لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر کی بیوی اور بیٹا کورونا وائرس میں مبتلا

سرینگر//جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر جی سی مُرمو کے ایک مشیر کی بیوی اور بیٹا کورونا وائرس میں مبتلاءپائے گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق دونوں کے کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آگئے ہیں جس کے بعد مشیر موصوف ریاسی ضلع میں سپر سپیشلٹی اسپتال کے اندر قرنطین میں گئے ہیں جہاں اُن کی بیوی اور بیٹے کو ایک الگ تھلگ وارڈ میں رکھا گیا ہے۔ اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ مشیر موصوف کی بیوی اور بیٹا حال ہی میں نئی دلی سے لوٹے تھے اور وہ ایک گیسٹ ہاﺅس میں مقیم تھے۔ اُن کے کورونا ٹیسٹ رپورٹ اتوار کے روزمثبت آگئے۔ مشیر موصوف کے بھی نمونے لیکر اُنہیں جانچ کیلئے بھیج دیا گیا ہے۔  

کولگام کی خاتون کورونا سے فوت، متوفین کی مجموعی تعداد 23

سرینگر//جموں سے تعلق رکھنے والے ایک وکیل کے بعد پیر کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کی ایک خاتون کورونا وائرس کی وجہ سے فوت ہوگئی ۔اس طرح مرکز ی زیر انتظام جموں کشمیر میں اس وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 23 ہوگئی ہے۔ خبر رساں ایجنسی جی این ایس نے جی ایم سی، سرینگر کے نوڈل آفیسر ڈاکٹر سلیم خان کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ 65سالہ مذکورہ خاتون نمونیا میں مبتلاءتھی اور وہ صدر اسپتال میں زیرعلا ج تھی ۔وہ23مئی کو انتقال کرگئی جس کے بعد اُس سے کورونا کے نموبے حاصل کئے گئے جس کی رپورٹ اُس کی موت کے بعد مثبت آگیا۔  کولگام کی مذکورہ خاتون کے جاں بحق ہونے سے وادی کشمیر میں مہلک کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد20ہوگئی ہے جبکہ3افراد کی موت جموں صوبے میں ہوئی ہے۔

کولگام میں مسلح تصادم آرائی، 2 جنگجو جاں بحق، آپریشن جاری

سرینگر// جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے دمہال ہانجی پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور جنگجووں کے درمیان پیر کی صبح سے جاری مسلح تصادم آرائی میں 2 جنگجو جاں بحق ہوئے ہیں اور آپریشن ہنوز جاری ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کولگام کے دمہال ہانجی پورہ کے کھور نامی گاوں میں سیکورٹی فورسز اور جنگجووں کے درمیان جاری معرکہ آرائی میں دو جنگجو ہلاک ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جنگجووں کی شناخت ابھی ہونا باقی ہے ۔ قبل ازیں ذرائع کے مطابق جنگجووں کے چھپنے کی اطلاع ملنے پر فوج ،سی آر پی ایف اور پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے علی الصبح کھورہانجی پورہ کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا ۔ پھنسے جنگجووں نے سرینڈر کی پیشکش کا جواب گولیوں سے دینا شروع کیا جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان تصادم چھڑ گیا۔ ادھر حکام نے جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام اور شوپیان میں موبائل انٹرنیٹ خدمات معطل کردی ہیں۔

جموں میں کورونا کی وجہ سے وکیل جاں بحق،جموں کشمیر میں ہلاکتوں کی تعداد22

سرینگر//پیر کے روز جموں کشمیر میں اُس وقت کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد22ہوگئی جب جموں کے ایک اسپتال میں داخل ایک وکیل کورونا کی وجہ سے دم توڑ بیٹھا۔ 63سالہ وکیل کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے ASCOMS سدرا کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر روندر رتن پال نے خبر رساں ایجنسی جی این ایس کو بتایا کہ مہلوک ترکوٹہ نگر جموں کا رہنے والا تھا جس کا کورنا ٹیسٹ رپورٹ اُس کی موت کے بعد مثبت آگیا۔ انہوں نے کہا کہ مریض کے نمونے کچھ دن قبل لئے گئے تھے اور وہ گذشتہ روز جاں بحق ہوگیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مہلوک کی لاش کو ورثاءکے حوالے کیا جارہا ہے تاکہ اُس کی کووڈ پروٹوکول کے مطابق آخری رسومات انجام دی جاسکیں۔ واضح رہے کہ جموں میں ابھی تک کورونا کی وجہ سے تین ہلاکتیں ہوئی ہیں جبکہ 19ہلاکتیں وادی کشمیر میں واقع ہوئی ہیں۔  

وزیر اعظم مودی کی طرف سے عید الفطر کی مبارک باد

نئی دہلی// وزیراعظم نریندر مودی نے پیر کو عید الفطر کے موقع پر تمام ہم وطنوں کوعید کی مبارکباد دیتے ہوئے تمام لوگوں کیلئے صحت وتند رستی اور خوشحالی کی دعا کی۔  مودی نے ٹوئٹ کرکے کہا "عید الفطر کی مبارک باد، یہ خاص موقع معاشرے میں ہمدردی، بھائی چارے اور ہم آہنگی کے جذبے کو اور آگے بڑھائے۔ تمام لوگ صحت مند اور خوشحال رہیں“۔ اس سے پہلے صدر رام ناتھ کووند نے بھی عید کے موقع پر اتوار کو ہم وطنوں کو مبارکباددی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ صدر نے کہا”یہ تہوار محبت، امن، بھائی چارہ اور ہم آہنگی کے اظہار کا ایک تہوار ہے۔ اس موقع پر، ہم معاشرے کے سب سے کمزور حصوں کے ساتھ مل جل کر رہنے اور ان کی دیکھ بھال کرنے کے اپنے ایمان کو مزید مستحکم کرتے ہیں“۔  

ملک میں دو ماہ بعد گھریلو مسافر پروازیں دوبارہ شروع

نئی دہلی// کورونا وائرس کے پیش نظر نافذ ملک گیر لاک ڈاون کی وجہ سے دو ماہ تک ملتوی رہنے کے بعد وبا سے بچاو کے نئے قوانین کے ساتھ گھریلو مسافر بردار پروازیں پیر سے دوبارہ شروع ہو گئیں۔ اطلاعات کے مطابق دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے سے پہلی پرواز صبح 4.45 بجے روانہ ہوگئی۔ ملک کی سب سے بڑی فضائی کمپنی انڈیگو کی پرواز نمبر 6 ای -643 نے ٹرمنل -3 سے پونے کے لئے پرواز کی۔ یہ ائیربس کا اے 320 طیارہ ہے جو صبح سات بجے پونے پہنچ گئی۔  ذرائع نے بتایا کہ مقررہ وقت کے مطابق، دہلی آنے والی پہلی پرواز اسپائس جیٹ کی ایس سی -8194 کی تھی جو احمد آباد سے آ ئی. اس کے آنے کا وقت صبح 7.45 بجے تھا۔  کورونا انفیکشن کو روکنے کے لئے حکومت نے 25 مارچ سے گھریلو مسافر پروازوں کو مکمل طور پر بند کر دیا تھا۔ بین الاقوامی مسافر پروازیں 22 مارچ سے ہی بند ہیں۔ اس دوران کارگو پروازوں ا

تازہ ترین