تازہ ترین

شوپیان میں کمسن لڑکی اور خاتون درخت کی زد میں آکرلقمہ اجل،ایک زخمی

سرینگر//جنوبی ضلع شوپیان میں بدھ کی شام آندھی چلنے کی وجہ سے ایک درخت اکھڑ کر گرگیا جس نے ایک کمسن لڑکی سمیت تین خواتین کو اپنی زد میں لایا۔اس حادثے میں لڑکی اور ایک خاتون از جان جبکہ تیسری خاتون زخمی ہوگئی۔ یہ حادثہ ضلع کے کیلر علاقے میں شکرو نامی گاﺅں ، جو جنگل میں واقع ہے،میں پیش آیا جہاں بکر وال گھرانے کی ایک لڑکی اور دو خواتین تیز آندھی کی وجہ سے اچانک گرنے والے درخت کے نیچے آگئیں۔ درخت کی زد میں آنے والوں کی شناخت 10سالہ ببلی، 50سالہ زینہ بیگم اور25سالہ شبنم ساکنان اکھنور کے طور پر ہوئی ہے۔ ان میں سے ببلی اور زینہ از جان ہوگئیں جبکہ شبنم زخمی ہوگئی جو کیلر اسپتال میں زیر علاج ہے۔  خبر رساں ایجنسی کے این او نے بلاک میڈیکل آفیسر کیلر کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ کمسن بچی اور زینہ جاں بحق ہوگئی ہیں زخمی شبنم کا علاج جاری ہے۔ وادی کے کئی علاقوں سے تیز آندھی چلنے

کشمیر میں مزید2 کورونا ہلاکتیں،تعداد26

سرینگر//وادی کشمیر میں بدھ کے روز مزید2افراد کورونا وائرس کی وجہ سے از جان ہوگئے۔اس طرح مرکز کے زیر انتظام جموں کشمیر میں مہلک وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد26ہوگئی ہے۔ ان میں سے23ہلاکتیں وادی کشمیر جبکہ3جموں صوبے میں رونما ہوئی ہیں۔ حکام کے مطابق سرنل اننت ناگ کا ایک70سالہ شہری ، جو گذشتہ روز جی ایم سی اننت ناگ میں چل بسا، کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ آج موصول ہوئی جو مثبت ہے۔دوسرے جاں بحق شہری کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ فتح کدل سرینگر کا55سالہ باشدہ تھا جس کا کورونا ٹیسٹ رواں مہینے کے اوائل میں مثبت آیا تھا۔ جی ایم سی اننت ناگ ڈاکٹر شوکت گیلانی کے مطابق سرنل کا شہری نمونیا میں مبتلاءتھا اور اُسے25مئی کو اسپتال میںداخل کیا گیا تھا اور وہ 26مئی کو چل بسا۔ مذکورہ شہری سے حاصل نمونوں کی رپورٹ آج مثبت آگئی۔اُس کی میت کو لاش گھر میں رکھا گیا تھا اور اب اسے قواعد و ضوابط کے مطابق آخری رسوما

دہلی میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 15 ہزار کے پار

نئی دہلی// دارالحکومت میں عالمی وبا کورونا وائرس کا قہرتیزی سے بڑھتا جا رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 792 نئے معاملے سامنے آئے اور 15 مریضوں کی اس سے موت ہوئی ہے۔ دہلی کے محکمہ صحت کی جانب سے بدھ کو جاری اعداد و شمار کے مطابق 792 نئے معاملات سے کل تعداد 15 ہزار 257 تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران 15 مریضوں کی موت سے اس انفیکشن سے ہلاکتوں کی تعداد 303 ہو گئی۔ دہلی صحت ڈائریکٹوریٹ جنرل کے اعداد و شمار کے مطابق فی الحال وائرس کے فعال معاملے 7690 ہیں۔ اس دوران 310 مریض ٹھیک ہوئے ہیں اور اب تک 7264 مریض صحت مند ہو چکے ہیں۔ دہلی میں پر کورونا کے لئے بنائے گئے خصوصی کووڈ ہسپتالوں میں 2118 مریضوں کا علاج چل رہا ہے۔ ان میں سے 191 انتہائی نگہداشت مرکز (آئی سی یو) اور 32 وینٹی لیٹر پر ہیں۔ سب سے زیادہ متاثرہ 602 لوک نائک جے پرکاش نارائن ہسپتال (ایل این جے پی) میں داخل ہیں جن میں 22

