تازہ ترین

سپریم کورٹ کا اسکول فیس معافی سے متعلق درخواستوں پرسماعت انکار

نئی دہلی// سپریم کورٹ نے کورونا وائرس کے حوالہ سے ملک بھرمیں جاری لاک ڈاو¿ن کے تناظرمیں ملک بھرکے پرائیویٹ اسکولوں کو تین ماہ کی فیس معاف کرنے سے متعلق ہدایت دینےوالی عرضی پرجمعہ کوسماعت سے انکار کردیا۔ عدالت نے درخواست گزاروں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی شکایتیں متعلقہ ریاستوں کے ہائی کورٹس کے سامنے رکھیں۔ چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے ، جسٹس آر سبھاش ریڈی اور جسٹس اے ایس بوپنا پرمشتمل ڈویڑن بنچ نے سشیل شرما اور دیگر کی درخواستوں پر سماعت سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ اسکولوں کی فیسوں کے معاملہ کو متعلقہ ریاستوں کی ہائی کورٹس کے سامنے اٹھایا جانا چاہئے۔ یہ درخواست دہلی ، مہاراشٹر ، اتراکھنڈ ، ہریانہ ، گجرات ، پنجاب ، اڈیشہ ، راجستھان اور مدھیہ پردیش کی گارجین ایسوسی ایشنز کی جانب سے دائر کی گئی تھی جس میں اپریل،مئی اور جون کی فیس کی معافی کے احکامات دینے اور ملک بھر میں لاک ڈاو

کانپور ہلاکتوں کا ملزم وکاس دوبے مقابلے میں مارا گیا:پولیس

کانپور// اترپردیش کے کانپورمیں آٹھ پولیس اہلکاروں کو قتل کرنے کا کیلدی ملزم وکاس دوبے جمعہ کی صبح بھونتی علاقے کے قریب پولیس مقابلے میں مارا گیا۔ سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ دنیش کمار پی نے پریس کے نمائندوں کو بتایا کہ وکاس کو جمعرات کے روز اجین کے مہاکل علاقے میں گرفتار کیا گیا تھا۔ سیکورٹی فورسز اسے ٹرانزٹ ریمانڈ پر کانپور لا رہے تھے کہ بھونتی علاقہ کے قریب گاڑی الٹ گئی ، جس سے پولیس اور ایس ٹی ایف کے چار اہلکار زخمی ہوگئے۔ انہوں نے بتایا کہ جیسے ہی سیکورٹی اہلکار زخمی ہوئے وکاس نے ایک سیکورٹی اہلکار کی پستول لے کر فرار ہونے کی کوشش کی۔ پولیس ٹیم نے اسے گھیر لیا اور اسے ہتھیار ڈالنے کو کہا لیکن وہ نہیں ماناا اور پولیس ٹیم کو جان سے مارنے کی نیت سے فائر کرنے لگا۔ پولیس نے اپنی دفاع میں جوابی فائر نگ کی ، جس میں وکاس زخمی ہوگیا۔ اسے فوری طور پر لالہ لاجپت رائے اسپتال پہنچایا گیا جہاں

ملک میں پہلی بار ایک دن میں کورونا کے 26 ہزار سے زائد کیس ظاہر

نئی دہلی// ملک میں تیزی سے بڑھ رہے کورونا انفیکشن کے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 26506 کیس سامنے آئے ، جو اب تک ایک دن میں سب سے زیادہ ہیں۔ مرکزی وزارت برائے صحت و خاندانی بہبود کی کی جانب سے جمعہ کے روز جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے26506 نئے کیس سامنے آئے ہیں ، جس سے کورونا متاثرین کی تعداد 793802 ہو گئی ہے۔ اس سے ایک روز قبل ہی سب سے زائد 24879 کیس سامنے آ ئے تھے۔ کورونا وائرس کے تیزی سے بڑھ رہے کیسز کے درمیان راحت کی بات یہ ہے کہ اس وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے اور اس دوران 19135 مریض صحت یاب ہوئے ہیں ، جن کو ملا کرمجموعی 495513 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ فی الوقت ملک میں کورونا انفیکشن کے 276685 ایکٹو کیس ہیں۔ ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 475 ہلاکتوں سے ہلاک شدگان کی تعداد 21604 ہوگئی ہے۔  

