تازہ ترین

جموں کشمیر میں نئے کورونا کیسوں کی تعداد428تک گر گئی

سرینگر//جموں کشمیر میں گذشتہ24گھنٹوں کے دوران428نئے کورونا وائرس کے کیس سامنے آئے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ یہاں کورونا معاملوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ شام سے ظاہر ہونے والے کورونا کیسوں میں280کا تعلق وادی کشمیر جبکہ148کا تعلق صوبہ جموں سے ہے۔ ان اعداد و شمار میں مزید بتایا گیا ہے کہ گذشتہ شام سے یوٹی میں7کورونا مریض زندگی کی جنگ ہار گئے۔  

اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے مابین تصادم میں 20 فلسطینی زخمی: ہلال احمر

غزہ// یروشلم میں اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپوں میں کم از کم 20 فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔ ہلال احمر نے منگل کو یہ اطلاع دی۔ مقامی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج اور آباد کاروں کے درمیان جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب اسرائیلی فورسز نے یروشلم کے علاقے الشیخ جراح میں فلسطینیوں پر حملہ کیا اور ایک ہمسایہ عرب کالونی میں واقع ایک گھر میں آگ لگا دی۔  

بابا ریشی میں بس اُلٹنے سے درجن بھر مسافر زخمی

سرینگر//شمالی ضلع بارہمولہ میں منگل کو اُس وقت کم سے کم ایک درجن مسافر زخمی ہوگئے جب اُنہیں سیر کیلئے لیجارہی بس بابا ریشی علاقے میں اُلٹ گئی۔ اطلاعات کے مطابق یہ بس کچھہامہ بارہمولہ سے بابا ریشی کی طرف جارہی تھی جب یہ ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکرحادثے کا شکار ہوئی۔اس حادثے کے نتیجے میں کم سے کم ایک درجن سے زیادہ مسافروں کو چوٹیں آئیں۔ سبھی زخمیوں کو نزدیکی اسپتال پہنچایا گیا جہاں سے پانچ زخمی افراد کو ضلع اسپتال بارہمولہ منتقل کیا گیا۔ پولیس ذرائع نے بھی اس حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس ضمن میں کیس درج کرلیا گیا ہے۔  

شمالی کشمیر کے کنزر میں تیندوا کا حملہ،24بھیڑ لقمہ اجل،4زخمی

سرینگر//شمالی ضلع بارہمولہ میں کنزر علاقے کے رامبیالپورہ بالامیں گذشتہ شب کے دوران ایک تیندوار نے حملہ کرکے24بھیڑوں کو لقمہ اجل بنایا اور تین کو زخمی کیا۔  مقامی ذرائع کے مطابق یہ تیندواکچھ وقت سے علاقے میں گھوم رہا تھا اور وہ دوران شب معراج الدین ریشی کے بھیڑخانے کے اندر گھسنے میں کامیاب ہوگیا۔ تیندوا نے وہاں24بھیڑوں کو چیر پھاڑ کرکے لقمہ اجل بنایا جبکہ تین کو زخمی کرکے چھوڑ دیا۔ ذرائع نے کہا کہ تیندوا کے حملے کے نشان بھیڑوں پر بالکل واضح ہیں جو اس بات کو ثابت کرتے ہیں کہ تیندوا نے ہی بھیڑوں کو ہلاک کیا ہے۔    

امریکہ کے شہر کولوراڈو میں فائرنگ کا واقعہ ، تین افراد ہلاک

واشنگٹن // امریکی ریاست کولوراڈو کے شہر اروڈا میں فائرنگ کے ایک واقعے میں بندوق بردار سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے۔ عہدیداروں نے یہ اطلاع دی ہے۔ اروڈا پولیس ڈیپارٹمنٹ نے ٹوئیٹ کیا کہ پیر کو اروڈا میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ مقامی میڈیا نے ارواڈا پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی چیف ایڈ بریڈی کے حوالے سے بتایا ہے کہ اروڈا لائبریری کے قریب ایک چوراہے پر فائرنگ سے ایک پولیس افسر کی موت ہوگئی اور کنبہ کو مطلع کرنے کے بعد اس کی شناخت ظاہر کردی جائے گی۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ بندوق بردار کو پولیس نے گولی مار دی اور ۔ پولیس نے بتایا کہ فائرنگ سے زخمی ہونے والے ایک اور شخص کو اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔  

