تازہ ترین

دن کی آٹھویں کورونا ہلاکت،مہلوکین کی مجموعی تعداد115 ہوئی

سرینگر// وادی کشمیر میں مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے8 کورونا متاثرین کی موت واقع ہونے کے ساتھ جموں و کشمیر میں اب تک اس وائرس سے انتقال کرنے والوں کی تعداد بڑھ کر115 ہوگئی ہے۔ آج کورونا سے جاں بحق ہونے والا آٹھواں شہری جنوبی ضلع شوپیان کا تھا۔اُس کی عمر 64سال سے زیادہ تھی اور وہ صدر اسپتال میں انتقال کرگیا۔  ساتواں شہری سرینگر میں حبہ کدل علاقے کا باشندہ تھا اور اُس کی عمر60سال تھی۔حکام کے مطابق وہ سی ڈی اسپتال میں چل بسا۔ آج ہونے والی تین کورونا ہلاکتیں کولگام کے شہریوں کی ہوئیں۔ جاں بحق ہونے والے ایک اور شہری کا تعلق بارہمولہ، ایک بڈگام اور ایک کا تعلق شوپیان سے تھاجبکہ سرینگر کے دو شہری بھی جاں بحق ہونے والوں میں شامل ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ کورونا کے متاثرین میں بے تحاشہ اضافے کی وجہ سے عوامی حلقوں میں شدید تشویش پائی جارہی ہے۔  

دن کی ساتویں کورونا ہلاکت،مہلوکین کی مجموعی تعداد 114 ہوئی

سرینگر// وادی کشمیر میں مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے 7 کورونا متاثرین کی موت واقع ہونے کے ساتھ جموں و کشمیر میں اب تک اس وائرس سے انتقال کرنے والوں کی تعداد بڑھ کر114 ہوگئی ہے۔ آج کورونا سے جاں بحق ہونے والا ساتواں شہری سرینگر میں حبہ کدل علاقے کا باشندہ تھا اور اُس کی عمر60سال تھی۔حکام کے مطابق وہ سی ڈی اسپتال میں چل بسا۔ آج ہونے والی تین کورونا ہلاکتیں کولگام کے شہریوں کی ہوئیں۔ جاں بحق ہونے والے ایک اور شہری کا تعلق بارہمولہ اور ایک بڈگام سے تھاجبکہ سرینگر کے دو شہری بھی جاں بحق ہونے والوں میں شامل ہیں۔ حکام کے مطابق جموں کشمیر میںابھی تک جن114افراد کی موت واقع ہوئی ہے اُن میں 100اموات وادی کشمیر جبکہ14اموات صوبہ جموں میں ہوئی ہیں۔  قابل ذکر ہے کہ کورونا کے متاثرین میں بے تحاشہ اضافے کی وجہ سے عوامی حلقوں میں شدید تشویش پائی جارہی ہے۔  

دن میں چھٹی کورونا ہلاکت سے وادی میں مرنے والوں کی تعداد100، جموں میں13

سرینگر//جمعرات کے روز جموں کشمیر میں مزید6 افراد کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے۔ اس طرح جموں کشمیر میںاس وائرس سے مرنے والوں کی تعداد113تک بڑھ گئی ہے۔ کورونا سے مرنے والے آج دن کے چھٹے شہری کا تعلق بھی ضلع کولگام سے تھا اس طرح مذکورہ ضلع سے تعلق رکھنے والے تین شہری آج کورونا کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے۔ صدر اسپتال کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر نذیر چودھری نے خبر رساں ایجنسی کے این او کو بتایا کہ مذکورہ65سالہ شہری کو30جون کے روز داخل کیا گیا تھا اور وہ نمونیا میں مبتلاءتھا۔وہ آج انتقال کرگیا اور اس کا کورونا ٹیسٹ رپورٹ اُس کی موت کے چند گھنٹے بعد مثبت آگیا۔  آج ہونے والی پہلی دو کورونا ہلاکتیں کولگام کے ہٹی پوری اور بارہمولہ کے ایک شہری کی تھیں جبکہ دوسری دو ہلاکتیں بتہ مالو اور بڈگام کے شہریوں کی تھیں۔ سہ پہر کو ضلع کولگام کا ایک اور65سالہ شہری سکمز میں دم توڑ بیٹھ

دن میں پانچویں کورونا ہلاکت سے اموات کی مجموعی تعداد112

سرینگر//جمعرات کے روز جموں کشمیر میں مزید 5 افراد کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے۔ اس طرح اس وائرس سے مرنے والوں کی تعداد112تک بڑھ گئی ہے۔ آج ہونے والی پہلی دو کورونا ہلاکتیں کولگام کے ہٹی پوری اور بارہمولہ کے ایک شہری کی تھیں جبکہ دوسری دو ہلاکتیں بتہ مالو اور بڈگام کے شہریوں کی تھیں۔ سہ پہر کو اطلاع ملی کہ ضلع کولگام کا ایک اور65سالہ شہری سکمز میں دم توڑ بیٹھا۔یہ دن کے دوران ہونے والی پانچویں کورونا ہلاکت تھی۔ قابل ذکر ہے کہ کورونا کے متاثرین میں بے تحاشہ اضافے کی وجہ سے عوامی حلقوں میں شدید تشویش پائی جارہی ہے۔    

