سے حاصل نمونے مہلوک نوجوانوں کے ڈی این اے سے میچ کرنے میں ہو رہی غیر معمولی تاخیر سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جموں کشمیر کیلئے ایک خاص اقتصای پیکیج کا اعلان عنقریب کیا جائے گا جس کا مقصد یہاں کی بیمار معیشت کے اندر نئی جان ڈالنا ہے۔ ایل جی سنہا کا کہنا تھا کہ اس اقتصادی پیکیج کا اعلان ایک ہفتے کے اندر کیا جائے گا۔  

آفیسر کے کورونا مثبت آنے کے بعد اُوڑی کا زونل ایجوکیشن دفتر بند

اوڑی/شمالی ضلع بارہمولہ کے اُوڑی میں انتظامیہ نے زونل ایجوکیشن دفتر میں تعینات ایک آفیسر کا کورانا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد دفتر کو بند کر دیا ہے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ آفیسر کا کورنا ٹیسٹ رپورٹ اتور کو مثبت ظاہر ہوا اور سوموار کو اوڑی انتظامیہ نے زونل ایجوکیشن دفتر کو مکمل طور بند رکھنے کے ہدایات صادر کئے ہیں۔ ڈیوٹی مجسٹریٹ اوڑی اعجاز احمد لون نے بتایا کہ ا±نہیں ایس ڈی ایم اوڑی کی طرف سے ہدایت ملی ہے کی زونل ایجوکیشن آفیس اوڑی کو بند کیا جائے۔ا±نہوں نے مزید بتایا کہ مونسپل کمیٹی کو دفتر میں سینی ٹائزکرنے کے ہدایات بھی دئے گئے ہیں۔  

جنوبی ضلع پلوامہ میں فوجی اہلکار کا بھائی لاپتہ،والدین کی واپس آنے کی اپیل

سرینگر//جنوبی ضلع پلوامہ کے تملہ ہال گاوں میں ایک فوجی اہلکار کا بھائی لاپتہ ہوا ہے اور گھروالوں نے اس کے واپس لوٹنے کی اپیل کی ہے۔ اس کے گھریلو ذرائع کے مطابق ڈگری کالیج پلوامہ میں پہلے سمسٹر کا طالب علم20سالہ جنید رشید ولد عبد الرشید ساکن تملہ ہال سات روز قبل لالپتہ ہوا ہے۔ جنید کے والد عبد الرشید نے نیوز ایجنسی کے این او کو بتایا کہ وہ اپنے بڑے بیٹے ، جو ایک فوجی ہے، کی سگائی کی تیاریوں میں مصروف تھے اورجنید کوئی چیز لانے بازارگیا لیکن واپس نہیں لوٹا۔ انہوں نے کہا کہ جنید کا فون بھی بند آرہا ہے اور انہوں نے اپنے سبھی رشتہ داروں سے بھی اُس کے بارے میں پوچھا لیکن اس کا کہیں اتہ پتہ نہیں ملا۔انہوں نے مزید کہا کہ جنید کے لاپتہ ہونے کے بارے میں لاسی پورہ پولیس تھانے میں رپورٹ درج کرائی گئی ہے۔  جنید کے والدین نے اپنے بیٹے سے واپس لوٹنے کی اپیل کی ہے۔انہوں نے جنگجو تن

ضلع اسپتال بارہمولہ میں آگ نمودار،بیمار محفوظ

سرینگر//شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع اسپتال میں پیر کے روزآگ نمودار ہوئی اور اس کے ایک بلاک کو نقصان پہنچایا۔ اطلاعات کے مطابق آگ لگتے ہی اسپتال میں موجود بیماروں اور تیمارداروں میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔تاہم بروقت کارروائی نے آگ کو پھیلنے سے روک دیا۔ ذرائع نے کہا کہ سبھی بیمار بحفاظت ہیں تاہم آگ لگنے کے نتیجے میں اسپتال کے ایک بلاک کو نقصان پہنچا۔ آگ لگنے کی وجہ کا فوری طور پرپتہ نہیں چلا ہے۔  

ملک میں نئے 92071 کورونا متاثرین ، تعداد 48.46 لاکھ سے زیادہ

نئی دہلی//ملک میں کورونا وبا کے بڑھتے ہوئے قہر کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 92 ہزار سے زائد نئے کیس سامنے آنے بعد متاثرین کی تعداد 48.46 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے لیکن 77 ہزار سے زائد افراد اس وبا سے صحت یاب بھی ہو ئے ہیں۔ مرکزی وزارت برائے صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے پیر کے روز جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 92071نئے کیس سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد4846427 تک پہنچ گئی جبکہ کورونا انفیکشن سے صحت یاب ہونے والوں کی کی تعداد 77511سے بڑھ کر3780107 ہوگئی۔

