تازہ ترین

جنوبی کشمیر کے ترال میں جنگجوﺅں کی کمین گاہ تباہ:پولیس

سرینگر//پولیس نے بدھ کو دعویٰ کیا کہ انہوں نے جنوبی ضلع پلوامہ کے ترال علاقے میں حزب المجاہدین سے وابستہ جنگجوﺅں کی ایک کمین گاہ کا پتہ لگایا۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ کمین گاہ پانچ فٹ اور سات فٹ لمبی تھی جس کا پتہ فوج ، پولیس اور سی آر پی ایف کی مشترکہ کارروائی کے دوران لگایا گیا۔بعد ازاں کمین گاہ کو تباہ کیا گیا۔ پولیس نے مطابق مذکورہ کمین گاہ سے برتن،کمبل وغیرہ بر آمد کئے گئے اور اس سلسلے میں پولیس سٹیشن ترال میں ایف آئی آر نمبر14کے تحت کیس درج کیا گیا۔  

موٹر سائیکل پر سوار شہری پٹن سڑک حادثے میں از جان، دوسراشدید زخمی

سرینگر//شمالی ضلع بارہمولہ کے پٹن علاقے میں بدھ کوایک سڑک حادثے کے دوران موٹر سائیکل کی پچھلی سیٹ پرسوار ایک شہری از جان جبکہ موٹر سائیکل چلانے والا اُس کا ساتھی شدید زخمی ہوگیا۔ نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ہانجی ویرہ پٹن علاقے میں موٹر سائیکل کو ایک ٹرک نے ٹکر ماری۔ اس حادثے میں موٹر سائیکل کی پچھلی سیٹ پر سوار مدثر حسین وانی ولد عبد الرشید وانی ساکن مدرگنڈ بانڈی پورہ موقع پر ہی جاں بحق ،جبکہ موٹر سائیکل چلانے والا جاوید قادر لون ولد غلام قادر لون ساکن ارن بانڈی پورہ شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی لون کو فوری طور اسپتال پہنچایا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔  

راجوری میں فوجی اہلکار کی گولیوں سے چھلنی لاش بر آمد

سرینگر//حکام نے بدھ کو بتایا کہ راجوری قصبہ میں ایک فوجی کیمپ کے اندر ایک فوجی اہلکار کی گولیوں سے چھلنی لاش بر آمد کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ فوجی اہلکار راجوری کے گردان علاقے میں قائم ایک فوجی کیمپ میں تعینات تھا۔ پولیس نے فوجی کی لاش کو تحویل میں لیکر اس کی طبی جانچ شروع کی ہے۔ لاش پر گولیوں کے کئی نشان تھے اور اس کی ہلاکت کی تحقیقات شروع کی گئی ہے۔  

ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ایکٹیو کیسز میں اضافہ

نئی دہلی// ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1768 کیسز کا اضافہ ہوا ہے اور اس جان لیوا وبا سے 98 اموات ہوئیں ہیں۔ دریں اثنا ملک میں اب تک ایک کروڑ 56 لاکھ 20 ہزار 749 افراد کو اینٹی کورونا ویکسین دیئے جاچکے ہیں۔ بدھ کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 14،989 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، جس سے متاثرین کی تعداد ایک کروڑ 11 لاکھ 39 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔  

سرینگر۔جموں شاہراہ پر آٹھ گھنٹے بعد ٹریفک بحال

سرینگر//سرینگر۔جموں شاہراہ پر بدھ کو آٹھ گھنٹوں تک بند رہنے کے بعد ٹریفک کی نقل و حمل بحال کی گئی۔اس سے قبل ضلع رام بن کے بانہال علاقے میں گر آئی پسیوں کی وجہ سے شاہراہ پر گاڑیوں کی نقل و حمل ممکن نہیں رہی تھی جس کے بعد اس کو بند کیا گیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق یہ پسیاں بانہال کے شابنباس علاقے میں گر آئی تھیں جنہیں ہٹانے کیلئے مزدور وںاور مشینوں کو فوری طور کام پر لگایا گیا اور انتھک کوششوں سے شاہراہ پر ٹریفک کی بحالی ممکن ہوسکی۔  حکام کے مطابق آج سرینگر سے جموں کی طرف گاڑیوں کو چلنے کی اجازت ہے۔  

سرینگر میں فوجی نے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا

سرینگر//سرینگر کے کھنموہ علاقے میں تعینات ایک فوجی نے بدھ کواپنی سروس رائفل سے خود پر گولی چلاکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق مذکورہ فوجی کی شناخت سدیپ بھگت سنگھ کے طور کی گئی ہے۔ سنگھ نے خود کو گولی مار دی اور وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ سنگھ کی خود کشی کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔  

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں میانمار کے معاملہ پر تبادلہ خیال کا فیصلہ

اقوام متحدہ// میانمار کی تازہ ترین صورتحال پر آنے والے جمعہ کے روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں تبادلہ خیال ہونے کا امکان ہے۔ امریکی درخواست کے بعد میانمار پر تبادلہ خیال کے لئے یہ اجلاس بلایا جاسکتا ہے۔ اقوام متحدہ کے ایک سفارتی ذرائع نے گذشتہ روز یہ اطلاع دی۔ ذرائع کے مطابق سلامتی کونسل کے چیئر مین نے میانمار کے معاملہ پر تبادلہ خیال کے لئے اقوام متحدہ کے سکریٹریٹ سے جمعہ کی صبح ایک اجلاس طلب کرنے کو کہا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ میانمار میں فوج نے موجودہ حکومت کا تختہ پلٹنے کے بعد برطرف کردیا اور یکم فروری سے ملک میں ایک سال کے لئے ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ فوج کے اس اقدام کے خلاف ہزاروں افراد ملک میں احتجاج کر رہے ہیں۔ مظاہرین اور فوج کے مابین ہونے والے تشدد میں اب تک 20 سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ میانمار کی رہنما آنگ سان سوچی سمیت دیگر اعلی سرکاری افسران