راجوری میں تلاشی آپریشن کے دوران بارودی سرنگ بر آمد،جموں سے ملانے والی شاہراہ پر ٹریفک معطل

سرینگر// ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر راجوری کے قریب باتھونی علاقے میں مشتبہ نقل و حرکت کی اطلاعات کے بعد ہفتہ کو سیکورٹی فورسز نے سخت محاصرہ اور تلاشی آپریشن شروع کیا جس کی وجہ سے باتھونی کے قریب پونچھ ۔راجوری ۔جموں شاہراہ بند ہوگئی۔ اطلاعات کے مطابق ہفتہ کی صبح فورسز کوراجوری قصبے کے قریب باتھونی اور دلوگرا گاو¿ں کے درمیان مشکوک نقل و حرکت کے بارے میں ایک مخصوص اطلاع موصول ہوئی۔ اطلاع کے فورا بعد سیکورٹی فورسز نے مذکورہ علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کیا جس کے دوران جموں-راجوری-پونچھ شاہراہ پر ٹریفک بھی روک دی گئی۔ اطلاعات کے مطابق شاہراہ کے آس پاس بارودی مواد بر آمد کیا گیا جس کے بعد بم ناکارہ کرنے والے ماہرین کو طلب کیا گیا۔  

جنوبی ضلع پلوامہ میں فورسز آپریشن کے دوران 2جنگجو جاں بحق

جنوبی ضلع پلوامہ کے ترال علاقے میں واقع صحت افزا مقام ناگہ بیرن میں سنیچر کو جنگجوﺅں اور فورسز کے مابین معرکہ آرائی کے دوران دو جنگجو جاں بحق ہوگئے۔ یہ معرکہ اس وقت شروع ہوگیا جب فورسز نے وہاں جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا۔ پولیس نے جنوبی ضلع پلوامہ میں پہلے مسلح تصادم اور بعد میں دو عدم شناخت جنگجوﺅں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فورسز کا آپریشن جاری ہے۔  ذرائع کے مطابق ناگہ بیرن بہک کے تار سر مار سر علاقے کو فورسز نے محاصرے میں لیکر جونہی تلاشی آپریشن شروع کیا تو اُن کا سامنا چھپے جنگجوﺅں کے ساتھ ہوا۔ اس موقع پر طرفین نے ایک دوسرے پر گولیاں چلائیں اور یوں معرکہ چھڑگیا جس کے دوران پولیس کے مطابق دو جنگجو جاں بحق ہوگئے۔ ناگہ بیرن علاقہ ترال میں پڑنے والا ایک صحت افزامقام ہے تاہم اس کا جغرافیائی محل وقوع داچھی گام جنگلات سے ملتا ہے۔  

شمالی کشمیر کے سوپور میں32سالہ شہری کی مبینہ خود کشی

سری نگر// شمالی ضلع بارہمولہ میں سوپور کے چھانہ کھن علاقے میں جمعہ کی سہ پہر ایک 32 سالہ شخص نے مبینہ طور پر خود کو لٹکا کراپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ سرکاری ذرائع کے حوالے سے خبر رساں ایجنسی کے این او نے اطلاع دی کہ مذکورہ شخص کواپنی رہائش گاہ پر لٹکا ہوا پایا گیا۔ حکام نے بتایا کہ اسے فوری طور پر سب ڈسٹرکٹ ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ پولیس نے معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔  

رام بن حادثہ:پانچ روز بعد سب انسپکٹر کی اہلیہ کی لاش بر آمد

جموں// جموں و کشمیر کے ضلع رام بن میں دریائے چناب میں غرقآب ہونے والے ریلوے پولیس فورس کے سب انسپکٹر کی اہلیہ کی لاش جمعہ کو پانچ روز بعد ریاسی میں بر آمد کی گئی جبکہ موصوف سب انسپکٹر اور دو بچوں کا ابھی کوئی اتہ پتہ نہیں ہے۔ یاد رہے کہ جموں و کشمیر کے ضلع رام بن کے مہر علاقے میں 26 جولائی کو ایک گاڑی سڑک سے لڑھک کر دریائے چناب میں جا گری تھی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ایک ریلوے پولیس فورس سب انسپکٹر راکیش کمار، جو گاڑی چلا رہے تھے، اس کی اہلیہ اور دو بچے، جو گاڑی میں سوار تھے، لاپتہ ہوئے تھے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اس سڑک حادثے میں لاپتہ ہونے والوں میں سے موصوف سب انسپکٹر کی اہلیہ جس کی شناخت آشا رانی کے بطور ہوئی ہے، کی لاش آج پانچ روز بعد ریاسی میں بر آمد کی گئی جبکہ سب انسپکٹر اور دو بچوں کا ابھی کوئی اتہ پتہ نہیں ہے۔  

