تازہ ترین

کووڈ19؛635نئے کیس،12اموات

سرینگر//جموں کشمیر میں بدھ کو کورونا وائرس کے یومیہ کیسوں میں مزید کمی درج ہوئی اور یہاں گذشتہ24گھنٹوں کے دوران635کورونا کیس سامنے آئے۔اس طرح یہاں ابھی تک کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد309361تک جا پہنچی۔ ان میں 442کیس وادی کشمیر جبکہ193کیس صوبہ جموں میں ظاہر ہوئے۔ سر کاری ذرائع کے مطابق اسی عرصہ کے دوران یوٹی میں 1649کورونا مریض صحتیاب ہوگئے جبکہ12ایسے مریضوں کی موت واقع ہوگئی۔جموں کشمیر میں ابھی تک کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد4217ہوگئی ہے۔  

بانہال۔ قاضی گنڈ سرنگ میں آزمائشی رن کا آغاز

سرینگر// ایک اہم پیشرفت میں حکام نے بدھ کو سرینگر ۔جموں شاہراہ پر 8.5 کلومیٹر ڈبل ٹیوب فور لین بانہال۔ قاضی گنڈ سرنگ پر گاڑیوںکی آزمائشی رن کا آغاز کیا۔ پیر پنچال پہاڑی سلسلے میں اس سرنگ سے جموں کا سفر 16 کلومیٹر کم ہوجائے گا۔اس اہم سرنگ پر کام کا آغاز 2011 میں آندھرا پردیش میں قائم 'نیویگ انجینئرنگ کمپنی' کے ذریعہ کیا گیا تھا۔ ڈی ایس پی ٹریفک نیشنل ہائی وے شمشیر سنگھ کے مطابق منصوبے کے مطابق بانہال سے ایک سو گاڑیوں کو قاضی گنڈ کی طرف جانے کی اجازت دی گئی ہے۔ نیویگ انجینئرنگ کمپنی کے چیف منیجر منیب احمد ٹاک کے مطابق اس رن پہلے ایک گھنٹے کے لئے طے کیا گیا تھا تاہم اس کو بعد میں بڑھایا گیا۔ توقع ہے کہ اگلے چند ہفتوں میں یہ سرنگ کوعوام کے لئے کھلا چھوڑا جائے گا۔   

بیماریوں سے زیادہ حادثات سے انسانی جانیں ضائع ہوجاتی ہیں: ایس ایس پی ٹریفک جموں

جموں// ایس ایس پی ٹریفک جموں کوشل شرما کا کہنا ہے کہ حادثات سے جتنی انسانی جانیں ضائع ہوتی ہیں شاید ہی اتنی کسی دوسری بیماری یا وبا سے ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان حادثات کو روکنے کی ضرورت ہے اور اس کے لئے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔ موصوف ایس ایس پی نے ان باتوں کا اظہار بدھ کے روز یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے۔  

شمالی کشمیر کے کنزر میں کار کی ٹکر سے راہ گیر از جان

سرینگر//شمالی ضلع بارہمولہ کے بٹہ پورہ کنزر علاقے میں بدھ کو ایک کار کی ٹکر کے نتیجے میں ایک راہ گیر از جان ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق ایس ایچ او کنزر اطہر پرویز نے کہا کہ وسیم احمد میر ولد غلام رسول میر ساکن ہبلی گام دیو بگ سڑک پار کررہا تھا جس کے دوران ایک کار نے اُسے ٹکر ماری۔یہ حادثہ آج صبح سوا نو بجے کے قریب پیش آیا جس کے نتیجے میں وسیم شدید طور زخمی ہوگیا۔ ایس ایچ او کے مطابق زخمی وسیم کو کار ڈرائیور نے ہی سب ضلع اسپتال ماگم پہنچایا جہاں سے اُسے سرینگر منتقل کیا گیا لیکن وہ راستے میں ہی دام توڑ بیٹھا۔ پولیس کے مطابق اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر91درج کر لیا گیا ہے۔  

سرینگر کے مضافات میں فورسز آپریشن کے دوران شوپیان کا جنگجو جاں بحق

سرینگر//پولیس نے بدھ کو بتایا کہ سرینگر کے مضافاتی علاقہ نوگام واگورہ میں فورسز اور جنگجوﺅں کے مابین ہوئے گولیوں کے تبادلے کے دوران ایک جنگجو جاں بحق ہوگیا۔مارے گئے جنگجو کا تعلق جنوبی ضلع شوپیان سے تھا۔ پولیس نے ٹویٹر کے ذریعے پہلے جنگجوﺅں اور فورسز کے مابین معرکہ آرائی کی اطلاع دی اور بعد میں ایک جنگجو کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی۔ اس سے قبل فورسز نے واگورہ نوگام علاقے کو گذشتہ شب کے دوران جنگجوﺅں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا۔پولیس کے مطابق تلاشی آپریشن کے دوران ہی چھپے جنگجوﺅں نے فورسز پر گولیاں چلائیں اور یوں طرفین میں معرکہ چھڑ گیا۔ اطلاعات کے مطابق جاں بحق ہوئے جنگجو کی شناخت عذیر اشرف ڈار والد محمد اشرف ڈار ساکن وندنہ،  میلہورہ وچی ضلع شوپیان کے طور ہوئی ہے۔عذیر اس سال جنوری سے سرگرم تھا۔ اطلاعات میں مزید بتایا گ

