تازہ ترین

انتظامیہ کی طرف سے سرینگر میں 31مئی تک مکمل لاک ڈاﺅن کے احکامات

سرینگر//ضلع مجسٹریٹ سرینگر نے ہفتے کے روز ہدایت دی کہ سرینگر میں 31مئی تک مکمل اور سخت لاک ڈاﺅن نافذ رہے گا۔اس ہدایت کا اعلان کورونا وائرس سے پیدا صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد کیا گیا۔ ضلع مجسٹریٹ سرینگر ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے یہ احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس کا فیصلہ گذشتہ ایک ہفتے سے مختلف علاقوں میں لاک ڈاﺅن کی سنگین خلاف ورزیوں کے پیش نظر لیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسا کرنا اس لئے بھی ضروری ہے تاکہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کیلئے پہلے کی گئی کوششیں ضائع نہ ہوں ۔ یہ فیصلہ ضلع انتظامیہ کی تفصیلی میٹنگ میں لیا گیا جو کورونا وائرس اور اس کے پھیلاﺅ سے پیدا صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے طلب کی گئی تھی۔  میٹنگ میں حصہ لیتے ہوئے ایس ایس پی سرینگر ڈاکٹر حسیب مغل نے کہا کہ لاک ڈاﺅن نافذ العمل بنانے کیلئے کارگر منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔ انہوں نے لاک ڈاﺅن کے دوران اٹ

خدمت چیرٹیبل ٹرسٹ کی طرف سے کرناہ میں مستحقین میں راشن کی تقسیم

کرناہ //خدمت چیرٹیبل ٹرسٹ کرناہ نے ہفتے کے روز ضلع کپوارہ کے کرناہ علاقے میں 185 سے زائد بیواﺅں اور دیگرمستحقین میں راشن کے کٹس تقسیم کئے تاکہ عید الفطر کے موقع پر ان کی پریشانیوں کو کسی حد تک کم کیا جاسکے ۔ اس کام کیلئے ٹرسٹ نے پورے کرناہ میں 15ٹیموں کو تشکیل دیا تھا جنہوں نے مزید سینکڑوں رضاکاروں کی مدد سے آج یہ کام نہچیاں سے لیکر ٹیٹوال سیماری تک انجام دیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق ٹرسٹ نے اس سے قبل بھی علاقے میں کافی سماجی کام انجام دیا ہے،جس کی عوامی حلقوں میں ستائیش ہو رہی ہے۔ٹرسٹ کا کہنا ہے کہ مستقبل میں بھی اسی طرح سے بیواﺅں اور مسکینوں میں امداد فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔  

کشمیرمیں عید سے قبل بازار ویران ، لوگ پریشان

سرینگر// کورونا لاک ڈاون کی وجہ سے جہاں وادی کشمیر کے بازاروں کی ویرانی وبا کے منفی اثرات کی عکاسی کررہی ہے وہیں لوگوں میں بھی روایتی جوش وخروش مفقود نظر آرہا ہے۔ اگرچہ لوگ اشیائے ضروریہ کی خریداری کے لئے تگ و دو کرتے نظر آرہے ہیں لیکن روایتی چہل پہل اور گہماگہمی غائب ہے اور بیشتر دکانیں بند ہیں۔ ادھر لاک ڈاون کی وجہ سے لوگوں کو درپیش اقتصادی بحران کے بیچ اشیائے خورد و نوش کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں اور بازاروں میں ان کی عدم دستیابی بھی ایک مسئلہ بنا ہواہے۔ وادی میں یہ مسلسل دوسری عید ہے جب لوگوں کو مالی مشکلات کا سامنا ہے اور بازار سنسان ہیں۔ سال گذشتہ کے پانچ اگست کے بعد آنے والی عید الضحیٰ کے موقع پر بھی وادی کے بازاروں میں ویرانی ہی ویرانی تھی۔ تجارت پیشہ لوگوں، بالخصوص دکانداروں کا کہنا ہے کہ وہ سال گذشتہ کے ماہ اگست سے لگاتار بحران کا شکار ہیں اور اب حالات ایسے ب