وبائی صورتحال میں مسلسل سدھار، 42640 نئے کیس،1167 اموات

سرینگر//مہلک وبا کورونا وائرس کے یومیہ کیسوں میں مسلسل کمی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ منگل کووزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میںگذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 42640 نئے معاملے سامنے آئے ہیں، جبکہ اسی عرصہ کے دوران 1167 افراد کی موقع ہوگئی ۔ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ کئی روز سے کورونا کیسز میں مسلسل کمی آرہی ہے اور حالیہ کچھ روز سے اموات کی تعداد میں بھی کمی آئی ہے۔ ابھی تک ملک میں 29977861 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی کل تعداد 389302 ہو گئی ہے۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 81839 ہے۔  

پاندچھ گاندربل کا نوجوان کنگن میں پاور کنال میں ڈوبنے کے بعد لاپتہ ، تلاش جاری

کنگن//وسطی ضلع گاندر بل میںپاندچھ کا ایک نوجوان نہانے کے دوران پاور کنال میں غرقآب ہوگیا ۔یہ حادثہ گذشتہ شام گنڈ میں پیش آیا جہاں پاندچھ گاندر بل کا 19سالہ محمد سلیم خان پاور کنال میں گرنے کے بعد لاپتہ ہوگیا۔  ایس ایچ او پولیس سٹیشن گنڈ میر عبدالرشید نے کشمی عظمیٰ کوبتایا کہ 19 سالہ محمد سالم خان ولد عبدالمجید خان سوموار کے روز اپنے دوستوں کے ہمراہ سیرو تفریح کے لئے سونہ مرگ جارہاتھا۔ مذکورہ نوجوان گنڈکے مقام پر پاور کنال میں نہانے کے دوران غرق آب ہوگیا۔  ایس ایچ او گنڈ کے مطابق اطلاع ملتے ہی غرقآب نوجوان کی تلاش شروع کردی گئی لیکن ابھی تک اس کا کوئی سراغ نہیں ملا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ پاور کنال کے کنارے پر لڑکے کے کچھ کپڑے بر آمد ہوئے ہیں۔  

وبائی صورتحال میں نمایاں کمی،362نئے کیس،10اموات

سرینگر//یونین ٹیریٹری جموں کشمیر میں گذشتہ24گھنٹوں کے دوران362نئے کورونا وائرس کے کیس سامنے آئے۔یہ گذشتہ طویل ایام سے کورونا کے یومیہ کیسوں کی سب سے کم تعداد ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ گذشتہ شام سے ظاہر ہونے والے کورونا کیسوں میں261کا تعلق وادی کشمیر جبکہ101کا تعلق صوجہ جموں سے ہے۔اس دوران یہاں1224کورونامریضوں کی موت بھی واقع ہوگئی ، جن میں7افراد کی موت وادی کشمیر جبکہ3کی موت جموں میں واقع ہوگئی۔  عوامی حلقوں میں کورونا کے نئے کیسوں میں کمی واقع ہونے سے اطمینان پایا جارہا ہے تاہم ماہرین مسلسل مشورہ دے رہے ہیں کہ احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کی جائے۔  

