تازہ ترین

سرینگر میں بھاجپاکے حمایتیوں نے ’ترنگا ریلی‘ نکالی

سرینگر//بھارتیہ جنتا پارٹی کے حمایتیوں نے پیر کے روز سرینگر میں’ترنگا ریلی‘ نکالی۔اس ریلی کا اہتمام جموں کشمیر کا بھارت کے ساتھ الحاق کے73سال مکمل ہونے کے موقع پر کیا گیا تھا۔ جموں کشمیر کا بھارت کے ساتھ الحاق26اکتوبر1947کو ہوا ۔ ریلی میں شامل بھاجپا کے سینئر لیڈران اور کارکنان نے سخت حفاظتی بندو بست میں ٹائیگور ہال سرینگر کے قریب سے ریلی کا آغاز کرتے ہوئے نعرے بازی کی۔ ریلی سابق وزرائے اعلیٰ ڈاکٹر فاروق ،محبوبہ مفتی اور عمر عبد اللہ کی رہائش گاہوں کے سامنے سے گپکار روڑ پر گذراری گئی۔ ریلی میں شامل بھاجپا لیڈر الطاف ٹھوکر نے کہا”ہم یوم الحاق منارہے ہیں۔ہم ہندوستانی ہیں اور قومی پرچم کو سلام کرتے ہیں“۔ انہوں نے مزید کہا ”گپکار اتحادلوگوں کو دھوکہ دینے کیلئے خاندانی اتحاد ہے“۔ الطاف ٹھوکر نے کہا” آج کا دن مقبول شیروانی جیس

نہرو-گاندھی خاندان نے کبھی بھی وزیراعظم دفتر کااحترام نہیں کیا:نڈا

نئی دہلی//بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کے قومی صدر جگت پرکاش نڈا نے کانگریس اور گاندھی خاندان کی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں راہل گاندھی کی ہدایت پر نریندر مودی کا پتلا جلانے کا” ڈرامہ“ شرمناک ہے۔  نڈا نے سلسلہ وار ٹویٹ کرکے کہا ”ایسا ڈرامہ غیرمتوقع نہیں ہے کیونکہ نہرو۔گاندھی خاندان نے کبھی بھی پی ایم او کا احترام نہیں کیا ہے“۔ انہوں نے مزید کہا کہ سال 2004 سے 2014 تک متحدہ ترقی پسند اتحاد (یو پی اے) کے دوراقتدارکے دوران وزیراعظم کے اختیارات کو ادارہ جاتی طورپر کمزور کرتے ہوئے دیکھا گیا۔  

وکیل دیپیکا راجاوت پر مخصوص کمیونٹی کے مذہبی جذبات’ مجروح‘ کرنے کا الزام، مقدمہ درج

جموں// کٹھوعہ عصمت دری و قتل کیس کی نمائندگی کرنے والی معروف وکیل دیپیکا سنگھ راجاوت کے خلاف ایک ٹویٹ میں مبینہ طور پر ایک مخصوص کمیونٹی کے مذہبی جذبات مجروح کرنے کے پاداش میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ایک پولیس افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مختلف لوگوں کی طرف سے شکایت درج ہونے کے بعد موصوفہ کے خلاف پولیس اسٹیشن گاندھی نگر جموں میں ایک ایف آئی آر درج کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ راجاوت نے اپنے ذاتی ٹویٹر ہینڈل پر ایک کارٹون ٹویٹ کیا تھا جس میں دکھایا گیا ہے کہ ایک طرف نوراتری تہوار کے نو دنوں کے دوران مرد خاتون دیویوں کی پوجا اور تعظیم کرتے ہیں جبکہ باقی ایام کے دوران خواتین کے ساتھ زیادتی کی جاتی ہے۔  

سابق مرکزی وزیردلیپ رائے کو کوئلہ گھپلہ معاملے میں تین سال کی قید

نئی دہلی// دہلی کی ایک مقامی عدالت نے پیر کے روز سابق مرکزی وزیر دلیپ رائے کو کوئلہ گھپلہ معاملے میں تین سال قید کی سزا سنائی۔ عدالت نے سابق وزیر کو 1999 کے جھارکھنڈ کوئلہ گھپلہ معاملے میں تین سال قید کی سزا سنائی۔ عدالت نے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کی حکومت میں وزیر مملکت رہے رائے کو اس ماہ کے اوائل میں دیگر افراد کے ساتھ قصوروار ٹھہرایا تھا۔  

