دنیا میں کورونا سے 66.22 لاکھ افرادمتاثر،3.91 لاکھ ہلاک

جنیوا/ بیجنگ / نئی دہلی// عالمی وبا کورونا وائرس نے اب تک دنیا بھر میں 66.22 لاکھ افراد کو متاثر کیا ہے اور 3.91 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ، کورونا وائرس اب تک دنیا بھر میں 66,22,111افراد کو متاثر کر چکا ہے اور 3،90،740 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اس وائرس سے متاثر2،846،059 مریض ٹھیک ہوئے ہیں۔ امریکہ دنیا میں پہلے نمبر پر ہے اور کورونا وائرس کے معاملے میں برازیل دوسرے جبکہ روس تیسرے نمبر پر ہے۔ دوسری طرف ، اس وبا کی وجہ سے اموات کی تعداد کے معاملہ میں ، امریکہ پہلے ، برطانیہ دوسرے اور برازیل تیسرے نمبر پر ہے۔ ہندوستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کے ریکارڈ 9851 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور اب مجموعی طور پر کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 2،26،770 تک جا پہنچی ہے۔ اسی دوران ، 273 افراد کی ہلا

راجوری میں ایل او سی پر آر پارگولہ باری، فوجی اہلکارہلاک، دوسرا زخمی

جموں// جموں وکشمیر کے ضلع راجوری کے سندر بنی سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب کو ہندوستان اور پاکستان کی فوج کے درمیان شدید گولہ باری کے تبادلے کے نتیجے میں ایک فوجی از جان اور دوسرا زخمی ہوا ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ راجوری کے سندر بنی کے شیر ٹکری اور دادل علاقوں میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب پاکستانی فوج نے بھارتی ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر شدید گولہ باری کی جس کے نتیجے میں ایک فوجی اہلکار ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوا۔ انہوں نے ہلاک شدہ فوجی اہلکار کی شناخت حوالدار میٹھز ہاگن پی جبکہ زخمی اہلکار کی شناخت حوالدار ایم ایم کرن کے بطور کی ہے۔  

ملک میں کوروناوائرس متاثرین کی تعداد2,26,770

نئی دہلی// ملک میں کورناوائرس کے نئے کیسز میں روز افزوں اضافے کے ساتھ ، متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر2,26,770 ہوگئی ہے اور ہلاک شدگان کی تعداد گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 273 اموات کے ساتھ 6348 تک جا پہنچی ہے۔ جمعہ کو وزارت صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، 9851 نئے کیسز کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد 2,26,770ہوگئی ہے۔ اس عرصہ میں 273 اموات کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد 6348 ہوگئی۔ اس وقت ملک میں کورونا کے 1،10،960 فعال کیسز ہیں جبکہ 109462 افراد اس وبا سے شفایابی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ اس وبا سے ملک میں مہاراشٹر سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ ریاست میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2933 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 123 افراد کی موت ہوئی ہے ، جس کے ساتھ ریاست میں اس وبا سے متاثر افراد کی مجموعی تعداد بڑھ

موت کے بعد سرینگر کی خاتون کا کورونا ٹیسٹ مثبت،اموات کی تعداد36

سرینگر//سرینگر کے صدر اسپتال میں موت کے ایک دن بعد سرینگر کی65سالہ خاتون کا کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آنے کے بعد جموں کشمیر میں اس مہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد36ہوگئی ہے۔ حکام نے جمعہ کے روز بتایا کہ بتہ مالو کی خاتون کا انتقال جمعرات کو ہوگیا جس کے بعد اس کا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آگیا۔ صدر اسپتال کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر نذیر چودھری نے خبر رساں ایجنسی جی این ایس کو بتایا کہ مذکورہ خاتون کو جمعرات کے روز ہی صدر اسپتال لایا گیا تھا ، وہ نمونیا سمیت کئی اور امراض میں مبتلاءتھی اور وہ بعد میں انتقال کر گئی۔  

تازہ ترین