تازہ ترین

جموں کشمیر میں65کورونا ہلاکتیں،4509نئے کیس

سرینگر//جموں کشمیر میں گذشتہ24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی وجہ سے65افراد جاں بحق ہوگئے۔ اس طرح مہلک وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد2912ہوگئی ہے۔ذرائع کے مطابق آج جموں میں46جبکہ وادی کشمیر میں 19افراد وادی کشمیر میں جاں بحق ہوگئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج جموں کشمیر میں مزید4509کورونا کیس سامنے آئے جس سے کورونا متاثرین کی تعداد229407تک پہنچ گئی۔ آج وادی کشمیر میں2750جبکہ جموں میں1759کیس سامنے آئے۔  

کورونا کرفیو کے نفاذ کی آڑ میں ایڈیشنل ضلع کمشنر بارہمولہ کے ہاتھوں لوگوں کی مار پیٹ کیخلاف غم و غصہ

سرینگر//ایڈیشنل ضلع کمشنر بارہمولہ کے ہاتھوں بدھ کو کورونا کرفیو کے نفاذ کی آڑ میں لوگوں کی مار پیٹ کیخلاف عوامی حلقوں میں کافی غم و غصہ پایا جارہا ہے۔  اس سے قبل ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں ایڈیشنل ضلع کمشنر بارہمولہ محمد احسن میر کو لوگوں کی مار پیٹ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔اس ویڈیو میں مذکورہ افسر کو ایک خاتون، عمر رسیدہ شہری اور دوسرے وسط عمر کے شخص کو مارتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیومیں مذکورہ افسر کو ہاتھ میں چھڑی لیکر لوگوں کے پیچھے دوڑتے اور انہیں مارتے پیٹتے دیکھا جاسکتا ہے۔  ویڈیو کے سوشل میڈیا پر آتے ہیں مذکورہ افسر کیخلاف شدید رد عمل سامنے آنے لگا یہاں تک کہ بعض لوگ محمد احسن نامی اس افسر کیخلاف سنگین کارروائی کا مطالبہ بھی کرنے لگے۔ دریں اثناءضلع کمشنر بارہمولہ بھوپندر کمار نے کہا ہے کہ انہوں نے معاملے کا نوٹس لیا ہے۔  

پاکستانی زیر انتظام کشمیر سے تین سال بعد لوٹنے والے اوڑی کے شہری کا فورسز کے سامنے سرنڈر:پولیس

سری نگر// پولیس کا دعویٰ ہے کہ شمالی کشمیر کے قصبہ اوڑی سے تعلق رکھنے والے ایک شخص، جس نے سال 2017 میں سرحد پار کر کے پاکستانی زیر انتظام کشمیر میں قدم رکھا تھا، نے بدھ کے روز فوج کے سامنے خود سپردگی اختیار کی۔ ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ شمالی کشمیر کے قصبہ اوڑی کے ہتھہ لنگہ گاو¿ں سے تعلق رکھنے والے 36 سالہ شبیر احمد چیچی ولد غلام محمد چیچی سال 2017 سرحد پار کر کے پاکستانی زیر انتظام کشمیر چلا گیا تھا اور وہیں رہائش پذیر تھا۔ انہوں نے بتایا کہ شبیر احمد گذشتہ شب دیر گئے واپس اپنے گھر لوٹا اور سرنڈر کیا۔  

جموں کشمیر میں مزید30کورونا ہلاکتیں،تعداد2877

سرینگر//جموں کشمیر میں گذشتہ شام سے مزید30افراد کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے۔ اس طرح یہاں مہلک وائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد2877تک پہنچ گئی۔ نیز ایجنسی جی این ایس کے مطابق بدھ کو21افراد جی ایم سی جموں میں جاں بحق ہوگئے جبکہ 9وادی کشمیر کے مکٹلف اسپتالوں میں دم توڑ بیٹھے۔ وادی کشمیر میں جو افراد آج کورونا کی وجہ سے از جان ہوگئے اُن کا تعلق ڈورو اننت ناگ،اننت ناگ ککر ناگ،بخشی آباد اننت ناگ،دوبرا لیہہ،نیوہ پلوامہ، کنی پورہ چھتر گام،لارسن گاندربل،فرصل پلوامہ وغیرہ علاقوں سے تھا۔  

