تازہ ترین

جموں کشمیر میں کورونا کے1269نئے معاملے،سرینگر میں423

سرینگر//جموں کشمیر میں کورونا وائرس سے پیدا بحرانی صورتحال ہر گذرنے والے دن کے ساتھ سنگین ہوتی جارہی ہے اور منگل کو یہاں مزید1269کیس سامنے آئے جن سے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں کورونا کے مجموعی متاثرین کی تعداد140650تک پہنچ گئی۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق آج وادی کشمیر میں687جبکہ صوبہ جموں میں582کیس سامنے آئے۔ وادی میں سامنے آنے والے کیسوں میں ایک بار پھر سب سے زیادہ کا تعلق ضلع سرینگر سے ہے جہاں423کیس ظاہر ہوئے جن میں73مسافر بھی شامل ہیں۔وادی کے ضلع بارہمولہ میں98،بڈگام میں42،پلوامہ میں28،کپوارہ میں24،اننت ناگ میں29،بانڈی پورہ میں12،گاندر بل میں15،کولگام میں9اور شوپیان میں7کیس سامنے آئے۔ اسی طرح جموں ضلع میں191،ادھمپور میں265،راجوری میں17،ڈوڈہ میں2،کٹھوعہ میں 26،سانبہ میں11،پونچھ میں6،رام بن میں2،ریاسی میں62کیس سامنے آئے۔

جنوبی ضلع پلوامہ میں فورسز آپریشن کے دوران مشتبہ دھماکہ خیز مواد بر آمد

سرینگر//جنوبی ضلع پلوامہ میں سیکورٹی فورسز نے ایک تلاشی آپریشن کے دوران سیبوں کے باغ سے مشتبہ دھماکہ خیز مواد بر آمد کیا۔ طلاعات کے مطابق یہ دھماکہ خیز مواد فوج اور آرمی کے ایک مشترکہ آپریشن کے دوران کمراز پورہ علاقے میں بر آمد کیا گیا۔ اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔  

پونچھ ہسپتال میں کوروناسے منڈی کا شہری فوت

پونچھ //ضلع ہسپتال پونچھ میں منگل کو پونچھ کی تحصیل منڈی کے ساوجیاں علاقہ سے تعلق رکھنے والے ایک شہری کی کورونا وائرس میں مبتلا ہونے سے موت واقع ہوگئی۔ ضلع ہسپتال پونچھ کے میڈیکل سپرانٹنڈنٹ مشتاق جعفری نے بتایا کہ مرحوم کو منگل کی صبح سب ضلع ہسپتال منڈی میں کورونا جانچ کی گئی تھی جس کی رپورٹ مثبت آگئی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہاں سے ڈاکٹروں نے اسے علاج کے لیے ضلع ہسپتال منتقل کیا جہاں پر اس کی موت واقع ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ شخص کی کوروناپروٹوکول کے تحت تدفین کی جائے گی۔

بانہال میں مزدوروں پر گولی چلانے والا ٹھیکیدار گرفتار

بانہال//پولیس نے منگل کو بانہال میں ایک تعمیراتی کمپنی کے ٹھیکیدار کو مزدوروں پر گولی چلانے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ مذکورہ ٹھیکدار محمد سلیم بٹ بھارتیہ جنتا پارٹی کا مقامی لیڈر بھی ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ گذشتہ شام پیش آیا اور اس میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔ اطلاعات میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹھیکیداار نے مزدوروں پر اس وقت اپنے لائسنس والے پستول سے گولی چلائی جب وہ اپنے بقایا معاوضے کا مطالبہ کرنے کیلئے جمع تھے۔  ٹھیکیدار کے مطابق اس نے اپنی حفاظت میں گولی چلائی۔

دنیا میں 29 لاکھ 59 ہزار کوروناہلاکتیں ،13 کروڑ72 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر

واشنگٹن،ریو ڈی جنیریو، نئی دہلی//جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس ’کووڈ19‘ سے دنیا کا کوئی خطہ محفوظ نہیں۔اس موذی وبا سے مریضوں اور ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ لگاتار جاری ہے۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 13 کروڑ 72 لاکھ 78 ہزار 679 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 29 لاکھ 59 ہزار 324 ہو چکی ہے۔ کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 38 لاکھ 46 ہزار 877 مریض اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز میں زیر علاج اور گھروں میں ا?ئسولیشن میں ہیں، جن میں سے ایک لاکھ 3 ہزار 903 کی حالت تشویش ناک جبکہ 11 کروڑ 4 لاکھ 72 ہزار 478 کورونا مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔ کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے ہونے والی ہلاکتوں کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکہ اب بھی پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 5 لاکھ 76

ڈوڈہ میں20سالہ موٹر سائیکل سوار سڑک حادثے میں از جان

سرینگر//ضلع ڈوڈہ کے ٹھاٹھری قصبہ میں منگل کو ایک20سالہ موٹر سائیکل سوار اس وقت جاں بحق ہوگیا جب اُسے ایک کار نے ٹکر ماری۔ نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق گپتیشور سنگھ ولد دل چند ساکن ناگنی کٹھیارا ٹھاٹھری سے ڈوڈہ جارہا تھا جب ایک کار نے اسے ٹکر ماری۔ اس حادثے میں مذکورہ موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی از جان ہوگیا۔ پولیس نے اس ضمن میں ایف آئی آر نمبر35کے تحت معاملہ درج کر لیا ہے۔  