کورونا صورتحال کے پیش نظرامرناتھ یاترا مسلسل دوسرے سال منسوخ

سرینگر//سالانہ امر ناتھ یاترا مسلسل دوسرے سال بھی منسوخ کی گئی ہے۔جموں کشمیر انتظامیہ نے یہ فیصلہ پیر کو لیا۔ اطلاعات کے مطابق لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج امر ناتھ شرائن بورڈ حکام کے ساتھ میٹنگ کی جس میں کورونا وائرس سے پیدا صورتحال کے دوران امرناتھ یاترا شروع کرنے کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ امرناتھ یاترا کی وجہ سے مہلک وائرس کو پھیلنے میں مدد مل سکتی ہے اس لئے رواں برس کی یاترا کو منسوخ کیا جائے۔ قابل ذکر ہے کہ جنوبی کشمیر میں ہمالیہ پہاڑوں کی گود میں واقع ہندوں کے اس مذہبی مقام کی یاترا کی منسوخی کا یہ دوسرا مسلسل سال ہے۔ گذشتہ برس بھی یہ یاترا کورونا وائرس سے پیدا وبائی صورتحال کے نتیجے میں منعقد نہیں ہوئی تھی۔ یاد رہے کہ اس سال امر ناتھ یاترا28جون کو شروع ہونے والی تھی اور اس کا اختتام22اگست کو طے تھا۔  

جموں کشمیر میں اب بھی غیر ملکی جنگجو موجود ہیں: پولیس سربراہ

سری نگر// جموں و کشمیر کے پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا ہے کہ اس خطے میں غیر ملکی جنگجو اب بھی اچھی خاصی تعداد میں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وادی میں امسال دو مسلح جھڑپوں میں دو غیر ملکی جنگجو مارے گئے ہیں۔ پولیس سربراہ نے سوموار کو یہاں ایک پریس کانفرنس میں نامہ نگاروں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا”اس سال اب تک دو مسلح جھڑپوں میں دو غیر ملکی جنگجو مارے گئے ہیں“۔  دلباغ سنگھ نے کہا کہ رواں برس درندازی کے واقعات میں کمی آئی ہے۔ انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ”یہ بات ضرور ہے کہ بھارت اور پاکستان کے مابین جو سیز فائر پر عمل کرنے کے بارے میں اتفاق ہوا ہے اُس سے دراندازی میں کمی واقع ہوئی ہے،لیکن ایسا کہنا غلط ہوگا کہ کشمیر میں غیر ملکی جنگجو موجود نہیں ہےں“۔  

دنیا میں کورونا وائرس سے ایک دن میں تین لاکھ سے زائد افراد متاثر

واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی// پوری دنیا میں عالمی وبا کورونا وائرس کا قہر بدستور جاری ہے اور گزشتہ ایک دن میں تین لاکھ چار ہزار 416 افراد اس میں مبتلاہوئے ہیں ، جس سے مجموعی طور پر 17.84 کروڑ سے زیادہ اس سے متاثرہ ہوچکے ہیں اور 38.64 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) ، امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ، دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 17 کروڑ 84 لاکھ 32 ہزار 437 ہوگئی ، جبکہ 38 لاکھ 64 ہزار 694 لوگ اس وبا کی وجہ سے اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔  

ضلع رام بن میں آگ کی شبانہ واردات،5دکانوں کو نقصان

سرینگر//حکام نے پیر کو بتایا کہ ضلع رام بن کے سیری علاقے میں گذشتہ شب کے دوران آگ کی ایک ہولناک واردات کے دوران پانچ دکان خاکستر ہوگئے۔ نیوز ایجنسی جی این ایس نے ایس ایچ او رام بن پردیپ شرما کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ یہ آگ بجلی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگ گئی جس کے نتیجے میں پانچ دکانوں کو نقصان پہنچا۔ شرما کے مطابق اس سلسلے میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے۔  

کورونا بحران کے دور میں یوگا امید کی کرن ہے : وزیر اعظم مودی

نئی دہلی//وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو کہا کہ کورونا وبا کے خلاف جنگ میں یوگا پوری دنیا کے لئے امید کی کرن بنا ہوا ہے اور ’یوگا سے تعاون تک‘ کا منتر ایک نئے مستقبل کو راہ دکھائے گا ، انسانیت کو مضبوط بنائے گا۔  مودی نے آج ساتویں عالمی یوگا ڈے کے موقع پر اپنے خطاب میں کہا “آج جب پوری دنیا کورونا سے لڑ رہی ہے تو یوگا امید کی ایک کرن بنا ہوا ہے۔ بھلے ہی دو سالوں سے دنیا بھر کے ممالک اور ہندوستان میں کوئی بڑی عوامی تقاریب کا انعقاد نہیں ہوا ہو لیکن یوگا ڈے کے تیئں جوش و خروش ذرا بھی کم نہیں ہوا ہے۔ بھگود گیتا کا حوالہ دیتے ہوئے مودی نے کہا “گیتا میں کہا گیا ہے کہ غموں سے چھٹکارا اور آزادی کو ہی یوگا کہتے ہیں۔ ہمیں سب کو ساتھ لے کر چلنے والی انسانیت کے اس یوگا سفر کو ایسے ہی آگے بڑھانا ہے چاہے کوئی بھی جگہ ہو،کوئی بھی صورتحال ہو ، ہر عمر کے لئے ہر ایک

