تازہ ترین

جموں کشمیر میں128نئے کورونا کیس، ایک مریض کی موت

سرینگر//جموں و کشمیر میں گذشتہ شام سے کورونا وائرس کے 128 نئے کیس سامنے آئے۔ سرکاری ذرائع نے جمعرات کو بتایا کہ ان میں سے 38 کیس جموں صوبہ جبکہ90 کیس وادی کشمیر میں ظاہر ہوئے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس طرح یوٹی میں کورونا متاثرین کی کل تعداد 322142 تک پہنچ گئی جن میں سے 316398 صحت یاب ہوگئے ہیں۔ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران جموں کشمیر میں ایک کورونا مریض کی موت واقع ہوگئی اس طرح یہاں کورونا ہلاکتوں کی کل تعداد  4386 تک پہنچ گئی۔ 

عدالت عظمیٰ میں پیگاسس کیس کی سماعت منگل تک ملتوی،مرکزکوکوئی نوٹس نہیں

نئی دہلی// عدالت عظمیٰ نے جمعرات کو پیگاسس جاسوسی کیس میں درخواستوں کی کاپیاں مرکزی حکومت کو حوالے کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اگر میڈیا رپورٹس سچ ہیں تو الزامات سنگین ہیں ۔عدالت نے معاملہ کی سماعت اگلے منگل کے لیے مقرر کی ، لیکن مرکزی حکومت کو کوئی باقاعدہ نوٹس جاری نہیں کیا۔ چیف جسٹس این وی رمن اور جسٹس سوریہ کانت پر مشتمل ڈویڑن بنچ نے تمام درخواست گزاروں کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد انہیں درخواستوں کی کاپی مرکزی حکومت کے حوالے کرنے کی ہدایت دی۔ سپریم کورٹ نے واضح کیا کہ ڈویژن بنچ مرکزی حکومت کی موجودگی کے بغیر معاملے کی مزید سماعت نہیں کرسکتی۔ تاہم عدالت نے ابھی تک اس معاملے میں باضابطہ نوٹس جاری نہیں کیا ہے۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے کہا ” صحافیوں ، اپوزیشن رہنماو¿ں اور سماجی کارکنوں کی جاسوسی کا معاملہ اہم ہے۔ اگر میڈیا رپورٹس درست ہیں تو یہ الزام انتہائی س

شور شرابہ اور ہنگامہ آرائی کے سبب پارلیمنٹ کے ایوان زیریں کی کارروائی ملتوی

نئی دہلی//پیگاسس ، کسانوں کے مسئلے اور مہنگائی پر ایوان زیریں لوک سبھا میں اپوزیشن کے ارکان کا ہنگامہ جمعرات کو بھی جاری رہا جس کی وجہ سے وقفہ صفر نہیں ہوسکا اور پریزائیڈنگ افسر راجندر اگروال کو ایوان کی کارروائی دو بجے تک کیلئے ملتوی کرنا پڑی۔ اگروال کی طرف سے ایک بار کی التوا کے بعد جیسے ہی 12 بجے ایوان کی کارروائی شروع ہوئی ، ارکان ایوان کے وسط میں آ گئے اور ہنگامہ آرائی اور نعرے بازی شروع کر دی۔ ہنگامہ آرائی کے درمیان اگروال نے ضروری کاغذات ایوان کی میز پر رکھے اور ایوان کو چلانے کی کوشش کی ، لیکن ارکان نے احتجاج ، ہنگامہ اور شورشرابہ جاری رکھا ، جس کی وجہ سے انہیں ایوان کو 2 بجے تک کیلئے ملتوی کرنا پڑی۔ اس سے قبل گیارہ بجے ایوان زیریں کے اسپیکر اوم برلا نے ہاکی کھلاڑیوں اور ٹوکیو اولمپکس میں کانسہ کا تمغہ جیتنے والی باکسر لوولینا بورگوہین کو ایوان کی جانب سے ایوان کی کارروائی

