تین دن سے ملک میں یومیہ 16 ہزار سے زیادہ کورونا وائرس کے نئے کیس

نئی دہلی// تین دن سے ملک میں کورونا وائرس کے 16 ہزار سے زیادہ نئے کیسز رپورٹ ہورہے ہیں ، جبکہ فعال کیسز میں بھی اضافہ ہو رہا ہے جس سے اس کی شرح بڑھ کر 1.44 فیصد ہوگئی ہے۔ دریں اثنا ملک میں اب تک ایک کروڑ 42 لاکھ 42 ہزار 547 افراد کو اینٹی کورونا ویکسین دی جاچکی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 16،488 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، جس سے متاثرین کی تعداد ایک کروڑ 10 لاکھ 79 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔ اس سے قبل 25 فروری کو 16،738 اور 26 فروری کو 16،577 کیسزرپورٹ ہوئے تھے۔ ہفتہ کی صبح وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12،771 مریض صحت مند ہوئے اوراب تک ملک میں ایک کروڑ سات لاکھ 63 ہزار 451 افراد شفایاب ہوچکے ہیں۔ ایکٹیو کیسز کی تعداد 3604 سے بڑھ کر 1.59 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران اس جان لیوا وباسے 113مریضوں کی موت سے

رام بن میں آتشزدگی کی شبانہ واردات، کم سے کم پانچ دکان خاکستر

جموں// ضلع رام بن کے گاندھری علاقے میں آگ کی ایک شبانہ واردات میں کم سے کم پانچ دکان خاکستر ہوگئے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع رام بن کے گاندھری علاقے میں گذشتہ شب دیر گئے ایک دکان سے آگ نمودار ہوئی جس کے شعلوں نے چشم زدن میں متصل دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ انہوں نے بتایا کہ آگ کی اس واردات میں کم سے کم پانچ دکان مکمل طور پر خاکستر ہوگئے اور ان دکانوں میں کچھ گیس سیلنڈر بھی پھٹ گئے۔

کشمیرکے بالائی علاقوں میں تازہ برف باری، میدانی علاقوں میں بارشیں

سری نگر// محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر کے بالائی علاقوں میں تازہ برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں رک رک کر بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خراب رہنے کا ہی امکان ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وادی کے بالائی علاقوں میں ایک فٹ تک برف باری ہوسکتی ہے۔  

تودے گر آنے کے بعد سرینگر۔جموں شاہراہ ٹریفک کیلئے بند

سرینگر//سرینگر ۔جموں شاہراہ پر سنیچر کی صبح سے بھاری بارش کے نتیجے میں پسیاں گر آئیں اور پتھر کھسکنے لگے، جس کے بعد مذکورہ شاہراہ کو گاڑیوں کی آمد روفت کیلئے بند کیا گیا۔حکام کے مطابق یہ تودے ضلع رام بن میں گر آئے ہیں۔ حکام کے مطابق بانہال علاقے میں آج صبح تین بجے سے بارش میں شدت آنے کے بعد زمینی تودے گر آئے جس کے نتیجے میں گاڑیوں کی نقل و حمل روک دی گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ آج پروگرام کے مطابق جموں سے سرینگر کی طرف ٹریفک کو چلنے کی اجازت تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ شاہراہ بند ہونے کے بعد رام بن،چندرکوٹ،اُدھمپور اور نگروٹہ علاقوںمیں گاڑیوں کو روکا گیا ہے۔  

امریکہ سعودی عرب کیلئے پالیسی میں اہم تبدیلیاں کرے گا: بائیڈن

واشنگٹن//امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ کالم نگار جمال خشوگی کے قتل پر امریکہ سعودی عرب کے لئے اپنی پالیسی میں نمایاں تبدیلی لائے گا۔ جو بائیڈن نے یہ بات ’یونی ویڑن‘ نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا ”میں نے کل سعودی عرب کے شاہ سے بات کی تھی ، شہزادہ سے نہیں۔ میں نے انھیں واضح کردیا کہ قوانین تبدیل ہو رہے ہیں ، اور ہم آج اور پیر کے روز اہم تبدیلیوں کا اعلان کرنے جارہے ہیں۔ اور حقیقت میں یہ یقینی بنائیں گے کہ اگر وہ ہم سے تعلقات بنانا چاہتے ہیں تو انہیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے معاملوں سے نمٹنا ہوگا“۔  

تازہ ترین