تازہ ترین

جموں کشمیر میں4کورونا ہلاکتیں،444نئے کیس

سرینگر//جموں کشمیر میں گذشتہ24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے444نئے کیس سامنے آئے۔اس دوران یوٹی میں 4کورونا مریض اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔سرکاری ذرائع کے مطابق یہ گذشتہ طویل ایام سے کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی سب سے کم تعداد ہے۔ سرکاری ذرائع نے نئے کورونا کیسوں کے اعداد و شمار دیتے ہوئے کہا کہ گذشتہ شام سے ظاہر ہونے والوں کیسوں میں306کا تعلق وادی کشمیر جبکہ138کا تعلق صوبہ جموں سے ہے۔  

شوپیان معرکہ آرائی میں ایک جنگجو جاں بحق ، آپریشن جاری :پولیس

سرینگر//جنوبی ضلع شوپیان میں بدھ کو بعد دوپہر فورسز اور جنگجوﺅں کے مابین جومعرکہ آرائی شروع ہوگئی اُس میں آخری اطلاعات ملنے تک ایک جنگجو جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت ابھی نہیں ہوئی ہے۔ پولیس نے ٹویٹ کرتے ہوئے معرکہ آرائی کے دوران ایک عدم شناخت جنگجو کے جاں بحق ہونے کی اطلاع دی۔پولیس نے کہا کہ شوپیان کے شیر مال علاقے میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوﺅں کے مابین تصادم آرائی کے دوران ایک عدم شناخت جنگجو جاں بحق ہوا ہے اور آپریشن جاری ہے ۔ اس سے قبل ذرائع کے مطابق فورسز نے ہیف شیرمال علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا جس کے دوران چھپے جنگجوﺅں اور فورسز کا آمنا سامنا ہوا ،اور معرکہ چھڑ گیا۔  

جنوبی ضلع شوپیان میں فورسز آپریشن کے دوران مسلح تصادم آرائی

سرینگر//جنوبی ضلع شوپیان میں بدھ کو بعد دوپہر فورسز اور جنگجوﺅں کے مابین معرکہ آرائی شروع ہوگئی جو آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھی اور طرفین ایک دوسرے کی طرف گولیاں برسا رہے تھے۔ پولیس نے ٹویٹ کرتے ہوئے معرکہ شروع ہونے کی اطلاع دی۔پولیس نے کہا کہ شوپیان کے شیر مال علاقے میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوﺅں کے مابین تصادم شروع ہوا ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق فورسز نے اس سے قبل ہیف شیرمال علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا جس کے دوران چھپے جنگجوﺅں اور فورسز کا آمنا سامنا ہوا ،اور معرکہ چھڑ گیا۔  پولیس کے مطابق طرفین کے درمیان گولیوں کا تبادلہ جاری ہے  مزید تفصیلات کا انتظار ہے  

دنیا میں کورونا متاثرین کی تعداد 17.91 کروڑ سے متجاوز، 38.80 لاکھ سے زیادہ ہلاکتیں

واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی// پوری دنیا میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) پھیلنے کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک 17.91 کروڑ سے زیادہ افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 38.80 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں متاثرہ افراد کی تعداد 17 کروڑ 91 لاکھ پانچ ہزار 648 ہوگئی ہے جبکہ 38 لاکھ 80 ہزار 875 افراد اس سے متاثر ہوکر اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ امریکہ جو دنیا میں ایک سپر پاور سمجھا جاتا ہے ، میں کورونا وائرس کی رفتار تھوڑی سست ہوگئی ہے۔ یہاں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 3.35 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے اور 6.02 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ کرونا انفیکشن کے معاملے میں ہندوستان دنیا میں دوسرے اور مرنے والے افراد کے لحاظ سے تیسرے ن

سری نگر میں حالیہ 'ٹارگٹ کلنگس' کے بعد سیکورٹی مزید چوکس، کئی مقامات پر ناکے

سری نگر// حالیہ دنوں کے دوران پولیس اہلکاروں پر ہوئے حملوں کے واقعات کے پیش نظر سری نگر میں بدھ کے روز سیکورٹی کو مزید چوکس کر دیا گیا ۔ شہر کے کئی مقامات پر سیکورٹی فورسز نے ناکے لگا دیے ہیں جہاں مسافر بردار گاڑیوں خاص کر دو پہیہ گاڑیوں کی تلاشی کی جاتی ہے ان میں سوار مسافروں کے شناختی کارڈ دیکھے جاتے ہیں اور ان سے پوچھ گچھ بھی جاتی ہے۔ یاد رہے کہ سری نگر میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران دو پولیس اہلکاروں کو نامعلوم اسلحہ براداروں نے گولیاں مار کر ہلاک کر دیا ۔  

ضلع کٹھوعہ کے ہیرا نگر سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر منشیات اسمگلر ہلاک، 27 کلو ہیرائن بر آمد:بی ایس ایف

جموں// بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے جموں وکشمیر کے ضلع کٹھوعہ کے ہیرا نگر سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر ایک اسمگلر کو مار کر کروڑوں روپیے مالیت کی ہیرائن بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ بی ایس ایف کے ایک ترجمان نے بتایا کہ بین الاقوامی سیکٹر پر ہیرا نگر سیکٹر میں بدھ کی علی الصبح بی ایس ایف کے اہلکاروں نے ایک منشیات اسمگلرکو در اندازی کرنے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا۔ انہوں نے کہا کہ اہلکاروں نے اس کو پہلے وارننگ دی لیکن جب اس نے وارننگ کو نظر انداز کرتے ہوئے بھاگنے کی کوشش کی تو اس پر گولیاں بر سائیں جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہوگیا۔اس کی تحویل سے27کلو گرام ہیرائن بر آمد کیا گیا ہے۔  

ملک میں کوروناوائرس کے50848 نئے کیس،1358 اموات

سرینگر//مہلک وبا کورونا وائرس کے یومیہ کیسوں میں کمی کا رجحان جاری ہے۔بدھ کووزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میںگذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 50848 نئے معاملے سامنے آئے ہیں، جبکہ اسی عرصہ کے دوران 1358افراد کی موقع ہوگئی ۔ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ کئی روز سے کورونا کیسز میں مسلسل کمی آرہی ہے اور حالیہ کچھ روز سے اموات کی تعداد میں بھی کمی آئی ہے۔ ابھی تک ملک میں30028709 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی کل تعداد 390660 ہو گئی ہے۔