کورونا میں مبتلا 55 سالہ خاتون جاں بحق،جموں کشمیر میں ہلاکتوں کی تعداد21

سرینگر//شیر کشمیر انسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ، سکمز میں سنیچر کے روز کورونا وائرس میں مبتلاءایک55سالہ خاتون کا انتقال ہوگیا۔یہ جموں کشمیر میں مہلک وائرس سے ہونے والی21ویں موت ہے۔  ذرائع کے مطابق مذکورہ خاتون جنوبی کشمیر میں ضلع اننت ناگ کے اُورنہال نامی گاوں کی رہنے والی تھی۔ خبر رساں ایجنسی جی این ایس نے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ، سکمزپروفیسر فاروق جان کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ مذکورہ خاتون چھاتی میں انفکشن کی شکایت کے بعد اسپتال میں داخل کرائی گئی تھی۔بعد ازاں اس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیاجس کے بعد وہ آج انتقال کر گئی۔ ابھی تک کورونا وائرس سے جموں کشمیر میں21ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ ان میں صوبہ جموں میں2جبکہ  وادی کشمیرمیں19ہلاکتیں شامل ہیں۔  

ملک میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد سوا لاکھ سے متجاوز

نئی دہلی// ملک میں مسلسل دو دن سے عالمی وبا کورونا وائرس انفیکشن کے چھ ہزار سے زیادہ کیس سامنے آنے سے متاثرین کی مجموعی تعداد سوا لاکھ کے اعداد و شمار کو پار کرکے 1،25،101 تک پہنچ گئی ہے تاہم راحت کی بات یہ ہے کہ ملک میں 50 ہزار سے زائد لوگوں نے اس انفیکشن سے نجات بھی پائی۔ مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی جانب سے ہفتہ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کے اب تک کے سب سے زیادہ 6654 نئے کیسز سامنے آئے جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 1،25،101 تک پہنچ گئی۔ ملک میں کل فعال کیسز 69597 ہیں۔ اس سے ایک دن پہلے 6088 نئے کیسز سامنے آئے تھے۔ ملک میں کورونا وبا سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 137 افراد کی موت ہونے سے ہلاک شدگان کی تعداد 3720 ہو گئی۔ جمعہ کے مقابلہ ہفتہ کو مرنے والوں کی تعداد میں کچھ کمی آئی ہے۔ جمعہ کے اعدادوشمار کے مطابق ایک دن میں ?ووڈ -19 س

کولگام میں گرینیڈ بر آمد، فورسز نے ناکارہ بنایا

سرینگر//جنوبی ضلع کولگام کے چولگام علاقے میں سیکورٹی فورسز نے سنیچر کے روز ایک زندہ گرینیڈ بر آمد کیا۔ خبر رساں ایجنسی کے این او کے مطابق سی آر پی ایف اہلکاروں نے گرینیڈ بر آمد کرکے بم ناکارہ بنانے والے سکارڈ کو طلب کیا جس نے موقع پر آکر گرینیڈ کو ناکارہ بنایا۔ سی آر پی ایف کے اسسٹنٹ کمانڈنٹ گل جنید خان نے کے این او کو بتایا کہ مذکورہ گرینیڈ آج صبح173ویں بٹالین سے وابستہ اہلکاروں نے بر آمد کیا۔  

پاکستان طیارہ حادثہ: 92 لاشیں نکالی گئیں

اسلام آباد// لاہور سے کراچی پہنچ کر ہوائی اڈے کے قریب پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے کل تباہ ہونے والے مسافر بردار طیارہ ,اے 320 ایئربس کے ملبہ سے 92افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ علی الصبح تک وزارت صحت سندھ کی میڈیا کو آرڈینیٹر میران یوسف نے بتایا کہ حادثہ میں اب تک 92 افراد کی موت کی تصدیق کی گئی ہے تاہم یہ واضح نہیں کہ یہ تمام ہلاک شدگان پرواز میں موجود تھے یا جس رہائشی مقام پر حادثہ پیش آیا وہاں کے لوگ بھی اس میں شامل ہیں۔ تقریباً 25 سے 30 زخمی افراد جو علاقہ کے مکین ہیںکو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ یہ افسوسناک واقعہ کل سہ پہر 3 بجے کے لگ بھگ ماڈل کالونی کے علاقے جناح گارڈن میں پیش آیا، جہاں طیارہ رہائشی مکانات پر جاگرا تھا۔  

سعودی عرب میں عیدالفطر اتوار کو

 ریاض //سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا لہٰذا ان ممالک میں عیدالفطر 24 مئی ا توار کو منائی جائے گی۔العربیہ رپورٹ کے مطابق شوال کا چاند نظر نہیں آیا جس کی رو سے ہفتے کو آخری روزہ ہوگا۔  

تازہ ترین