بھارت میں کورونا وائرس کے 53 ہزار 256 نئے کیس، 1422 اموات

سرینگر//گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 53 ہزار 256 نئے کیسوں کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد مثبت کیسوں کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 99 لاکھ 35 ہزار 221 ہوگئی ہے، جب کہ اسی عرصہ میں 1 ہزار 422 اموات بھی ہوئی ہےں، جس کے بعد کورونااموات کی مجموعی تعداد 3لاکھ 88 ہزار 135 تک پہنچ گئی ہے۔ وزارت صحت کے مطابق گذشتہ24گھنٹوں کے دوران بھارت میں کورونا وائرس میں مبتلا 78190 مریض صحتیاب ہوگئے ہیں۔ ملک میں ابھی تک کل 280036898 شہریوں کی ویکسی نیشن ہوئی ہے۔  

شمالی ضلع بارہمولہ میں 'نارکو ملی ٹنٹ ماڈیول' کا پردہ چاک، دس افراد گرفتار: پولیس کا دعویٰ

سری نگر// پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں ایک 'نارکو ملی ٹنٹ ماڈیول' کا پردہ چاک کر کے قریب ساڑھے پانچ کلو گرام ہیروئن اور اسلحہ و گولہ باردو ضبط کر کے دس افراد کی گرفتاری عمل میں لانے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایس ایس پی بارہمولہ رئیس بٹ نے ہفتے کے روز ایک پریس کانفرنس کے دوران تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا ” ہم نے ایک نارکو ٹیرر ماڈیول کا پردہ چاک کر کے دس افراد کی گرفتاری عمل میں لائی ہے“۔  بٹ نے کہا کہ گرفتار شدگان سے قریب ساڑھے پانچ کلو ہیروئن اور اسلحہ و گولہ بارود ضبط کیا گیا ہے۔  

سید ابراہیم رئیسی ایران کے نئے صدر منتخب

تہران// ایران میں جمعہ کو ہوئے صدارتی انتخاب میں جیت حاصل کرنے کے بعد سید ابراہیم رئیسی نئے صدر منتخب کرلئے گئے ہیں۔ سرکاری میڈیا نے بتایا کہ ان کے خاص حریف نے سنیچر کو اپنی شکست تسلیم کرلی ہے۔ عدلیہ کے سربراہ رئیسی کو سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی حمایت حاصل تھی۔ وہ سبکدوش ہونے والے صدر حسن روحانی کی جگہ لیں گے۔ ایک قدامت پسند لیڈر سمجھے جانے والے رئیسی رائے عامہ میں بھی سب سے آگے تھے۔ وزارت داخلہ نے بتایا کہ 13 ویں صدارتی انتخابات میں 90 فیصد ووٹوں کی گنتی ہو چکی ہے۔ ابتدائی گنتی سے پتہ چلتا ہے کہ 17 کروڑ 80 لاکھ سے زیادہ لوگوں نے رئیسی کو ووٹ دیئے۔ رئیسی نے بدعنوانی اور غربت سے لڑنے کا وعدہ کیا ہے۔ انہوں نے اشارہ دیا ہے کہ وہ 2015 کے جوہری معاہدے کو بحال کرنے کے بارے میں امریکہ کے ساتھ بالواسطہ بات چیت جاری رکھیں گے ۔ انہوں نے یہ واضح کردیا ہے کہ وہ ایران کے خل