ضلع سانبہ میں تین مختلف مقامات پر ڈرون دیکھے گئے

جموں// جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع سانبہ میں گذشتہ رات تین مختلف مقامات پر ایک بار پھر فضا میں ڈرون گردش کرتے ہوئے دیکھے گئے۔ ایس ایس پی سانبہ راجیش شرما نے جمعہ کے روز بتایا کہ ضلع سانبہ میں گذشتہ رات تین مختلف مقامات پر مشکوک چیزوں کو فضا میں گردش کرتے ہوئے دیکھا گیا جو غالباً ڈرون تھے۔ انہوں نے کہا کہ بری برہمنہ میں فوجی کیمپ کے نزدیک ایک ڈورن دیکھا گیا، سانڈی گاو¿ں میں آئی ٹی بی پی کیمپ کے نزدیک دوسرے اور تیسرے ڈرون کو چلاریان گاو¿ں میں دیکھا گیا۔  

بارہمولہ میں گرینیڈ دھماکہ، چار سی آر پی ایف اہلکار اور شہری زخمی

 بارہمولہ//شمالی قصبہ بارہمولہ میں جمعہ کو ایک زور دار گرینیڈ دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں چار سی آر پی ایف اہلکار اور ایک شہری زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق قصبہ میں اس وقت افراتفری کا ماحول پیدا ہوا جب نماز جمعہ سے قبل خان پورہ پل پر مشتبہ جنگجووں نے سی آر پی ایف پارٹی پر گرینیڈ پھینکا جو زو زوردار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کہ گرینیڈ کے آہنی ریزے لگنے سے چار سی آر پی ایف اہلکار اور ایک شہری زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی اسپتال پہنچایا گیا۔   پولیس نے جائے واردات پر پہنچنے کے بعد پورے علاقے کو محاصرے میں لے لیا اور حملہ آوروں کی تلاشی بڑے پیمانے پر شروع کردی۔  

جنوبی کشمیر کے قاضی گنڈ میں63سالہ شہری ٹرین کے نیچے آکر لقمہ اجل

سری نگر//شمالی کشمیر کے قصبہ قاضی گنڈ کے بدر گنڈ علاقے میں جمعہ کی صبح ٹرین نے ایک 63 سالہ شہری کو کچل دیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ قاضی گنڈ کے بدر گنڈ علاقے میں صبح قریب گیارہ بجے ایک شہری ٹرین کے نیچے آکر بر سر موقع ہی لقمہ اجل بن گیا۔ متوفی کی شناخت غلام نبی چوپان ولد عبدالعزیز چوپان ساکن ویسو قاضی گنڈ کے بطور ہوئی ہے جو محکمہ آبپاشی و فلڈ کنٹرول کا سبکدوش ملازم تھا۔  

سی بی ایس ای کی طرف سے 12 ویں جماعت کے نتائج کا اعلان آج

سرینگر// سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) جمعہ یعنی آج 12 ویں جماعت کے نتائج کا اعلان کرے گا۔ اطلاعات میںبورڈ حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ نتائج کا اعلان آج دوپہر 2 بجے کیا جائے گا۔ اس سال سی بی ایس ای کے امتحانات کورونا کی جارحانہ دوسری لہر کے پیش نظر منسوخ کر دیے گئے تھے ، اور نتائج کا اعلان بورڈ کی متبادل تشخیصی پالیسی کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

ملک میں کورونا کے 44 ہزار سے زائد نئے کیس،555 مریضوں کی موت

نئی دہلی// ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 44 ہزار نئے کیس سامنے ائے اور 555 افراد کی موت ہو گئی۔ دریں اثنا جمعرات کو 51 لاکھ 83 ہزار 180 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے ہیں۔ ملک میں اب تک 45 کروڑ 60 لاکھ 33 ہزار 754 افراد کو ٹیکے لگائے گئے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا کے 44230 نئے کیس سامنے آئے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 15 لاکھ 72 ہزار 344 ہوگئی ہے۔ اس دوران 42 ہزار 360 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے اس وبا کو شکست دینے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 30743972 ہوگئی ہے۔ ایکٹو کیسز 1315 بڑھ کر 4 لاکھ 05 ہزار 155 ہوگئے ہیں۔ اس دوران 555 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد چارلاکھ 23 ہزار 217 ہوگئی ہے۔ ملک میں ایکٹو کیسز شرح کم ہوکر 1.28 فیصد ، شفایابی کی شرح بڑھ کر 97.38 فیصد اور شرح اموات 1.34 فیصد ہ