کورونا کرفیو؛ طبی و نیم طبی عملے کی آزادانہ نقل و حمل کیلئے ہیلپ لائن قائم،صحافیوں کے شناختی کارڈ کرفیو پاس قرار

سرینگر//کشمیر پولیس نے جاری کورونا کرفیو کے دوران بدھ کو ڈاکٹروں اور نیم طبی عملے کی آزادنہ نقل و حمل کو یقینی بنانے کیلئے خصوصی ہیلپ لائن قائم کی ۔ پولیس کے مطابق آئی جی پی کشمیر وجے کمار کی ہدایت پر خصوصی ہیلپ لائن قائم کی گئی ہے تاکہ طبی و نیم طبی عملے کی نقل و حمل کو آسان بنایا جاسکے۔ ڈاکٹروں اور نیم طبی عملے سے کہا گیا ہے کہ اگر انہیں ڈیوٹی پر جاتے ہوئے کسی جگہ روکا جائے تو وہ ہیلپ لائن نمبرات0194-2506561اور0194-2506541یا وٹس اپ نمبر8899845182 پر رابطہ قائم کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق آئی جی کشمیر کی ہدایت پر صحافیوں کے شناختی کارڈوں کو کرفیو پاس کے طور تسلیم کیا جائے گا۔آئی جی کشمیر نے اس سلسلے میں پولیس کو سخت ہدایات جاری کی ہیں۔  

کشمیر کی موسمی صورتحال دگرگوں، 14 مئی تک بارشوں کی پیش گوئی

سری نگر// وادی کشمیر میں محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق موسمی صورتحال گذشتہ دو دنوں سے مسلسل دگرگوں ہے۔ متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں18 مئی تک موسم ناساز رہنے کا امکان ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس دوران وادی میں 12 سے 14 مئی تک موسلا دھار بارشیں ہوسکتی ہیں تاہم بعد میں 18 مئی تک کہیں کہیں بارشیں ہونے کی توقع ہے۔  

سری نگر میں دریائے جہلم سے 15 سالہ لڑکی کی لاش بر آمد

سری نگر// گرمائی دارلحکومت سری نگر کے پنزی نارہ علاقے میں بدھ کی صبح دریائے جہلم سے ایک 15 سالہ لڑکی کی لاش بر آمد کی گئی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سری نگر کے پنزی نارہ علاقے میں بدھ کی صبح کچھ مقامی لوگوں نے ایک لاش کو تیرتے ہوئے دیکھا اور فوری طور پولیس کو اس کے متعلق مطلع کیا۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے لاش کو دریائے سے بر آمد کرکے طبی و قانونی لوازمات کی ادائیگی کے لئے اپنی تحویل میں لے لیا۔  

شمالی ضلع بارہمولہ کے دلنہ علاقے میں نوجوان کی لاش بر آمد

سری نگر// شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے شیپورہ دلنہ میں بدھ کی صبح ایک میوہ باغ سے ایک نوجوان کی لاش بر آمد کی گئی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع بارہمولہ کے شیپورہ دلنہ میں بدھ کی صبح کچھ لوگوں نے ایک میوہ باغ میں ایک نوجوان کی لاش دیکھی اور فوری طور اس کے متعلق پولیس کو مطلع کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی متعلقہ پولیس اسٹیشن کی ایک ٹیم جائے واردارت پر پہنچ گئی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔

ضلع سانبہ میں پُر اسرار گرینیڈ دھماکہ، پولیس تحقیقات شروع

سرینگر//ضلع سانبہ کے ند علاقے میں گذشتہ شب ایک پُر اسرار گرینیڈ دھماکہ ہوا جس سے کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس نے بدھ کی صبح علاقے میں جاکر تحقیقات شروع کی۔ اطلاعات میںپولیس حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ند چیک پوئنٹ پر موجود پولیس اہلکاروں نے گذشتہ رات دیر گئے ایک دھماکہ سنا۔آج صبح جب علاقے کی تلاشی کارروائی عمل میں لائی گئی تو معلوم ہوا کہ یہ دھماکہ چیک پوئنٹ سے کچھ بیس میٹر دو ر ہواتھا۔ اطلاعات کے مطابق پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کی ہے۔  

