تازہ ترین

جموں کشمیر میں کورونا وائرس کے4716نئے کیس،52ہلاکتیں

سرینگر//جموں کشمیر میں بدھ کو کورونا وائرس کے4716نئے کیس سامنے آئے اس طرح مرکز کے زیر انتظام علاقے میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد196585تک پہنچ گئی ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق آج ظاہر ہونے والے کیسوں میں3198کا تعلق وادی کشمیر جبکہ1518کا تعلق صوبہ جموں سے ہے۔ ذرائع نے مزید کہا کہ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران جموں کشمیر میں کورونا میں مبتلائ52افراد کی موت بھی واقع ہوگئی۔ان میں24افراد وادی کشمیر میں جبکہ28افراد صوبہ جموں میں جاں بحق ہوگئے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق آج سرینگر ضلع میں1125،بارہمولہ میں511،بڈگام میں277،پلوامہ میں362،کپوارہ میں148،اننت ناگ میں255،بانڈی پورہ میں96،گاندر بل میں108،کولگام میں238اور شوپیان میں78کورونا کیس سامنے آئے۔ اسی طرح جموں ضلع میں آج598،ادھمپور میں165،راجوری میں 175،ڈوڈہ میں28،کٹھوعہ میں158،سانبہ میں124،کشتواڑ میں39،پونچھ میں92،رام بن م

جموں کشمیر کے سبھی ہسپتالوں میں معمول کی جراحیاں موخر

سری نگر// کورونا کیسز و اموات میں ہو رہے غیر معمولی اضافے کے پیش نظر حکام نے جموں و کشمیر کے تمام سرکاری و غیر سرکاری ہسپتالوں میں معمول کی جراحیوں کو موخر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ تاہم ایمرجنسی خدمات چالو رہیں گی نیز موذی مرض میں مبتلا مریضوں کا علاج بھی معمول کی طرح جاری رہے گا۔ ذرائع کے مطابق جاری حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ کورونا کیسز میں ہو رہے اضافے کے پیش نظر سبھی ہسپتالوں میں معمول کی جراحیوں کو موخر کیا گیا ہے۔  

گول سنگلدان میں پتھرکی زد میں آکرنوجوان جاں بحق

گول// سنگلدان کے نارمالا علاقے میں بدھ کوایک نوجوان پتھرکی زد آکر اس وقت جاں بحق ہواجب وہ ایک کریشرمیںکام کررہاتھا۔ اطلاعات کے مطابق آج ایک بجے کے قریب24سالہ شمس الدین ولدبشیراحمدحجام ساکنہ جاملان تحصیل مہورضلع ریاسی سنگلدان کے نارمالاعلاقہ میں کریشرمشین پرکام کررہاتھا کہ اچانک پتھرکی زد میں آکر وہ شدیدزخمی ہوا۔ اسے فوری طورپرسنگلدان پی ایچ سی لایا گیاجہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردیا۔  

محبوس علیحدگی پسند لیڈر اشرف صحرائی نہ رہے

سرینگر//محبوس سینئر علیحدگی پسند لیڈر اور تحریک حریت کے چیئر مین محمد اشرف صحرائی بدھ کو جموں کے ایک اسپتال میں انتقال کرگئے۔ وہ پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت ادھمپور جیل میں مقید تھے جہاں مسلسل بیمار رہنے سے ان کی حالت بگڑ گئی تھی اورجس کے بعد گذشتہ روز اُنہیں گورنمنٹ میڈیکل کالیج جموں میں داخل کرایا گیا تھا ۔ذرائع کے مطابق انہوں نے آج بعد دوپہر آخری سانس لی۔ بزرگ علیحدگی پسند لیڈر سید علی گیلانی کے قریبی ساتھی 78سالہ صحرائی کو گذشتہ برس ماہ جولائی میں گرفتار کرکے پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت پہلے سرینگر اور بعد میں ادھمپور جیل جموں منتقل کیا گیا تھا۔ صحرائی کو تحریک حریت کے چیئر مین کے طور منتخب کیا گیا تھا جس کے بعد عسکریت میں شامل اُن کا ایک فرزند جنید صحرائی فورسز کے ساتھ ایک معرکے میں جاں بحق ہوا تھا۔   

صوبہ جموں کے تمام ہسپتالوں میں معمول کی جراحیاں موخر

جموں// کورونا کیسز و اموات میں ہو رہے غیر معمولی اضافے کے پیش نظر حکام نے صوبہ جموں کے تمام سرکاری و غیر سرکاری ہسپتالوں میں معمول کی جراحیوں کو موخر کیا ہے۔ صوبائی کمشنر جموں کی طرف سے جاری حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ کورونا کیسز میں ہو رہے اضافے کے پیش نظر صوبہ جموں کے تمام ہسپتالوں میں معمول کی جراحیوں کو موخر کیا جا رہا ہے۔ حکمنامے میں ضلع مجسٹریٹوں اور چیف میڈیکل افسروں سے کہا گیا ہے کہ وہ اس حکمنامے کی عمل آوری کو یقینی بنائیں۔  