بارہمولہ میں گذشتہ روز سے لاپتہ خاتون کی لاش برآمد

بارہمولہ// شمالی قصبہ بارہمولہ میں گزشتہ روز لاپتہ ہوئی ایک خاتون کی لاش جمعہ کو پراسرار حالت میں پائی گئی ۔ فریدہ بیگم زوجہ گلزار احمد میر ساکن گتیار بارہمولہ نامی ایک 45 سالہ خاتون گذشتہ شام کو اپنے میوہ باغ میں گئی تھی مگر لوٹ نہیں آئی۔ اگر چہ اس کے اہل خانہ نے اسے تلاش کیا لیکن وہ نہیں ملی۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ خاتون کی لاش کو آج صبح نزدیکی میوہ باغ میں برآمد کیا گیا ہے جس کے بعد پولیس جائے واردات پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے لیا۔ اس سلسلے میں پولیس نے تحقیقات شروع کی ہے۔  

ہنگامے کے درمیان راجیہ سبھا میں فیکٹر ریگولیشن بل منظور، ایوان کی کارروائی دن بھر کے لئے ملتوی

نئی دہلی// راجیہ سبھا میں جمعرات کو زوردار ہنگامے کے درمیان مختصر بحث کے بعد فیکٹر ریگولیشن (ترمیمی) بل، 2021 کو منظور کرلیا گیا، جس کے بعد ایوان کی کارروائی دن بھر کے لئے ملتوی کردی گئی ۔قبل ازیں بھی اپوزیشن کے ہنگامہ کی وجہ سے ایوان کی کارروائی پہلے 12 بجے اور پھر 2 بجے تک ملتوی کرنی پڑی تھی۔ لوک سبھا میں پہلے ہی یہ بل منظور ہوچکا ہے، جس پر اب پارلیمنٹ کی مہر لگ گئی ہے۔ دوسری بار التواءکے بعد جیسے ہی ایوان کی کارروائی 2 بجے شروع ہوئی، ڈپٹی چیئرمین ہری ونش نے وزیر خزانہ نرملا سیتارامن سے اس بل کو پیش کرنے کے لئے کہا۔ جیسے ہی وزیر خزانہ کھڑی ہوئیں، کانگریس اور ترنمول کانگریس کے ارکان چاہ ایوان کے قریب آگئے اور نعرے بازی شروع کردی۔ بائیں بازو اور دیگر اپوزیشن پارٹیوں کے ارکان بھی اپنی جگہوں پر کھڑے تھے۔ ہری ونش نے ممبروں سے اپیل کی کہ وہ اپنی جگہوں پر واپس جائیں لیکن اراکین پر اس کا

کشتواڑ فلیش فلڈ: لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے آپریشن دوسرے روز بھی جاری

جموں// جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ کے ہونزر دچھن علاقے میں گذشتہ روز فلیش فلڈ کا واقعہ پیش آنے کے بعد لاپتہ ہونے والے 19 افراد کی تلاش کے لئے جمعرات کی صبح آپریشن بحال ہوا۔ ضلع کشتواڑ کے ہونزر دچھن علاقے میں بدھ کو بادل پھٹنے کے واقعے کے بعد آنے والے سیلابی ریلوں کے نیتجے میں سات افراد جاں بحق، ڈیڑھ درجن زخمی جبکہ 19 دیگر لاپتہ ہوئے تھے۔ دریں اثنا جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ جائے واردات پر جمعرات کو بچاو¿ اور ریلیف آپریشن کے لئے این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف کی دو مشترکہ ٹیمیں پہنچ رہی ہیں۔  

شمالی کشمیر کے ٹنگمرگ میں نوجوان کی مبینہ خود کشی

سری نگر// شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے ٹنگمرگ علاقے میں جمعرات کی صبح ایک 22 سالہ نوجوان نے مبینہ طور خود کشی کرکے اپنا کام تمام کر دیا۔ ´´سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ٹنگمرگ کے وار پورہ گاو¿ں میں جمعرات کی صبح ایک 22 سالہ نوجوان کو اپنے ہی کمرے میں لٹکتے ہوئے پایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ مذکورہ نوجوان کو فوری طور نزدیکی طبی مرکز پہنچایا گیا لیکن وہاں ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔  

جموں وکشمیر کے موسم میں بتدریج بہتر ی

سری نگر// بادل پھٹنے اور سیلابی ریلوں سے مچی تباہی کے بعد جموں و کشمیر میں موسمی صورتحال بتدریج بہتر ہو رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں بارش ہوسکتی ہے تاہم موسلا دھار بارشیں ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ گرمائی دارلحکومت سری نگر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4.0 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔  

