تازہ ترین

جموں کشمیر میں کورونا کے390 نئے کیس ظاہر،10اموات

سرینگر//جموں کشمیر میں منگل کے روز کورونا وائرس کے390 نئے کیس ظاہر ہوئے۔ان میں238وادی کشمیر جبکہ 152کیس جموں صوبے میں ظاہر ہوئے۔اس طرح مرکز کے زیر انتظام علاقے میں کورونا سے متاثرین کی مجموعی تعداد22396تک پہنچ گئی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق گذشتہ24گھنٹوں کے دوران کورونا کی وجہ سے 10اموات ہوئیں ۔  اسی عرصہ کے دوران824کورونا مریض شفایا ب بھی ہوگئے جبکہ فی الوقت جموں کشمیر میں کورونا کے7123متحرک کیس ہیں۔  

بانڈی پورہ میں کمسن بچہ غرقآب، دوسرے کو بچایا گیا

سرینگر//شمالی ضلع بانڈی پورہ میں منگل کو دوکمسن بچے ڈوب گئے  تاہم ان میں سے ایک کو زندہ نکالا گیا جبکہ دوسرے کی لاش بر آمد کی گئی ۔ حکام کے مطابق دوکمسن بچے نالہ مدھومتی میں بانڈی پورہ ضلع پولیس لائنز کے نزدیک تیرتے ہوئے غرقآب ہوئے۔  واقعہ کے فوراً بعد شروع کی گئی بچاﺅ کارروائی کے دوران ایک کو زندہ نکال کر ضلع اسپتال بانڈی پورہ منتقل کیا گیا جبکہ دوسرے کی لاش بر آمد کی گئی۔ میڈیکل سپر انٹنڈنٹ بانڈی پورہ، ڈاکٹر بشیر احمد تیلی کے مطابق دو بچوں کو اسپتال پہنچایا گیا جو غرقآب ہوئے تھے۔ ان میں ایک اسپتال پہنچنے کے وقت ہی مردہ تھا جبکہ دوسرے کو سرینگر منتقل کیا گیا ہے۔  

سول سروسز امتحانات کے حتمی نتائج کا اعلان ،16کامیاب اُمیدوارو ں کا تعلق جموں کشمیر سے

سرینگر// یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) نے منگل کے روز سول سروسز امتحان 2019 کے حتمی نتائج کا اعلان کیا ، جس میں پردیپ سنگھ نے پہلی ، جتن کشور نے دوسری اور پرتبھا ورما نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔کامیاب اُمیدواروں میں16کا تعلق جموں کشمیر سے ہے۔ اس بارمجموعی طور پر 829 امیدواروں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ ان امیدواروں میں جنرل زمرہ کے 304 ، معاشی طور پر کمزور طبقات سے 78 ، دیگر پسماندہ طبقات کے 251 و 129 درج فہرست ذات اور درج فہرست قبائل کے 67 امیدوار شامل ہیں۔ کامیاب ہونے والے اُمیدواروں میں 16کا تعلق جموں کشمیر سے ہے ۔ان اُمیدواروں میں کپوارہ کی نادیہ بیگ،ترہگام کپوارہ کاآفتاب رسول،ککر ناگ اننت ناگ کا سبزار احمد گنائی اور شانگس اننت ناگ کا ماجد اقبال خان بھی شامل ہیں۔ یو پی ایس سی نے ستمبر 2019 میں سول سروس کے لئے تحریری امتحان لیا۔ رواں سال فروری اور اگست کے درمیان کئے گئے ا

جھڑپوں کے بعد مقامی لوگوں کے ہاتھوں لکھنپور ٹول پلازا کی توڑ پھوڑ،علاقے میں پابندیاں عائد

جموں//مقامی لوگوں نے گذشتہ رات جموں ،پٹھانکوٹ شاہراہ پر قائم لکھنپور ٹول پلازا کے ملازمین کے ساتھ جھڑپ کے بعد مذکورہ ٹول پلازا کی توڑ پھوڑ کی۔  یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب مقامی لوگوں نے ،جو شاہراہ سے گذر رہے تھے، ٹول ٹیکس ادا کرنے سے انکار کیا جس کے بعد طرفین میں گرم گفتاری ہوئی۔ حکام کے مطابق معاملہ بہت جلد بگڑ گیا اور طرفین میں جھڑپ جھڑ گئی جس کے دوران چار افراد زخمی ہوگئے۔ ضلع مجسٹریٹ کٹھوعہ او پی بھگت کے مطابق”تین سے چار نوجوان زخمی ہوئے ہیں اور اُن کی حالت مستحکم ہے“۔ جھڑپوں کے دوران مزید مقامی افراد جائے مقام پر پہنچے اور لکھنپور ٹول پلازا کی توڑ پھوڑ کی جس کے بعد وہاں پولیس اور فورسز کی بھاری نفری تعینات کی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ علاقے میں دفعہ144نافذ کیا گیا ہے اور ان پابندیوں کا اطلاق دو پولیس تھانوں کے تحت آنے والے علاقوں میں ہوگا۔