پونچھ میں ایل او سی پر فائرنگ سے زخمی ہونے والی خاتون دم توڑ گئی

جموں// جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے بالاکوٹ سیکٹر میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب کو ہندوستان اور پاکستان کی افواج کے درمیان گولہ باری کے نتیجے میں زخمی ہونے والی معمر خاتون دو دنوں تک جموں کے ایک ہسپتال میں موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد زندگی کی بازی ہار گئی ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ 60 سالہ حکام بی زوجہ محمد شریف ساکن لانجوٹے کو مناسب علاج ومعالجہ کے لئے گورنمنٹ میڈیکل کالج و ہسپتال جموں منتقل کیا گیا تھا جہاں اس نے جمعرات کی شام زندگی کی آخری سانسیں لیں۔ واضح رہے کہ ضلع پونچھ میں ایل او سی کے بالاکوٹ اور مینڈھر سیکٹروں میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب کو ہندوستان اور پاکستان کی افواج کے درمیان گولہ باری کا شدید تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں سرحد کے اس پار 65 سالہ معمر خاتون ریشم ہلاک جبکہ 60 سالہ حکام بی شدید زخمی ہوگئی تھی۔  

ہندوارہ اسپتال سے نوازائد بچہ چرانے والی دو خواتین گرفتار

سرینگر//شمالی کشمیر کے ہندوارہ میں اسپتال سے جمعہ کوایک نو زائد بچہ چرانے والی دو خواتین کو پولیس نے دھر لیا۔ خبر رساں ایجنسی کے این او کے مطابق ہندوارہ اسپتال سے ایک نوازائد بچہ اچانک لاپتہ ہوگیا۔ واقعہ کے فوراً بعد پولیس اور اسپتالی انتظامیہ حرکت میں آگئی اور بچے کی تلاش شروع کی۔ اسپتال کے ڈپٹی سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر اعجاز نے کے این او کو بتایا کہ پولیس نے دو خواتین کو دھر لیا اور اُن کی تحویل سے نوزائد بچہ بھی بر آمد کیا۔انہوں نے کہا کہ فی الوقت اُن کے پاس صرف اتنی ہی تفصیلات تھیں۔  

کورونا وائرس سے مزید2ہلاکتیں، تعداد157

سرینگر//جنوبی ضلع اننت ناگ اور سرینگر کے دو کورونا مریض جمعہ کے روز لقمہ اجل بن گئے۔اس طرح جموں کشمیر میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 157تک پہنچ گئی ہے۔ حکام نے کہا کہ ککر ناگ اننت کا ایک80سالہ مریض گذشتہ شب کے دوران جاں بحق ہوگیا جبکہ حبہ کدل سرینگر کا شہری آج صبح سویرے انتقال کرگیا۔ دونوں سی ڈی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ اسپتال کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر سلیم ٹاک نے خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے ساتھ بات کرتے ہوئے دونوں کی موت کی تصدیق کی۔   

پونچھ میں بی ایس ایف اہلکارحرکت قلب بند ہونے سے فوت

پونچھ//ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں گذشتہ رات دیر گئے 183 بٹالین بی ایس ایف سے تعلق رکھنے والا ایک اہلکار حرکت قلب بند ہونے سے لقمہ اجل بن گیا۔ مذکورہ اہلکارکی شناخت سپاہی اوما شنکر ساکن اتر پردیش کے طور پر ہوئی ہے۔  بی ایس ایف ذرائع کے مطابق مذکورہ اہلکار کچھ ہی روز قبل چھٹی سے لوٹا تھا اور اسے یونٹ میں ہی 14 روزہ قرنطینہ پر رکھا گیا تھا۔  انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز اس کا کورونا ٹیسٹ بھی کروایا گیا تھا جس کی رپوٹ منفی آئی ہے۔  

