آئی پی ایس افسران کا ڈیپوٹیشن: سپریم کورٹ میں مرکز کے اختیارات چیلنج کرنے والی عرضی مسترد

نئی دہلی// سپریم کورٹ نے انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس) افسروں کو اپنے پاس ڈیپوٹیشن پر بلانے کے مرکزی حکومت کے اختیار ات کو چیلنج کرنے والی ایک عرضی مسترد کر دی ۔ جسٹس ایل ناگیشورا راو¿ کی سربراہی میں بنچ نے مغربی بنگال کے رہنے والے اور پیشے سے ایک وکیل ابو سہیل کی عرضی ایک مختصر سماعت کے دوران مسترد کردی ۔  واضح رہے کہ حال ہی میں مغربی بنگال کے تین آئی پی ایس افسران کو مرکزی ڈیپوٹیشن پر بلانے کے بعد مرکزی اور ریاستی حکومت میں کھینچ تان ہے۔  عرضی گزار نے انڈین پولیس سروس (کیڈر) رولز 1954 کے رول 6 (1) کی آئینی جوازیت کو چیلنج کیا تھا ، جس کے تحت آئی پی ایس افسران کو ڈیپوٹیشن پر بلانے کا مرکز کو اختیار ہے۔  

کشمیر میں نویں سے بارہویں جماعت تک کیلئے اسکول کھل گئے

سری نگر// وادی کشمیر میں خوشگوار موسم کے بیچ پیر کے روز قریب ایک برس بعد نویں سے بارہویں جماعت کے طلبا کے لئے اسکول کھل گئے اور درس وتدرس کا باقاعدہ عمل بحال ہوگیا۔ وادی کے کالجوں میں گذشتے ہفتے ہی درس وتدریس کا عمل شروع ہوا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق وادی میں آٹھویں جماعت تک کے طلبا کے لئے اسکول 8 مارچ سے کھلیں گئے تاہم اساتذہ کو یکم مارچ سے ہی اسکولوں میں حاضر ہونے کو کہا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بعض سکولوں کے اندر آج درس و تدریس کا کام نہیں ہوسکا کیونکہ وہاں ایس ایس بی امتحانی مراکز قائم کئے گئے تھے۔ تاہم اکثر سکولوں میں آج طالب علموں کی موجودگی سے رونق لگ رہی تھی جہاں سرکاری احکامات کے عین مطابق کورونا پھیلاو کو روکنے کیلئے ضروری اقدامات کئے گئے تھے ۔  

ملک میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 10لاکھ 96 ہزار سے متجاوز

نئی دہلی// چار دن بعد ملک میں کورونا وائرس کے نئے کیس کم ہوکر 16 ہزار سے نیچے آگئے ہیں اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، 15،510 کیسز کی رپورٹ ہے ، حالانکہ شفایاب مریضوں کی تعداد کم رہنے سے ایکٹیو کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ دریں اثنا ، ملک میں اب تک ایک کروڑ 43 لاکھ ایک ہزار 266 افراد کو اینٹی کورونا ویکسین دی جاچکی ہے۔ پیر کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 15،510 نئے کیس سامنے آئے ہیں ، جس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 96 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔  

سری نگر میں مدھیہ پردیش کے سیاح کی حرکت قلب بند ہونے سے موت واقع

سری نگر// گرمائی دارلحکومت سری نگر میں پیر کی صبح مدھیہ پردیش سے تعلق رکھنے والے ایک سیاح کی حرکت قلب بند ہونے سے موت واقع ہوئی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سری نگر کے منور آباد میں واقع ایک ہوٹل میں مدھیہ پردیش سے تعلق رکھنے والے ایک سیاح کو پیر کی صبح اپنے کمرے میں بے ہوش پایا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ سیاح کو بے ہوشی کے عالم میں ہی خیبر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حرکت قلب بند ہونے سے موت واقع ہوئی۔  

سرینگر میں فورسز اہلکار کا اقدام خود کشی،داخل اسپتال

سرینگر//سرینگر میں پیر کو ایک ایس ایس بی اہلکار نے اپنی سروس رائفل سے خود پر گولی چلاکر خود کشی کی کوشش کی تاہم وہ اس کوشش میں زخمی ہوگیا۔ نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق گگن جاہ ولد سبودھ جاہ نامی یہ اہلکار سٹیٹ موٹر گیراج بمنہ میں تعینات تھا جہاں اُس نے خود کشی کی کوشش کی۔ زخمی جاہ کو فوری طور اجے وی سی بمنہ پہنچایا گیا جہاں اُس کا علاج و معالجہ جاری ہے۔  

جنوبی کشمیر کے ترال میں جنگجوﺅں کا اعانت کار گرینیڈ سمیت گرفتار:پولیس

سرینگر//پولیس نے پیر کو کہا کہ جنوبی ضلع پلوامہ کے ترال علاقے میں جیش سے وابستہ جنگجوﺅں کے ایک اعانت کار کو گرفتار کیا گیا ہے۔ نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق پولیس نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ مزمل قادر بٹ ساکن لارو جاگیر، ترال کو آج صبح فوج، سی آر پی ایف اور پولیس کی مشترکہ کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار شدہ سے ایک گرینیڈ اور قابل اعتراض مواد بھی بر آمد کیا گیا۔مزمل جیش کے کمانڈروں کے ساتھ رابطے میں تھا۔ اس ضمن میں ایف آئی آر نمبر13درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے۔  

وزیر اعظم مودی نے ایمز جا کر کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لی

نئی دہلی // وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کے روز یہاں واقع آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمز) جا کر کورونا وائرس ( کووڈ 19) سے بچاو¿ کے لئے ویکسین کی پہلی خوراک لی۔ اس کی اطلاع مودی نے ٹویٹ کر کے دی اور لوگوں سے ویکسین لگوانے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے ٹویٹ میں کہا” آج ایمس جا کر ویکسین کا پہلا ڈوز لیا“۔  

تازہ ترین