دفعہ 370 کے خاتمے کے دو سال: پی ڈی پی کا سری نگر میں احتجاج

سری نگر// پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) نے مرکزی حکومت کے پانچ اگست 2019 کے فیصلوں کی دوسری برسی کے موقع پر جمعرات کو یہاں پارٹی صدر محبوبہ مفتی کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاجیوں نے پارٹی ہیڈکوارٹرز، جو شیر کشمیر پارک کے متصل واقع ہے، سے لالچوک کی طرف پیش قدمی کرنے کی کوشش کی تاہم وہاں تعینات سیکورٹی فورسز نے انہیں ایسا کرنے سے روک دیا۔ احتجاجی 'پانچ اگست کا کالا قانون نامنظور نامنظور'، 'ہمارا آئین بحال کرو بحال کرو' وغیرہ جیسے نعرے لگا رہے تھے۔  

شمالی قصبہ سوپور میں جنگجووں کی فائرنگ کی خبریں بے بنیاد: پولیس

سری نگر// پولیس نے شمالی ضلع بارہمولہ کے قصبہ سوپور میں مشتبہ جنگجووں کی پولیس پارٹی پر فائرنگ کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔  پولیس نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا”مین چوک سوپور میں فائرنگ کا واقعہ پیش آنے کی خبریں بالکل بے بنیاد ہےں، ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا“۔ ”عوام سے اپیل ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کرکے بے بنیاد افواہوں پر کان نہ دھریں“۔  

ملک میں کورونا وائرس کے 42982 نئے کیس

نئی دہلی// گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 42982 نئے کیس درج ہوئے ہیں اور 533 مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔ دریں اثنا بدھ کو ملک میں 35 لاکھ 55 ہزار 115 افراد کو کوروناوائرس کے ٹیکے لگائے گئے اور اب تک ملک میں 48 کروڑ 93 لاکھ 42 ہزار 295 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔ جمعرات کو مرکزی وزارت صحت کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد تین کروڑ 18 لاکھ 12 ہزار 114 ہو گئی ہے۔  

سری نگر میں اننت ناگ کا شہری بجلی کرنٹ لگنے سے فوت

سری نگر// گرمائی دارلحکومت سری نگر میں جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے شنانگس علاقے سے تعلق رکھنے والا ایک شہری بجلی کا کرنٹ لگنے سے لقمہ اجل بن گیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سری نگر میں ایک نجی کمپنی میں کام کرنے والا ایک ملازم ایک بجلی موٹر کی مرمت کرنے کے دوران بجلی کا کرنٹ لگنے سے بر سر موقع ہی موت کی آغوش میں چلا گیا۔ متوفی کی شناخت محمد جواد بٹ ولد علی محمد بٹ ساکن شانگس اننت ناگ کے بطور ہوئی ہے۔  

طویل وقفہ کے بعدجامع مسجد سرینگرمیں نماز جمعہ ادا کرنے کی تیاریاں

سرینگر//انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے بدھ کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ شہر کی مرکزی مسجد میں ایک طویل وقفے کے بعد آنے والے جمعہ کی نماز ادا کی جائے گئے ۔ انجمن نے تاہم نمازیوں سے اپیل کی کہ وہ کورونا سے متعلق ضوابط پر سختی سے عمل کریں۔ انجمن کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا”مسلسل نامساعد حالات ،کورونا کی قہر انگیز لہر اور لاک ڈاون کے باعث مرکزی جامع مسجد سرینگر ،جو نماز اور عبادات کیلئے ایک طویل عرصے سے بند تھی، میں آج انجمن اوقاف کے زیر اہتمام باقاعدہ صفائی اور ستھرائی کا عمل انجام دیا گیا اور اس مہم میں انجمن کے ملازمین اور عملہ نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا“۔ بیان میںکہا گیا اب جبکہ وائرس کی لہر میں ٹھہراو آگیا ہے اور جموںوکشمیر کی سبھی مرکزی مساجد، خانقاہوں، آستانوں اور امام باڑوں میں باضابطہ نماز جمعہ کا اہتمام کیا جارہا ہے توقع ہے کہ آئندہ جمعتہ المبارک سے کشمیر کی سب