ملک میں 382315 نئے کورونا کیس، 3780 مریضوں کی موت

نئی دہلی//مرکزی وزارت صحت کی جانب سے بدھ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 382315 نئے کورونا کیس سامنے آنے کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد دو کروڑ 06 لاکھ 65 ہزار 148 ہوگئی ہے۔  ایکٹو کیسز کی تعداد بڑھ کر 3487229 ہوگئی ہے، وہیں ریکارڈ 338439مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد ایک کروڑ 69 لاکھ 731 ہوگئی ہے۔ اسی دوران 3780 مریضوں کی موت ہونے سے اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد 226188 ہوگئی ہے۔ ملک میں شفایابی کی شرح بڑھ کر 82.03 فیصد اورایکٹو کیسز کی شرح کم ہو کر 16.87 فیصد پر آگئی ہے جبکہ شرح اموات 1.09 فیصد رہ گئی ہے۔ دریں اثناءملک میں اب تک 16 کروڑ 04 لاکھ 94 ہزار 188 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔  

جموں کشمیر میں مزید31کورونا ہلاکتیں،تعداد2489

سرینگر//جموں کشمیر میں بدھ کو مزید31افراد کورونا وائرس کی وجہ سے فوت ہوگئے ۔اس طرح یوٹی میں ابھی تک مہلک وائرس کی وجہ سے2489افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔ان میں 1465افراد وادی کشمیر میں جبکہ1024افراد صوبہ جموں میں از جان ہوگئے۔ خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے مطابق آج ہونے والی اموات میں سے18افراد جموں میں جبکہ13افراد وادی کشمیر میں فوت ہوگئے۔ آج وادی کے اندر جو شہری کورونا سے از جان ہوگئے اُن کا تعلق شیو پورہ سرینگر،چناد دلنہ بارہمولہ، نوگام سرینگر،گلشن آباد نور باغ سرینگر، خانیار سرینگر،صفا کدل سرینگر، سونہ وار سرینگر،آلوچی باغ سرینگر، نوپورہ سرینگر،علمگری بازار سرینگر،سرنل اننت ناگ سے تھا۔اس کے علاوہ سرینگر کے ایک اسپتال میں اتر پردیش کا26سالہ نوجوان بھی جاں بحق ہوگیا۔   

کورونا کی دوسری لہر سے معیشت کافی متاثر ہوئی ہے : آر بی آئی گورنر

ممبئی// ریزرو بینک آف انڈیا کے گورنر شکتی داس نے بدھ کو کہا کہ کورونا کی دوسری لہر پر سنٹرل بینک کی نظر ہے لیکن اس لہر سے معیشت کافی متاثر ہوئی ہے۔ آر بی آئی کے گورنر نے ایک پریس کانفرنس میں کورونا اور اس سے متعلق صورتحال پر کہا کہ کورونا کی دوسری لہر سے اکانومی کافی بڑے پیمانے پر متاثر ہوئی ہے۔ اس سے متعلق صورتحال پر آر بی آئی کی نظر ہے۔ دوسری لہر کے خلاف بڑے اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہ کہا کہ آر بی آئی پوری صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ کورونا کی پہلی لہر کے بعد معیشت میں ریکوری نظر آنی شروع ہوئی تھی لیکن دوسری لہر نے ایک بار پھر بحران پیدا کردیا ہے۔ آر بی آئی کے گورنر نے کہا کہ نچلی سطح سے مضبوط معاشی اصلاح کی صورتحال اب بدل گئی ہے اور تازہ بحران کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ٹیکہ کاری میں تیزی لا رہی ہے۔ عالمی معیشت میں بہتری کے اشارے ہیں۔ ہندوستان

راجوری نوشہرہ میں شادی کی تقریب کے دوران گولی چلانے کے الزام میں پولیس اہلکار گرفتار

جموں// ضلع راجوری کے نوشہرہ علاقے میں ایک شادی کی تقریب کے دوران مبینہ طور گولی چلانے والے پولیس اہلکار کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق راجوری کے قصبہ نوشہرہ میں ایک شادی کی تقریب کے دوران ایک پولیس اہلکار اور ایک مقامی شخص کے درمیان بحث و تکرار ہوئی تھی جس کے بعد پولیس اہلکار نے مبینہ طور گولی چلائی تھی۔ مقامی لوگوں نے مذکورہ پولیس اہلکار کے خلاف احتجاج درج کرکے اس کی گرفتاری کا مطالبہ کیا تھا۔  

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ

نئی دہلی// پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بدھ کومسلسل دوسرے روز بھی اضافہ کیا گیا ۔ دو ماہ سے زیادہ کے وقفے کے بعد گذشتہ روزان کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا۔ ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں آج پٹرول 19 پیسے مہنگا ہو کر 90.74 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا۔ اس سے قبل منگل کو اس کی قیمت میں 15 پیسے کا اضافہ کیا گیا تھا۔ ڈیزل کی قیمت آج 21 پیسے بڑھی اور یہ 81.12 روپے فی لیٹر ہوگیا۔ گزشتہ روز اس کی قیمت میں 18 پیسے کا اضافہ ہوا تھا۔ ممبئی میں پٹرول 17 پیسے ، چنئی میں 15 پیسے اور کولکتہ میں 16 پیسے بڑھ کر بالترتیب 97.12 ، 92.70 اور 90.92 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا۔ ڈیزل ممبئی میں 21 پیسے ، چنئی میں 19 پیسے اور کولکتہ میں 20 پیسے مہنگا ہوگیا۔ اس کی قیمت ممبئی میں 88.19 روپے ، چنئی میں 86.09 روپے اور چنئی میں 83.98 روپے فی لیٹر رہی