سکمز کی گرمائی تعطیلات منسوخ، چھٹیوں کی درخواستیں بھی رد

سرینگر//شیر کشمیر انسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ (سکمز)نے بدھ کو گرمائی تعطیلات منسوخ کیں۔ادارے نے کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا صورتحال کے نتیجے میں اپنے اسٹاف کی سبھی چھٹیاں بھی منسوخ کی ہیں۔ سکمزکی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاو سے پیدا صورتحال کی بنا پر سبھی اسٹاف ممبران کی چھٹیوں کی درخواستیں رد کی گئی ہیں تاہم ان میں وہ درخواستیں شامل نہیں ہیں جنہیں طبی بنیادوں پر منظور کیا گیا ہے۔ بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ سکمز نے سبھی شعبوں کی گرمائی چھٹیاں بھی منسوخ کی ہیں ۔ بیان میں سبھی شعبوں سے وابستہ اسٹاف ممبران کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنی ڈیوٹیوں پر حاضر رہیں۔ یاد رہے کہ وادی کشمیر میں کورونا کیسوں اور ہلاکتوں میں تشویشناک حد تک اضافہ ہورہا ہے۔  

دن میں9کورونا ہلاکتیں، اموات کی تعداد بڑھ کر204

سرینگر//وادی کشمیر میں بدھ کے روز کورونا وائرس سے مزید نو افراد جاں بحق ہوگئے۔اس طرح جموں کشمیر میںکورونا سے مرنے والوں کی تعداد204تک پہنچ گئی ہے۔ حکام کے مطابق سات مریض سرینگر میں جبکہ ایک جی ایم سی اننت ناگ میں انتقال کرگیا۔ حکام کے مطابق آج صبح انتقال کرنے والوں میں سے تین کا تعلق بارہمولہ،2کا تعلق سرینگر اور ایک کا تعلق پلوامہ اضلاع سے تھا۔ بعد ازاں مزید دو کورونا ہلاکتیں ہوئی جن سے اموات کی تعداد204تک بڑھ گئی۔ان میںسعدہ کدل سرینگر کا60سالہ شہری بڈگام رٹھسونہ کا ایک70سالہ شہری شامل تھے۔ اس طرح آج دن کے دوران ابھی تک نو افراد کورونا کی وجہ سے جاں بحق ہوئے ہیں۔

مزید2شہری کورونا سے از جان،تعداد204تک جا پہنچی

سرینگر//حکام نے بدھ کو کہا کہ وادی کشمیر میں مزید دو کورونا ہلاکتیں ہوئی ہیں جن سے اموات کی تعداد204تک بڑھ گئی۔ سکمز صورہ کے ڈاکٹر جی ایچ یتو نے نیوز ایجنسی جی این ایس کو بتایا کہ سعدہ کدل سرینگر کا60سالہ شہری کورونا کی وجہ سے جاں بحق ہوگیا اور اس کا ٹیسٹ اُس کی موت کے دوسرے روز مثبت ظاہر ہوگیا۔  ادھرضلع کمشنر بڈگام شہباز احمد مرز ا نے جی این ایس کو بتایا کہ رٹھسونہ کے ایک70سالہ شہری کا ٹیسٹ بھی اس کی موت کے بعدمثبت پایا گیا ہے۔ اس سے قبل آج صبح سات افراد کورونا کی وجہ سے جاں بحق ہوئے تھے۔ اس طرح آج دن کے دوران ابھی تک نو افراد کورونا کی وجہ سے جاں بحق ہوئے ہیں۔  

کیا میاں قیوم کی قید و بند ضروری ہے؟سپریم کورٹ کا جموں کشمیر سرکار سے سوال

سرینگر//سپریم کورٹ نے بدھ کو جموں کشمیر سرکار سے پوچھا کہ کیاکورونا کی موجودہ صورتحال میں جموں کشمیر ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن، سرینگر کے صدر ایڈو کیٹ میاں قیوم کی قید و بند کی ضرورت ہے؟ جسٹس سنجے کشن کول اور اندو ملہوترہ پر مشتمل سپریم کورٹ کے ڈویژن بینچ اُس عرضی کی شنوائی کررہا تھا جس میں جموں کشمیر ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے۔  اطلاعات کے مطابق سالسٹر جنرل تشار مہتا نے سپریم کورٹ میں جواب دائر کرنے کیلئے دس روز کا وقت مانگ لیا۔ اس سے قبل قیوم کے وکیل ایڈوکیٹ دشیانت داوے نے جواب دائر کرنے کیلئے زیادہ وقت مانگنے پر اعتراض اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ 73سالہ قیوم اب کم و بیش ایک سال سے جیل میں ہے ۔ انہوں عدالت کو بتایا کہ کورونا سے پیدا صورتحال کے باوجود قیوم جیل میں ہیں۔ جسٹس کول نے اس موقع پر سالسٹر جنرل سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا ” قیوم اب ایک س

