ترال میں دھمکی آمیز پوسٹر چسپاں کرنے کی پاداش میں5نوجوان گرفتار

ترال//ضلع پلوامہ کے ترال میں پولیس نے دھمکی آمیز پوسٹر چسپاں کرنے کے الزام میں کئی علاقوںسے تعلق رکھنے والے5نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے اور ان کے قبضے سے ایک لیپ ٹاپ اور پرنٹر بھی ضبط کر لیا۔ پولیس نے بتایا کہ13 جنوری کو جنگجوﺅں کے دھمکی آمیز پوسٹر سیر اور بٹہ گنڈ میں دیکھے گئے تھے جس کے بعد پولیس نے ایک کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی ۔ پولیس کی جانب سے موصولہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ واقعہ کے بعد پولیس نے متعدد مقامات پر چھاپے مارے جس کے دوران مختلف گاﺅں سے تعلق رکھنے والے 5افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ۔گرفتار نوجوانوں سے ایک لیپ ٹاپ اور ایک پرنٹرضبط کیا گیاہے ۔  

شمالی ضلع بانڈی پورہ میں لوڈ کیریئر دریائے جہلم میں جاگرا،دو افراد زخمی

سرینگر//شمالی ضلع بانڈی پورہ کے حاجن علاقے میں ہفتہ کو ایک لوڈ کیریئر دریائے جہلم میں جاگرا جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔ نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق ٹاٹا موبائیل کو اُس وقت حادثہ پیش آیا جب یہ ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگیا۔ اس حادثے میں زخمی ہونے والوں کی شناخت شوکت احمد گورو ولد عبد الرحیم گورو اور غلام نبی گورو ولد غلام رسول گورو ساکنان شادی پورہ بانڈی پورہ کے طور ہوئی ہے۔ دونوں زخمیوں کو مقامی ہیلتھ مرکز سے سکمز صورہ منتقل کیاگیا ہے۔  

ملک میں کورونا وائرس ایکٹیو کیسوں کی شرح کم ہو کر دو فیصد

نئی دہلی// ملک میں کورونا وبا کے خلاف ٹیکہ کاری مہم ہفتے کے روز شروع ہو گئی ہے ، جبکہ کووڈ -19 کو شکست دے رہے لوگوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ سے ایکٹو کسیز کی شرح محض دو فیصد رہ گئی ہے اور اس سے ہونے والی اموات کی یومیہ تعداد 200 سے کم رہی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے آج صبح ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے 3006 مراکز میں ویکسینیشن مہم کا آغاز کیا۔ یہ دنیا میں اپنی نوعیت کی سب سے بڑی ٹیکہ کاری مہم ہے۔ مرکزی برائے وزارت صحت کی جانب سے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 15158نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، جس کی وجہ سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ پانچ لاکھ 42 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ اسی دوران16977 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد ایک کروڑ ایک لاکھ 79 ہزار 715 ہو گئی اورشفایابی کی شرح بڑھ کر 96.56 فیصد ہوگئی۔ ا

سری نگر- جموں شاہراہ پر ٹریفک معطلی کا چھٹا دن

سری نگر// وادی کشمیر کو ملک کے دوسرے حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- جموں شاہراہ ہفتے کو مسلسل چھٹے روز بھی ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بند رہی۔ تاہم ٹریفک پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلع رام بن میں کیلا موڑ کے مقام پر بیلی برج کی تعمیر کا کام لگ بھگ مکمل ہوچکا ہے اور آج سہ پہر کو اس پر آزمائشی طور پر گاڑیاں چلائی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ شاہراہ پر اتوار کے روز ٹریفک بحال ہونے کی توقع ہے۔ ادھر وادی کے اندر اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان چھورہی ہیں کیونکہ ناجائز منافع خوروں نے شاہراہ بند رہنے کی وجہ سے قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر رکھا ہے۔ اگر چہ حکام دعویٰ کررہے ہیں کہ اشیائے ضروریہ کا وافر اسٹاک موجود ہے لیکن زمینی حقائق بتارہے ہیں کہ گوشت، انڈے،سبزیاں بازاروں سے غائب ہیں اور اگر کہیں کہیں پر یہ چیزیںنظر آرہی ہیں تو صارفین سے مُنہ مانگی قیمتیں وصولی جارہی ہیں۔ (مشمولات

