تازہ ترین

کورونا بحران؛ جموں کشمیر میں 991نئے کیس

سرینگر//جموں کشمیر میں کورونا وائرس سے پیدا بحرانی صورتحال لگاتار جاری ہے اور پیر کو یہاں مزید991کیس سامنے آئے جن سے یہاں مجموعی متاثرین کی تعداد 139381تک پہنچ گئی۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق آج وادی کشمیر میں492جبکہ صوبہ جموں میں499کیس سامنے آئے۔ وادی میں سامنے آنے والے کیسوں میں ایک بار پھر سب سے زیادہ کا تعلق ضلع سرینگر سے ہے جہاں 303کیس ظاہر ہوئے جن میں56مسافر بھی شامل ہیں۔وادی کے ضلع بارہمولہ میں53،بڈگام میں31،پلوامہ میں30،کپوارہ میں22،اننت ناگ میں25،بانڈی پورہ میں3،گاندر بل میں12،کولگام میں10اور شوپیان میں3کیس سامنے آئے۔ اسی طرح جموں ضلع میں181،ادھمپور میں160،راجوری میں1،کٹھوعہ میں55،سانبہ میں4،رام بن میں 1،ریاسی میں97کیس ظاہر ہوئے۔

ڈوڈہ سڑک حادثے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھکر6، 3زخمی جموں منتقل

سرینگر// ضلع ڈوڈہ کے سب ڈویژن گندوہ ٹھاٹھری میں پیر کو سواریوں سے بھری ایک گاڑی گہری کھائی میں جاگرنے سے چھ افراد جاں بحق جبکہ کئی زخمی ہوئے ہیں۔  اطلاعات کے مطابق ایک میٹا ڈار گاڑی سواریوں سے بھری تھی جب یہ کلہوتران شاہراہ پر روندی کے نزدیک حادثے کا شکار ہوکر تین سو فٹ گہری کھائی میں جاگری۔ اطلاعات میں مزید بتایا گیا ہے کہ حادثے کی جگہ سے پانچ لاشیں نکالی گئیں جبکہ ایک زخمی گورنمنٹ میڈیکل کالیج ڈوڈہ میں دم توڑ بیٹھا۔اسطرح سے مرنے والوں کی تعداد 6 ہوگئی۔تین شدید زخمی افراد کوڈوڈہ سے بذریعہ ائر لفٹ کرکے جموں میڈیکل کالج منتقل کیا گیا۔  چیف میڈیکل آفیسر ڈوڈہ ڈاکٹر محمد یعقوب میر نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ پریم چند ولد سنت رام ساکنہ چرالہ نے جی ایم سی ڈوڈہ میں دم توڑ دیا۔ انہوں نے کہا کہ تین افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہیلی کاپٹر کے ذریعے جی ایم سی جموں منتقل ک

جموں و کشمیر کیلئے نئی فلم پالیسی اگلے دس دنوں کے اندر : لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا

سری نگر// لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر یونین ٹریٹری انتظامیہ دس دنوں کے اندر ایک فلم پالیسی متعارف کرے گی جس کا مقصد یہاں کی خوبصورتی کو سلور سکرین پر لانا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بھارت میں امسال سب سے زیادہ سیاح جموں و کشمیر آئے ہیں جس کی بدولت یہاں بے روزگاری کی شرح 16 اعشاریہ ایک فیصد سے گر کر 9 فیصد پر آ گئی ہے۔ منوج سنہا نے یہ باتیں پیر کو یہاں منعقدہ سیاحتی کانفرنس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کیں۔  

نوجوان بندوق کا راستہ چھوڑ کرحقوق کے حصول کیلئے جمہوری طریقہ اپنائیں: محبوبہ مفتی

سری نگر// پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کشمیر کے نوجوانوں سے بندوق چھوڑ کر جمہوری طریقے کو اختیار کرکے اپنے حقوق کے لئے لڑنے کی اپیل کی ہے ۔انہوں نے کہا ” کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ جموں وکشمیر کے لوگ بندوق اٹھائیں تاکہ ہم دنیا کو بتا سکیں یہ دہشت گرد ہیں “۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز الائنس برائے گپکار اعلامیہ ابھی بھی صحیح و سالم ہے اور اس کا بڑا مقصد دفعہ 370 کی بحالی کے لئے لڑنا ہے۔ موصوفہ نے ان باتوں کا اظہار پیر کے روز ایک تقریب کے حاشئے پر نامہ نگاروں کے ساتھ گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا”شاید کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ جموں وکشمیر کے نوجوان بندوق اٹھائیں تاکہ وہ دنیا کو بتا سکیں کہ یہ دہشت گرد ہیں اور ان کا کوئی مسئلہ نہیں ہے“۔ ان کا کہنا تھا” میں بار بار نوجوانوں سے گذارش کرتی ہوں کہ وہ گولیوں سے اپنی جان نہ گنوائیں بلکہ جمہو