پی ڈی پی لیڈر اور محبوبہ مفتی کے ماما سرتاج مدنی رہا

سرینگر//پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی ( پی ڈی پی ) کے سینئر لیڈر اور پارٹی صدر محبوبہ مفتی کے ماما سرتاج مدنی کو سنیچر کے روز پولیس حراست سے رہا کیا گیا۔ نیوز ایجنسی جی این ایس نے پولیس ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ مدنی کو آج رہا کیا گیا۔ یہ اقدام ایک ایسے وقت اٹھایا گیا ہے جب مرکز کی طرف جموں کشمیر کی سبھی پارٹیوں کو بات چیت کیلئے مدعو کیا گیا ہے۔محبوبہ نے پہلے ہی بتایا ہے کہ انہوں نے مرکز کے ساتھ منعقد ہونے والی بات چیت کے بارے میں فیصلہ لینے کیلئے پارٹی کی ایک میٹنگ کل یعنی اتوار کو طلب کر رکھی ہے۔ مدنی کو اگست2019کو حراست میں لیا گیا تھا۔بعد میں اُسے ایس کے آئی سی سی سے گھر منتقل کرکے خانہ نظر بند کیا گیا ۔ سابق ریاست جموں کشمیر اسمبلی کے سابق نائب سپیکر مدنی کو دفعہ107اوردفعہ151سی آر پی سی کے تحت نظر بند رکھا گیا تھا۔  

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں عمر رسیدہ خاتون کی لاش بر آمد

سری نگر// جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے سری گفوارہ علاقے میں ہفتے کی صبح اس وقت ہر سو سراسیمگی پھیل گئی جب ایک عمر رسیدہ خاتون کی پانی سے لاش بر آمد کی گئی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اننت ناگ کے سری گفوارہ علاقے کے پوش کیری گاوں میں ایک عمر رسیدہ خاتون کی لاش بر آمد کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ غالباً یہ خاتون صبح کے وقت ہاتھ منہ دھونے کے لئے گئی تھی جس دوران وہ پانی میں ڈوب کر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی ۔  

بات چیت کیلئے مرکز کی دعوت پر غور کیلئے پی ڈی پی میٹنگ کرے گی

سری نگر// پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی (پی ڈی پی) صدر محبوبہ مفتی نے سنیچر کو کہا کہ جموں و کشمیر کی علاقائی سیاسی جماعتوں کو مرکز کی دعوت پر بات چیت کے لئے اتوار کے روز پی ڈی پی کا اجلاس منعقد ہوگا۔ اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی جموں کشمیر میں ممکنہ طورانتخابات کے انعقاد سمیت اورسیاسی عمل کو فروغ دینے کے مرکز کے اقدامات کے سلسلے 24 جون کو جموں و کشمیر کی تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اگست 2019 میں مرکز کی طرف سے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے اورخطے کو دو مرکزی علاقوں میں تقسیم کرنے کے اعلان کے بعد سے یہ اجلاس کافی اہمیت کا حامل قرار دیا جارہا ہے جس میں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ اور دیگر مرکزی رہنماو¿ں کے شریک ہونے کا امکان ہے۔ میڈیا اطلاعات میںمحبوبہ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا گیا ”نئی دہلی کے ساتھ بات چیت کے بارے میں کوئی واضح

شمالی کشمیر کے سوپور میں کئی علاقوں کا فورسز محاصرہ اور تلاشی کارروائی

سرینگر//شمالی ضلع بارہمولہ کے سوپور علاقے میں سیکورٹی فورسز نے سنیچر کے روز کئی علاقوں کو محاصرے میں لیکرتلاش کارروائی عمل میں لائی۔ اطلاعات کے مطابق فوج،سی آر پی ایف اور پولیس کے ایس او جی اہلکاروں نے مشترکہ طور سوپور کے بٹہ پورہ، سنگرام پورہ،خوشال متو،مسلم پیر، بابا یوسف،شلپورہ اور دیگر علاقوں کو محاصرے میں لیکر وہاں گھر گھر تلاشی کارروائی شروع کی۔ اطلاعات میںپولیس ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ یہ کارروائی علاقے میں جنگجوﺅں کی موجودگی کی اطلاعات کے بعد عمل میں لائی گئی۔