کورونا مخالف اقدام: کل سے سرینگر میں لاک ڈاﺅن مزید سخت ہوگا:ضلع کمشنر

سرینگر//ضلع کمشنر سرینگر ڈاکٹر اقبال چودھری نے جمعرات کو کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کیلئے کل سے ضلع بھر میں لاک ڈاﺅن مزید سخت کیا جائے گا۔ ایک پریس کانفرنس کے دوران چودھری نے کہا کہ لوگوں کی نقل و حمل خصوصی اجازت ناموں سے ریگولیٹ کی جائے گی اور ایک اجازت نامہ صرف ایک ہی شخص کیلئے ہی قبول کیا جائے گا۔ چودھری نے کہا”کل سے لاک ڈاﺅن مزید سخت ہوگا یہاں تک کہ ضلع کے اندر بھی نقل وحمل روک دی جائے گی“۔ ضلع کمشنر نے کہا کہ سرینگر کو25زونوں میں تقسیم کیا گیا ہے اور ضروری اشیا کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ہر زون کے اندر ایک زونل کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ، ان کمیٹیوں میں مقامی لوگ بھی شامل ہیں۔ چودھری کا مزید کہنا تھا کہ سرینگر میں 14ریڈ زون ہیں جہاں کورونا وائرس کے مثبت کیس پائے گئے ہیں اور ان میں سے تین کو مکمل طور پر سیل کردیا گیا ہے۔  

کورونا وائرس کے مزید24 کیس،جموں کشمیر میں تعداد184تک پہنچی

سرینگر// وادی میں جمعرات کو کورونا وائرس میں مبتلا ءمزید 24کیس سامنے آگئے۔مذکورہ افراد کے ٹیسٹ رپورٹ مثبت آنے کے بعد جموں کشمیر میں اس مہلک وائرس میں مبتلاءافراد کی تعداد184تک بڑھ گئی ہے۔ سرکار کے ترجمان روہت کنسل نے سماجی رابطہ گاہ ٹویٹر پرمزید24کیس سامنے آنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ  کشمیر میں 152  کیس جبکہ جموں میں32ا کیس  ہیں۔  انہوں نے دعویٰ کیا کہ کورونا وائرس کے مریضوں کی بڑھتی تعداد ”ایگریسیو ٹیسٹنگ “کا نتیجہ ہے۔ واضح رہے کہ کورونا وائرس نے دنیا بھر میں ہا ہا مچارکھی ہے اور اب تک کم و بیش ایک لاکھ افراد اس وائرس کا شکار ہوکر لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ پورے جموں کشمیر میں دنیا بھر کی طرح ہی مکمل لاک ڈاﺅن کا نفاذ جاری ہے تاکہ کورونا کے پھیلاﺅ کو روکا جاسکے۔      

سویہ بگ کے شہری کا کورونا ٹیسٹ مثبت،جموں کشمیر میں تعداد159ہوگئی

سرینگر//وسطی ضلع بڈگام کے ایک شہری کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ جمعرات کو مثبت آنے کے بعد جموں کشمیر میں اس وائرس میں مبتلاءافراد کی تعداد بڑھ کر159ہوگئی ہے۔ چیف میڈیکل آفیسر بڈگام، ڈاکٹر نذیر احمد کے مطابق سویہ بگ کے ہانجک علاقے سے تعلق رکھنے والے 50سالہ شہری کا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ شہری کی کوئی سفری ہسٹری نہیں ہے، البتہ وہ کورونا سے متاثر ایک شخص کے رابطے میں آیا تھا۔یہ مذکورہ گاﺅں میں کورونا وائرس سے متاثر تیسرا کیس ہے۔  

فورجی انٹر نیٹ سروس بحالی کی درخواست :جموں کشمیر حکومت کے نام سپریم کورٹ کی نوٹس

سرینگر//سپریم کورٹ نے جمعرات کو جموں کشمیر میں 4جی انٹر نیٹ سروس کی بحالی سے متعلق ایک درخواست کی شنوائی کرتے ہوئے حکومت جموں کشمیر کے نام نوٹس جاری کیا۔ اطلاعات کے مطابق یہ نوٹس جموں کشمیر سرکار کو ای میل کے ذریعے بھیجی گئی ہے اوراس کا جواب ایک ہفتے کے اندر داخل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ یہ نوٹس سپریم کورٹ کے ڈویژن بینچ، جس میں جسٹس این وی رمنا ، جسٹس آر سبھاش ریڈی اور جسٹس بی آر گاویا شامل ہیں، نے جاری کی ہے۔ درخواست کی شنوائی کے دوران ایڈوکیٹ شادان فراست اور ایڈو کیٹ حفیظہ احمدی ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعے شامل رہے۔ عدالت عظمیٰ پر زور دیا گیا کہ جاری لاک ڈاﺅن کے دوران4جی انٹر نیٹ کی عدم موجودگی کے باعث طالب علموں کی کلاسز بری طرح متاثر ہورہی ہیں۔ تیز رفتار انٹر نیٹ سروس کی معطلی کیخلاف یہ درخواست فراست نے میڈیا پروفیشنلوں کی طرف سے دائر کی ہے جس میں حکومت کے اُس حکم ک

شب برات :بانڈی پورہ میں20افراد امتناعی احکامات کی خلاف ورزی کی پاداش میں گرفتار

سرینگر//شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع میں پولیس نے20ایسے افراد کو گرفتار کرلیا جو کورونا وائرس کی بحرانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے عائد امتناعی احکامات کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق ضلع کے نسبل گاﺅں میں گذشتہ شب لوگوں کے ایک گروہ نے شب برات کے سلسلے میں مقامی مسجد میں جمع ہوکر دفعہ188آئی پی ایل کی خلاف ورزی کی تھی۔یہ لوگ انتظامیہ کی طرف سے عائد پابندی کے باوجود مقامی مسجد میں جمع ہوئے تھے۔ مذکورہ ذرائع نے ایسے دو درجن سے زیادہ افراد کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کیخلاف متعلقہ قانونی دفعات کے تحت کیس درج کیا گیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کیلئے انتظامیہ نے لوگوں کی نقل و حمل پر مکمل پابندی عائد کررکھی ہے، یہاں تک کہ علمائے کرام نے بھی مساجد میں اجتماعی نمازوں کی ادائیگی سے اجتناب کی اپیل کر رکھی ہے۔  

بارہمولہ میں ایک ہفتہ قبل جنگجوﺅں کی صف میں شامل ہونے والا نوجوان گرفتار

سرینگر//شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں سیکورٹی فورسز نے گذشتہ شب ایک چھاپے کے دوران ایک ہفتہ قبل جنگجوﺅں کی صف میں شامل ہونے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا۔ خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے مطابق بشیر احمد بیگ ساکن شیرپورہ کنڈی، کریری کو پولیس اور فوج کی ایک مشترکہ ٹیم نے گرفتار کیا۔ اطلاعات کے مطابق فورسز نے بعد ازاں مذکورہ نوجوان کے کہنے پر کریری میں چھاپہ مار کر 1اے کے47بندوق،2میگزین اور گولیوں کے40راﺅنڈ بر آمد کرلئے۔ بیگ نے ایک ہفتہ پہلے یعنی2 اپریل کے روز جنگجوﺅں کی صف میں شمولیت اختیار کی تھی۔  

تازہ ترین