راجوری میں ایل او سی پر کراس فائرنگ،فوجی اہلکار ہلاک

سرینگر//حکام نے جمعہ کو بتایا کہ ضلع راجوری میں کنٹرول لائن پر نوشیرا سکٹر میں ہند۔پاک افواج کے مابین کراس فائرنگ کے دوران فوج کا ایک حوالدار ہلاک ہوگیا۔ سرکاری ذرائع نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے دوران شب جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کمال علاقے میں فائرنگ کی گئی جس کے دوران فوجی حوالدار ایس گورنگ زخمی ہوگیا۔ زخمی حوالدار کوطبی امداد کیلئے لیجایا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔  

پانپور میں فوجی کانوائے پر جنگجوﺅں کی فائرنگ، شہری خاتون معمولی زخمی: آئی جی کشمیر

سرینگر//جنگجوﺅں نے جمعرات کو پانپور علاقے میں لدو کے مقام پر ایک فوجی کانوائے پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شہری خاتون کو معمولی چوٹیں آئیں۔ آئی جی کشمیر وجے کمار نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے خبر رساں ایجنسی جی این ایس کو بتایا کہ مذکورہ خاتون معمولی طور پر زخمی ہوئی ہے۔ آئی جی کشمیر نے کہا کہ خاتون کو نزدیکی اسپتال سے فوری طور رخصت کیا گیا۔ فوج نے بعد ازاں ایک مختصر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ میں ایک فوجی اہلکار کو بھی چوٹیں آئیں جس کا علاج جاری ہے۔فوج نے کہا کہ مذکورہ فوجی کی حالت مستحکم ہے۔ فوج کے مطابق جنگجوﺅں نے ایک ایمبولینس پر گولیاں چلائیں۔ دریں اثناءفائرنگ واقعہ کے بعد علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کیا گیا ہے۔    

کرناہ ۔کپوارہ شاہراہ پر ٹنل کی تعمیر کے حق میں لوگوں کااحتجاج

سرینگر//شمالی کشمیر میں کرناہ۔ کپوارہ شاہراہ پر ٹنل کی تعمیر کے حق میں جمعرات کوایک بار پھر لوگوں نے احتجاج کیا۔ احتجاج کی کال کرناہ ٹنل کارڈی نیشن کمیٹی نے دی تھی۔ احتجاج کرنے والوں نے ایک ریلی بھی نکالی جو ٹنگڈار کے مختلف بازاروں سے ہوتی ہوئی ایس ڈی ایم آفس کے سامنے پہنچ گئی جہاں مظاہرین نے دھرنا دیا ۔ ریلی میں موجود لوگوں نے ”ہماری مانگیں پوری کرو“ ”ہمیں اپنا حق دو “”ہم کیا چاہئے ٹنل “ کے نعرے بلند کئے۔  مظاہرین نے ایس ڈی ایم کو ایک یادداشت بھی پیش کی جس میں ٹنل کی تعمیر کی مانگ کی گئی ۔  

ٹنگمرگ میں خاتون درخت سے گر کر لقمہ اجل

سرینگر//شمالی کشمیر کے ٹنگمرگ میں جمعرات کو ایک 40سالہ خاتون ایک درخت سے گر کر لقمہ اجل بن گئی۔ یہ حادثہ بارہمولہ ضلع کے چاندل وانی گام علاقے میں پیش آیا۔ حکام کا حوالہ دیتے ہوئے خبر رساں ایجنسی کے این او نے لکھا کہ خاتون ایک درخت سے گر شدید زخمی ہوگئی جس کے بعد اُسے سب ضلع اسپتال ٹنگمرگ پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔ حکام نے مذکورہ خاتون کی شناخت حنیفہ بیگم زوجہ عبد الخالق ملا ساکن چاندل وانی گام کے طور کی۔  

