پلوامہ میں جنگجوﺅں کا ناکہ پارٹی پر حملہ، پولیس اہلکار ہلاک دوسرا زخمی

سرینگر// جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے پرژھو علاقے میں جمعرات کو جنگجووں نے سیکورٹی فورسز کی ایک ناکہ پارٹی پر گولیاں برسائیں جس کے نتیجے میں جموں وکشمیر پولیس کا ایک اہلکار ہلاک جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ ذرائع نے بتایا کہ پلوامہ کے کھار کدل پرژھو علاقے میں جنگجووں نے پولیس اور 183 بٹالین سی آر پی ایف کی ایک مشترکہ ناکہ پارٹی پر اندھا دھند گولیاں برسائیں جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار شدید طور پر زخمی ہوگئے جن میں سے ایک زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گیا جبکہ دوسرے کو سری نگر کے مہاراجہ ہری سنگھ ہسپتال منتقل کیا گیا ہے اور اس کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حملے کے فوراً بعد پورے علاقے کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کی گئی ہے۔

موت کے دوسرے دن خاتون کا ٹیسٹ رپورٹ مثبت، کشمیر میں کورونا ہلاکتوں کی تعداد20

سرینگر// سرینگر کی80سالہ خاتون جو گذشتہ روز صدر اسپتال میں انتقال کرگئی، کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ جمعرات کو مثبت آگئی۔ اس طرح جموں کشمیر میں مہلک وائرس سے مرنے والے افراد کی تعداد20تک بڑھ گئی ہے۔ خبر رساں ایجنسی کے این او نے جی ایم سی سرینگر میں کوونا وائرس کے نوڈل آفیسر ڈاکٹر سلیم خان کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ عثمانیہ کالونی بمنہ، سرینگر کی رہنے والی خاتون صدر اسپتال کے الگ تھلگ وارڈ میں19مئی کو داخل کی گئی تھی جہاں اُس کا نمونیا کا علاج ہورہا تھا۔  وہ بدھوار کے روز انتقال کرگئی جس کے بعداُس کے نمونے حاصل کر کے اُس کی میت کو لاش گھر میں رکھا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ خاتون کی ٹیسٹ رپورٹ آج مثبت آگئی۔   

ملک کی تین ریاستوں میں کورونا وائرس کے 58 فیصد کیس

نئی دہلی// عالمی مہلک وبا کورونا وائرس مہاراشٹر ، تمل ناڈو اور گجرات میں بہت تیزی سے پھیل رہا ہے اور ان تینوں ریاستوں میں متاثرہ افراد کی کل تعداد بڑھ کر 65025 ہوگئی ہے جو ملک بھر میں متاثرہ مجموعی طور پر 58 فیصد ہے۔ ان تینوں ریاستوں میں ک±ل 2،226 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ کورونا نے پوری دنیا کے ساتھ ساتھ کہرام مچارکھا ہے اورعال لوگ خوف کا شکار ہیں۔  

سوشل میڈیا پر ہتھیار لئے تصاویر جاری کرنے والے کپوارہ کے تین نوجوان گرفتار: پولیس

سرینگر//پولیس نے جمعرات کو بتایا کہ شمالی ضلع کپوارہ کے اُن تینوں نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا ہے جن کی گذشتہ رات بندوقیں لیکر تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔ پولیس کے مطابق مذکورہ تینوں کو لولاب کپوارہ کے سوگام علاقے میں گجرپتی گن بگ نامی گاﺅں میں دھر لیا گیا۔ خبر رساں ایجنسی جی این ایس نے ایس ایس پی کپوارہ شری رام امبارکر کے حوالے سے لکھا کہ تینوں کو مصدقہ اطلاع کی بنیاد پر پولیس اور 28آر آر سے وابستہ اہلکاروں کی مشترکہ کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے کہا تلاشی آپریشن کے دوران مختصر گولیوں کا تبادلہ بھی ہوا لیکن اس کے باوجود شال گنڈ لولاب کے رہنے والے ان تینوں افراد کو زندہ پکڑ کر اُن کے ہتھیار ضبط کرلئے گئے۔ اس سے قبل بدھ کی رات کے دوران سوشل میڈیا پر ہتھیار لئے تینوں کی تصاویر وائرل ہوئی تھیں۔  

ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد 112359 تک پہنچ گئی، 3435 ہلاک

 نئی دہلی// ملک میں کوروناوائرس انفیکشن کے ایک دن میں ریکارڈ 5609 کیس سامنے آنے کے ساتھ کل متاثرین کی تعداد 112359 تک پہنچ گئی ہے اگرچہ راحت کی بات یہ ہے کہ اس دوران 3000 سے زیادہ لوگوں نے اس انفیکشن سے نجات بھی حاصل کی۔ وزارت صحت کی جانب سے جمعرات کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 5609 نئے کیس آئے جس سے کل متاثرین کی تعداد 112359 تک پہنچ گئی۔ ملک میں کل فعال معاملے 63624 ہیں۔ اس سے ایک دن پہلے 5611 نئے کیس سامنے آئے تھے۔ ملک میں اس انفیکشن سے گزشتہ 24 گھنٹے میں 132 لوگوں کی موت ہونے سے ہلاکتوں کی تعداد 3435 ہو گئی۔ انفیکشن کے بڑھتے معاملات کے درمیان اس بیماری سے ٹھیک ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3002 لوگ اس وائرس سے آزاد ہوئے ہیں جس سے صحت مند ہوئے لوگوں کی کل تعداد 45300 ہو گئی ہے۔ ملک میں کوروناسے سب سے زیادہ

کشمیرمیں19ویں کورونا ہلاکت، چھ دنوں میں آٹھ اموات

سری نگر//وادی کشمیر میں جمعرات کے روز کورونا وائرس سے متاثرہ ایک عمر رسیدہ خاتون کی موت واقع ہونے سے جموں و کشمیر میں اس مہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 19 ہوگئی ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ وسطی ضلع بڈگام سے تعلق رکھنے والی کورونا وائرس میں مبتلا 70 سالہ خاتون کی جمعرات کو ہسپتال برائے امراض سینہ واقع درگجن سری نگر میں موت واقع ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ متوفی خاتون شری مہاراجہ ہری سنگھ ہسپتال سری نگر میں زیر علاج تھی جہاں 18مئی کو وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اس کو سی ڈی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔  

تازہ ترین