کورونا وائرس کے نئے536کیس،سرینگر میں سب سے زیادہ144

سرینگر//جموں کشمیر میں جمعرات کے روز کورونا وائرس میں مبتلاءمزید536کیس سامنے آئے۔ان میں124مسافر بھی شامل ہیں۔اس طرح مرکز کے زیر انتظام علاقے میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد26949تک پہنچ گئی ہے۔ حکام کے مطابق آج وادی کشمیر میں438جبکہ صوبہ جموں میں98کیس سامنے آئے۔ سرکاری ذرائع نے کہا کہ آج بھی سرینگر میں سب سے زیادہ یعنی144کورونا کیس سامنے آئے جبکہ بارہمولہ میں46،پلوامہ میں33،کولگام میں14،شوپیان میں8،اننت ناگ میں16،بڈگام میں36،کپوارہ میں46،بانڈی پورہ میں54،گاندر بل میں41،جموں ضلع میں49،راجوری میں3،رام بن میں3،کٹھوعہ میں10،اُدھمپور میں1،سانبہ میں8،ڈوڈہ میں3،پونچھ میں5،ریاسی میں 15اورکشتواڑ ضلع میں1کیس ظاہر ہوا۔ سرینگر ضلع میں ابھی تک سب سے زیادہ 6577کورونا کیس سامنے آئے ہیں۔اس کے بعد بارہمولہ میں2303،پلوامہ میں1983،کولگام میں1674،بڈگام میں1677،شوپیان میں1545،اننت ناگ میں1680

پانپور کے نزدیک سڑک حادثہ،2افراد جاں بحق،2زخمی

سرینگر//سڑک کے ایک حادثے میں جمعرات کو پانپور کے نزدیک دو افراد جاں بحق جبکہ دیگر دو زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب شاہراہ پر ایک کار گالندر کے قریب ایک ڈھونے والی گاڑی (ڈمپر گاڑی) کے نیچے آگئی۔ ایس ایس پی اونتی پورہ طاہر سلیم کے مطابق کار میں سوار دو افراد موقعہ پر ہی جاں بحق ہوگئے جن میں سے ایک کی پہچان راجا احمد ولد جمیل احمد ساکن ریاسی کے طور ہوئی ہے۔دوسرے جاں بحق شخص کی شناخت فوری طور پر نہیں ہوسکی۔ زخمی افراد میں 25سالہ رفاقت احمد ولد بشیر احمد چاچی ساکن ڈانگر پورہ، نور پورہ اونتی پورہ اور مشتاق احمد کھانڈے ولد محمد رمضان ساکن تازی پورہ محمد پورہ کولگام شامل ہیں۔  

انڈر سیکریٹری عہدے کے اُوپر سبھی افسران کیلئے یوم آزادی تقاریب میں شمولیت لازم

سرینگر//جموں کشمیر حکومت نے جمعرات کو انڈر سیکریٹری عہدے کے اُوپر سبھی افسران کو ہدایت دی کہ وہ سرینگر اور جموں میں منعقد ہونے والی یوم آزادی کی تقاریب میںاپنی شمولیت کو یقینی بنائیں۔ نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق اس سلسلے میں ایک سرکیولر جاری کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے ”یوم آزادی ایک اہم قومی تقریب ہے ۔یہ ہر سرکاری ملازم کا فرض ہے کہ وہ15اگست کے روز منعقد ہونے والی تقریب میں شامل رہے کیونکہ یہ دن ہمارے دیس کی تاریخ میں اہمیت رکھتا ہے“۔ سرکیولر کے مطابق”مرکزی زیر انتظام علاقے میں انڈر سیکریٹری عہدے کے سبھی افسران جو سرینگر میں ہیں یا جموں میں، کو چاہئے کہ وہ شیر کشمیر کرکٹ سٹیڈیم سرینگر یا پریڈ گراونڈ جموں میں اپنی حاضری کو اپنا فرض سمجھ لیں“۔ سرکیولر کے مطابق غیر حاضر رہنے والے کو اپنے سے بڑے افسر سے باضابطہ رخصت لینی ہوگی۔سبھی انتظامی سیک