نوشیرا میں ہیلتھ آفیسر کورونا مثبت آنے کے بعد لاپتہ، اسپتال سیل

سرینگر//حکام نے ضلع راجوری میں نوشیرا کے سب ضلع اسپتال کوکورونا میں مبتلاءایک ہیلتھ آفیسر کے لاپتہ ہونے کے بعد سیل کردیا۔ مذکورہ ہیلتھ آفیسر کا کورونا ٹیسٹ گذشتہ روزمثبت ظاہر ہوا تھا۔ حکام کے مطابق ایک ٹیم لاپتہ کورونامریض کے گھر پہنچی لیکن وہ گھر سے لاپتہ تھا جس کے بعد اُس کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی گئی ہے۔  ایڈیشل ضلع کمشنر ایس ایس سیمبیال کے مطابق نوشیرا کے سب ضلع اسپتال کو احتیاطی طور سیل کیا گیا ہے تاکہ وہاں کی سینی ٹائزیشن کی جائے۔اس کے علاوہ پورے عملے کو قرنطین کیا گیا ہے۔  

راجوری ضلع میں جواں سال خاتون کی پُر اسرار موت

سرینگر//ضلع راجوری کے بدھل کنڈی گاوں میں بدھ کو ایک جواں سال خاتون پُر اسرار حالت میں مردہ پائی گئی۔ شہناز اختر زوجہ محمد شکیل ساکن بدھل کترانکا کی عمرمحض 20سال تھی۔ حکام کے مطابق خاتون کی میت اُس کے گھر کے نزدیک پُر اسرار حالت میںپائی گئی جس کے بعد پولیس نے لاش کو قانونی لوازمات کیلئے اپنی تحویل میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق خاتون کی موت کی تحقیقات شروع کی گئی ہے۔   

بارہمولہ ضلع میں میونسپل کمیٹی کا نائب صدر لاپتہ

سرینگر//شمالی ضلع بارہمولہ کے وتر گام میں میونسپل کمیٹی کا نائب صدر معراج الدین ملا لاپتہ ہوگیا۔پولیس کو شبہ ہے کہ معراج الدین کو اغوا کرکے لیا گیا ہے۔ اطلاعات میں بتایا جارہا ہے کہ معراج الدین کو نامعلوم افراد نے زبردستی گاڑی میں سوار کرکے اپنے ساتھ لے لیا۔  ایس ایس پی سوپور جاوید اقبال کے مطابق معراج الدین کل سے لاپتہ ہے اور شبہ ہے کہ اُس کو اغوا کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا”ہم معاملے کو دیکھ رہے ہیں“۔  

ملک میں ایک دن میں کوروناوائرس کے ریکارڈ29429 کیس ظاہر

نئی دہلی// جان لیواکورونا وائرس کے یومیہ کیسوںمیں اضافہ کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 29 ہزار سے زیادہ نئے کیسوںکی اطلاع ملی ہے جس کے بعد ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد 9.36 لاکھ کو عبور کر چکی ہے اور اسی مدت کے دوران ہی 20 ہزار سے زیادہ مریض صحت مند بھی ہوئے ہیں۔ بدھ کے روز مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 29429نئے کیس سامنے آئے ہیں ، جس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 936181ہوگئی ہے۔ اس سے قبل ، مسلسل تین دن تک 28 ہزار سے زیادہ کیس رپورٹ ہوئے تھے۔  

کورونا ہلاکتیں : مزید7مریض چل بسے،اموات کی تعداد202

سرینگر//وادی کشمیر میں بدھ کے روز کورونا وائرس سے مزید سات افراد جاں بحق ہوگئے۔اس طرح جموں کشمیر میںکورونا سے مرنے والوں کی تعداد202تک پہنچ گئی ہے۔ حکام کے مطابق چھہ مریض سکمز صورہ میں جبکہ ایک جی ایم سی اننت ناگ میں انتقال کرگیا۔ سکمزصورہ کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ پروفیسر فاروق جان نے نیوز ایجنسی جی این ایس کو بتایا کہ آج انتقال کرنے والوں میں سے تین کا تعلق بارہمولہ،2کا تعلق سرینگر اور ایک کا تعلق پلوامہ اضلاع سے تھا۔  

تازہ ترین