سری نگر- جموں شاہراہ پر ایک دن بعد ٹریفک کی نقل و حمل بحال

سری نگر// وادی کشمیر کو ملک کے دوسرے حصوں کے ساتھ جوڑنے والی270 کلو میٹر طویل سری نگر- جموں شاہراہ جمعرات کو ایک روز بعد ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے کھول دی گئی۔ یاد رہے کہ یہ شاہراہ ضروری مرمت کے پیش نظر ہر بدھ کو ٹریفک کی آوا جاہی کے لئے بند رہتی ہے۔ ایک ٹریفک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ کشمیر شاہراہ پر جمعرات کو ٹریفک بحال کر دیا گیا۔  

ملک میں 43509 نئے کورونا کیس،640اموات ، ایکٹو کیسز میں 4404 کا اضافہ

نئی دہلی //ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے نئے کیسز کی تعداد اس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد سے تجاوز کر گئی ہے ، جس کی وجہ سے اس مہلک وائرس کے ایکٹو کیسزمیں 4404 اضافہ درج کیا گیا ہے ۔دریں اثنا جمعرات کو 43 لاکھ 92 ہزار 697 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے ملک میں اب تک 45 کروڑ 07 لاکھ 06 ہزار 257 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعرات کو جاری اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا کے 43509 نئے کیس سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 15 لاکھ 28 ہزار 114 ہوگئی ہے۔ اس دوران 38 ہزار 465 مریضوں کے صحتیاب ہونے کے بعد اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 30701612 ہوگئی ہے۔ ایکٹو کیسز 4404 بڑھ کر چار لاکھ 03 ہزار 840 ہوگئے ہیں۔ اسی دوران 640 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد چار لا

پونچھ میں ایل او سی پر بارودی سرنگ دھماکہ، فوجی اہلکار زخمی

جموں// جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ کے منکوٹ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر جمعرات کے روز بارودی سرنگ دھماکے میں ایک فوجی اہلکار زخمی ہوگیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پونچھ کے منکوٹ سیکٹر میں ایل او سی پر ایک بارودی سرنگ دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک فوجی اہلکار زخمی ہوگیا۔ زخمی فوجی اہلکار کی شناخت سپاہی مکیش کمار کے بطور ہوئی ہے۔  

شمالی کشمیر کے سوپور میں فورسز پر دستی بم حملہ ، کوئی نقصان نہیں

سری نگر// مشتبہ جنگجوﺅں نے بدھ کو شمالی کشمیر میں سوپور علاقے کے درسو رفیع آباد میں پولیس پارٹی پر دستی بم پھینکا تاہم اس حملے میں کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔ سرکاری ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے نیوز ایجنسی جی این ایس نے لکھا کہ جنگجوﺅں نے رفیع آباد میں پولیس اور فوج کی مشترکہ ٹیم کی طرف گرینیڈ پھینکا تاہم اس واقعہ میں کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ واقعہ کے بعد سوپور پولیس ، 32 آر آر اور سی آر پی ایف سے وابستہ اہلکاروںنے حملہ آوروں کو پکڑنے کیلئے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

ضلع بانڈی پورہ میں شدید بارش سے سیلابی صورتحال، رہائشی مکان اور مسجد کو جزوی نقصان

سرینگر// شمالی کشمیر میں ضلع بانڈی پورہ کے آلوسہ علاقے میں بدھ کے روز اُس وقت ایک رہائشی مکان اور ایک مسجد کو جزوی نقصان پہنچا جب موسلادھار بارش کے بیچ ممکنہ طور پر بادل پھٹنے کے نتیجے میں وہاں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔ فلیش فلڈ سے علاقے میں پھلوں کے باغات اور دھان کے کھیتوں کو بھی خاصا نقصان پہنچا تاہم اطلاعات کے مطابق اس واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ۔ آلوسہ کے مقامی لوگوں کا حوالہ دیتے ہوئے اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ علاقے میں ندی نالے پانی سے لبالب بھر گئے ہیں اور پانی کئی رہائشی مکانات اور دھان کے کھیتوں میں داخل ہوگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق علاقے میں واقع بالائی گاوں چچنار میں فلیش فلڈ کے نتیجے میں ایک مسجد اورایک رہائشی مکان کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے جبکہ ایک پیدل پل بھی ڈھ گیا۔ قابل ذکر ہے کہ وادی کشمیر میں گذشتہ شام دیر گئے سے وقفہ وقفہ سے بارشوں

تازہ ترین