کپوارہ میں دو افراد گہرے کنویں میں جاگرے، بچاﺅ آپریشن جاری

سرینگر//شمالی ضلع کپوارہ کے ہتمت پورہ،ہائیہامہ میں جمعرات کو دو افراد ایک گہرے کنویں میں جاگرے جس کے بعد اُن کو بچانے کی کارروائی شروع کی گئی۔ حکام کا حوالہ دیتے ہوئے خبر رساں ایجنسی جی این ایس نے لکھا کہ 35سالہ غلام نبی خان اور50سالہ غلام محی الدین گنائی پھسل کر کنویں میں جاگرے۔ دونوں کو بچانے کیلئے ایس ڈی آر ایف اور پولیس اہلکار متحرک ہوگئے ہیں۔  

کشمیر میں ہندوستانی اور بی جے پی کارکن بننا آسان نہیں: رام مادھو

سرینگر// بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی جنرل سکریٹری رام مادھو نے شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں جنگجووں کے ہاتھوں ایک پارٹی لیڈر کی والد اور بھائی سمیت ہلاکت کے حوالے سے کہا ہے کہ وادی کشمیر کے کچھ علاقوں میں ہندوستانی اور بی جے پی کا آدمی بننا آسان نہیں ہے۔ انہوں نے کہا ” وادی میں ہندوستانی بننے والے کئی لوگوں کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑا ہے“۔ یاد رہے کہ بانڈی پورہ میں بدھ کی شام جنگجووں نے بی جے پی کے مقامی لیڈر وسیم باری، والد بشیر احمد اور بھائی عمر بشیر پر گولیاں برسائیں جس کے نتیجے میں ان تینوں کی موت واقع ہوئی۔  

بانڈی پورہ میں بی جے پی لیڈر کی ہلاکت میں لشکر طیبہ کا ہاتھ:آئی جی کشمیر

سرینگر// کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے کہا ہے کہ مہلوک بی جے پی لیڈر وسیم باری پر لشکر طیبہ نامی جنگجو تنظیم سے وابستہ دو جنگجووں نے حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہلوک لیڈر کی حفاظت پر مامور 10 ذاتی محافظوں کو نہ صرف گرفتار کیا گیا ہے بلکہ انہیں نوکریوں سے بر طرف بھی کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ بانڈی پورہ میں بدھ کی شام جنگجووں نے بی جے پی لیڈر صدر وسیم باری، والد بشیر احمد اور بھائی عمر بشیر پر اندھا دھند گولیاں برسائیں جس کے نتیجے میں تینوں کی موت واقع ہوگئی۔  

ملک میں کورونا کے ریکارڈ 24879 نئے کیس ، متاثرین کی تعداد 7.67 لاکھ سے تجاوز

نئی دہلی، 9 جولائی ( یواین ا?ئی ) ملک میں کووڈ۔19سے پیدا شدہ خوفناک صورتحال کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے سب سے 24879 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور 487 متاثرہ مریض ہلاک ہوئے ہیں۔ مرکزی وزارت برائے صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 24879 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، جس سے کورونا متاثرین کی تعداد 767296ہوگئی ہے۔ اس دوران 487 افراد ہلاکت سے ہلاکتوں کی بڑھ کر 21129ہوگئی ہے۔ تاہم اس دوران اچھی بات یہ رہی کہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے اور 19547مریض صحت یاب ہوگئے ہیں ، جسے ملاکر مجموعی 476378افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ ملک میں ابھی کورونا انفیکشن کے 269779ایکٹو کیسز ہیں۔  

کشمیر میں مزید2کورونا ہلاکتیں، تعداد151

سرینگر//جموں کشمیر میں جمعرات کو اُس وقت کورونا ہلاکتوں کی تعداد151تک بڑھ گئی جب سرینگر اور بارہمولہ کے دو شہری مہلک وائرس کا شکار ہوکر انتقال کرگئے۔ خبر رساں ایجنسی کے این او کے مطابق بارہمولہ پٹن کی خاتون کی عمر80سال جبکہ نٹی پورہ سرینگر کی خاتون کی عمر60سال تھی۔ سی ڈی اسپتال سرینگر کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر سلیم ٹاک کے مطابق نٹی پورہ کی خاتون کا کورونا ٹیسٹ مثبت تھا اوروہ آج سویرے انتقال کرگئی۔ حکام کے مطابق بارہمولہ کی خاتون صدر اسپتال میں انتقال کرگئی۔    