ملک میں4205تازہ کورونا ہلاکتیں،348421نئے کیس

نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس کے یومیہ معاملوں میں پھر سے اضافہ دیکھا گیا ہے اور پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران انفیکشن کے 3.48 لاکھ سے زیادہ معاملات سامنے آئے اور 4200 سے زیادہ مریضوں کی امعات سے یہ تعداد بڑھ کر ڈھائی لاکھ سے زیادہ ہوچکی ہے۔ اس دوران ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2446674 افراد کوکورونا کے ٹیکے لگائے گئے۔ اس کے بعد اب تک 17 کروڑ 52 لاکھ 35 ہزار 991 افراد کی ٹیکہ کاری ہوچکی ہے۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے بدھ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کی 348421 نئے معاملوں کے ساتھ ، متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 33 لاکھ 40 ہزار 938 ہوگئی۔ اسی کے ساتھ ہی اس وبا سے 3 لاکھ 55 ہزار 338 افراد شفایاب ہوئے ، جس کے بعد کووڈ 19 کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 19382642 ہوگئی۔ اس وقت ملک میں کورونا کے 3704099 سرگرم معاملے ہیں۔ اسی دوران 4205 مریضوں نے ا

کورونا کے4352نئے کیس،65ہلاکتیں

سرینگر//جموں کشمیر میں گذشتہ24گھنٹوں کے دوران مزید4352کیس سامنے آگئے۔ذرائع کے مطابق اس عرصہ کے دوران مہلک وائرس میں مبتلائ65افراد جاں بحق ہوگئے۔ ذرائع نے کہا کہ آج ظاہر ہونے والے2644کا تعلق وادی کشمیر جبکہ1708کا تعلق صوبہ جموں سے ہے۔ مذکورہ ذرائع نے کہا کہ گذشتہ شام سے جو65افراد جاں بحق ہوگئے اُن میں41افراد کی موت صوبہ جموں میں جبکہ24کی موت وادی کشمیر میں ہوئی۔

ضلع سرینگر میں کورونا کرفیو مزید سخت کرنے کے احکامات

سرینگر//ضلع انتظامیہ سرینگر نے منگل کو وہ حکمنامہ واپس لے لیا جس میں جاری کورونا کرفیو کے دوران منتخب ضروری سرگرمیوں کی اجازت دیدی گئی تھی۔ انتظامیہ نے گذشتہ روز ایک آرڈر جاری کرتے ہوئے عید الفطر کے پیش نظر ضلع سرینگر میں صبح آٹھ بجے سے بارہ بجے تک قصابوں اور بیکری والوں کو صبح آٹھ بجے سے بارہ بجے تک محدود سرگرمیاں انجام دینے کی اجازت دی تھی۔ ضلع کمشنر سرینگر محمد اعجاز اسد نے تاہم آج مذکورہ آرڈر واپس لے لیا۔  ضلع کمشنر نے شہر میں جاری کورونا کرفیو میں مزید سختی لانے کا بھی اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ بدھ سے سرکاری ملازمین کی نقل و حرکت بھی صرف خصوصی اجازت ناموںپر ہوگی۔ انہوں نے کہا”بدھ سے سرکاری ملازمین کی نقل و حرکت پاس سسٹم کے ذریعے یقینی بنائی جائے گی“۔ ”تمام شعبوں کے سربراہان سے گزارش کی جاتی ہے کہ وہ اجازت ناموں کے لئے ریکوزیشن جمع کر دیں&ldq