اہلیان جموں و کشمیر خصوصی پوزیشن کی بحالی کے لئے پرامن جدوجہد جاری رکھیں: پی اے جی ڈی

سری نگر// پیپلز الائنس فار گپکار ڈیکلریشن (پی اے جی ڈی) نے لوگوں سے جموں و کشمیر کی خصوصی پوزیشن کی بحالی کے لئے پرامن طریقے سے جدوجہد جاری رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ دفعہ 370 اور دفعہ 35 اے کی تنسیخ کے بعد لوگوں کی نوکریاں اور قدرتی وسائل پر ان کے حقوق کو چھینا جا رہا ہے۔ پی اے جی ڈی کے ترجمان محمد یوسف تاریگامی نے بدھ کے روز اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ جموں و کشمیر کے لیڈروں کی کل جماعتی میٹنگ نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوئی ہے کیونکہ مرکزی حکومت نے دلی اور جموں و کشمیر کے لوگوں کے درمیان پیدا شدہ دوری کو پاٹنے کے لئے اعتماد سازی کے کوئی اقدام نہیں کئے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کا ’نیا کشمیر ‘ایک مذاق ثابت ہوا ہے اور آج جموں و کشمیر دلی سے جس قدر دور ہے اتنا ماضی میں کبھی نہیں رہا ہے۔  

ہندوارہ میں ذہنی طور معذور بزرگ شہری کی لاش لاپتہ ہونے کے ایک ہفتہ بعد دریا سے بر آمد

سرینگر// شمالی ضلع کپوارہ کے ہندوارہ میں واقع لوکی پورہ گاوں میں بدھ کو ایک بزرگ ذہنی طورمعذور شخص کی لاش دریائے پہرو سے بر آمد کی گئی۔ مذکورہ شخص ایک ہفتہ قبل لاپتہ ہوا تھا۔ نیوز ایجنسی جی این ایس نے عہدیداروں کے حوالے سے بتایا کہ بنپورہ لنگیٹ ہندوارہ کے رہائشی 75 سالہ غلام احمد میر عرف عمہ درویش کی لاش آج صبح دریا سے نکالی گئی۔ حکام نے بتایا کہ میر تقریبا ایک ہفتے سے اپنے گھر سے لاپتہ تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ لاش کو طبی معائنے کے لیے ڈسٹرکٹ ہسپتال ہندوارہ لے جایا گیا ہے۔  

شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ میں این آئی اے کے تازہ چھاپے، باپ بیٹا گرفتار

سری نگر//جموں و کشمیر پولیس کے ساتھ قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے بدھ کے روز شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کے چھٹی بانڈے گاو¿ں میں دو افراد کی رہائش گاہوں پر چھاپے مارے۔ سرکاری ذرائع کے حوالے سے خبر رساں ایجنسی کے این او نے بتایا کہ این آئی اے نے پولیس ٹیم کے ساتھ مزمل احمد بٹ ولد غلام حسن بٹ اور وقار احمد لون ولد غلام محمد لون کی رہائش گاہوں پر چھاپہ مارا۔ حکام نے بتایا کہ مزمل اور اس کے والد کو این آئی اے نے گرفتار کرلیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وقار پہلے ہی ایف آئی آر نمبر 30برائے 2020 کے تحت حراست میں ہے۔ حکام کے مطابق وقار پر آئی ایس جے کے کیلئے بالائے زمین کارکن ہونے کا الزام ہے۔   