کشمیر میں ٹھٹھرتی سردیوں کا سلسلہ بدستور جاری،جملہ آبی ذخائر منجمد

سری نگر// وادی کشمیر میں ٹھٹھرتی سردیوں کا سلسلہ تواتر کے ساتھ جاری ہے اور سری نگر میں گذشتہ شب کم سے کم درجہ حرارت ایک بار پھر منفی 8 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔ سری نگر میں 13 اور 14 جنوری کی درمیانی شب کم سے کم درجہ حرارت منفی 8.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا جس نے سردیوں کے 25 سالہ پرانے ریکارڈ کو توڑ دیا تھا۔ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی میں 21 جنوری تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی توقع ہے۔ اطلاعات کے مطابق شدید سردی کی وجہ سے وادی بھر میں جملہ آبی ذخائر منجمد ہیں ۔  

وزیراعظم مودی کے ہاتھوں کورونا مخالف ٹیکہ کاری مہم کا افتتاح

نئی دہلی// وزیراعظم نریندر مودی نے کورونا وائرس کووڈ 19 کے خلاف ہفتہ کو ملک گیر سطح پر کورونا ٹیکہ کاری مہم کا افتتاح کیا۔  مودی نے دنیا کی سب سے بڑی ٹیکہ کاری مہم کی شروعات کرتے ہوئے کہا ،”آج کے دن کا پورے ملک کو بے صبری سے انتظار رہا ہے۔ کتنے مہینے سے ملک کے ہر گھر میں بچے،بوڑھوں اور جوانوں کی زبان پر یہی سوال تھا کہ کورونا کی ویکسین کب آئے گی“۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی ویکسین غیر ملکی ویکسینوں کے مقابلے میںکہیں زیادہ سستی ہیں اور ان کا استعمال اتنا ہی آسان ہے۔  واضح رہے کہ مہلک کورونا وائرس کے پہلے معاملے کی تصدیق کے ایک سال بعد بھارت میں آج کورونا ویکسین فرنٹ لائن میں کام کر رہے لوگوں کو دی جائے گی۔ ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے اب تک ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔  

دنیا میں کورونا سے فوت ہونے والوں کی تعداد 20 لاکھ سے زیادہ

نئی دہلی // عالمی وباکورونا وائرس سے نجات پانے کے لئے دنیا کے کئی ممالک میں کورونا ٹیکہ کاری کے عمل کے دوران اس وبا کے قہر سے دنیا میں 20 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹربرائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کی جانب سے اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے 191 ممالک میں کورونا وائرس سے اب تک نو کروڑ 35 لاکھ 80 ہزار 040 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 20 لاکھ تین ہزار 625 مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔ کورونا سے سب سے زائد متاثرامریکہ میں متاثرہ افراد کی تعداد 2.34 کروڑ ہوگئی ہے جبکہ 3.90 لاکھ سے زیادہ مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔   

کسان تنظیموں اور حکومت کے مابین 9 ویں دور کی بات چیت بے نتیجہ

نئی دہلی// تین نئے زرعی قوانین پر احتجاج کرنے والے کسانوں اور حکومت کے مابین جمعہ کے روز ہونے والی 9 ویں دور کی بات چیت بھی تعطل کو ختم کرنے میں ناکام رہی ،اب مذاکرات کا اگلا دور 19 جنوری کو 12 بجے منعقد ہوگا۔ مظاہرین کسانوں کے ساتھ آج ہونے والے مذاکرات میں مرکزی وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر، ریلوے کے وزیر پیوش گوئل اور تجارت کے وزیر مملکت سوم پرکاش نے حصہ لیا، جس میں 40 کسان تنظیموں کے نمائندے شامل ہوئے۔ ذرائع کے مطابق کسان لیڈران نئے متنازعہ قوانین کی منسوخی کے اپنے اصل مطالبے پر قائم رہے اور قوانین میں ترمیم کرنے سے متعلق حکومت کی پیشکش کو مسترد کردیا۔  