کورونا سے اب تک دنیا میں 15.89 کروڑ سے زائد افراد متاثر،33.04 لاکھ ہلاک

واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی // پوری دنیا میں کورونا کے بڑھتے ہوئے پھیلاو¿ کے درمیان اس انفیکشن سے متاثروں کی تعداد بڑھ کر 15.89 کروڑ سے زیادہ ہوگئی ہے اور تقریبا 33.04 لاکھ افراد اب تک ہلاک ہوچکے ہیں۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں متاثرہ افراد کی تعداد 15.98 کروڑ 57 ہزار 220 ہوگئی ہے جبکہ 33 لاکھ 03 ہزار 877 سے زیادہ افراد اب تک ہلاک ہوچکے ہیں۔ عالمی طاقت کے طور پر سمجھے جانے والے امریکہ میں کورونا وائرس تھوڑا سا کم ہوا ہے اور متاثرہ افراد کی تعداد 3.27 کروڑ 44 ہزار 100 ہوگئی ہے جبکہ اس وبا کی وجہ سے 5.82 لاکھ سے زیادہ مریض اب تک فوت ہوچکے ہیں۔  

جموں و کشمیر حکومت نے کورونا سے مرنے والوں کے لواحقین کیلئے مالی اعانت کا اعلان کیا

سرینگر//جموں وکشمیر حکومت نے منگل کوکورونا کا شکار ہونے والوں کے لواحقین کے حق میں کئی اقدامات کا اعلان کیا۔ آج سہ پہر اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹویٹس کے سلسلے میں ، لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ ایسے سینئر شہریوں کو عمر بھر کی خصوصی پنشن فراہم کی جائے گی جنہوں نے اپنے خاندان کے واحد کمانے والے رکن کوویڈ 19 کی وجہ سے کھویا ہو۔ ایل جی نے کہا کہ جن بچوں نے اپنے والدین کورونا کی وجہ سے کھوئے ہوں انہیں حکومت کی طرف سے خصوصی اسکالرشپ فراہم کی جائے گی۔ ایل جی کے مطابق اس کے علاوہ حکومت نے بھی یہ فیصلہ کیا ہے کہ جن دہاڑی مزدوروں کو کوورونا کی وجہ سے بے روزگار ہونا پرا ہے اُنہیںاگلے دو ماہ کیلئے مبلغ ایک ہزار روپے فراہم کئے جائیں گے۔ یہ فائدہ تمام رجسٹرڈ تعمیراتی مزدوروں ، پونی والوں ، پالکی والوں ، پٹھو والوںکو فراہم ہوگا۔ ایل جی سنہا نے کہا کہ معاشرتی بہبود کی اسکیمو

کشمیر میں 17 مئی تک موسم ناساز رہنے کی پیش گوئی

سری نگر// وادی کشمیر میں محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ہلکے سے درمیانی درجے کی بارشیں ہوئیں۔ متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں 17 مئی تک موسم ناساز رہنے کا ہی امکان ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وادی میں 11 سے13 مئی تک موسلا دھار بارشیں ہوسکتی ہیں جبکہ اس کے بعد 17 مئی تک کہیں کہیں ہلکے درجے کی بارشوں کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔

شمالی ضلع بارہمولہ کے کنزر میں سڑک حادثہ، 24 سالہ نوجوان از جان دوسرا زخمی

سری نگر// شمالی ضلع بارہمولہ کے کنزر علاقے میں منگل کی صبح ایک سڑک حادثے میں 24 سالہ نوجوان کی موت واقع ہوئی جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع بارہمولہ کے ووسن کنزر علاقے میں ایک تیز رفتار ٹپر نے ایک ماروتی کار کو زورددار ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں کار میں سوار دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان میں سے ایک زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا جبکہ دوسرے کی نازک بتائی جا رہی ہے۔  