ہنگامہ آرائی کے سبب لوک سبھا میں وقفہ سوا ل نہیں ہوسکا

نئی دہلی//پیگاسز جاسوسی معاملے، کسانوں کی تحریک اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے مسئلے پر اپوزیشن کے زبردست ہنگامے کے سبب لوک سبھا میں بدھ کو مانسون اجلاس کے 12 ویں دن وقفہ سوال متاثر رہا اور ایوان کی کارروائی دوپہر دو بجے تک کے لئے ملتوی کرنی پڑی۔ وقفہ سوال کے دوران دو بار التوا کے بعد دوپہر 12 بجے ایوان کی کارروائی تیسری بار جیسے ہی شروع ہوئی، کانگریس، ترتمول کانگریس، دراوڑ منیتر کڑگم (ڈی ایم کے) اور شرومنی اکالی دل سمیت مختلف اپوزیشن پارتیوں کے ارکان ہنگامہ کرتے ہوئے اسپیکر کی نشست تک پہنچ گئے۔ ارکان کے ہاتھوں میں کسانوں کے معاملے، پیگاسیز جاسوسی اور مہنگائی سے متعلق مختلف طرح نعروں والی تختیاں تھیں۔ پریزائیڈنگ آفیسر راجندر اگروال نے ہنگامے کے دوران ہی اہم دستاویز ایوان کی میز پر رکھے۔  اگروال نے ارکان سے اپنی نشست پر جانے کی بھی اپیل کی، لیکن وہ نہیں مانے اور زور زور سے ن

پولیس نے 5اور15اگست کو ہڑتال سے متعلق گیلانی سے منسوب جعلی ٹویٹ کی تشہیر سے خبردار کیا

سری نگر// پولیس نے بدھ کو خبردار کیا کہ علیحدگی پسند لیڈر سید علی شاہ گیلانی سے منسوب ایک جعلی ٹویٹ کو شیئر کرنے اور اس کی تشہیر کرنے والوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی جس میں 5 اور 15 اگست کو ہڑتال کرنے کی اپیل کی گئی ہے ۔ یاد رہے کہ5اگست کو جموں کشمیر کی خصوصی پوزیشن ختم کئے جانے کے دو سال پورے ہورہے ہیں۔ ایک پولیس ترجمان نے گیلانی کے خاندانی ذرائع کے حوالے سے بتایا ” یہ ٹویٹ جعلی ہے اور پاکستان سے کسی نے جاری کی ہے“۔  پولیس نے ایک ٹویٹ میں کہا”پولیس ان لوگوں کے خلاف کارروائی کر رہی ہے جو تشدد کو ہوا دینے کے لیے اس ٹویٹ کو پھیلا رہے ہیں۔اس سلسلے میں متعلقہ قانونی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے“۔  

ملک میں کورونا وائرس کے 42625 نئے مریض،562ہلاکتیں

سرینگر//بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 42625 نئے کیس درج ہوئے ہیں اور انفیکشن کی وجہ سے 562 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے کل معاملات بڑھ کر 31769132 ہوگئے ہیں اور اب تک مجموعی طور پر 425757 اموات ہوچکی ہیں۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 36668 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 30933022 ہوگئی ہے جب کہ کل ایکٹیو کیسز 410353 ہیں۔  دریں اثناءملک میں ویکسی نیشن کی کل تعداد 485286570 ہو گئی ہے۔  

سرینگر کے خانیار علاقے میں جنگجوﺅں کے حملے میں پولیس اہلکار اور شہری زخمی

سرینگر // سری نگر کے خانیار علاقے میں منگل کو مشتبہ جنگجوﺅں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار اور ایک عام شہری زخمی ہو گئے۔ ایک سینئر پولیس افسر کے حوالے سے نیوز ایجنسی جی این ایس نے بتایا کہ دونوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس اہلکار کے پیٹ میں گولی لگی ہے۔ حملہ آوروں کو پکڑنے کے لیے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا۔

اپوزیشن کے ہنگامے کے سبب لوک سبھا میں وقفہ سوال گیارہویں دن بھی متاثر

نئی دہلی//لوک سبھا میں مانسون اجلاس کے 11 ویں دن بھی آج کوئی کام کاج نہیں ہوا اور اپوزیشن ارکان کا پیگاسز جاسوسی معاملے، کسانوں کے امور اور مہنگائی کے معاملے پر ہنگامہ جاری رہا جس کے سبب وقفہ سوال بھی نہیں چل ہوسکا اور ایوان کی کارروائی 2 تک کے لئے ملتوی کردی گئی۔ ایک بار التوا کے بعد 12 بجے جیسے ہی ایوان کی کارروائی شروع ہوئی تو اپوزیشن ارکان نعرے لگاتے ہوئے ایوان کے بیچ میں آگئے اور ہنگامہ کرنے لگے۔ پریزائیڈنگ آفیسر بھرت ہری مہتاب نے ہنگامے کے دررمیان ہی ایوان کی میز پر سبھی ضروری کام کاج رکھے۔  