انڈونیشیا میں زلزلہ، 26 افراد کی موت

جکارتہ// انڈونیشیا میں مغربی سولاویسی صوبے میں جمعہ کو آئے زبردست زلزلے کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 26 ہوگئی ہے۔ فرانس نیوز ایجنسی نے ڈیزاسٹر ایجنسی کے حوالے سے یہ اطلاع دی ہے۔ اس سے قبل 6.2 شدت والے زلزلے کے سبب ایک عمارت کے منہدم ہوجانے اور راحت اور بچاو¿ کا کام شروع ہونے کی اطلاعات ملی تھیں۔  

چین ہمارے صبر کا امتحان نہ لے: جنرل نروانے

نئی دہلی// چین کے ساتھ مشرقی لداخ میں تقریبا دس مہینوں سے جاری تعطل کے دوران بری فوج کے سربراہ جنرل نروانے نے جمعہ کو دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ ہندوستان بات چیت اور ڈپلومیٹک کوششوں سے مسائل کا حل کرنے کے حق میں ہے لیکن ”کسی کو بھی ہمارے صبر کا امتحان لینے کی غلطی نہیں کرنی چاہئے“۔ ”’آرمی ڈے‘ کے موقع پر آج یہاں پریڈ گراو¿نڈ میں اپنے روایتی تقریر میں جنرل نروانے نے کہا ہے ”گزشتہ برس فوج کے لئے بے حد چیلنج سے پر رہا ہے۔ شمالی سرحد پر چین کے ساتھ جاری تناو¿ سے سبھی واقف ہیں۔ملک کی سرحدوں پر یکطرفہ تبدیلی کی سازش کا منھ توڑ جواب دیا گیا۔ میں ملک کو یقین دلانا چاہوں گا کہ گلوان کے بہادروں کی شہادت رائیگاں نہیں جائے گی۔“ ہندوستانی فوج ملک کی اقتدار اعلی اور سلامتی پر کوئی آنچ نہیں آنے دے گی۔ ہم بات چیت اور ڈپلومیٹک کوششوں سے تناز

دنیا میں کورونا سے 9.30 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر،9.92لاکھ اموات

واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی//عالمی وبا کورونا وائرس ( کووڈ-19) کا قہر بڑھتا ہی جارہا ہے اور دنیا بھر میں اب تک 9.30 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں ، جبکہ 19.92 لاکھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک دنیا کے 191 ممالک میں نو کروڑ30 لاکھ 51 ہزار 654 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور19 لاکھ 91 ہزار 997 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ کورونا سے سب سے زائد متاثر امریکہ میں متاثرہ افراد کر 2.33 کروڑ ہوگئی ہے ، جبکہ 3.88 لاکھ سے زیادہ مریض ہلاک ہوگئے ہیں۔  

ضلع ادھمپور کی21سالہ طالبہ آٹو چلا کر علیل والد کا ہاتھ بٹاتی ہے

جموں// جموں وکشمیر کے ضلع ادھمپور سے تعلق رکھنے والی ایک 21 سالہ طالبہ نے آٹو رکشا چلا کر اپنے علیل والد کا بٹانا شروع کیا ہے اور ضلع کی پہلی خاتون آٹو ڈرائیور بننے کا اعزاز بھی حاصل کیا ہے۔ ضلع ادھمپور کے ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھنے والی بنجیت کور آٹو چلا کر گھر کی آمدنی بھی بڑھا رہی ہیں اور شام کے وقت پڑھائی کرکے بی کام کی ڈگری بھی کر رہی ہیں۔ بنجیت کور کا کہنا ہے کہ جب کورونا کے پیش نظر نافذ لاک ڈاو¿ن کے باعث اُن کے والد، جو ایک نجی اسکول کی گاڑی چلاتے ہیں، بے روزگار ہوگئے تو اُس نے آٹو چلا کر گھر میں روزی روٹی کا بند وبست کرنا شروع کیا۔  