شمالی کشمیر کے سوپور میں نوجوان بجلی کرنٹ لگنے سے جاں بحق

سرینگر//شمالی ضلع بارہمولہ کے سوپور علاقے میں بدھ کو ایک21سالہ نوجوان بجلی کا کرنٹ لگنے سے از جان ہوگیا۔ جاں بحق نوجوان کی شناخت سجاد احمد کنوال ولد نذیر احمد کنوال ساکن شیر کالونی کے طور کی گئی ہے ۔ سجاد تحصیل روڑ پر واقع ایک عمارت کی چھت پر چڑھ کر کام کررہا تھا جب وہ بجلی کی تار کے رابطے میں آکر کرنٹ کا شکار ہوگیا۔ سجاد کو فوری طور پر سب ڈسٹرکٹ اسپتال سوپور پہنچایا گیا لیکن وہ راستے میں ہی دم توڑ بیٹھا۔  

ملک میں کورونا سے 4337 ہلاک ، متاثرین کی تعداد 1.50 لاکھ سے زیادہ

نئی دہلی// ملک میں گزشتہ دو دنوں کے دوران کورونا انفیکشن کے نئے معاملوں میں جزوی کمی آئی اور تقریباً 4000 لوگوں کے صحت مند ہونے سے جہاں تھوڑی راحت ملی ہے، وہیں گزشتہ 24 گھنٹے میں انفیکشن کے 6387 نئے کیس سامنے آنے سے ملک میں اس سے متاثر ہونے والے لوگوں کی تعداد 1.50 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ ہندوستان اس انفیکشن سے متاثر ہونے کے معاملے میں دنیا میں 10 ویں نمبر پر ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں اس انفیکشن کے 6387 نئے معاملے درج کئے گئے ہیں اور 170 لوگوں نے اپنی جان گنوائی۔ وہیں اس مدت میں 3935 لوگ ٹھیک بھی ہوئے ہیں۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے بدھ کو جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں میں اب تک اس سے 151767 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 4337 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ ملک میں فی الحال کوروناکے کل 83004 فعا

چین کے تعلق سے عنقریب بڑا اعلان: ٹرمپ

واشنگٹن//امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اس ہفتے کے آخر تک چین کے تعلق سے کوئی بڑا اعلان کرنے کا وعدہ کیا ہے۔  ٹرمپ نے منگل کو صحافیوں سے بات چیت میں کہا ”ہم کچھ کرنے جا رہے ہیں اور مجھے لگتا ہے یہ آپ لوگوں کو پسند آئے گا لیکن اس کا اعلان میں آج نہیں کروں گا“۔ انہوں نے چین اور ہانگ کانگ کے درمیان جاری تنازع کے سلسلے میں چین پر پابندی لگائے جانے کے سوال پر کہا ”اس کا اعلان، آپ اس ہفتے کے آخر تک سنیں گے اور مجھے لگتا ہے کہ یہ بہت بڑا فیصلہ ہونے والا ہے“۔    

دنیا میں کوروناسے مرنے والوں کی تعداد ساڑھے تین لاکھ سے تجاوز

 نئی دہلی// دنیا بھر میں عالمی وبا کوروناوائرس (?ووڈ 19) سے مرنے والے لوگوں کی تعداد ساڑھے تین لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے، جبکہ متاثرین کی تعداد 55.88 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق کوروناسے دنیا بھر میں اب تک 350453 لوگوں کی موت ہوچکی ہے اور 5588400 لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں۔ ?ووڈ -19 سے متاثر ہونے کے معاملے میں امریکہ پوری دنیا میں پہلے مقام پر ہے، جبکہ برازیل دوسرے اور روس تیسرے نمبر پر ہے۔ وہیں اس جان لیوا وائرس سے ہونے والی اموات کے مطابق امریکہ پہلے، برطانیہ دوسرے اور اٹلی تیسرے نمبر پر ہے۔ ہندوستان میں بھی کوروناوائرس کا قہر کم نہیں ہوا ہے لیکن کچھ راحت کی بات یہ ہے کہ یہاں مسلسل دو دن سے نئے متاثرین کی تعداد میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں متاثرین

تازہ ترین