جنوبی ضلع پلوامہ میں کم شدت والا بارودی دھماکہ، کوئی نقصان نہیں

سرینگر//مشتبہ جنگجوﺅں نے جمعہ کو جنوبی ضلع پلوامہ کے ڈانگر پورہ علاقے میں ایک کم شدت والا بارودی دھماکہ کیا۔ اس دھماکے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ نیوز ایجنسی جی این ایس نے پولیس کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ ایک چھوٹی بارودی سرنگ کو ایک دکان کے نزدیک نصب کیا گیا تھا جس سے کم شدت والا دھماکہ کیا گیا تاہم اس سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔ واقعہ کے بعد علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا گیا۔  

افغانستان میں برفانی تودے گرنے سے 14 افراد ہلاک ، 5 زخمی

کابل // افغانستان کے صوبہ بدخشاں کے ضلع راغستان میں برفانی تودہ گرنے سے کم از کم 14 افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے۔ میڈیا نے حکام کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔ افغانی پورٹل ٹولو نیوز کے مطابق برفانی تودے گرنے کا واقعہ گذشتہ روز دوپہر کو جرندب گاو¿ں میں پیش آیا۔  

میرواعظ عمر فاروق پھر سے خانہ نظر بند: حریت کانفرنس

سرینگر//حریت کانفرنس (ع) کے چیئر مین میرواعظ عمر فاروق کو حکام نے جمعہ کے روز ایک بار خانہ نظر بند کیا۔ حریت کانفرنس کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق حکومت نے اپنا کل کا فیصلہ بدل کر میرواعظ کو ایک بار پھر گھر سے نکلنے کی اجازت نہیں دی۔ حریت کانفرنس بیان میں بتایا گیا کہ پہلے میرواعظ کی رہائی کی بات کہی گئی اور بعد میں حکام نے اپنا فیصلہ بدل دیا۔  بیان میں مزید بتایا گیا کہ گذشتہ رات دیر گئے پولیس حکام نے میرواعظ کو مطلع کیا کہ وہ مسلسل خانہ حراست میں ہیں اور اُنہیں نماز جمعہ کیلئے جامع مسجد جانے کی اجازت نہیں ہے۔جس کے بعدآج صبح سے ہی میرواعظ کی رہائش گاہ واقع نگین کے باہر اضافی فورسز اہلکار تعینات کئے گئے ۔ حریت کانفرنس نے اپنے بیان میں میر واعظ کو ایک بار خانہ نظر بند کرنے کے اقدام کی مذمت کی ہے۔ یاد رہے کہ میرواعظ نے 20ماہ بعد آج نماز جمعہ اور خطاب کیلئے جام

ملک میں کورونا وائرس کے فعال کیسوں اور اموات کی تعداد میں اضافہ

نئی دہلی// ملک کی کچھ ریاستوں میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے انفیکشن میں گزشتہ کچھ دنوں سے اچانک آئی شدت کے درمیان فعال کیسز میں اضافہ جاری ہے اور اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد پھر 100 سے تجاوز کر گئی۔ مسلسل تین دنوں تک کورونا وائرس سے مرنے والے افراد کی تعداد 100 سے کم درج کی گئی لیکن گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس وبا سے 113 افراد کی موت ہوئی ہے۔ اس دوران صحتیاب ہونے والوں کی تعداد کم رہنے سے فعال کیسز میں 2906 کااضافہ ہوا ہے۔ دریں اثنا ملک میں اب تک ایک کروڑ 80 لاکھ پانچ ہزار 503 افراد کو کوروناکے ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 16،838 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، جس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 11 لاکھ 73 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 13،819 مریض صحتیاب ہوئے ہیں ، جس سے اب

شمالی کشمیر کے کپوارہ میں گرینیڈ بر آمد :پولیس

سرینگر//پولیس نے جمعہ کو کہا کہ شمالی قصبہ کپوارہ کے بس اسٹینڈ میں ایک گرینیڈ بر آمد ہوا ہے اور اب اس بات کا پتہ لگایا جارہا ہے کہ آیا مذکورہ گرینیڈ فورسز کی طرف پھینکا گیا تھا ۔ نیوز ایجنسی کے این او نے ایس ایس پی کپوارہ شری رام امبارکر کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ ایک زنگ آلودہ گرینیڈبر آمد ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے اس بات کا پتہ لگایا جارہا ہے کہ آیا مذکورہ گرینیڈ فورسز کو نشانہ بناکر پھینکا گیا تھا یا نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گرینیڈ کو کسی نقصان کے بغیر ناکارہ بنایا گیا ہے۔  

نیشنل کانفرنس لیڈر اکبر لون کا گرفتاربیٹا ضمانت پر رہا

سرینگر//شمالی ضلع بارہمولہ کی عدالت نے نیشنل کانفرنس لیڈر اور رکن پارلیمان محمد اکبر لون کے بیٹے، ہلال اکبر لون کو ضمانت پر رہا کرنے کے احکامات صادر کرلئے۔ہلال لون غیر قانونی سرگرمیوں سے متعلق قانون کے تحت گرفتار تھے۔ نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق ہلال کی رہائی گذشتہ شام دیر گئے عمل میں لائی گئی۔ اطلاعات کے مطابق اس سے قبل ایڈیشنل سیشن جج بارہمولہ نے ہلال لون کے حق میں ضمانت منظور کی۔عدالت نے ان کی ضمانت دو لاکھ روپے کے عوض منظور کی اور اُنہیں کیس کی شنوائی کے دوران عدالت میں حاضر رہنے کی ہدایت دی۔ ہلال لون کو گذشتہ سال حاجن علاقے میں مبینہ طور نفرت آمیز تقریر کرنے کی پاداش میں گرفتار کیا گیا تھا۔  

ترکی میں ہیلی کاپٹر گرنے کے نتیجے میں مہلوکین کی تعداد بڑھ کر11

انقرہ// ترکی کے مشرقی صوبہ بیتلیس میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر کے گرجانے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 11 ہوگئی ہے۔ یہ اطلاع ترکی کی وزارت دفاع نے دی ہے۔ ترکی فوج کا ایک کاگر ہیلی کاپٹر جمعرات کو اس وقت حادثہ کا شکار ہوگیا جب وہ بنگول سے تاتوان کی جانب جا رہا تھا۔ اس سے قبل وزارت دفاع کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق اس حادثے میں نو افراد کی موت اور چار زخمی ہوئے تھے۔ اس حادثے میں ترکی فوج کے آٹھویں کور کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل عثمان ارباز بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔ اس حادثے کے لئے ہیلی کاپٹر میں آئی تکنیکی خرابی اور موسم سے متعلق صورتحال کو ذمہ دار ٹھہرایا جارہا ہے۔  

تازہ ترین