ملک کے اندرکورونا وائرس انفیکشن کی رفتار میں ٹھہراو

نئی دہلی// کورونا کی وبا کے خلاف ہفتہ سے شروع ہورہے ملک گیر ٹیکہ کاری مہم سے قبل ہی کووڈ 19 انفیکشن کی رفتار سست ہورہی ہے، جس کی وجہ سے فعال کیسوں کی شرح کم ہوکر 2.02 فیصد رہ گئی ہے جبکہ یومیہ اموات کی تعداد دوسرے دن بھی 200 سے نیچے رہی۔  صحت کی مرکزی وزارت کی جانب سے جمعہ کو جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران انفیکشن کے 15590 نئے معاملے سامنے آئے ہیں، جس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ پانچ لاکھ 27 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔ اس دوران 15975 مریض صحت مند ہوئے، جس سے کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد ایک کروڑ ایک لاکھ 62 ہزار 738 ہوگئی اور ری کوری کی شرح بڑھ کر 96.53 فیصد ہوگئی۔ سرگرم معاملات کی تعداد 576 کم ہوکر 2.13 لاکھ رہ گئے۔ اسی دوران 191 مریض فوت ہوئی۔ جس سے مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ 51 ہزار 918 ہوگئی۔ اموات کی شرح اب 1.44 فیصد ہے۔  

امریکی معیشت کیلئے بائیڈن کی 19 کھرب ڈالر کے راحت پیکیج کی تجویز

واشنگٹن// امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائیڈن نے گذشتہ روز کورونا وائرس وبا سے بری طرح متاثر امریکی معیشت کو مضبوط بنانے میں مدد کیلئے 19 کھرب ڈالر کا ترغیبی منصوبہ پیش کیا۔ اگر پارلیمنٹ اس پیکیج کو منظور کرتی ہے تو اس میں ایسے گھروں کے لئے10 کھرب ڈالر کا التزام ہوگا جس کے تحت تمام امریکیوں کو براہ راست 1400 ڈالر کی ادائیگی کی جائے گا۔ امدادی تجویز میں اس وبا سے نمٹنے کے لئے 415 ارب ڈالر اور سب سے زیادہ متاثرہ چھوٹے کاروباروں کے لئے 440 ارب ڈالر فراہم کرنے کا بھی التزام ہے۔ بائیڈن نے اپنے پیش رو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مقابلے وائرس سے بہتر طریقے سے نمٹنے کا عزم کیا ہے۔ یہ نئی تجاویز ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب سردیوں کے دوران کورونا وائرس کے معاملات میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور اس نے پچھلا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔  بائیڈن نے یہ بھی کہا کہ وہ ایک ملک گیر ویکسی نیش

جے اینڈ کے ہاوس دہلی کے زیر استعمال کار کی چوری

سرینگر//دہلی میں قائم جموں اینڈ کشمیر ہاوس کے زیر استعمال کار دلی کے پریم نگر علاقے سے چوری ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق کار چوری کا یہ واقعہ گذشتہ روز اُس وقت پیش آیا جب مذکورہ کار پارک کرکے رکھی گئی تھی۔ اس ضمن میں دہلی کے کوٹلا مبارکپور پولیس تھانے میں کیس درج کیا گیا ہے۔ کیس کی تحقیقات کیلئے سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کی جارہی ہے ۔  

کڑاکے کی ٹھنڈ کے بیچ وادی میں گہری دُھند،چلنا پھرنا مشکل

سرینگر//وادی کشمیر میں جمعہ کو بھی شدید سردی سے کوئی راحت نہیں ملی اور اطراف و اکناف سے موصولہ اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ آج صبح گہری دُھند کی وجہ سے چلنا پھرنا دشوار ہورہا تھا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر سرینگر میں گذشتہ رات کے دوران کم سے کم درجہ حرارت منفی7.6ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا اور صبح اس قدر دھند چھائی ہوئی تھی کہ چند میٹروں کی دوری پر موجود چیز کو دیکھنا بھی ممکن نہیں تھا۔ اس وجہ سے گاڑیوں کو ہیڈ لائٹس کے سہارے چلنا پڑا۔ وادی کشمیر فی الوقت اس قدر شدید سردی کی مار جھیل رہی ہے کہ اس کے نئے ریکارڈ قائم ہورہے ہیں۔ زمستانی موحول کی وجہ سے ڈل جھیل سمیت سبھی آبی ذخائر منجمد ہیں اور نل بھی جم گئے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کا جینا دوبھر ہوگیا ہے۔  

