تازہ ترین

پنجاب میں ہند- پاک سرحد کے نزدیک ہندوستانی علاقے میں 2 درانداز ہلاک: بی ایس ایف

فیروزپور// پنجاب کے فیروز پور سیکٹرکے متصل ہندوستان- پاکستان سرحد پر امرکوٹ تھیہکلن بی او پی میں بارڈر سکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے دو پاکستانی دراندازوں کو ہلاک کردیا۔ بی ایس ایف کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق گزشتہ شب بی او پی علاقے میں تعینات اہلکاروں نے کچھ مشکوک حرکت دیکھی اور دراندازہندوستانی علاقے میں گھسنے کی کوشش کر رہے تھے۔ پی ایس ایف بیان کے مطابق حرکت ہونے پر اہلکاروں نے انہیں روکنے کے لئے کہا لیکن انہوں نے آگے بڑھتے ہوئے سرحد پر لگی باڑ کو عبور کرنے کی کوشش کی جس کے بعد اُنہیں ہلاک کیا گیا۔

سیاسی جماعتیں جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات میں حصہ لینے کے لئے تیار رہیں: غلام نبی آزاد

جموں// سینئر کانگریس لیڈر غلام نبی آزاد نے تمام سیاسی جماعتوں بشمول کانگریس کو جموں و کشمیر میں اسمبلی نشستوں کی حد بندی کے بعد انتخابات میں حصہ لینے کے لئے تیار رہنے کو کہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ فی الوقت جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات منعقد ہونے کی کوئی علامات دکھائی نہیں دے رہی ہیں لیکن اسمبلی نشستوں کی سر نو حد بندی کی تیاریاں چل رہی ہیں۔ موصوف نے ان باتوں کا اظہار جموں میںنامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔  

ایل جی سنہا کی آئی ای ایس امتحان میں امتیازی پوزیشن حاصل کرنے والے کولگام کے نوجوان کو مبارک باد

سری نگر// جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے انڈین اکنامک سروس (آئی ای ایس) امتحان سال 2020 میں قومی سطح پر دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے نوجوان کو مبارک باد پیش کی ہے۔  ضلع کولگام کے نگین پورہ کنڈ سے تعلق رکھنے والے تنویر احمد خان نامی نوجوان نے یونین پبلک سروس کمیشن کی طرف سے منعقدہ انڈین اکنامک سروس (آئی ای ایس) کے امتحان میں آل انڈیا سطح پر دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔  لیفٹیننٹ گورنر نے تنویر احمد خان کو انکی شاندار کامیابی پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا “ جموں و کشمیر کے نوجوان موروثی طور پر قابل اور صلاحیتوں سے بھرپور ہیں“۔  

سرینگر ۔لیہ شاہراہ پر مسلسل دوسرے روز ٹریفک کی آمدورفت معطل

کنگن//سرینگر ۔لیہ شاہراہ پر سنیچر کودوسرے روز بھی ٹریفک کی آمدورفت بند رہی جس کے نتیجے میں سونہ مرگ اور منی مرگ کے مقامات پر سینکڑوں گاڑیاں درماندہ ہوکر رہ گئیں۔  کشمیر عظمیٰ کو ملی تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ہوئی موسلادھار بارش کے نتیجے میں پانی متھہ ، مندر موڈ باجری نالہ زوجیلا پر پسیاں گرآنے کے نتیجے میں شاہراہ پرآج دوسرے روز ٹریفک متاثر رہا ۔  ڈی ٹی آئی ٹریفک پولیس سونہ مرگ نویت ورما نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ ان تینوں مقامات پر پسیاں ہٹانے کا کام جاری ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ آج شاہراہ پر ٹریفک کا چلنا ممکن نہیں ہے۔  

جموں وکشمیر میں 14 مقامات پر این آئی اے کے چھاپے

سری نگر// قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے دو مختلف کیسوں کے سلسلے میں ہفتے کے روز جموں و کشمیر میں 14 مقامات پر چھاپے مارے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے نے ہفتے کے روز دو مختلف کیسوں کے سلسلے میں جموں و کشمیر میں چودہ مقامات پر چھاپے مارے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ چھاپے جموں میں 27 جون کو بر آمد کی گئی ایک آئی ای ڈی اور لشکر مصطفیٰ کیس کے سلسلے میں ڈالے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ جن مقامات پر یہ چھاپے ڈالے گئے ان میں شوپیان، اننت ناگ، بانہال اور جموں کا سنجوان علاقہ شامل ہیں۔  