’دشمنی پھیلانے‘ کا ملزم گاندربل کا سماجی کارکن پولیس حراست سے رہا

سرینگر//حکام نے بدھ کو بتایا کہ وسطی ضلع گاندر بل کے صفا پورہ کے سماجی ایکٹیویسٹ جسے ”دشمنی پھیلانے“ کی پاداش میں گرفتار کیا گیا تھا، کو حراست سے رہا کیا گیا ہے۔ ایس ایس پی گاندر بل سہیل منور کے مطابق50سالہ سجاد رشید صوفی کو آج صبح پولیس حراست سے رہا کرکے اُس کے گھروالوں کے حوالے کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق سماجی کارکن صوفی ایک وفد کے ہمراہ لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر خان سے10جون کو ملے تھے جس کے دوران وفد نے مشیر کے سامنے اپنے علاقے کے مسائل رکھے۔ اس موقع پر منعقدہ ایک تقریب کے دوران صوفی نے مشیر خان سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا تھا”مجھے آپ سے پوری توقعات وابستہ ہیں کیونکہ آپ بھی ایک کشمیری ہیں اور آپ ہمیں اچھی طرح سمجھ سکتے ہیں۔میں آپ کا گریباں بھی پکڑ سکتا ہوں لیکن مجھے باہر کے افسران سے توقعات وابستہ نہیں ہیں“۔ صوفی کی اس بات کو لیکر ضلع کمشنر گاندر

ملک میں کورونا کے62224 نئے کیس،ایکٹو کیسز کی شرح تین فیصد سے کم

نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس کی رفتار دھیمی پڑھنے اور انفیکشن کے کیسز کے مقابلے اس سے صحتیاب ہونےوالوں کی تعداد زیادہ رہنے سےایکٹوکیسز کی شرح کم ہو کر تین فیصد سے نیچے آ گئی۔ اس دوران منگل کے روز 28 لاکھ 00 ہزار 458 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے ہیں۔ ملک میں اب تک 26 کروڑ 19 لاکھ 72 ہزار 014 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے بدھ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 62224 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد دو کروڑ 96 لاکھ 33 ہزار 105 ہوگئی۔ اس دوران ایک لاکھ 07 ہزار 628 مریض صحتیاب ہوئے ہیں ، جس سے ملک میں اب تک کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد دو کروڑ 83 لاکھ 88 ہزار 100 ہو گئی۔ ایکٹو کیسز 47 ہزار 946 کم ہو کر آٹھ لاکھ 65 ہزار 432 ہو چکے ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2542 مریضوں کی موت ہو گئی ہے اوراس

طیارہ ایندھن اور پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں تازہ اضافہ

نئی دہلی// طیارہ ایندھن کی قیمتوں میں بدھ کو اڑھائی فیصد سے زائد اضافہ کیا گیا ہے ، جس سے ہوائی سفر کے مزید مہنگا ہونے کے امکانات ہیں۔ ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کی ویب سائٹ کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں طیارہ ایندھن کی قیمت 65،908.28 روپے فی کلو لیٹر ہوگئی ہے۔ اس سے پہلے یہ 64،118.41 روپے فی کلو لیٹر پر تھی۔ ادھر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے فی الحال عام لوگوں کو راحت ملتی نہیں دکھائی دے رہی۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے آج ایک بار پھران کی قیمتوں میں اضافہ کیا۔ ملک کے چار بڑے شہروں میں آج پٹرول 25 پیسے اور ڈیزل 13 پیسے تک مہنگا ہوگیا۔  

غزہ پٹی پر اسرائیل کے تازہ فضائی حملے

یروشلم // اسرائیل نے غزہ پٹی میں حماس کے متعدد ٹھکانوں پر فضائی حملے کئے ہیں۔ اسرائیل ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) نے خود اس کی تصدیق کی ہے۔ آئی ڈی ایف نے ٹویٹ کیا ”اسرائیلی فضائیہ نے خان یونس اور غزہ شہر میں حماس کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے“۔  

سرینگر کے مضافات میں فورسز آپریشن کے دوران ایک جنگجو جاں بحق،آپریشن جاری

سرینگر//پولیس نے بدھ کو بتایا کہ سرینگر کے مضافاتی علاقہ نوگام واگورہ میں فورسز اور جنگجوﺅں کے مابین ہوئے گولیوں کے تبادلے کے دوران ایک جنگجو جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے ٹویٹر کے ذریعے پہلے جنگجوﺅں اور فورسز کے مابین معرکہ آرائی کی اطلاع دی اور بعد میں ایک جنگجو کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی۔ اس سے قبل فورسز نے واگورہ نوگام علاقے کو گذشتہ شب کے دوران جنگجوﺅں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا۔پولیس کے مطابق تلاشی آپریشن کے دوران ہی چھپے جنگجوﺅں نے فورسز پر گولیاں چلائیں اور یوں طرفین میں معرکہ چھڑ گیا۔ ابھی تک جاں بحق ہوئے جنگجو کی شناخت نہیں کی گئی ہے اور پولیس کے مطابق علاقے میں فورسز کا جنگجو مخالف آپریشن جاری ہے۔  

تازہ ترین