جموں میں اقدام قتل کے کیس میں5افرادگرفتار

سرینگر//پولیس نے بتایا کہ جموں میں اقدام قتل کے ایک کیس میں پانچ افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔ جموں کے باغ بہو پولیس تھانے میں پروندر سنگھ نامی ایک شہری نے شکایت درج کرائی تھی کہ اُس پر پانچ افراد نے حملہ کیا ۔شکایت کنندہ نے رسوندر سنگھ،روندر سنگھ،سرجیت سنگھ،پوندیپ سنگھ اور امرجیت سنگھ کو ملزم بناتے ہوئے کہا تھا کہ اُس پر پتھروں اور لاٹھیوں سے حملہ کرکے اُسے مارنے کی کوشش کی گئی۔ شکایت کنندہ نے پولیس کو یہ بھی بتایا تھا کہ اس واقعہ میں ایک سکارپیو گاڑی کو بھی نقصان پہنچا تھا۔ شکایت موصول ہوتے ہی پولیس نے کیس درج کرکے معاملے کی تحقیقات شروع کی اور جموں اور کٹھوعہ کے متعدد مقامات پر چھاپے مارے۔اس چھاپہ ماری کے دوران پولیس کے مطابق پانچ افراد کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے مطابق اس واقعہ میں استعمال کیا گیا ایک پستول بھی بر آمد کیا گیا ہے۔  

دنیا میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 19.77 لاکھ سے متجاوز

واشنگٹن / ریو ڈی جینیرو / نئی دہلی// عالمی وباکورونا وائرس (کووڈ-19) کا قہر بڑھتا ہی جارہا ہے دنیا بھر میں اب تک19.77 لاکھ سے زیادہ مریض فوت ہوچکے ہیں۔ جبکہ گذشتہ ایک دن میں سات لاکھ 40 ہزار سے زیادہ نئے معاملے آنے سے متاثرہ افراد کی تعداد 9.23 کروڑ سے زیادہ ہوگئی ہے۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، اب تک دنیا کے 191 ممالک میں کورونا وائرس سے نو کروڑ23 لاکھ 13 ہزار 199افراد متاثرہیں اور 19 لاکھ 77 ہزار 893 مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔

ملک میں کورونا وائرس کے16946 نئے کیس،198اموات

نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس کی دھیمی پڑتی رفتار کے درمیان اس وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافے سے ایکٹو کیسز کی شرح 2.03 فیصد رہ گئی ہے۔اس دوران کورونا سے ہونے والی اموات کی یومیہ تعداد ایک بار پھر 200 سے نیچے آ گئی ہے۔ وزارت صحت کی جانب سے جمعرات کو جاری اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے16946 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، جس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد ایک کروڑ پانچ لاکھ 12 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔ اس دوران17652 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد ایک کروڑ 46 ہزار 763 ہو گئی ہے۔ شفایابی کی شرح بڑھ کر 96.52 فیصد ہوگئی ہے۔ ایکٹوکیسز 904 کم ہو کر2.13 لاکھ رہ گئے ہیں۔ اسی دوران 198 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ 51 ہزار 727 ہوگئی ہے۔ شرح اموات ابھی 1.44 فیصد ہے۔  

بائیڈن کی حلف برداری تقریب سے قبل واشنگٹن کے 13 میٹرو اسٹیشن بند

واشنگٹن //امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن کے میٹرو حکام نے نو منتخب صدر جو بائیڈن کی حلف برداری کی تقریب سے قبل 13 میٹرواسٹیشن بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹریفک انتظامیہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 15 جنوری سے 21 جنوری تک 13 میٹرو اسٹیشن بند رہیں گے اور ٹرین سروس مخصوص طے شدہ اوقات کے مطابق جاری رہے گی۔ اس کے علاوہ 26 بس روٹس کے آس پاس کے سکیورٹی دائرے کو بھی بڑھایا جائے گا۔  بائیڈن کی حلف برداری کی تقریب 20 جنوری ہو گی۔  واضح رہے کہ 6 جنوری کو امریکی پارلیمنٹ کیپیٹل ہل پر انتخابی نتائج سے ناراض ٹرمپ کے حامیوں کے حملے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔  

تازہ ترین