تازہ ترین

کورونا معاملوں کا اُتار چڑھاﺅ ،289نئے کیس،7ہلاکتیں

سرینگر//حکام نے جمعہ کو بتایا کہ جموں کشمیر میں گذشتہ24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 498نئے کیس سامنے آئے۔اس عرصے کے دوران کورونا وائرس میں مبتلائ7مریضوں کی موت بھی واقع ہوگئی۔  سرکاری اعداد و شمار کے مطابق آج ظاہر ہونے والے کیسوں میں289کا تعلق وادی کشمیر جبکہ209کا تعلق صوبہ جموں سے ہے۔ ان اعداد و شمار میں مزید بتایا گیا ہے کہ گذشتہ شام سے یو ٹی میں871کورونا مریض صحتیاب ہوگئے۔  

شوپیان معرکہ آرائی کے دوران ایک جنگجو کا سرنڈر، دوسرا جاں بحق :پولیس

سرینگر//پولیس نے جمعہ کو بتایا کہ جنوبی ضلع شوپیان میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوﺅں کے مابین جاری معرکہ آرائی کے دوران ایک جنگجو نے فورسز کے سامنے سرنڈر کیا ہے ۔ یاد رہے کہ اس معرکہ آرائی کے ابتدائی اوقات کے دوران ایک جنگجو جاں بحق ہوا تھا۔ یہ مسلح جھڑپ ضلع کے حانجی پورہ گاوں میں شروع ہوئی تھی۔ پولیس نے ایک عدم شناخت جنگجو کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ٹویٹ کرتے ہوئے دی اور بعد میں ایک اور ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ معرکہ آرائی کے دوران دوسرے جنگجو نے سرنڈر کیا ہے۔ پولیس نے یہ بھی بتایا کہ سرنڈر کرنے والے جنگجو نے ایک اے کے56بندوق بھی فورسز کے حوالے کی۔ اس سے قبل آج صبح جنگجوﺅں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع کے بعد پولیس،فوج اور سی آر پی ایف نے شوپیان ضلع کے ہانجی پورہ، کچھ ڈورہ علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا جس کے دوران چھپے جنگجوﺅں نے فورسز پر گولیاں چلائیں۔فورسز کی جوا

پونچھ میں سات جنگجوﺅں کے خلاف این آئی اے کا چارج شیٹ

نئی دہلی// قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے جموں کشمیر کے پونچھ ’سازش‘ معاملے میں تحریک المجاہدین (ٹی یو ایم) کے سات جنگجوﺅں کے خلاف خصوصی عدالت میں چارج شیٹ داخل کیا ہے۔ این آئی آئی کے ذرائع کے مطابق،جن ملزموں کے خلاف چارج شیت داخل یا گیا ہے ان میں محمد مصطفی خان، محمد یاسین، محمد فاروق، محمد ابرار، محمد جاوید خان، شیر علی اور محمد رفیق سلطان شامل ہیں۔ ان پر تعزیرات ہند کے تحت غیرقانونی طور سے ہتھیار رکھنے ، دھماکہ خیز مواد ایکٹ اور غیر قانونی سرگرمیوں کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے۔  

ٹنگڈار میں در اندازی کی کوشش ناکام، اسلحہ و گولہ بارود اور ہیروئن ضبط: پولیس کا دعویٰ

جموں// جموں و کشمیر پولیس نے شمالی کشمیر کے ٹنگڈار علاقے میں دراندازی کی ایک کوشش کو ناکام بناتے ہوئے اسلحہ و گولہ بارود کے علاوہ کروڑوں روپے مالیت کی منشیات ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایک پولیس ترجمان نے جمعہ کے روز ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے فوج کے 7 آر آر اور بی ایس ایف کی 87 بٹالین کی ایک مشترکہ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے شمالی کشمیرکے ٹنگڈار میں اسلحہ و گولہ بارود کے علاوہ کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن بھی ضببط کی۔ انہوں نے کہا کہ برآمد شدہ اسلحہ و گولہ بارود میں ایک اے کے 47 رائفل، ایک پستول اور دو گرینیڈ شامل ہیں۔  

شوپیان معرکہ آرائی میں ایک جنگجو جاں بحق،آپریشن جاری :پولیس

سرینگر//پولیس نے جمعہ کو بتایا کہ جنوبی ضلع شوپیان میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوﺅں کے مابین جاری معرکہ آرائی کے دوران ایک جنگجو جاں بحق ہوگیا ہے۔یہ مسلح جھڑپ ضلع کے حانجی پورہ گاوں میں جاری ہے۔ پولیس نے ایک عدم شناخت جنگجو کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ٹویٹ کرتے ہوئے دی۔ اس سے قبل ذرائع کے مطابق جنگجوﺅں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع کے بعد پولیس،فوج اور سی آر پی ایف نے ہانجی پورہ، کچھ ڈورہ علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا جس کے دوران چھپے جنگجوﺅں نے فورسز پر گولیاں چلائیں۔فورسز کی جوابی کارروائی کے بعد وہاں باضابطہ معرکہ شروع ہوگیا۔ پولیس نے مزید کہا فورسز کا جنگجو مخالف آپریشن جاری ہے۔