امرناتھ یاترا کے لئے پوری طرح تیار ہیں:سی آر پی ایف

سرینگر// سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے سپیشل ڈائریکٹر جنرل جموں و کشمیر زون ذوالفقار حسن نے کہا ہے کہ سالانہ امرناتھ یاترا کے پر امن اور احسن طریقے سے انجام دہی کو یقینی بنانے کے لئے سی آر پی ایف پوری طرح سے تیار ہے۔ یاد رہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر امسال سالانہ امرناتھ یاترا محدود پیمانے پر ہوگی تاہم انتظامیہ کی طرف سے اس ضمن میں فی الوقت کوئی حتمی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وبا کے پیش نظر امسال یاترا کی مدت کو محدود کیا جائے گا اور یاترا میں شرکت کرنے والوں کی تعداد میں بھی کمی کی جائے گی۔  

لداخ میں 4.5 شدت کا زلزلہ، کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں

سرینگر// لداخ یونین ٹریٹری میں جمعرات کو زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی ہے تاہم زلزلے سے کسی بھی جانی یا مالی نقصان ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق: 'لداخ میں جمعرات کو دوپہر کے وقت قریب ایک بجکر 11 منٹ پر زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے۔  

دن میں چار اموات سے کورونا ہلاکتوں کی تعداد111

سرینگر//جمعرات کے روز جموں کشمیر میں مزید دو افراد کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے۔ اس طرح اس وائرس سے مرنے والوں کی تعداد111تک بڑھ گئی ہے۔ آج ہونے والی پہلی دو کورونا ہلاکتیں کولگام کے ہٹی پوری اور بارہمولہ کے ایک شہری کی تھیں جبکہ دوسری دو ہلاکتیں بتہ مالو اور بڈگام کے شہریوں کی تھیں۔  خبر رساں ایجنسی کے این او نے حکام کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ فردوس آباد بتہ مالو کی ایک73سالہ خاتون کو صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ جاں بحق ہوگئی۔ اسی طرح بڈگام کا ایک75سالہ شہری بھی صدر اسپتال میں ہی انتقال کرگیا۔ حکام کے مطابق دونوں کئی امراض میں مبتلاءتھے اور دونوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ کورونا کے متاثرین میں بے تحاشہ اضافے کی وجہ سے عوامی حلقوں میں شدید تشویش پائی جارہی ہے۔  

پونچھ میں کنٹرول لائن پر ہند۔پاک افواج کے مابین گولہ باری

سرینگر//ضلع پونچھ میں کنٹرول لائن پر بھارت اور پاکستان کی افواج نے جمعرات کے روز گولہ باری کا تبادلہ کیا۔ دفاعی ذرائع کے مطابق پاکستان نے کیرنی سیکٹر میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔ مذکورہ ذرائع کے مطابق بھارتی افواج نے بھی پاکستانی گولہ باری کا ”بھر پور“ جواب دیا۔  

ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد6 لاکھ سے متجاوز، 17834 اموات

نئی دہلی// گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، ملک میں کورونا انفیکشن کی ابتر حالت کے دوران انفیکشن کے 19148 نئے معاملے رپورٹ ہوئے ہیں جس سے متاثرین کی تعداد 6.04 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ جمعرات کو مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کورونا انفیکشن کے 19148 نئے معاملوں کے اضافے کے ساتھ متاثرین کی کل تعداد بڑھ کر 604641 ہوگئی ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 434 افراد اس انفیکشن کی وجہ سے ہلاک ہوئے ہیں ، جس کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 17834 ہوگئی ہے۔  

کورونا سے مزید 2ہلاکتیں، جموں کشمیر میں اموات کی تعداد109

سرینگر//وادی کشمیر میں جمعرات کی صبح مزید دو افراد کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے جس سے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں اس لہلک وائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد109تک بڑھ گئی۔ حکام کے مطابق جنوبی ضلع کولگام کا ایک55سالہ شہری اور شمالی کشمیر بارہمولہ کا65سالہ شہری شیر کشمیر انسٹی چیوٹ آف میڈکل سائنسز صورہ میں چل بسے۔ خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے مطابق کولگام کے یاری پورہ علاقے کا شہری22جون سے اسپتال میں داخل تھا ۔ وہ ہائی بلڈ پریشر ،ذیابطیس وغیرہ امراض میں مبتلاءتھا اور وہ دوران شب انتقال کرگیا۔ اسی طرح بارہمولہ قصبے کا شہری بھی دسس روز تک اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد چل بسا۔