ترنگے کی توہین ناقابل برداشت : جاوڈیکر

نئی دہلی// اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر نے جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلی محبوبہ مفتی کے ترنگے کے سلسلے میں دئے گئے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے ” ترنگے کی توہین بالکل بھی برداشت نہیں ہے“۔  جاوڈیکر نے پیر کو ٹویٹ کرکے کہا،”ترنگا ہندوستان کی شان ہے،ترنگا ہندوستان کی پہچان ہے“۔ واضح رہے کہ محبوبہ مفتی نے اپنی رہائی کے بعد بتایا کیا تھا کہ وہ اُس وقت تک جموں و کشمیر کے علاوہ دوسرا کوئی پرچم نہیں اٹھائیں گی جب تک سابق ریاست کا پرچم اور اس کی خصوصی پوزیشن نہیں لوٹائی جائے گی۔  

دنیا میں کورونا متاثرین کی تعداد 4.29 کروڑ کے پار،11.53 لاکھ ہلاکتیں

واشنگٹن/ریو ڈی جینیریو/نئی دہلی// عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ19) کا خطرہ مسلسل تیزی سے بڑھتا جارہا ہے اور دنیا کے 189 ملکوں میں متاثرین کی تعداد 4.29 کروڑ کے پار پہنچ گئی ہے اور اس وائرس کے متاثرین سے 11,52,990 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ کے مرکز (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق دنیا میں کورونا وائرس سے اب تک 42,926,013 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور تقریباً 11.53 لاکھ لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔ امریکہ میں متاثرین کی تعداد 86,35,752 ہوگئی ہے۔  

ملک میں کورونا وائرس کے 50 ہزار سے کم نئے معاملے ظاہر

نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس انفیکشن کی رفتار مسلسل سست ہوتی جارہی ہے اور کافی دنوں بعد اس کے ایک دن میں 50 ہزار سے کم نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اس سے ہونے والی اموات کی تعداد بھی پانچ سو سے کم ہوگئی ہے۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے پیر کو جاری اعدادو شمار کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران کووڈ 19 کے 45149 نئے معاملے سامنے آئے اور اس کے بعد ملک میں متاثرین کی کل تعداد 79,09,960 ہوگئی۔ اسی مدت میں 59,165 لوگوں نے س جان لیوا وائرس کو مات دی ہے۔  

پندرہ روز قبل اقدام خود کشی کرنے والا سی آر پی ایف اہلکار دم توڑ بیٹھا

سرینگر//پندرہ روز قبل اقدام خود کشی کرنے والا ایک سی آر پی ایف اہلکار صدر اسپتال سرینگر میں گذشتہ شب زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔ نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق مذکورہ سی آر پی ایف اہلکار نے12اکتوبر کے روز اپنی سروس رائفل سے خود پر گولی چلائی تھی جس سے وہ شدید زخمی ہوا تھا۔اُس کی حالت گذشتہ شب مزید ابترہوئی جس کے بعد اُس نے آخری سانس لی۔ مذکورہ اہلکار کا تعلق سرینگر شیر گڑھی میں تعینات ڈی کمپنی کی141وین بٹالین سے تھا۔  

سرینگر۔لداخ شاہراہ ہلکی برفباری کے بعد گاڑیوں کی آمد و رفت کیلئے بند

کنگن//منی مرگ، دراس اور زوجیلا درے پر ہوئی تازہ برفباری کے نتیجے میں سرینگر۔ لداخ شاہراہ پر ٹریفک کی آمدورفت پیر کو بند رہی۔  کشمیر عظمیٰ کو ملی تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے عین مطابق گذشتہ روز منی مرگ، دراس اور زوجیلا پر تازہ برفباری کی وجہ سے ٹریفک حکام نے سرینگر ۔لداخ شاہراہ پر احتیاطی طور پر دونوں طرف سے گاڑیوں کی آمدورفت کو بند کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق شاہراہ بند ہونے کے نتیجے میں سونہ مرگ اور منی مرگ میں سینکڑوں گاڑیاں درماندہ ہوکر رہ گئی ہیں۔ ایس ڈی ایم دراس اصغر علی نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ شیطانی نالہ اور زوجیلا پر پھسلن پیدا ہونے کی وجہ سے احتیاطی طور پر گاڑیوں کی نقل و حمل کو روک دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اگر موسم ساز گار رہا تو دوپہر کے بعد درماندہ گاڑیوں کو اپنی اپنی منزلوں کی طرف روانہ کیا جائے گا۔  