افغانستان میں خونریز جھڑپیں، 65 افراد ہلاک

کابل// افغانستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خونریز جھڑپوں اور حملوں میں کم از کم 65 افراد ہلاک ہوگئے۔ پیر کو یہ اطلاع ایک آزاد جنگ نگرانی گروپ نے دی۔ ’دی ریڈکشن وائلنس ‘ نے ٹوئٹر پر کہا”ہماری ٹیم کو گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 65 افراد کی ہلاکت کے شواہد ملے ہیں“۔  

ڈوڈہ سڑک حادثہ؛ 5لاشیں بر آمد،5زخمی، بچاﺅ کارروائی جاری

ڈوڈہ//ضلع ڈوڈہ کے سب ڈویژن گندوہ ٹھاٹھری میں پیر کو سواریوں سے بھری ایک گاڑی گہری کھائی میں جاگرنے سے ابتدائی اطلاعات کے مطابق پانچ افراد جاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق مذکورہ میٹا ڈار گاڑی سواریوں سے بھری تھی جب یہ کلہوتران شاہراہ پر روندی کے نزدیک حادثے کا شکار ہوکر تین سو فٹ گہری کھائی میں جاگری۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس ، سیول انتظامیہ کے حکام اور عام لوگ بچاﺅ کارروائیوں میں لگ گئے ہیں۔ ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ حادثے کی جگہ سے پانچ لاشیں نکالی گئی ہیں جبکہ پانچ افراد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے  

بانڈی پورہ۔ گریز روڈ ایک بار پھر بند

سری نگر//شمالی کشمیر کے قصبہ گریز کو وادی کے دیگر حصوں کے ساتھ جوڑنے والے 85 کلومیٹر طویل بانڈی پورہ۔ گریز روڈ کو پیر کے روز ایک برفانی تودا گر آنے کی وجہ سے ایک پھر ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بند کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ بانڈی پورہ۔ گریز روڈ کو قریب چھ ماہ بعد 10 اپریل کو ٹریفک کی یک طرفہ نقل و حمل کے لئے کھول دیا گیا تھا۔ پولیس کنٹرول روم بانڈی پورہ کے ایک عہدیدار نے یو این آئی کو بتایا کہ اتوار کے روز ہونے والی تازہ برف باری اور ایک برفانی تودا گر آنے کی وجہ سے گریز روڈ کو پیر کے روز ایک بار پھر بند کر دیا گیا ہے۔  

کشمیرمیں شبانہ درجہ حرارت میں اضافہ، 18 اپریل تک موسم خراب رہنے کا امکان

سری نگر// وادی کشمیر میں میدانی علاقوں میں بارشوں اور بالائی علاقوں میں کہیں کہیں برف باری کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں اضافہ درج ہوا ہے۔ ادھر محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔ انہوں بتایا کہ وادی میں بعد ازاں 14 سے 18 اپریل تک میدانی علاقوں میں موسلا دھار بارشیں جبکہ بالائی علاقوں میں ہلکے درجے کی برف باری متوقع ہے۔  

ضلع ڈوڈہ میں سواری گاڑی گہری کھائی میں جاگری، ہلاکتوں کا خدشہ

ڈوڈہ//ضلع ڈوڈہ کے سب ڈویژن گندوہ ٹھاٹھری میں پیر کو سواریوں سے بھری ایک گاڑی گہری کھائی میں جاگرنے سے کئی ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ ابھی تک اگر چہ ہلاکتوں کی تصدیق نہیں ہوئی ہے تاہم مذکورہ میٹا ڈار گاڑی سواریوں سے بھری تھی جب یہ کلہوتران شاہراہ پر روندی کے نزدیک حادثے کا شکار ہوکر تین سو فٹ گہری کھائی میں جاگری۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس ، سیول انتظامیہ کے حکام اور عام لوگ بچاﺅ کارروائیوں میں لگ گئے ہیں۔ تفصیلات کا انتظار ہے

قرآن سے متعلق عرضی سپریم کورٹ میں خارج، رضوی پر 50 ہزار روپے کا جرمانہ عائد

سرینگر//سپریم کورٹ نے پیر کے روز قرآن مجید سے 26 آیات کو ہٹانے سے متعلق عرضی کو خارج کردیا۔کورٹ نے درخواست گزار پر پچاس ہزار روپے کاجرمانہ بھی عائد کیا۔ وسیم رضوی نام کے ایک شر پسند نے ایک پی آئی ایل دائر کرکے سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا تھا کہ قرآن شریف کی 26 آیات کو ہٹا دیا جائے۔  اطلاعات کے مطابق جسٹس فالی نریمن، جسٹس بی آر گوئی اور جسٹس ہریشکیش رائے کی بنچ نے درخواست کی سماعت کی۔ عدالت نے عرضی مسترد کرتے ہوئے کہا ” واقعی یہ ایک چھوٹی نچلے سطح کی درخواست ہے“۔ وسیم رضوی کی درخواست کے بعد گزشتہ دنوں ایک اسلامی کانفرنس میں وسیم رضوی کو اسلام سے خارج قرار دیا گیا تھا اور انہیں کسی بھی قبرستان میں دفن نہیں کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس کانفرنس میں شیعہ اور سنی علمائے کرام شامل ہوئے تھے۔وسیم رضوی کے بھائی نے بھی ویڈیو جاری کر کے اعلان کیا تھا کہ وسیم سے ان کے کنب

