تازہ ترین

جموں کشمیر میں کورونا وائرس کے1145نئے کیس

سرینگر//جموں کشمیر میں سنیچر کو کورونا وائرس کے1145نئے کیس سامنے آئے۔ان میں 642کا تعلق وادی کشمیر جبکہ 503کا تعلق صوبہ جموں سے ہے۔ اس طرح جموں کشمیر میں کورونامتاثرین کی تعداد145166تک پہنچ گئی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ضلع سرینگر میں آج319،بارہمولہ میں112،بڈگام میں55،پلوامہ میں30،کپوارہ میں17،اننت ناگ میں26،بانڈی پورہ میں17،گاندر بل میں44،کولگام میں21اور شوپیان ضلع میں 1کیس سامنے آئے۔ اسی طرح صوبہ جموں کے جموں ضلع میں264، ادھمپور میں22،راجوری میں28،ڈوڈہ میں9،کٹھوعہ میں47،سانبہ میں35،کشتواڑ میں5،پونچھ میں9،رام بن میںاورضلع ریاسی میں80کیس سامنے آئے۔  

کورونا مخالف ویکیسن لگوانے سے روزہ باطل نہیں ہوتاہے: مفتی اعظم

سری نگر// جموں و کشمیر کے مفتی اعظم مفتی ناصر الاسلام نے لوگوں سے کورونا مخالف ویکسین لگوانے کی تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ویکسین کے لگوانے سے روزہ باطل نہیں ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ویکیسن دفاع کے لئے ہے اس میں غذائی اجزا شامل نہیں ہیں لہذا اس کے استعمال سے روزوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔  مفتی اعظم نے ان باتوں کا اظہار اپنے ایک ویڈیو بیان میں کیا۔  

اونتی پورہ میں مشتبہ گاڑی پر سی آر پی ایف اہلکاروں کی فائرنگ ، خاتون زخمی

اونتی پورہ//جنوبی ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ میں سنیچر کو سی آر پی ایف اہلکاروں نے ایک مشتبہ گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ایک خاتون زخمی ہوگئی۔  پولیس کے مطابق ٹریفک پولیس اہلکار نے اونتی پورہ میں ایک ویگن آر گاڑی زیر نمبرJK01J-8038کو مین چوک کے قریب رکنے کا اشارہ کیا لیکن مذکورہ گاڑی کا ڈرائیور اشارے کونظراندازکر کے فرار ہوا۔اس موقع پر ایک اہلکار کو مذکورہ گاڑی نے دھکا دیکربھی گرایا ۔ پولیس نے کہا کہ گاڑی کو پھر پدگام پورہ پل کے نزدیک رکنے کا اشارہ دیا گیا لیکن وہ نہیں رکا اور پھر بھاگ گیا ۔  اس دوران وہاں تعینات سی آر پی ایف اہلکاروں نے پہلے ہوا میں اور بعد ازاں گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوارایک خاتون ،جاسیہ پرویز دخترپرویز احمد ساکن مرن پلوامہ زخمی ہوگئی ، جس کو پہلے اونتی پورہسپتال اور بعد میں بون اینڈ جوائنٹ ہسپتال سرینگر منت

سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی کی پاداش میں بڈگام میں دو مرغ فرشوں کی دوکانیں سربمہر

بڈگام//وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے علاقہ چاڈورہ میں سرکار کی جانب سے منظور شدہ نرخنامے کی خلاف ورزی کرنے پر حکام نے ہفتے کے روز دو مرغ فروشوں کی دوکانیں سربمہر کیں۔  نائب تحصیلدار چاڈورہ نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی اور مہنگے داموں مرغ فروخت کرنے پر چاڈورہ میں دو دوکانیں سربمہر کی گئی ہیں۔   