پولیس نے اننت ناگ معرکہ میں جاں بحق تین جنگجوﺅں کی شناخت کی

سرینگر//پولیس نے منگل کو اننت ناگ ضلع میں ہوئی معرکہ آرائی کے دوران جاں بحق ہوئے تین جنگجوﺅں کی شناخت کی ہے۔ ایک بیان میں پولیس نے کہا کہ مارے گئے جنگجوﺅں میں الیاس احمد ڈار عرف سمیرساکن دنوتھپورہ ککر ناگ،عبید شفیع عرف عبد اللہ ساکن بتہ مالو سرینگر اور عاقب احمد لون عرف ساحل ساکن کھانڈے پورہ کولگام شامل ہیں۔ پولیس نے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ تینوں جاں بحق جنگجوﺅں کا تعلق لشکر طیبہ سے تھا۔ پولیس کے مطابق عبید شفیع نامی جاں بحق جنگجو یکم اپریل کو ہوئے آری باغ نوگام حملے میں ملوث تھا جس میں ایک پولیس کانسٹیبل ہلاک ہوا تھا۔ پولیس بیان کے مطابق معرکہ آرائی کے مقام سے ایک اے کے47بندوق، 2پستول وغیرہ بر آمد کئے گئے ہیں۔ اس سے قبل آج صبح وائلو ککر ناگ علاقے میں جنگجوﺅں اور فورسز کے مابین اس وقت معرکہ شروع ہوگیا جب فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا۔ آ

ملک میں کورونا کے نئے اور ایکٹو معاملوں میں قدرے کمی

نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) کی رفتاردھیمی پڑنے اور اس سے صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد انفیکشن کے نئے کیسز کے مقابلے میں زیادہ ہونے کی وجہ سے ایکٹو کیسز قدرے کم ہو کر3715221 رہ گئے ہیں۔ ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2503756 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے ہیں۔ اس کے بعد اب تک 17 کروڑ 27 لاکھ 10 ہزار 066 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے منگل کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 329942 نئے کیس سامنے آنے سے متاثرہ افراد کی تعداد دو کروڑ 29 لاکھ 92 ہزار 517 ہوگئی ہے۔  ملک میں اس وقت کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 3715221 ہے۔ اسی عرصے کے دوران 3876 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 249992 ہوگئی۔ ملک میں شفایابی کی شرح بڑھ کر 82.75 فیصد اورایکٹو کیسز کی شرح کم ہوکر 16.16 فیصد ہوگئی ہے ،وہ

جنوبی ضلع اننت ناگ میں فورسز کے جنگجو مخالف آپریشن کے دوران معرکہ آرائی

سرینگر//پولیس نے منگل کو کہا کہ جنوبی ضلع اننت ناگ کے وائلو ککر ناگ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوﺅں کے مابین معرکہ آرائی شروع ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ معرکہ اس وقت شروع ہوگیا جب فورسز نے وائلو علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا۔ آپریشن کے دوران جنگجوﺅں اور فورسز کا آمنا سامنا ہوا اور طرفین نے ایک دوسرے پر گولیاں چلائیں۔ پولیس کے مطابق فورسز نے محاصرہ سخت کرلیا ہے اور آپریشن جاری ہے۔ باقی تفصیلات کا انتظار ہے  

کورونا کے 3614 نئے کیس،56ہلاکتیں

سرینگر//جموں کشمیر میں پیر کو کورونا وائرس کے3614نئے کیس سامنے آگئے۔آج ظاہر ہونے والوں کیسوں میں2118کا تعلق وادی کشمیر جبکہ1496کا تعلق صوبہ جموں سے ہے۔اس طرح جموں کشمیر میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد220546تک پہنچ گئی ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران خطے میں56افراد کورونا کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے۔آج 39افراد صوبہ جموں میں جبکہ17افراد وادی کشمیر میں جاں بحق ہوگئے۔  ان ذرائع نے بتایا کہ آج سرینگر ضلع میں701،بارہمولہ میں163،بڈگام میں343،پلوامہ میں135،کپوارہ میں187 ،اننت ناگ میں 134،بانڈی پورہ میں65،گاندربل میں76،کولگام میں254اور شوپیان ضلع میں60کیس سامنے آئے۔ ذرائع نے کہا کہ آج جموں ضلع میں 568،ادھمپور میں137،راجوری میں170،ڈوڈہ میں34،کٹھوعہ میں146،سانبہ میں158،کشتواڑ میں11،پونچھ میں57،رام بن میں50اور ریاسی ضلع میں75کورونا کیس سامنے آگئے۔