بانہال میں شاہراہ کی تعمیراتی کام کے دوران حادثہ، ورکر جاں بحق

بانہال //سرینگر۔جموں شاہراہ پربانہال کے نزدیک فورلین شاہراہ کی تعمیراتی کام کے دوران جمعہ کو راک بولٹ مشین سے گر جانے کی وجہ سے ایک ورکر کی موت واقع ہوگئی جبکہ دوسرازخمی ہوگیا۔  یہ واقع اسوقت پیش آیا جب راک بولٹ مشین کی کیبل اچانک کٹ گئی اور اس پر کام کررہے دو افراد زمین پر گر آئے ۔ اس حادثے میں 23 سالہ سنی کمار ولد کھیم راج ساکنہ گندو ضلع ڈوڈہ موقع پر ہی لقمہ اجل بن۔  

جنوبی ضلع شوپیان میں جنگجوﺅں اور فورسز کے مابین تصادم:پولیس

سرینگر//پولیس نے جمعہ کو بتایا کہ جنوبی ضلع شوپیان میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوﺅں کے مابین جھڑپ شروع ہوگئی ہے۔یہ مسلح جھڑپ ضلع کے حانجی پورہ گاوں میں شروع ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق جنگجوﺅں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع کے بعد سیکورٹی فورسز نے ہانجی  پورہ  ،کچھ  ڈورہ  علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا جس کے دوران چھپے جنگجوﺅں نے فورسز پر گولیاں چلائیں۔فورسز کی جوابی کارروائی کے بعد وہاں باضابطہ معرکہ شروع ہوگیا۔ پولیس نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا فورسز کا جنگجو مخالف آپریشن جاری ہے۔  

جنوبی ضلع شوپیان میں14سالہ لڑکی نالے میں ڈوب کر لقمہ اجل

سرینگر//جنوبی ضلع شوپیان میں ایک14سالہ لڑکی نالہ ویشو میں ڈوب کر لقمہ اجل بن گئی۔یہ واقعہ جمعہ کی صبح ضلع کے ریشنگری علاقے میں پیش آیا۔ نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق مفروشا مشتاق دختر مشتاق احمد اچانک پھسل کر نالے میں گرگئی جس کے فوراً بعد بچاﺅ کارروائی عمل میں لائی گئی۔ کارروائی کے دوران بچی کو بے ہوشی کی حالت میں بر آمد کرنے کے بعد نزدیکی طبی مرکز پہنچایا گیا تو ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق طبی اور قانونی لوازمات پوری کرنے کے بعد میت کو ورثاءکے حوالے کیا گیا۔  

کانگریس نے ایمرجنسی نافذ کرکے جمہوریت کو کچل دیا تھا: مودی

نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی نے ایمرجنسی کے دوران ہندوستانی جمہوریت کی حفاظت کرنے والے ان سبھی ہم وطنوں کو یاد کرتے ہوئے جمعہ کوکہا کہ کانگریس نے ایمرجنسی نافذ کرکے ہندستانی جمہوریت کو کچل دیا تھا۔  مودی نے ٹویٹ کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ”کانگریس نے ہماری جمہوریت کو کچل دیا تھا۔ ہم اب تمام عظیم ہستیوں کو یاد کرتے ہیں جنہوں نے ایمرجنسی کی مخالفت کی اور ہندوستانی جمہوریت کا تحفظ کیا۔ ایمرجنسی کے تاریک ایام کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ سال 1975 سے 1977 تک کا عرصہ اس بات کا گواہ ہے کہ کس طرح سے اداروں کو مسمار کیا گیا“۔ ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے کہا ” آئیے ہم ہندوستان کی جمہوریت کے جذبے کو مستحکم بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کرنے کا عزم کریں اور ہمارے آئین میں مضمر وصف کو اپنی زندگی میں شامل کریں“۔  

ملک میں وبائی صورتحال میں مزید بہتری، 51667نئے کیس،1329اموات

سرینگر//مہلک مورونا وائرس کے کیسوں میں مسلسل کمی دیکھنے کو مل رہی ہے۔جمعہ کومرکزی وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 51667 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ 1329کورونا مریضوں کی موت واقع ہوئی ہے۔  وزارت صحت کے مطابق ملک میں کورونا متاثرین کی کل تعداد 30134445 ہو گئی ہے جبکہ کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 393310 ہوگئی ہے۔ اس دوران ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 64527 کورونا مریض صحتیاب ہوگئے جبکہ اس وقت کورونا وائرس کے612868 معاملے سرگرم ہیں۔

ضلع پونچھ میں بجلی گرنے سے فوجی اہلکار ہلاک، دوسرا زخمی

منڈی// ضلع پونچھ کے سرحدی علاقہ ساوجیاں میں جمعہ کی شب موسم کی خرابی کے بیچ بجلی گرنے کی وجہ سے ایک فوجی اہلکار لقمہ اجل بن گیا جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔  چوکی آفسر ساوجیاں ممتاز احمد کے مطابق خلاصہ2 نامی پوسٹ پر تعینات فوج کی گیارہ گڑوال سے تعلق رکھنے والا مندیپ سنگھ بجلی گرنے کی وجہ سے لقمہ اجل بن گیا۔ بجلی گرنے کے اس واقعہ میں فوج کی 40آر آر سے تعلق رکھنے والا دیپک نامی فوجی اہلکار زخمی ہو گیا۔  دفاعی ذراع کے مطابق زخمی اہلکار کی حالت مستحکم ہے۔