سرینگر لالچوک میں ترنگا لہرانے کی کوشش کرنے والے کپوارہ کے تین بھاجپا کارکن گرفتار

سرینگر//پولیس نے پیر کی صبح شمالی ضلع کپوارہ سے تعلق رکھنے والے تین بھاجپا کارکنوں کو اُس وقت گرفتار کرلیا جب وہ سرینگر کے لالچوک میں ترنگا لہرانے کی کوشش کررہے تھے۔ اطلاعات کے مطابق گرفتار ہونے والے تین بھاجپا کارکنوں کی شناخت میر بشارت،میر اشفاق اور اختر خان کے طور کی گئی ہے۔ نیوز ایجنسی کے این او نے بشارت کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ وہ لالچوک اس غرض سے آئے تھے کہ وہاں ترنگا لہرائیں۔بشارت نے کہا”ہم محبوبہ مفتی اور ’عوامی اتحاد‘ کے دوسرے ممبران کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ کشمیر کے اندر صرف ترنگا ہی لہرائے گا“۔ تاہم پولیس فوری طور پر حرکت میں آکر تینوں بھاجپا کارکنوں کو گرفتار کرکے پولیس سٹیشن کوٹھی باغ پہنچایا۔  

سرینگر میں’عوامی اتحاد‘ لیڈران کی میٹنگ شروع

سرینگر//سرینگر میں ہفتہ کے روز ”عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ“ کے لیڈروں کی میٹنگ شروع ہوگئی ہے۔”اتحادی“ لیڈران کی میٹنگ پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کی سرکاری رہائش گاہ پرہورہی ہے۔ جو لیڈران اس میٹنگ میں شامل ہیں اُن میں محبوبہ کے علاوہ نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبد اللہ اور عمر عبد اللہ،پیپلز کانفرنس کے سجاد لون، کیمونسٹ پارٹی آف انڈیا کے یوسف تاریگامی وغیرہ شامل ہیں۔ نیوز ایجنسی کے این او نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ آج کی میٹنگ میں کل جماعتی اتحاد کے عہدیداروں  کے بارے میں فیصلہ لیا جائے گا اور عین ممکن ہے کہ اس اتحادی فورم کی سربراہی فاروق کو سونپی جائے گی اور محبوبہ کو بھی کوئی اہم عہدہ دیا جائے گا۔   

محبوبہ مفتی کے بیان کے خلاف جموں میں احتجاجی مظاہرہ

جموں// پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے ترنگے کے بارے میں بیان کے خلاف جموں میں ہفتے کو احتجاجی مظاہرہ ہوا۔ان مظاہروں کا اہتمام شیو سینا ڈوگرہ فرنٹ نامی تنظیم نے کیا تھا۔ یاد رہے کہ محبوبہ مفتی نے گذشتہ روز طویل نظر بندی کے بعد اپنی پہلی پریس کانفرنس کے دوران کہا ” میں تب تک کوئی جھنڈا نہیں اٹھاو¿ں گی جب تک نہ جموں وکشمیر کا جھنڈا واپس دیا جائے گا“۔ جموں وکشمیر کے بی جی پی یونٹ نے موصوفہ کے ان کلمات کو” بغاوت“ سے تعبیر کرتے ہوئے ان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

فوج نے شمالی کشمیر کے کیرن میں کنٹرول لائن پر چھوٹا ڈرون گرایا

سرینگر//فوج نے ہفتہ کو دعویٰ کیا کہ اُنہوں نے شمالی ضلع کپوارہ کے کیرن سیکٹر میں کنٹرول لائن پرایک (کاڈکاپٹر)چھوٹا ڈرون مار گرایا۔ نیوز ایجنسی کے این او نے دفاعی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ کاڈکاپٹر کو کیرن سیکٹر میں کنٹرول لائن کی اگلی چوکی پرمار گرایا گیا۔ دریں اثناءفوج نے بھی اس واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ کاڈکاپٹر (ڈی جے آئی میوک2) کو آج صبح گرایا گیا۔  