دنیا میں ابھی تک 29.23 لاکھ سے زیادہ افراد کی کورونا وائرس سے موت

واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی// دنیا میں کورونا وائرس وباتھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ اب تک دنیا میں 29.23 لاکھ سے زیادہ افراد اس بیماری کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سنٹر (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں متاثرہ افراد کی تعداد 135869704 ہوگئی ہے جبکہ اب تک وائرس سے متاثر 29.23 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ عالمی سپر پاور سمجھے جانے والے امریکہ میں کورونا وائرس کا قہر بدستور جاری ہے اور متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 11 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ 5 لاکھ 62 ہزار 64 مریض دم توڑ چکے ہیں۔ دنیا میں ایک کروڑ سے زیادہ کورونا متاثرین والے تین ممالک میں شامل برازیل دوسرے مقام پر ہے۔ یہاں 13482023 افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ یہاں اس وائرس کی وجہ سے تین لاکھ 53

ملک میں کورونا وائرس کے168912نئے کیس،904اموات

نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) کی وبا کے پھیلاو¿ کا سلسلہ بدستور بڑھتا ہی جارہا ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فعال کیسوں کی تعداد 92922 کے اضافے کے ساتھ 12 لاکھ کو عبور کرچکی ہے۔ صحت کی مرکزی وزارت کی جانب پیر کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق ، ملک میں 168912 نئے کیس درج ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ ایک کروڑ 35 لاکھ 27 ہزار 717 ہوگئی ہے۔ اسی دوران 75086 مریض صحت مند بھی ہوئے ہیں، جن کے ساتھ اب تک 12156529 مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔ فعال معاملات 92922 کے اضافے سے 1201009 ہو گئے ہیں۔ اسی دوران 904 مریضوں کی موت کے ساتھ اس مرض سے اموات کی تعداد 170179 ہوگئی ہے۔ ملک میں ری کوری کی شرح جزوی طور پر کم ہوکر 89.86 فیصد اور فعال کیسوں کی شرح بڑھ کر 8.88 فیصد ہوگئی ہے جبکہ اموات کی شرح 1.26 فیصد رہ گئی ہے۔  

بہار کے 14 اضلاع ممکنہ گرم لہر کی زد میں آسکتے ہیں

پٹنہ// مغربی خطے سے آنے والی گرم ہواو¿ں کی وجہ سے بہار کے چودہ اضلاع گرم لہر کی زد میں آسکتے ہیں۔ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق بہار کے جنوب وسطی اور جنوب مغربی اضلاع میں پارہ سیماب 41 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہ سکتا ہے۔ گرم ہواو¿ں کی وجہ سے لو چلنے کا امکان ہے۔ تاہم شمالی بہار میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے تھوڑا سا زیادہ رہے گا اور جنوبی بہار کے مقابلے کم گرمی رہے گی۔ گرم لہرسے متاثر ہونے والے اضلاع میں پٹنہ ، گیا ، بیگوسرائے ، بکسر ، لکھی سرائے، شیخ پورہ ، بھوج پور ، روہتاس ، بھبھوا ، اورنگ آباد ، نالندہ ، نوادہ ، جہان آباد اور ارول شامل ہیں ، جہاں گرم ہوا و¿ںکی صورتحال برقرار رہ سکتی ہے۔ دوسری جانب مرطوب نمی زیادہ ہونے کی وجہ سے امس بھری گرمی کا احساس ہو گا۔ 13 اپریل سے ہواو¿ں کا رخ مشرق اور جنوب مشرق کی جانب ہونے کا امکان ہے۔

انڈونیشیا میں 6.1 کی شدت کا زلزلہ، 8 کی موت

جکارتہ// انڈونیشیا کے جاوا صوبے میں آئے 6.1 شدت کے زلزلے میں کم از کم 8 لوگوں کی موت واقع ہوگئی اور 39 دیگر زخمی ہوگئے۔ قومی آفات منیجمنٹ ایجنسی کے ترجمان رادتیہ جاتی نے بتایا کہ اتوار کو آئے اس تیز زلزلے سے لوماجنگ، ملنگ، بلیٹر، جیمب، ٹینگ لیک اور بلیٹر سمیت کئی اضلاع میں 1189 گھروں کو نقصان پہنچا۔ ریختر پیمانے پر زلزلے کی شدت 6.1 درج کی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سینکڑوں عوامی عمارتیں جیسے ہیلتھ سینٹر، تعلیمی اداروں، عبادت کے مقامات اور دفاتر کو بھی نقصان پہنچاہے۔ صوبائی انتظامیہ نے راحت کیمپ قائم کئے ہیں اور متاثرین کو چاول، فاسٹ فوڈ اور نوڈلس کے ساتھ ساتھ کمبل اور ترپال بھی تقسیم کی جارہی ہیں۔  

تازہ ترین