بارہمولہ ضلع کے پٹن علاقے میں دھماکہ خیز مواد برآمد

سری نگر// سکیورٹی فورسز نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے پٹن علاقے میں سری نگر – بارہمولہ شاہراہ پر پیر کی صبح دھماکہ خیز مواد برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پٹن میں سری نگر – بارہمولہ شاہراہ پر پیر کی صبح سکیورٹی فورسز کی ایک روڈ اوپنگ پارٹی نے کچھ دھماکہ خیز مواد برآمد کیا۔ انہوں نے کہا کہ بم ناکارہ بنانے والی ایک ٹیم کو جائے موقع پر طلب کیا گیا جنہوں کوئی نقصان پہنچائے بغیر اس مواد کو ناکارہ بنایا۔  

دہلی فسادات کیس میں سابق جے این یو لیڈر عمر خالد گرفتار

نئی دہلی// دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے جواہرلال نہرو یونیورسٹی کے سابق طالب علم لیڈرعمر خالد کو غیر قانونی سرگرمیاں(روک تھام) ایکٹ (یو اے پی اے) کے تحت دہلی میں تشدد بھڑکانے کی سازش کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ اسپیشل سیل نے تقریبا 11 گھنٹے کی پوچھ گچھ کے بعد اتوارکے روزعمرخالد کو گرفتار کیا۔ دہلی پولیس آج (پیرکو) عمر خالد کو عدالت میں پیش کرے گی۔ اس معاملہ میں خالد سے دو بار پوچھ گچھ ہوچکی ہے۔ چند ماہ قبل پہلی بار ان سے پوچھ گچھ کی گئی تھی ، جب کہ دوسری بار 2 ستمبر کو ان سے پوچھ گچھ کی گئی تھی۔ شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے مخالفین اور حامیوں کے مابین 24 فروری کو شمال مشرقی دہلی میں فرقہ وارانہ فسادات بھڑک اٹھے تھے جس میں کم از کم 53 افراد ہلاک اور 200 کے قریب زخمی ہوئے تھے۔  

بانڈی پورہ ضلع میں20سالہ لڑکی کورونا سے جاں بحق

سرینگر//شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کی ایک20سالہ جواں سال لڑکی کورونا کی وجہ سے جاں بحق ہوگئی ہے۔مذکورہ لڑکی نے گذشتہ ہفتے کوئی زہریلی شے کھائی تھی جس کے بعد اُسے سرینگر منتقل کیا گیا ۔علاج کے دوران مذکورہ لڑکی کا کورنا ٹیسٹ مثبت آیا تھا اور وہ گذشتہ رات دیر گئے انتقال کر گئی۔ حکام کے مطابق شادی پورہ علاقے کی رہنے والی مذکورہ لڑکی سکمز صورہ میں6ستمبر سے زیر علاج تھی۔دوران علاج یہ انکشاف ہوا تھا کہ وہ کورونا وائرس میں مبتلاءہے۔  چیف میڈیکل آفیسر بانڈی پورہ ڈاکٹر بشیر احمد نے مذکورہ لڑکی کے انتقال کی تصدیق کی۔  

پوراملک سرحد پر ڈٹے فوج کے ساتھ کھڑا ہے: وزیر اعظم مودی

نئی دہلی//وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو پارلیمنٹ ہاو¿س کمپلیکس میں کہا ” پورا ملک سرحد پر کھڑے فوجی جوانوں کے پیچھے کھڑا ہے“۔ آج سے شروع ہونے والے پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے لئے پارلیمنٹ ہاو¿س کمپلیکس پہنچے مودی نے چین کے ساتھ سرحد پر کشیدگی کے دوران فوج کے جوانوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا ”ہماری فوج کے بہادر فوجی سرحد پرڈٹے ہوئے ہیں - پوری ہمت کے ساتھ ، جذبہ کے ساتھ ، بلند حوصلوں کے ساتھ دشوار گذار پہاڑیوں میں ڈٹے ہوئے ہیں۔ جس اعتماد کے ساتھ وہ ڈٹے ہوئے ہیں ، اس ایوان اور سیشن کی خاص ذمہ داری ہے کہ ایوان کے تمام ممبران ایک جذبہ سے یہ پیغام دیں گے کہ فوج کے جوانوں کے پیچھے پارلیمنٹ اور ممبران پارلیمنٹ کے ذریعے ملک فوج کے جوانوں کے پیچھے کھڑا ہے۔“ وزیر اعظم نے کہا کہ پارلیمنٹ کا یہ اجلاس مخصوص ماحول میں شروع ہو رہا ہے۔ کورونا اور فر

بانڈی پورہ میں جواں سال لڑکی بجلی کرنٹ لگنے سے از جان

سرینگر//شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع میں ایک18سالہ لڑکی بجلی کا کرنٹ لگنے سے لقمہ اجل بن گئی۔ یہ واقعہ گذشتہ شام دیر گئے پیش آیا۔ ذرائع نے جاں بحق لڑکی کی شناخت فرحانہ دختر غلام حسن دار ساکن اُدینا، سمبل کے طور کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرحانہ کا رابطہ اپنے گھر پر کام کرتے ہوئے بجلی کی ننگی تار سے ہوا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھی۔  

تازہ ترین