راجوری قصبہ کے نزدیک فورسز کا تلاشی آپریشن

سرینگر//سیکورٹی فورسز نے سنیچر کو راجوری قصبہ کے نزدیک علاقے کو محاصرے میں لیکر وہاں تلاشی آپریشن شروع کیا۔ اطلاعات کے مطابق فوج اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے علاقے کو محاصرے میں لیکر وہاں تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔ علاقے میں آخری اطلاعات موصول ہونے تک تلاشی آپریشن جاری تھا۔  

کٹھوعہ میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے دو نوجوان از جان

جموں// جموں وکشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں ہفتے کی صبح بجلی کا کرنٹ لگنے سے موٹر سائیکل پرسوار دو نوجوانوں کی موت واقع ہوئی۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ ضلع کٹھوعہ کے جسروتہ قلعے کے نزدیک ہفتے روز موٹر سائیکل پر سوار دو نوجوان بجلی کا کرنٹ لگنے سے لقمہ اجل بن گئے۔ متوفی نوجوانوں کی شناخت 26 سالہ ادیناش شرما ولد کلدیپ راج اور 27 سالہ سریش شرما ولد مدن لال ساکنان کٹھوعہ کے بطور ہوئی ہے۔

کورونا بحران؛ گیارہویں جماعت کے امتحانات ملتوی

سرینگر//جموں کشمیر حکومت نے سنیچر کو بورڈ آف سکول ایجو کیشن کے ذریعے لئے جانے والے گیارہویں جماعت کے طے شدہ امتحانات ملتوی کردےئے۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے ایک ٹویٹ کے مطابق یہ فیصلہ کورونا وائرس سے پیدا صورتحال کے نتیجے میں کیا گیا ہے۔ حکومت نے سبھی قسم کی تقریبات میں شامل ہونے کیلئے 200کے بجائے100 افراد کی حد بھی مقرر کی۔ واضح رہے کہ جموں کشمیر میں کورونا وائرس کا انفیکشن انتہائی تیزی کے ساتھ بڑھ رہا ہے جس سے ہر خاص و عام میں تشویش پائی جارہی ہے۔  

وادی کشمیرمیں چار روز سے موسمی حالات مسلسل ناساز

سری نگر// وادی کشمیر میں محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق گذشتہ چار روز سے موسم مسلسل ناساز ہے اور میدانی علاقوں بارشوں اور بالائی علاقوں میں ہلکے درجے کی برف باری کا سلسلہ رک رک کر جاری ہے۔ تاہم ہفتے کو دن میں کئی بار آفتاب بھی گہرے بادلوں کی اوٹ سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوا۔ ادھر محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر میں 23 اپریل تک موسم کم و بیش خراب رہنے کا امکان ہے۔  

ملک میں کورونا وائرس کے 2.34 لاکھ نئے معاملے

نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) وبا کے قہر میں روز بروز تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، ملک کے مختلف حصوں میں 2.34 لاکھ نئے کیس درج ہوئے ہیں۔ ہفتہ کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 234692 نئے کیس درج ہوئے۔ اس کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 45 لاکھ 26 ہزار 609 ہوگئی ہے۔ وہیں اس دوران ریکارڈ 123354 مریض صحتمند بھی ہوئے ہیں جنہیں ماکر اب تک 12671220 مریض کورونا نجات پا چکے ہیں۔ ملک میں کورونا کے سرگرم معاملے 16 لاکھ کو عبور کرکے 1679740 ہوچکے ہیں۔ اسی دوران مزید 1341 مریضوں کی موت کے ساتھ ، اس بیماری سے اموات کی تعداد بڑھ کر 175649 ہوگئی ہے۔ ملک میں شفا یابی کی شرح 87.23 فیصد اور فعال کیسوں کی شرح 11.56 فیصد ہوگئی ہے ، جبکہ اموات کی شرح کم ہوکر 1.21 فیصد رہ گئی ہے۔ مہا