راجوری – پونچھ شاہراہ پر آئی ای ڈی بر آمد کرنے کے بعد ناکارہ

جموں//سیکورٹی فورسز نے ہفتے کے روز راجوری – پونچھ شاہراہ پر ایک آئی ای ڈی بر آمد کرنے کے بعد اس کو ناکارہ بنا دیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے راجوری – پونچھ شاہراہ پر بٹھونی اور ڈلوگرہ کے درمیان تین کلو وزنی ایک بارودی سرنگ کو دودھ کے ایک برتن میں چھپائے ہوئے دیکھا جس کے پیش نظر شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل کو احتیاطی طور پر روک دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ آئی ای ڈی بر آمد ہونے کے بعد بم ناکارہ بنانے والی ایک ٹیم کو جائے موقع پر طلب کیا گیا جنہوں اس کو بغیر کوئی نقصان پہنچائے ناکارہ بنا دیا۔ ایک پولیس افسر نے واقعے کے بارے میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ بٹھونی اور ڈلوگرہ علاقوں میں مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع موصول ہونے پر فوج اور پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے ان علاقوں میںتلاشی آپریشن شروع کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ تلاشی آپریشن کے دوران ایک آئی ای ڈی

جنوبی ضلع پلوامہ کے جنگلی علاقہ میں جاں بحق دو جنگجوﺅں میں جیش کا مطلوب ترین کمانڈر شامل:آئی جی پی

سری نگر// پولیس نے ہفتے کو کہا کہ جنوبی ضلع پلوامہ کے ناگہ بیرن-تارسر جنگلی علاقے میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں جیش محمد کے ایک مطلوب ترین پاکستانی جنگجو سمیت دوجنگجو جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق داچھی گام جنگلی سلسلے کے تارسر مارسر علاقے میں فورسز کی تلاشی آپریشن کے دوران دو جنگجو جاں بحق ہوگئے۔ آئی جی کشمیر وجے کمارکا حوالہ دیتے ہوئے پولیس نے ایک ٹویٹ میں جاں بحق جنگجوﺅں میں ایک کی شناخت محمد اسماعیل علوی  عرف لمبو عرف عدنان کے طور کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کا شہری تھا،وہ  مسعود  اظہر  کے  خاندان  سے  تھا  اور اس کا تعلق جیش محمد سے تھا۔ آئی جی کے مطابق لمبو جیش کے مطلوب ترین کمانڈروں میں شامل تھا۔ آئی جی کشمیرنے لمبو سمیت دو جنگجوﺅں کو جاں بحق کرنے کیلئے اونتی پورہ پولیس اور فوج کو ’مبارکباد‘ دی۔

راجوری میں تلاشی آپریشن کے دوران بارودی سرنگ بر آمد،جموں سے ملانے والی شاہراہ پر ٹریفک معطل

سرینگر// ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر راجوری کے قریب باتھونی علاقے میں مشتبہ نقل و حرکت کی اطلاعات کے بعد ہفتہ کو سیکورٹی فورسز نے سخت محاصرہ اور تلاشی آپریشن شروع کیا جس کی وجہ سے باتھونی کے قریب پونچھ ۔راجوری ۔جموں شاہراہ بند ہوگئی۔ اطلاعات کے مطابق ہفتہ کی صبح فورسز کوراجوری قصبے کے قریب باتھونی اور دلوگرا گاو¿ں کے درمیان مشکوک نقل و حرکت کے بارے میں ایک مخصوص اطلاع موصول ہوئی۔ اطلاع کے فورا بعد سیکورٹی فورسز نے مذکورہ علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کیا جس کے دوران جموں-راجوری-پونچھ شاہراہ پر ٹریفک بھی روک دی گئی۔ اطلاعات کے مطابق شاہراہ کے آس پاس بارودی مواد بر آمد کیا گیا جس کے بعد بم ناکارہ کرنے والے ماہرین کو طلب کیا گیا۔  

جنوبی ضلع پلوامہ میں فورسز آپریشن کے دوران 2جنگجو جاں بحق

جنوبی ضلع پلوامہ کے ترال علاقے میں واقع صحت افزا مقام ناگہ بیرن میں سنیچر کو جنگجوﺅں اور فورسز کے مابین معرکہ آرائی کے دوران دو جنگجو جاں بحق ہوگئے۔ یہ معرکہ اس وقت شروع ہوگیا جب فورسز نے وہاں جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا۔ پولیس نے جنوبی ضلع پلوامہ میں پہلے مسلح تصادم اور بعد میں دو عدم شناخت جنگجوﺅں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فورسز کا آپریشن جاری ہے۔  ذرائع کے مطابق ناگہ بیرن بہک کے تار سر مار سر علاقے کو فورسز نے محاصرے میں لیکر جونہی تلاشی آپریشن شروع کیا تو اُن کا سامنا چھپے جنگجوﺅں کے ساتھ ہوا۔ اس موقع پر طرفین نے ایک دوسرے پر گولیاں چلائیں اور یوں معرکہ چھڑگیا جس کے دوران پولیس کے مطابق دو جنگجو جاں بحق ہوگئے۔ ناگہ بیرن علاقہ ترال میں پڑنے والا ایک صحت افزامقام ہے تاہم اس کا جغرافیائی محل وقوع داچھی گام جنگلات سے ملتا ہے۔  

تازہ ترین