محبوبہ مفتی کو گرفتار کیا جائے:بی جے پی کا مطالبہ

سرینگر//بھارتیہ جنتا پارٹی کی جموں کشمیر شاخ نے مطالبہ کیا ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ اور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کو” ملک سے بغاوت کرنے کی پاداش“ میں گرفتار کیا جائے۔بھاجپا کو محبوبہ کے اس بیان پر اعتراض ہے جس میں انہوں نے کہا کہ وہ اُسی صورت میں ترنگا اٹھائیں گی جب جموں کشمیر کو اس کا پرچم لوٹایا جائے گا۔ بھاجپا نے کہا کہ ”دنیا کی کوئی طاقت“ جموں کشمیر کے ریاستی جھنڈے یا دفعہ370کو نہیں لوٹاسکتی ہے۔ جموں میں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے بھاجپا کے جموں کشمیر صدر رویندر رینا نے کہا”میں لیفٹیننٹ گورنر سے گذارش کرتا ہوں کہ محبوبہ مفتی کو ملک سے بغاوت کی پاداش میں گرفتار کرکے جیل میں ڈالدیا جائے“۔ انہوں نے مزید کہا”ہم اپنے ملک کے جھنڈے کیلئے خون کا آخری قطرہ بھی دیں گے۔جموں کشمیر ملک کا اٹوٹ حصہ ہے اس لئے یہاںصرف ایک ہی جھنڈ لہرایا جائے

ملک میں کورونا کے53370 نئے کیس،متاثرین کی تعداد78لاکھ سے تجاوز

سرینگر//ہندوستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 53370نئے کیس رپورٹ ہوئے جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد7814682 ہوگئی۔ اسی مدت کے دوران67549 مریضوں نے کورونا کو شکست دی جس سے ملک میں شفایاب ہونے والے کورونا مریضوں کی تعداد 7016046 ہوگئی ہے۔  صحت مند افراد کی تعداد نئے کیسز کے مقابلہ میں زیادہ ہونے سے ایکٹیو کیسزکی تعداد14829 سے کم ہو کر 680680رہ گئی۔ اسی عرصہ کے دوران ملک میں 650 کورونا مریضوں کی موت ہوگئی جس سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 117956ہوچکی ہے۔  

دنیا بھر میں کووڈ19 سے 11.49 لاکھ سے زیادہ ہلاکتیں

واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی// جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ 19) سے اب تک 11.49 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ جبکہ دنیا بھر میں اب تک اس وبا کے متاثرین کی تعداد 4.24 کروڑ سے تجازو کرچکی ہے۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سنٹر(سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا میں اب تک 42,490,365 افراد جان لیوا کورونا وائرس سے متاثراور1,149,238 لاکھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اس جان لیوا اور خطرناک وبا سے دنیا بھر میں اب تک 31,427,661مریضوں نے شفایابی حاصل کی ہے۔ جان لیوا کورونا وائرس سے بری طرح متاثر امریکہ میں اب تک223914 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ متاثرین کی تعداد 8487707تک جا پہنچی ہے۔  

شمالی کشمیر کے سوپور میں فورسز کا جنگجو مخالف تلاشی آپریشن

سرینگر//شمالی ضلع بارہمولہ کے سوپور علاقے میں ہفتہ کو سیکورٹی فورسز نے ہارون گاوںکا محاصرہ کرکے تلاشی آپریشن شروع کیا۔ اطلاعات کے مطابق فوج،پولیس اور سی آر پی ایف نے زینہ گیر علاقے میں واقع ہارون گاوں کو محاصرے میں لیکر گھر گھر تلاشی شروع کی۔فورسز نے گاوں کی طرف جانے والے سبھی راستے بھی بند کرلئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ آپریشن علاقے میں جنگجوﺅں کی موجودگی کی اطلاعات کے بعد ہاتھ میں لیا گیا ہے۔ آخری اطلاعات موصول ہونے تک علاقے میںتلاشی آپریشن جاری تھا۔

