تازہ ترین

کولگام میں تعینات سی آر پی ایف اہلکار کورونا سے از جان

سرینگر//جنوبی ضلع کولگام میں تعینات ایک سی آر پی ایف اہلکار پیر کو سرینگر کے ایک اسپتال میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہوگیا۔ یہ جموں کشمیر میں کورونا وائرس سے فورسز اہلکار کی ہونے والی دوسری موت ہے۔ صدر اسپتال سرینگرکے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ نے نیوز ایجنسی جی این ایس کو بتایا کہ55سالہ فورسز اہلکار آج صبح جاں بحق ہوگیا اور اُس کا کورونا ٹیسٹ بعد دوپہر مثبت ظاہر ہوا۔ اس سے قبل ایک40سالہ سی آر پی ایف اہلکار جو اننت ناگ ضلع میں تعینات تھا،8جون کے روزسکمز صورہ میں جاں بحق ہوا تھا۔  

سرینگر کا 65سالہ شہری کورونا ٹیسٹ کیلئے نمونہ لئے جانے کے دوران جاں بحق

سرینگر//راولپورہ سرینگر کا ایک65سالہ شہری اسپتال میں اُس وقت انتقال کر گیا جب اُس سے کورونا ٹیسٹ کیلئے نمونہ لیا جارہا تھا۔ سی ڈی اسپتال سرینگر کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ نے نیوز ایجنسی جی این ایس کو بتایا کہ مذکورہ شہری کو کورونا ٹیسٹ کیلئے نمونہ لئے جانے کے دوران دل کا دورہ پڑا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ شہری کی میت کو اسپتال میں ہی رکھا گیا ہے اور اُس کے کورونا ٹیسٹ رپورٹ کا انتظار کیا جارہا ہے۔  

پلوامہ کی55سالہ خاتون کورونا سے ازجان،اموات کی تعداد183

سرینگر//جنوبی ضلع پلوامہ کی رہنے والی ایک55سالہ خاتون پیر کو کورونا کی وجہ سے جاں بحق ہوگئی جس سے جموں کشمیر میںمہلک مرض میں مبتلاءلوگوں کی اموات کی تعداد183تک بڑھ گئی۔ سی ڈی اسپتال کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر سلیم ٹاک نے نیوز ایجنسی جی این ایس کو بتایا کہ مذکورہ خاتون5جولائی سے زیر علاج تھی اور وہ نمونیا وغیرہ امراض میں بھی مبتلاءتھی۔ اس سے قبل آج صبح شمالی کشمیر سوپور کا ایک46سالہ شہری کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگیا۔ وادی کشمیر کے اندر ہونے والی کورونا ہلاکتوں کی تعداد166تک جا پہنچی ہے جبکہ صوبہ جموں میں اب تک 17اموات ہوئی ہیں۔ وادی میں سب سے زیادہ متاثرہ ضلع سرینگر ہے جہاں 45اموات ہوئی ہیں۔  

کشمیر کے بیشتر علاقوں میں دوبارہ لاک ڈاون، بازار و سڑکیں سنسان

سرینگر// کورونا کے متاثرین او متوفین میں روز افزوں درج ہو رہے اضافے کے پیش نظر وادی کشمیر کے مختلف علاقوں بالخصوص سری نگر کے بیشتر علاقوں میں پیر کے روز دوبارہ لاک ڈاون نافذ کردیا گیا جس کی وجہ سے بازاروں اور سڑکوں پر ایک بار پھر ویرانی چھا گئی۔ سرینگر میں انتظامیہ نے لوگوں کے گھروں میں ہی بیٹھنے کو یقینی بنانے کے لئے سڑکوں کو سیل کردیا ہے اور سیکورٹی فورسز کی بھی سڑکوں اور اہم چوراہوں پر تعیناتی کو مزید بڑھادیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ کچھ عرصہ سے وادی کشمیر میں کورونا کے متاثرین میں کافی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے ۔  

کنگن میں ریچھ کے حملے میں شہری بری طرح زخمی

کنگن//گاندربل ضلع کے ڑیرون کنگن میں پیر کوایک شخص ریچھ کے حملے میں شدید زخمی ہوا جس کو علاج معالجہ کے لئے صورہ میڈیکل انسٹی چوٹ منتقل کیا گیا۔  کشمیر عظمیٰ کو ملی تفصیلات کے مطابق وسطی کشمیر کے ڑیرون کنگن میں ایک 50برس کا شخص عبدالرشید ٹنڈا ولد شمس الدین ٹینڈا ساکن ٹھیون کنگن اپنے رہائشی مکان کے صحن میں بیٹھا تھا کہ اس دوران وہاں ایک ریچھ نمودار ہوا جس نے مذکورہ شخص پر حملہ کردیا۔  مقامی لوگوں کے شور شرابہ سے ریچھ مذکورہ شخص کو بری طرح زخمی کرنے کے بعد وہاں سے بھاگ گیا۔ زخمی شہری کوسب ضلع ہسپتال کنگن لے جایا گیا جہاں سے ڈاکٹروں نے اس کو صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ منتقل کیا۔  