ہندوارہ میں البدر کے 2جنگجو اور3اعانت کار گرفتار: پولیس

سرینگر//پولیس نے منگل کے روز کہا کہ شمالی ضلع کپوارہ میں ہندوارہ رعلاقہ کے کرالہ گنڈ میں دو جنگجوﺅں اور تین اعانت کاروں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔پولیس کے مطابق گرفتار شدگان کا تعلق عسکری تنظیم البدر سے ہے۔ ایس پی ہندوارہ سندیپ گپتا نے ایک پریس کانفرنس کے دوران گرفتار شد ہ تین اعانت کاروں کی شناخت کرتے ہوئے کہا کہ ان میں محمد یاسین راتھر ولد محمد اکبر، شوکت احمد گنائی ولد ثنا اللہ گنائی اور غلام نبی راتھر ولد ولی محمد راتھر ساکنان کاچلو قاضی آباد شامل ہیں۔ گپتا نے کہا کہ یہ تینوں ایک موٹر سائیکل پر جارہے تھے جب انہیں بارہمولہ۔ہندوارہ شاہراہ پر ناکہ کے دوران گرفتار کیا گیا۔یہ ناکہ فوج، پولیس اور سی آر پی ایف نے مشترکہ طور لگایا تھا۔ گپتا کے مطابق تینوں نے بھاگنے کی کوشش کی لیکن ایک تلاشی پارٹی نے انہیں دھر لیا۔ان کی تحویل سے ہتھیار اور گولہ بارود بھی بر آمد کیا گیا ہے۔

ایک دن بند رہنے کے بعد بانڈی پورہ۔ گریز روڈ پر ٹریفک بحال

سری نگر// شمالی کشمیر کے قصبہ گریز کو وادی کے دیگر حصوں کے ساتھ جوڑنے والے 85 کلومیٹر طویل بانڈی پورہ- گریز روڈ پر ایک روز بعد منگل کو یک طرفہ ٹریفک کی نقل و حمل بحال ہوئی۔ واضح رہے کہ مذکورہ روڈ قریب چھ ماہ بعد 10 اپریل کو ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے کھول دیا گیا تھا تاہم تازہ برفباری اور برافی تودا گر آنے کی وجہ سے اس روڈ کو پیر کے روز ایک بار پھر بند کر دیا گیا تھا۔ بانڈی پورہ پولیس کنٹرول روم کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ روڈ کو صاف کرنے کے بعد منگل کے روز گاڑیوں کو بانڈی پورہ سے گریز جانے کی اجازت دی گئی ہے۔  

رام بن میں کشمیر شاہراہ پر پنجاب کا ٹرک ڈرائیور بظاہر حرکت قلب بند ہونے سے فوت

جموں// صوبہ جموں کے ضلع رام بن میں ڈگڈول علاقے کے نزدیک کشمیر شاہراہ پر گذشتہ شب پنجاب سے تعلق رکھنے والے ایک ٹرک ڈرائیور کی بظاہر حرکت قلب بند ہونے سے موت واقع ہوئی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع رام بن کے ڈگڈول علاقے کے نزدیک سری نگر۔ جموں شاہراہ پر گذشتہ شب ایک ڈرائیور نے اپنی ٹرک سڑک کے ایک طرف کھڑا کی تھی کہ اچانک سینے میں شدید درد ہونے کے بعد اس کی موت واقع ہوئی۔ متوفی ڈرائیور کی شناخت درشن سنگھ ساکن امرتسر پنجاب کے بطور ہوئی ہے۔  

اندرپرستھ اپولو، سرگنگا رام سمیت14اسپتال کووڈ مراکز میں تبدیل

نئی دہلی// دہلی کی حکومت نے جان لیوا عالمی وبا کورونا وائرس’کووڈ19‘ سے بچاو¿ کی کوششوں کے طور پر قومی راجدھانی کے 14 اسپتال جن میں اندرپرستھ اپولو اور سر گنگارام اسپتال بھی ہیں ، کو مکمل طور پر کووڈ -19 اسپتال میں تبدیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان اسپتالوں میں صرف کوروناوائرس سے متاثر مریضوں کا علاج کیا جائے گا۔ دیگر امراض میں مبتلا مریضوں کا اب ان اسپتالوں میں علاج معالجہ نہیں ہو سکے گا۔ اس کے علاوہ حکومت نے 115 پرائیویٹ اسپتالوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ کورونا مریضوں کے لئے مزید بستروں کو محفوظ رکھے۔ حکومت نے 101 پرائیویٹ اسپتالوں کو بھی ہدایت دی ہے کہ وہ کوروناوائرس کا علاج شروع کرے اور اسپتال کی وارڈ صلاحیت کا 60 فیصد کورونا مریضوں کے لئے مختص کرے۔ اسی کے ساتھ ہی 19 پرائیویٹ اسپتالوں سے 80 فیصد اور 82 فیصد آئی سی یو بیڈ کورونا مریضوں کے لئے محفوظ رکھنے کو کہا گ

ملک میں کورونا وائرس کے تقریبا 1.62 لاکھ نئے کیس ، 879 ہلاکتیں

نئی دہلی // ملک میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) کی وبا کا پھیلنا بدستور جاری ہے اورگذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں تقریبا 1.62 لاکھ نئے کیس درج ہوئے ہیں۔ منگل کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 161736 نئے کیس رپورٹ ہوئے جس سے ملک میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 36 لاکھ 89 ہزار 453 ہوگئی۔  

تازہ ترین