جموں میں فیس بک پر فحش تصاویر بھیجنے والا گرفتار

جموں// جموں سائبر پولیس نے ایک خاتون کو فیس بک پر فحش تصاویر بھیجنے کی پاداش میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایس پی آپریشنز اور سائبر سیل کے انچارج نریش سنگھ نے کہا کہ جموں سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے سائبر پولیس اسٹیشن جموں میں ایک تحریری شکایت درج کی جس میں کہا گیا کہ فیس بک پر ایک نامعلوم خاتون کے نام سے چلنے والے ایک فیس اکاو¿نٹ ہولڈر کے ساتھ اُس کی دوستی ہوئی لیکن اس اکاو¿نٹ کو چلانے والے نے بعد میں انکشاف کیا کہ وہ خاتون نہیں بلکہ ایک مرد ہے اور اس کے ساتھ ہی اس نے بے ہودہ تبصرے اور فحش تصاویر بھیجنا شروع کیں۔ انہوں نے کہا کہ شکایات کی بنیاد پر کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی گئی اور اس دوران دونوں کے الیکٹرانک اور فزیکل ڈاٹا کو جمع کیا۔  

شوپیان مبینہ فرضی جھڑپ کیس کی تحقیقات کرنے پولیس ٹیم راجوری روانہ

سرینگر//پولیس کی ایک ٹیم ایک ڈی ایس پی کی سربراہی میںجمعرات کو کشمیر سے راجوری روانہ ہوگئی جہاں وہ شوپیان مبینہ فرضی جھڑپ کیس کی تحقیقات کرے گی۔ آئی جی کشمیر وجے کمار کے مطابق پولیس ٹیم راجوری میں تین مزدوروں کے لاپتہ ہونے سے متعلق قانونی لوازمات پورا کرے گی۔تینوں کی لاپتہ ہونے کی رپورٹ پیڑوراجوری تھانے کے اندر درج ہے۔ سرینگر میں ایک تقریب کے حاشئے پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے آئی جی کشمیر نے کہا کہ مذکورہ کیس کے دو پہلو ہیں۔ انہوں نے کہا”ایک ڈی این اے نمونوں کے میل کھانے کا ہے اور دوسرا پہلو یہ ہے کہ کیا راجوری سے آنے والے مذکورہ تین افراد جنگجوﺅں کے ساتھ ملے تھے۔ہم اُن کی ٹیلی فون تفاصیل اور سبھی تکنیکی شواہد کی جانچ کریں گے“۔ جنوبی ضلع کے شوپیان میں لاپتہ ہونے والے تین مزدوروںکے گھروالوں نے الزام عائد کیا ہے کہ اُنہیں 18جولائی کو امشی پورہ علاقے میں فو

ایک دن میں ریکارڈ66999 کورونا کیس ، ملک میں 942 اموات

نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس کی خوفناک صورتحال کے درمیان گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 66 ہزار سے زائد نئے کیس سامنے آئے ہیں ، وہیں سب سے زیادہ 56383افراد اس وبا سے صحت باب ہوئے ہیں۔ مرکزی وزارت برائے صحت و خاندانی بہبود کی جاب سے جمعرات کے روز جاری اعداد و شمار کے مطابق ایک دن میں سب سے زائد 66999کورونا کے کیس سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 2396638ہوگئی ہے۔  راحت کی بات ہے یہ ہے کہ اس دوران ایک ہی دن میں سب سے زیادہ 56383افراد کے صحت یاب ہونے سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 1695982لاکھ ہوگئی۔  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 942 افراد کی ہلاکت سے ہلاکتوں کی تعداد 47033تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران ملک میں ایکٹو کیسز 9،674 بڑھ کر 6،53،622 ہو گئے ہیں۔ ملک میں اب ایکٹو کیسز 27.27 فیصد ، صحت یابی کی شرح 70.77 فیصد اور شرح اموات 1.96 فیصد ہے۔  