سوپور میں غیر قانونی طور چل رہے پانچ ٹیوشن مراکز بند

سرینگر//چیف ایجو کیشن آفیسر بارہمولہ نے گذشتہ شام زینہ گیر سوپور علاقے میں قائم پانچ پرائیویٹ ٹیوشن مراکز کوغیر قانونی طور کام کرنے کی پاداش میں بند کرنے کے احکامات صادر کئے۔ سی ای او بارہمولہ کے آرڈر کے مطابق جن ٹیوشن مراکز کو بند کیا گیا ان میں حمیدیہ ہل ٹاپ پبلک سکول رام پورہ،گرین ووڈس راجپورہ، نسرین ایجو کیشنل انسٹی چیوٹ بومئی،کشمیر ماڈرن سکول زالورہ اور سیلیسٹیل پبلک سکول ہردہ شیوہ شامل ہیں۔ مذکورہ اداروں کے منتظمین کو بتایا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے اداروں کو بند کریں۔  

کورونا بحران؛ ایس ایم ایچ ایس اسپتال کا شعبہ او پی ڈی بند

سرینگر//کورونا وائرس معاملوں میں تیزی سے اضافہ کے پیش نظر انتظامیہ نے سرینگر کے صدر اسپتال یعنی ایس ایم ایچ ایس کا او پی ڈی شعبہ بند کیا ہے۔ انتظامیہ کے فیصلے کے مطابق اسپتال میں تاہم ایمر جنسی نوعیت کی جراحیاں انجام دی جائیں گی۔ نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق اس ضمن میں فیصلہ پرنسپل گورنمنٹ میڈیکل کالیج سرینگر کی صدارت میں منعقدہ میٹنگ میں گذشتہ شام لیا گیا۔ میٹنگ میں فیصلہ لیا گیا کہ او پی ڈی شعبہ کو فی الحال بند کیا جائے اور صرف ایمرجنسی نوعیت کے بیماروں کو ہی اسپتال میں داخل کرایا جائے۔ میٹنگ میں اسپتال میں کورونا بیماروں کی بڑھتی تعداد کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈاکٹروں اور نیم طبی عملے کے ڈیوٹی روسٹر پر بھی غور کیا گیا۔ میٹنگ میں اسپتال کے وارڈ نمبرات2,3A,4,18,19,20،ڈرگ اڈکشن مرکز،پیڈ کمروں کو کووڈ وارڈوں میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ایس ایم ا

جنوبی کشمیر کے ترال میں گولی لگنے سے خاتون زخمی:پولیس

سرینگر//پولیس نے سنیچر کو جنوبی ضلع پلوامہ کے ترال میں دوران شب ایک خاتون گولی لگنے سے زخمی ہونے کے واقعہ کی تحقیقات شروع کی ۔یہ واقعہ ترال کے ڈارگنائی گنڈ علاقے میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق 36سالہ شکیلا بانو زوجہ غلام نبی لون ساکن ڈار گنائی گنڈ (ترال) کو دوران شب گولی لگ گئی جس کے بعد اس کے سسرال والوں نے خاتون کو آری پل اسپتال پہنچایا جہاں سے اسے سب ضلع اسپتال ترال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے مزید بتایا گیا کہ خاتون کے سسرال والوں نے اس کے گولی سے زخمی ہونے کی بات چھپانے کی کوشش کی تاہم اسے زخمی حالت میں سرینگر کے صدر اسپتال پہنچانے پر ڈاکٹروں کو اس کے بدن پر گولی لگنے کا انکشاف ہوا۔ بعد میں پولیس کی ایک ٹیم خاتون کے گھر پہنچ گئی اور تلاشی لینے پر چلائی ہوئی ایک گولی حاصل کی۔ اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے۔  