فوجی ہیلی کاپٹر تکینکی خرابی کے باعث رنجیت ساگر ڈیم میں گر کر تباہ

جموں// جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں منگل کے کی صبح ایک فوجی ہیلی کاپٹر کسی تکنیکی خرابی کی وجہ سے گر کر تباہ ہوگیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع کٹھوعہ کے بسولی علاقے میں منگل کی صبح قریب گیارہ بجے ایک فوجی چاپر جس میں پانچ سے چھ افراد سوار تھے، کسی تکنیکی خرابی کی وجہ سے رنجیت ساگر ڈیم کے تالاب میں گر آیا۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ پیش آتے ہی بچاو¿ آپریشن کے لئے فوج اور پولیس کی ٹیمیں جائے واردات کی طرف بھیج دی گئیں۔  

بارہمولہ کے بی جے پی لیڈرڈی کے نہرو حرکت قلب بند ہوجانے سے فوت

بارہمولہ//بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر ڈی کے نہرو کا منگل کو شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔  نہرو کو پیر کی شام بارہمولہ کے پانزلہ رفیع آباد گاو¿ں میں واقع ان کی رہائش گاہ پر دل کا دورہ پڑا جس کے بعد انہیں فوری طور پر بارہمولہ کے ڈسٹرکٹ اسپتال لے جایا گیا۔ انہیں تشویشناک حالت میں ایس کے انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایس کے آئی ایم ایس) ریفر کیا گیا جہاں آج صبح ان کا انتقال ہوگیا۔

ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران 30549 نئے کورونا کیس، 38 ہزار سے زائد مریض صحت یاب

نئی دہلی// گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 38 ہزار سے زیادہ مریض صحت مند ہو گئے ہیں اور اس دوران 30549 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ دریں اثنا پیر کو ملک میں 61 لاکھ 9 ہزار 587 افراد کو کورونا کی ویکسین لگا گئی۔ اب تک ملک میں 47 کروڑ 85 لاکھ 44 ہزار 114 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔ منگل کی صبح مرکزی وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا کے 30549 نئے کیسز کی آمد کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 17 لاکھ 26 ہزار 507 ہو گئی ہے۔ اس دوران 38 ہزار 887 مریضوں کی صحت یابی کے بعد اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی کل تعداد بڑھ کر 30896354 ہو گئی ہے۔ ایکٹو معاملے 8760 کم ہوکر چار لاکھ 4 ہزار 958 رہ گئے ہیں۔ اسی عرصے میں 422 مریضوں کی موت کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر چار لاکھ 25 ہزار 195 ہو گئی ہے۔ ملک میں فعال معاملوں کی شرح بڑھ کر1.31 فیص

شمالی ضلع بانڈی پورہ میں فورسز اور جنگجوﺅں کے مابین مسلح تصادم

سرینگر//شمالی ضلع بانڈی پورہ میں منگل کو فورسز اور جنگجوﺅں کے مابین مسلح تصادم شروع ہوگیا۔یہ تصادم ضلع کے دور دراز علاقہ چنداجی میں شروع ہوگیا ہے ۔ پولیس نے ٹویٹ کرتے ہوئے مسلح تصادم کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ فورسز نے پورے علاقے کا محاصرہ سخت کیا ہے تاکہ چھپے جنگجوﺅں کیلئے فرار کے راستے بند ہوں۔ پولیس کے مطابق چنداجی میں فورسز آپریشن جاری ہے۔ تفصیلات کا انتظار

تازہ ترین