تازہ ترین

سرینگر کے خانیار علاقے میں جنگجوﺅں کے حملے میں پولیس اہلکار اور شہری زخمی

سرینگر // سری نگر کے خانیار علاقے میں منگل کو مشتبہ جنگجوﺅں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار اور ایک عام شہری زخمی ہو گئے۔ ایک سینئر پولیس افسر کے حوالے سے نیوز ایجنسی جی این ایس نے بتایا کہ دونوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس اہلکار کے پیٹ میں گولی لگی ہے۔ حملہ آوروں کو پکڑنے کے لیے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا۔

اپوزیشن کے ہنگامے کے سبب لوک سبھا میں وقفہ سوال گیارہویں دن بھی متاثر

نئی دہلی//لوک سبھا میں مانسون اجلاس کے 11 ویں دن بھی آج کوئی کام کاج نہیں ہوا اور اپوزیشن ارکان کا پیگاسز جاسوسی معاملے، کسانوں کے امور اور مہنگائی کے معاملے پر ہنگامہ جاری رہا جس کے سبب وقفہ سوال بھی نہیں چل ہوسکا اور ایوان کی کارروائی 2 تک کے لئے ملتوی کردی گئی۔ ایک بار التوا کے بعد 12 بجے جیسے ہی ایوان کی کارروائی شروع ہوئی تو اپوزیشن ارکان نعرے لگاتے ہوئے ایوان کے بیچ میں آگئے اور ہنگامہ کرنے لگے۔ پریزائیڈنگ آفیسر بھرت ہری مہتاب نے ہنگامے کے دررمیان ہی ایوان کی میز پر سبھی ضروری کام کاج رکھے۔  

فوجی ہیلی کاپٹر تکینکی خرابی کے باعث رنجیت ساگر ڈیم میں گر کر تباہ

جموں// جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں منگل کے کی صبح ایک فوجی ہیلی کاپٹر کسی تکنیکی خرابی کی وجہ سے گر کر تباہ ہوگیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع کٹھوعہ کے بسولی علاقے میں منگل کی صبح قریب گیارہ بجے ایک فوجی چاپر جس میں پانچ سے چھ افراد سوار تھے، کسی تکنیکی خرابی کی وجہ سے رنجیت ساگر ڈیم کے تالاب میں گر آیا۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ پیش آتے ہی بچاو¿ آپریشن کے لئے فوج اور پولیس کی ٹیمیں جائے واردات کی طرف بھیج دی گئیں۔  

بارہمولہ کے بی جے پی لیڈرڈی کے نہرو حرکت قلب بند ہوجانے سے فوت

بارہمولہ//بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر ڈی کے نہرو کا منگل کو شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔  نہرو کو پیر کی شام بارہمولہ کے پانزلہ رفیع آباد گاو¿ں میں واقع ان کی رہائش گاہ پر دل کا دورہ پڑا جس کے بعد انہیں فوری طور پر بارہمولہ کے ڈسٹرکٹ اسپتال لے جایا گیا۔ انہیں تشویشناک حالت میں ایس کے انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایس کے آئی ایم ایس) ریفر کیا گیا جہاں آج صبح ان کا انتقال ہوگیا۔

ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران 30549 نئے کورونا کیس، 38 ہزار سے زائد مریض صحت یاب

نئی دہلی// گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 38 ہزار سے زیادہ مریض صحت مند ہو گئے ہیں اور اس دوران 30549 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ دریں اثنا پیر کو ملک میں 61 لاکھ 9 ہزار 587 افراد کو کورونا کی ویکسین لگا گئی۔ اب تک ملک میں 47 کروڑ 85 لاکھ 44 ہزار 114 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔ منگل کی صبح مرکزی وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا کے 30549 نئے کیسز کی آمد کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 17 لاکھ 26 ہزار 507 ہو گئی ہے۔ اس دوران 38 ہزار 887 مریضوں کی صحت یابی کے بعد اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی کل تعداد بڑھ کر 30896354 ہو گئی ہے۔ ایکٹو معاملے 8760 کم ہوکر چار لاکھ 4 ہزار 958 رہ گئے ہیں۔ اسی عرصے میں 422 مریضوں کی موت کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر چار لاکھ 25 ہزار 195 ہو گئی ہے۔ ملک میں فعال معاملوں کی شرح بڑھ کر1.31 فیص

بانڈی پورہ میں فورسز آپریشن کے دوران ایک جنگجو جاں بحق:پولیس

سرینگر//شمالی ضلع بانڈی پورہ میں منگل کو فورسز اور جنگجوﺅں کے مابین جومسلح تصادم شروع ہوگیا اُس کے دوران ایک جنگجو جاں بحق ہوگیا۔یہ تصادم ضلع کے دور دراز علاقہ چنداجی میں جاری ہے ۔ پولیس نے ٹویٹ کرتے ہوئے پہلے مسلح تصادم شروع ہونے اور بعد میں اس کے دوران ایک عدم شناخت جنگجو کے جاں بحق ہونے کی اطلاع دی۔ پولیس کے مطابق چنداجی میں فورسز آپریشن جاری ہے۔ اس سے قبل فورسز نے چنداجی علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا جس کے دوران طرفین کا آمنا سامنا ہوا اور دونوں نے ایک دوسرے پر گولیاں چلائیں۔  

شمالی ضلع بانڈی پورہ میں فورسز اور جنگجوﺅں کے مابین مسلح تصادم

سرینگر//شمالی ضلع بانڈی پورہ میں منگل کو فورسز اور جنگجوﺅں کے مابین مسلح تصادم شروع ہوگیا۔یہ تصادم ضلع کے دور دراز علاقہ چنداجی میں شروع ہوگیا ہے ۔ پولیس نے ٹویٹ کرتے ہوئے مسلح تصادم کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ فورسز نے پورے علاقے کا محاصرہ سخت کیا ہے تاکہ چھپے جنگجوﺅں کیلئے فرار کے راستے بند ہوں۔ پولیس کے مطابق چنداجی میں فورسز آپریشن جاری ہے۔ تفصیلات کا انتظار

تازہ ترین