سائمہ اختر کو جائز سوالات پوچھنے پر گرفتار کیا گیا ہے: محبوبہ مفتی

سری نگر// پی ڈی پی صدر و سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا کہ کولگام کی رہنے والی سائمہ اختر کے خلاف اس وجہ سے غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے قانون کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے کیونکہ انہوں نے اپنے مکان کی بلاوجہ تلاشی لینے پر سکیورٹی فورسز سے جائز سوالات پوچھے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ” نئے کشمیرمیں ظلم کی انتہا یہ ہے کہ خواتین کو بھی بخشا نہیں جاتا ہے“۔ محبوبہ مفتی نے جمعہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں کہا”کولگام کی رہنے والی سائمہ اختر پر اس وجہ سے یو اے پی اے لگایا گیا کیونکہ اس نے اپنے مکان کی بغیر کسی وجوہات کے بار بار تلاشی لینے پر جائز سوالات پوچھے۔ بظاہر سائمہ اپنی بیمار والدہ کی وجہ سے پریشان ہیں۔ جب بات ظلم کی ہو تو نئے کشمیر میں خواتین کو بھی نہیں بخشا جاتا ہے“۔ یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں سائمہ، جو محکمہ پولیس میں بح

امریکی وزیر خارجہ کا دورہ افغانستان، فوجی انخلا پر تبادلہ خیال

کابل//امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بِلنکن ایک غیر اعلانیہ دورے پر گزشتہ روز اچانک افغانستان پہنچ گئے۔ انہوں نے افغان صدر اشرف غنی کے ساتھ ملاقات میں امریکی افواج کے انخلا کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔ امریکی وزیر خارجہ کے مطابق اس دورہ کا مقصد کابل حکومت کو یقین دلانا ہے کہ افغانستان سے امریکی فوجی دستوں کی واپسی کے بعد بھی واشنگٹن کابل کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے پرعزم ہے۔  

بانڈی پورہ میں کورونا مثبت دکاندار کیخلاف الگ تھلگ نہ رہنے کی پاداش میں کیس درج

سرینگر//ضلع بانڈی پورہ میں جمعہ کو ایک کورونا مثبت دکاندار کیخلاف اس بات کو لیکر کیس درج کیا گیا کہ وہ ضوابط کی خلاف ورزی کررہا تھا۔  نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق ایک دکاندار کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اسے گھر میں قرنطین ہونے کو کہا گیا لیکن اس کے برعکس اُسے کلوسہ علاقے میں اپنے دکان پر پایا گیا۔ حکام نے فوراً حرکت میں آتے ہوئے دکان کو سیل کرکے دکاندار کیخلاف متعلقہ قانونی دفعات کے تحت کیس درج کیا۔ حکام نے کہا کہ دکاندار کے رابطے میں آنے والوں کو تلاش کیا جارہا ہے۔  

کشمیر میں تین دن سے برف و باراں کا سلسلہ رک رک کر جاری

سری نگر// وادی کشمیر میں گذشتہ تین روز سے بالائی علاقوں میں برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری ہے۔ ادھر محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر میں 18 اپریل تک موسم کی صورتحال جوں کی توں رہنے کا امکان ہے۔ متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں 18 اپریل تک موسلا دھار بارشیں ہونے کی توقع ہے۔  

جنوبی ضلع کولگام میں خاتون ایس پی او گرفتار،ملی ٹنسی کو بڑھاوا دینے کے الزام میں نوکری سے بر طرف

سرینگر//پولیس نے جمعہ کو کہا کہ جنوبی ضلع کولگام میں ایک خاتون سپیشل پولیس آفیسر (ایس پی او) کو ملی ٹنسی کو بڑھاوا دینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار شدہ خاتون کو نوکری سے بھی بر طرف کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق فورسز نے 14 اپریل کو کریوا محلہ فرصل کولگام کا محاصرہ کیا اور تلاشی آپریشن عمل میں لایا۔اس دوران فورسز پارٹی کو سائمہ اختر دختر غلام نبی راہ نامی ایک خاتون نے روکا اور ان کے کام میں رخنہ ڈالا۔  پولیس کے مطابق مذکورہ خاتون فورسز کے کام میں مزاحم ہوئی اور تشدد پر اتر آئی۔ خاتون نے پولیس کے مطابق ایسی باتیں بھی کیں جن سے ملی ٹنسی کو بڑھاوا ملتا ہے۔ پولیس کے مطابق خاتون نے اپنے ذاتی موبائیل سے ویڈیو ریکارڈنگ بھی کی اور اس کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا تاکہ بقول پولیس تلاشی آپریشن میں خلل ڈالا جاسکے۔پولیس نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے خاتون کو گرفتار کرکے اس کو نوک