کرناہ سیکٹرمیں کراس ایل او سی فائرنگ میں زخمی شہری چل بسا

سرینگر//ضلع کپوارہ کے کرناہ علاقے میں ایک ہفتہ قبل کراس ایل او سی فائرنگ کے نتیجے میں زخمی شہری جمعرات کو زخموں کی تاب نہ لاکر سرینگر کے ایک اسپتال میںدم توڑ بیٹھا۔ حکام کے مطابق 60سالہ شہری کرناہ سیکٹرکے باغبالہ کچاڈیاں میں ہند۔پاک افواج کے درمیان ہوئی گولہ باری میں گذشتہ جمعہ کو زخمی ہوا تھا۔ حکام نے مذکورہ شہری کی شناخت محمد یعقوب ولد برکت اللہ میر کے طور کرتے ہوئے کہا کہ اُس کے علاوہ مذکورہ کراس ایل او سی فائرنگ کے واقعہ میں مزید دو شہری بھی زخمی ہوئے تھے۔ جن میں سے ایک اسپتال لیجاتے ہوئے دم توڑ بیٹھا تھا۔  مذکورہ شہری سکمز صورہ میں زیر علاج تھا جہاں اُس نے آج صبح آخری سانس لی۔  

جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ میں لشکر طیبہ کی دو کمین گاہیں تباہ:پولیس

سرینگر//جموں کشمیر پولیس نے جمعرات کو دعویٰ کیا کہ اُنہوں نے جنوبی کشمیر میں اونتی پورہ علاقے میں لشکر طیبہ سے وابستہ جنگجوﺅں کی دو کمین گاہوں کا پتہ لگاکر اُنہیں تباہ کیا۔ پولیس ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ پولیس اور فوج نے گذشتہ رات بدرو اور بارسو کے جنگلی علاقے میں مشترکہ تلاشی آپریشن انجام دیا۔یہ آپریشن علاقے میں لشکر جنگجوﺅں کی موجودگی کی اطلاع کے بعد شروع کئے گئے تھے۔ ترجمان نے کہا کہ آپریشنوں کے دوران آج علی الصبح لشکر کمین گاہوں کا پتہ لگاکر ان کو تباہ کیا گیا۔مذکورہ کمین گاہوں سے قابل اعتراض چیزیں اور دھماکہ خیز مواد کے علاوہ اسلحہ بھی بر آمد کیا گیا۔برآمد کی گئی چیزوں میں 1918گولیاں،2گرینیڈ،یو بی جی ایل تھرور،4یو بی جی ایل گرینیڈ،جیلی ٹن ،پائب بم، کوڈ شیٹ شامل ہیں۔ اس سلسلے میں زیر نمبر106ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔  

دنیا بھر میں 2کروڑ سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر: ڈبلیو ایچ او

سرینگر//عالمی ادارہ صحت( ڈبلیو ایچ او) نے بتایا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دنیا بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس کے 214985نئے کیسوں کی تصدیق ہونے کے بعد کورونا کی گرفت میں آئے لوگوں کی تعداد دو کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے۔ ڈبلیو ایچ او نے گذشتہ روزیہ اطلاع فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ دنیا بھر میں اب تک 20162474افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اس دوران ہلاک شدگان کی تعداد 737417 ہوگئی ہے۔ واضح ر ہے کہ ڈبلیو ایچ او نے 11 مارچ کو کورونا وائرس کو عالمی وبا قرار دے دیا تھا۔ کورونا وائرس سے دنیا میں سب سے زائد متاثرامریکہ ہے جبکہ دوسرے مقام پر برازیل اور تیسرے مقام پر ہندوستان ہے۔  

تازہ ترین