خصوصی پوزیشن کے خاتمے کا ایک سال مکمل ہونے پر وادی بھر میں کرفیو کا نفاذ

سرینگر// پانچ اگست 2019 کے مرکزی سرکار کے فیصلوں کا ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر ممکنہ احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر انتظامیہ نے وادی کشمیر میں منگل کی صبح سے بدھ یعنی پانچ اگست کی شام تک سخت کرفیو نافذ کردیا ۔ ذرائع کے مطابق وادی میں کرفیو کے نفاذ کا یہ فیصلہ پولیس، فوج اور انٹلی جنس ایجنسیوں کی ایک کور گروپ میٹنگ میں لیا گیا ۔ میٹنگ میں فوج کی پندرہویں کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ لیفٹیننٹ جنرل بی ایس راجو، جموں وکشمیر پولیس سربراہ دلباغ سنگھ اور صوبائی کمشنر کشمیر پی کے پولے نے شرکت کی۔ اطلاعات کے مطابق پولیس اور سی آر پی ایف اہلکاروں کی اضافی تعداد کو وادی بھر میں تعینات کیا گیا ہے ”تاکہ امن و قانون کی صورتحال کو بر قرار رکھا جاسکے“۔ پولیس اور دفورسز اہلکاروں نے سبھی اہم سڑکوں، شاہراﺅں،گلی کوچوں اور رابطہ سڑکوں کو خار دار تار سے سیل کرکے لوگوں کو گھروں تک ہی م

ملک میں کورونا وائرس کے 52 ہزار سے زیادہ نئے کیس،تعداد18.5لاکھ سے زیادہ

نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس سے پیدا حالات دن بہ دن بدتر ہوتے جارہے ہیں اورگزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 52 ہزار سے زیادہ نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس سے متاثرہ افراد کی تعداد 18.5 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ 803 افراد کی ہلاکت کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد 39 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔ منگل کو مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں52050 افراد کے کورونا سے متاثر ہونے کے بعد مجموعی تعداد بڑھ کر 1855746 ہوگئی۔راحت کی بات یہ ہے کہ اس عرصے کے دوران 44،306 افرادکورونا سے شفایاب ہوئے ہیں ، جس سے صحت مند افراد کی کل تعداد 12،30،510 ہوگئی ہے۔ زیادہ تر ریاستوں میں صحت مند افراد کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے فعال کیسز میں صرف 6،941 عدد کا اضافہ ہوا ہے ، جس کی وجہ سے ان کی تعداد 5،86،298 ہوگئی ہے۔ اسی دوران مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 38،938 ہوگئی ہے۔

کورونا ہلاکتوں کا نہ تھمنے والا سلسلہ جاری،مزید3از جان

سرینگر//وادی کشمیر میں گذشتہ رات کے دوران مزید تین افراد کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے۔اس طرح جموں کشمیر میںمہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد412ہوگئی ہے۔ حکام کے مطابق آج از جان ہونے والوں میں بڈگام کی ایک65سالہ خاتون،خانیار سرینگر کا ایک75سالہ شہری اور بڈگام کا ایک65سالہ شہری شامل ہیں۔ بڈگام کی خاتون اور خانیار کا سرینگر سی ڈی اسپتال جبکہ بڈگام کا شہری سکمز صورہ میں انتقال کرگئے۔ ان تینوں افراد کے بارے میں نیوز ایجنسی جی این ایس نے اسپتالی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ وہ کئی امراض میں مبتلاءتھا۔  

گاندربل میں نالہ سندھ سے عدم شناخت لاش بر آمد

کنگن// وسطی ضلع گاندربل کے سمبل گنڈ میں نالہ سندھ سے منگل کو ایک لاش برآمد کی گئی۔  کشمیر عظمیٰ کو ملی تفصیلات کے مطابق وسطی ضلع گاندربل کے سمبل گنڈ میں لوگوں نے نالہ سندھ میں ایک عدم شناخت لاش دیکھی جس کے بعد انہوں نے پولیس کو مطلع کیا ۔ گنڈ پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر مقامی لوگوں کی مدد سے لاش نکال کر اپنی تحویل میںلی۔  ایس ایچ او پولیس سٹیشن گنڈ سجاد احمد نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ لاش کونالہ سندھ سے برآمد کیا گیا اور ابھی تک اس کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔  

پٹن میں بارودی سرنگ کو ناکارہ بنایا گیا

سرینگر//سیکورٹی فورسز نے منگل کو شمالی کشمیر میں پٹن کے تاپر علاقے میں ایک بارودی سرنگ کا پتہ لگاکر اس کو ناکارہ بنایا۔ نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق سیکورٹی فورسز نے بارودی سرنگ کوتاپر میں پیٹرول پمپ کے نزدیک نصب پایا۔ اس موقع پر بم ناکارہ کرنی والی ٹیم کو طلب کیا گیا جس نے مذکورہ سرنگ کو ناکارہ بنایا۔  

تازہ ترین