سوپور میں جبر کے الزام میں بھاجپا پنچ سمیت تین گرفتار، بھاجپا سرپنچ روپوش: پولیس

سرینگر//پولیس نے جمعہ کو دعویٰ کیا کہ انہوں نے شمالی ضلع بارہمولہ کے سوپور میں جبر کے الزام میں بھاجپا پنچ سمیت تین افراد کو گرفتار کیا۔  پولیس کے مطابق پولیس کو مدثر احمد شیخ نامی شہری کی طرف سے ایک شکایت موصول ہوئی تھی کہ گذشتہ رات نامعلوم مسلح افراد ان کے سسرال والوں، واقع ہمدانیہ کالونی نادی ہل کے گھر میں گھس گئے اور اُن سے ہتھیار جنوبی کشمیر تک پہنچانے کا تقاضا کیا۔ شکایت کنندہ کے مطابق جبری طور گھر میں گھسنے والوں نے افراد خانہ کے موبائیل فون بھی چھین لئے اور انہیں دھمکی دی کہ وہ کسی کے سامنے اس کا افشا نہ کریں۔ اس سلسلے میں پولیس کے مطابق ایف آئی آر نمبر20زیر متعلقہ دفعات کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی۔دوران تحقیقات تکنیکی شواہد کی بنا پر ایک پنچ معراج الدین راتھر ولد حاجی محمد اکبر ساکن منی پورہ کرانکشیون سوپور کو پوچھ تاچھ کیلئے طلب کیا گیا جو بی جے پی سے تع

ملک میں کوروناوائرس کے ریکارڈ 2.17 لاکھ نئے کیس

نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) کی وبا انتہائی تیز رفتاری سے پھیلنے کا جاری ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2.17 لاکھ سے زائد نئے کیس درج ہوئے ہیں۔ جمعہ کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 217353 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 42 لاکھ 91 ہزار 917 ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ، اس عرصے کے دوران 118302 مریض صحت مند بھی ہوئے ہیں جس سے شفایاب مریضوں کی مجموعی تعداد 12547866 ہوچکی ہے۔ ملک میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 15 لاکھ کو عبور کرکے 1569743 ہوچکے ہیں۔ اسی عرصے میں مزید 1185 مریضوں کی موت کے ساتھ ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 74 ہزار 308 ہوگئی ہے۔ ملک میں کورونا سے شفایابی کی شرح گھٹ کر 87.80 فیصد،ایکٹیو کیسز کی شرح 10.98 فیصد جبکہ ا

کورونا بحران؛بارہویں تک کے سبھی سکول اور ٹیوشن مراکز30اپریل تک بند

سرینگر//جموں کشمیر سرکار نے جمعرات شام دیر گئے کورونا وائرس سے پیدا صورتحال کے پیش نظر مرکز کے زیر انتظام علاقے میں بارہویں جماعت تک کے سبھی سکول30اپریل تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا۔ سرکار نے جموں کشمیر میں قائم سبھی پرائیوٹ ٹیوشن سینٹر بھی30اپریل تک بند رکھنے کے احکامات صادر کئے۔ ذرائع نے کہا کہ یہ فیصلہ کورونا وائرس کے کیس پھیلنے کے سبب لیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ جموں کشمیر میں بارہویں جماعت تک کے سکول پہلے ہی بند تھے تاہم پرائیویٹ ٹیوشن مراکز میں معمول کے مطابق درس و تدریس کا کام جاری تھا۔