ڈوڈہ میں مسافر ٹیکسی کھائی میں جاگری،ڈرائیور سمیت3لقمہ اجل،8زخمی

سرینگر//ضلع ڈوڈہ میں جمعہ کو تین افراد جاں بحق اور آٹھ اُس وقت زخمی ہوگئے جب وہ ٹیکسی جس میں وہ سوار تھے مرمت علاقے میں سڑک سے لڑھک کر گہری کھائی میں جاگری۔ اطلاعات کے مطابق یہ مسافر ٹیکسی بھدرواہ سے دیدنی جارہی تھی جب وہ لڑھک کر300میٹر گہری کھائی میں جاگری۔ ایس ایس پی ڈوڈہ ممتاز احمد کے مطابق پولیس اور مقامی لوگوں نے ٹیکسی میں سوار سبھی افراد کو گورنمنٹ میڈیکل کالیج ڈوڈہ پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے تین کو مردہ قرار دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آٹھ زخمیوں میں 3کمسن بھی شامل ہیں اور اُن کا علاج جاری ہے۔  مہلوکین کی شناختتارا منی ولد پریم سنگھ ساکن ہاومبل مرمت، اشتیاق احمد ولد محمد اکرم ساکن دیدنی مرمت اور ڈرائیور جہانگیر حسین ولد سعد اللہ ساکن دیدنی مرمت کے طور ہوئی ہے۔

آخری صدارتی مباحثے میں ٹرمپ۔بائیڈن ایک دوسرے پر جم کر برسے

واشنگٹن// امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے صدارتی عہدے کے امیدوار جوبائیڈن آئندہ ماہ ہونے والے الیکشن سے قبل منعقد آخری صدارتی مباحثے میں بیرونی ملکوں کا امریکی الیکشن میں عمل دخل، شمالی کوریا سے مذاکرہ، کورونا وائرس (کووِڈ۔19) وبا اور موسمیاتی تبدیلی جیسے مسائل پر ایک دوسرے پر جم کر برسے۔ بحث کا آغاز کرتے ہوئے ٹرمپ نے عالمی وبا کورونا کے سلسلے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت تین ہفتے کے اندر کورونا ویکسین کی بابت اعلان کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ امریکی کورونا وبا کے ساتھ جینا سیکھ رہے ہیں اور ملک میں اسکولوں کا کھلنا بھی ضروری ہے۔ مسٹر ٹرمپ نے امریکہ میں وبا کے پھیلنے کا مجرم چین کو قرار دیا۔ ٹرمپ کے جواب میں صدرارتی عہدے کے امیدوار جو بائیڈن نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کے پاس کورونا وبا سے نمٹنے کا کوئی ٹھوس منصوبہ نہیں ہے۔ انہوں نے مسٹر ٹرمپ کے نقطہ نظر

ممبئی کے شاپنگ مال میں آگ، کروڑوں کی مالیت کا نقصان

ممبئی // جنوبی ممبئی کے گنجان مسلم آبادی والے علاقے بلاسیس روڑ پر واقع سٹی سینٹر شاپنگ مال میں گذشتہ رات بڑی آتشزدگی کے سبب کروڑوں کی مالیت کا نقصان ہونے کا اندیشہ ہے جبکہ آگ پر اب تک قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔ اس سانحہ میں دو فائر مین کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے تاہم ان حالت مستحکم ہے۔ فائر بریگیڈ ذرائع کے مطابق ، مال میں آگ جمعرات کی رات نو بجے کے وقت لگی جب اس وقت مال کے اندرتقریبا 200 سے 300 افراد موجود تھے جو آگ لگتے ہی محفوظ مقام پر پہنچ گئے۔ فائر بریگیڈ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ آگ بجھانے کے لئے 24 انجن اور6 واٹر ٹینکر کی خدمات حاصل کی گئیںجو اس چار منزلہ مال کی آگ کو قابو پانے میں مصروف ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ مال کے پڑوس میں واقع عمارتوں سے 3 ہزار افراد کو حفظ ماتقدم کے طور پر منتقل کیا گیا ہے۔مال میں زیادہ تر موبائل کی دکانیں ہیں اور اس کی پرزے فروخت ہوتے ہ

تازہ ترین