اننت ناگ معرکہ آرائی میں2 جنگجو جاں بحق : پولیس

سرینگر//پولیس نے پیر کو بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے ایک آپریشن کے دوران جنوبی ضلع اننت ناگ میں دو جنگجو وںکو جاں بحق کردیا ۔ پولیس نے کہا کہ ضلع کے سری گفوارہ علاقے میں فورسز اور جنگجوﺅں کے مابین معرکہ آرائی کے دوران دو جنگجو جاں بحق ہوگئے۔ اس سے قبل پولیس نے مذکورہ معرکہ میں ایک جنگجو کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ فورسز کا آپریشن جاری ہے۔  آج صبح فورسز نے سری گفوارہ میں جنگجوﺅں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع ملنے کے بعدوہاںتلاشی آپریشن شروع کیا تو جنگجوﺅں نے فورسز پر گولیاں چلائیں۔اس موقعہ پر وہاں معرکہ چھڑ گیا جس کے دوران پولیس کے مطابق دو جنگجو جاں بحق ہوگئے۔ فوج نے بھی سری گفوارہ میںدو سرے جنگجووں کے مارے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے ایک مختصر بیان میں کہا کہ معرکہ کی جگہ سے دو بندوقیں بھی بر آمد کی گئی ہیں۔

کورونا پھیلاﺅ کو روکنے کیلئے گاندربل میں کاروبار دو دنوں کیلئے بند

سرینگر//ضلع انتظامیہ گاندربل نے عوام سے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کیلئے تعاون طلب کرتے ہوئے سبھی دکانوں اور تجارتی مراکز کو دو دنوں کیلئے بند رکھنے کے احکامات صادر کئے ہیں۔ حکام کے مطابق ضلع مجسٹریٹ گاندربل شفقت اقبال نے ضلع بھر میں آج جولائی 13اورکل 14کو دفعہ 144 نافذ رکھنے کے احکامات صادر کئے ہیں۔ یہ احکامات کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کیلئے جاری کئے گئے ہیں تاہم پابندیوں کا اطلاق ایمرجنسی سروسز پر نہیں ہوگا۔ ضلع انتظامیہ نے پولیس حکام پر زور دیا ہے کہ وہ پابندیوں کے احکامات کو سختی سے نافذ کریں۔  

ملک میں مسلسل دوسرے روز کورونا کے 28 ہزار سے زائد نئے کیس ظاہر

نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس کی شدت میں دن بہ دن اضافہ ہوتاجارہا ہے اور لگاتار دوسرے دن بھی ساڑھے 28 ہزار سے زیادہ کیس سامنے آئے ہیں ، جس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر تقریباً 8.78 لاکھ ہوگئی ہے۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے پیر کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 28701 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں ، جو ایک دن میں سب سے زیادہ ہےں، جس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 878254 ہوگئی ہے۔ اس سے قبل اتوار کے روز 28637 کیس رپورٹ ہوئے تھے۔ کورونا وائرس کے تیزی سے بڑھتے ہوئے کیسز میں یہ راحت پہنچانے والی بات ہے کہ صحت مند افراد کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 18850 مریض صحت مند ہو ئے جس کے بعد شفایاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 553471 ہوگئی ہے۔ ملک میں اس وقت کورونا وائرس کے 301609 فعال ک

سوپور کا46سالہ شہری کورونا سے جاں بحق، اموات کی تعداد182

سرینگر//شمالی کشمیر سوپور کا ایک46سالہ شہری کورونا وائرس کی وجہ سے پیر کے روز جاں بحق ہوگیا۔ اس طرح جموں کشمیر میں مہلک مرض سے ہونے والی اموات کی تعداد182ہوگئی ۔ مذکورہ شہری نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق نمونیا وغیرہ میں مبتلاءتھا اور وہ سکمز صورہ میں انتقال کرگیا۔ ضلع کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر جی این ایتو نے مذکورہ شہری کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج صبح پونے چھ بجے چل بسا۔ سوپور کے مذکورہ شہری کے از جان ہونے سے وادی کشمیر کے اندر ہونے والی کورونا ہلاکتوں کی تعداد165تک جا پہنچی ہے جبکہ صوبہ جموں میں اب تک 17اموات ہوئی ہیں۔ وادی میں سب سے زیادہ متاثرہ ضلع سرینگر ہے جہاں 45اموات ہوئی ہیں۔  

اننت ناگ میں فورسزآپریشن کے دوران تصادم، جنگجو جاں بحق : پولیس

سرینگر//پولیس نے پیر کو بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے ایک آپریشن کے دوران جنوبی ضلع اننت ناگ میں ایک جنگجو کو جاں بحق کردیا ۔ پولیس نے کہا کہ ضلع کے سری گفوارہ علاقے میں فورسز اور جنگجوﺅں کے مابین معرکہ آرائی کے دوران ایک جنگجو جاں بحق ہوگیا۔ اس سے قبل جب فورسز نے سری گفوارہ میں جنگجوﺅں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع ملنے کے بعدوہاںتلاشی آپریشن شروع کیا تو جنگجوﺅں نے فورسز پر گولیاں چلائیں۔اس موقعہ پر وہاں معرکہ چھڑ گیا جس کے دوران پولیس کے مطابق ایک جنگجو جاں بحق ہوگیا جبکہ آپریشن جاری ہے۔  

تازہ ترین