پاورکنال کنگن سے 17سالہ نوجوان کی لاش بر آمد

کنگن//وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع میںاُس 17سالہ نوجوان کی لاش پاور کنال کنگن سے برآمد کی گئی جو گذشتہ روز پھسل کر مذکورہ کنال میں غرقآب ہوا تھا۔ کشمیر عظمیٰ کو ملی تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مرگنڈ وڈر کنگن میں ایک 17سالہ کا نوجوان پاور کنال میں غرقآب ہوا تھا۔  پولیس، مقامی لوگوں اور فائر سروسز گاندربل کے اہلکاروں نے کافی مشقت کے بعد رات دیر گئے مذکورہ نوجوان کی لاش بر آمد کی۔  جاں بحق نوجوان کی شناخت صداقت احمد ولد گلزار احمد ساکن مرگنڈ وڈر کنگن کے طور کی گئی ہے۔  

وادی کشمیرمیں پبلک پارکس اور باغات کھل گئے

سرینگر// وادی کشمیر میں بدھ کے روز پبلک پارکس اور باغات زائد از تین ماہ بعد دوبارہ کھل گئے تاہم ان میں لوگوں کی چہل پہل بہت کم دیکھی گئی۔ یاد رہے کہ جموں وکشمیر یونین ٹریٹری انتظامیہ نے منگل کے روز تمام پبلک پارکس اور باغات دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا تھا۔ یو این آئی کے مطابق بعض اہم پارکوں اور باغات میں عام لوگوں کی چہل پہل کافی کم تھی۔  

ڈوڈہ میں آن لائن کے بجائے ریڈیو کلاسز، طلبا خوش، اساتذہ مطمئن

جموں// جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں اساتذہ آن لائن کلاسز کے بجائے ریڈیو کلاسز دے کر علم کی شمع کو فروزاں رکھے ہوئے ہیں تاکہ طلبا کے تعلیمی مستقبل پر کورونا وبا کی تاریکی سایہ فگن نہ ہوسکے۔ طلبا کا کہنا ہے کہ ریڈیو کلاسز، آن لائن کلاسز سے زیادہ موثر اور مفید ہیں کیونکہ ٹوجی موبائل انٹرنیٹ کے چلتے آن لائن لیکچرز صاف سنائی ہی نہیں دے رہے تھے۔  آل انڈیا ریڈیو بھدرواہ پر روزانہ صبح ساڑھے نو بجے سے ساڑھے دس بجے تک ایک تعلیمی پروگرام نشر کیا جاتا ہے جس میں اساتذہ اپنے اپنے مضمون کو پڑھاتے ہیں۔

کرناہ میں کنٹرول لائن پر آر پار گولہ باری سے2شہری زخمی

سرینگر//کرناہ میں لائن آف کنٹرول پر واقع گاﺅں سیماری میں بدھ کو ہند پاک افواج کے درمیان گولہ باری کے نتیجے میں دو عام نوجوان زخمی ہو گے۔  ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی رینجرز نے علاقے میں قائم فوجی چوکی کو نشانہ بنانے کی کوشش کرتے ہوئے فائرنگ کی اور بھارتی افواج نے بھی اس کا بھرپور جواب دیا۔ ذرائع نے مزید کہا کہ دونوں طرف کی افواج کے مابین ہونے والی اس گولہ باری کے نتیجے میںدو عام شہری زخمی ہوگئے جن کی شناخت22سالہ صداقت حسین اور 24سالہ ضمیر احمد کے طور ہوئی ہے۔ دونوں زخمیوں کو علاج معالجہ کےلئے سرینگر کے صدر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